بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اکتوبر

تازہ ترین خبریں

مشاورت کر کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک دو روز میں اچھے پیکج کا اعلان کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کر دیا

وزیر اعظم نواز شریف نے شانگلہ دورے کے دوران متاثرین سے ملاقات کی . متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے ان کے نقصان پر افسوس پر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ زلزلہ میں اپنی جان کھو دینے والے افراد کے لواحقین کو اللہ صبر عطا کرے جبکہ زخمیوں کی عیادت کر رہے ہیں. متاثرین کے لیے ادویات اور میڈیکل ٹیمیں بھی پہنچ رہی ہیں. وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا کہ زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن اقدام اُٹھائے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے مشاورت کے بعد زلزلہ متاثرین کے لیے ایک سے دو روز میں اچھے پیکج کا اعلان کریں گے. متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور ایف ڈبلیو او کی مدد سے بند سڑکیں کھولی جا رہی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ مکمل بحالی تک آفت زدہ علاقوں کا دورہ کرتا رہوں گا.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

دس سال بعد اکتوبر میں ایک بار پھر 8.1 شدت نے ہولناک زلزلے نے تباہی مچادی ، پاکستان میں200سے زائد جاں بحق ایک ہزار سے زائد زخمی ، افغانستان میں 45 افراد جاں بحق سینکڑوں زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ،ب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں ہوئی ، پاک فوج اور امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا ،لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے، کلمہ و استغفار کا ورد کرتے اور اذانیں دیتے رہے،متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے پہاڑی سلسلہ کوہ ہندو کش سے آنے والے 8.1 زلزلے کی شدت میں سب سے زیادہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں کو شدید متاثر کیا،زلزلے کا دورانیہ 5 منٹ رہا

اپنے وسائل میں رہتے ہوئے زلزلہ متاثرین کی مددکریں گے ،نوازشریف ،پاکستان پہنچ کرکاموں کی نگرانی خودکروں گا، عوام زلزلہ متاثرین کیلئے بڑھ چڑھ کرامدادکریں،لندن سے وطن روانگی سے قبل میڈیاسے بات چیت

آرمی چیف کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کافضائی جائزہ ،کورکمانڈرپشاورنے بریفنگ دی،جنرل راحیل شریف کی جوانوں کودوردرازعلاقوں میں پہنچنے کی ہدایت ،ہائی کمان کے حکم کے بغیر زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچیں ،آرمی چیف کا فوج کو حکم

نیب نے ادارہ کے اندرونی احتساب کے نظام کی منظوری دے دی، نیب نے مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کا نظام ترتیب دیا ہے ، مختلف انتظامی سطحوں پر معاونت اور سپروژن کے کام میں مدد ملے گی،تمام زیر التواء کیسوں کو 31 دسمبر 2015ء تک مکمل کرنے کی منظوری، ، کرپشن سے انکار ”سے نو ٹو کرپشن“ کی میڈیا کمپین کے تحت موثر طریقہ سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے، چیئرمین قمر زمان چوہدری کا ڈائریکٹر جنرلز کے سالانہ کانفرنس سے خطاب

وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک کو ٹیلی فون، خیبرپختونخوا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ،وزیر اعظم کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون کی پیشکش،وزیراعلیٰ پنجاب کی خیبر پختونخوا حکومت کوریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش ،امدادی سرگرمیوں کیلئے متعلقہ عملہ، مشینری اور میڈیکل ٹیمیں خیبر پختونخوا بھجوانے کیلئے تیار ہیں‘ شہبازشریف، امدادی سامان پر مشتمل ٹرک فی الفور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں بھجوائیں گے،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہواہے، جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

زلزلہ زدگان کیلئے فی الحال عالمی امداد کی ضرورت نہیں،پرویزرشید،حالیہ زلزلے میں 114افراد جاں بحق جبکہ829افراد زخمی ہوئے،وسائل کی کوئی کمی نہیں وفاقی وزیر خزانہ نے ہر طرح کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا،قراقرم ہائی وے تین جگہوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہوئی ، لواری ٹنل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ ٹرک حادثے کی وجہ سے بند ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے پاکستان کا مقصد عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنا ہوسکتا ہے،بھارتی وزیر دفاع

سپریم کورٹ، این اے 154 میں دھاندلی مقدمے کی سماعت آج تک ملتوی، پہلے جعلی ڈگری کے تحت درخواست گزار کی نااہلی کا معاملہ دیکھیں گے،وہ اس میں نااہل ثابت ہو جاتے ہیں تو دھاندلی کا معاملہ دیکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی،جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریمارکس ، زلزلے کی وجہ سے صدیق خان وقتی طور پر نااہلی سے بچ گئے

8.1ریکٹرسکیل کے زلزلہ کی گہرائی193میل زیرزمین ہونے سے تباہی کم ہوئی ہے ،ڈائریکٹرجنرل جیالوجیکل سروے

عافیہ صدیقی رہائی،جماعت اسلامی نے حکومت مخالف تحریک چلانے کی تیاری کر لی، نوازشریف کو تجویز دی تھی کہ امریکہ کے ساتھ مظلوم بنت پاکستان کی رہائی کیلئے دوٹوک الفاظ میں بات کریں جو نہیں ہو سکی،جماعت اسلامی

شعبہ توانائی: کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ،نیب اور پاکستان رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے سٹیٹ بینک، مقامی و غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے کراچی سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کے بینک اکاوٴنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

وادی ناران اور کاغان میں برف باری ، سوگاڑیوں کو نکال لیاگیا،سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ، فوجی جوانوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم ناران پہنچ گئی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات مکمل ہو گئے ہیں اور حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں، این اے 122 میں تحریک انصاف کے علیم خان کو شکست جبکہ ایاز صادق کامیاب ہوئے ہیں اسی حلقے کی صوبائی سیٹ پر مسلم لیگ ن کو شکست جبکہ تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، جبکہ این اے 144 اوکاڑہ میں آزاد اُمیدوار کو مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی پر کامیابی ملی ہے، اس انتخاب کی اہم بات کسی بھی پارٹی کی جانب سے دھاندلی کی کوئی شکایت نہ کرنا ہے۔آپ کی ان نتائج پر کیا رائے ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ضمنی انتخابات کا فیصلہ کسی طور پر حکومت کیلئے خوش آئند نہیں، حکومت کو اپنی پالیسیوں پر دوبارہ سے سوچنا ہوگا۔
ایاز صادق کی جیت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کی اُمیدوں‌پر پانی پھیر دیا ہے، تحریک انصاف کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔