بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اکتوبر

تازہ ترین خبریں

اسلام‌ آباد : حکومت کی کوششیں کامیاب ، ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت کی کوششیں کامیاب ہو گئیں. ایم کیو ایم نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا. تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کیے جو کہ کامیاب ہو گئے . ایم کیو ایم کےحکومت سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے. ایم کیو ایم اور حکومت میں طے ہونے والے معاملات پر باقاعدہ دستخط کیے جائیں گے، حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار دستخط کریں گے.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -بزنس -

آج کا اخبار

بھارت میں کسانوں کا احتجاج چل رہا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت نہ بھیجاجائے ،ٹرین پر حملے کا خطرہ ہے ، بھارتی ریلوے حکام کی ہاٹ لائن پر پاکستانی حکا م سے درخواست

ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسانوں کا مظاہرہ چل رہا ہے اور مظاہرین ریلوے لائن کے قریب موجود ہیں ، ایسا نہ ہو کہ پاکستان سے آنے والی ٹرین پر مشتعل مظاہرین حملہ کردیں

(ن) لیگ اقتدار میں فیملی بزنس بڑھانے اورپیسہ بنانے کے لئے آتی ہے‘عمران خان،نندی پور پراجیکٹ کا آڈٹ ایشیائی ترقیاتی بنک سے کروایا جائے‘ ہم سے غیر ملکی فنڈز کا حساب مانگنے والے نواز شریف نے اقتدار میں آکر کرپشن کے ذریعے 140ارب روپے بنایا ، مجھے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان پر اعتماد ہے صوبائی ممبران پر اعتبار نہیں یہ دھاندلی میں ملوث رہے ہیں انتخابی نتائج دیکھنے کے بعد الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے،پابندی کے باوجود شریف برادران جنوبی پنجاب میں دو شوگر ملیں لگا رہے ہیں ان کیخلاف کوئی ایکشن لینے والا نہیں‘ہم ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی دے کر ان کے دھاندلی کے منصوبوں کوناکام بنائیں گے ،تحریک انصاف چیئرمین سیکرٹریٹ میں نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی، پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور ،نعیم الحق سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

تحریک انصاف کو یہودیوں اور ہندو لابی سے فنڈنگ ہورہی ہے،پرویز رشید ،13ماہ سے عمران خان پر الیکشن کمیشن پر وہ ڈال رہا ہے،الیکشن کمیشن ان کے گناہوں پر پردہ کیوں ڈال رہا ہے ، صحافیو ں سے گفتگو،تحریک انصاف کو فنڈنگ کے حوالے سے تمام الزامات بڑے سنگین ہیں، دانیال عزیز

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدار ت کورکمانڈرز کانفرنس ، ملکی و بیرونی خطرات سمیت پاک افغان سرحد سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا

ایٹمی توانائی کے حصول کیلئے عالمی تعاون چاہتے ہیں ،پاکستان، چار نکاتی فارمولا پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے،سانحہ منیٰ میں89 پاکستانی حجاج شہید ،5 زخمی ہوئے 43 لاپتہ ہیں ،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں،اپنی سرزمین کسی صورت افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،دفتر خارجہ،شام میں خانہ جنگی پر تشویش ہے،بھارت بڑا گوشت برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے،گائے ذبح کرنے پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا افسوس ناک ہے، پریس بریفنگ

کسان پیکج پر موثر عملدرآمد کیلئے جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا؛وزیر اعظم نواز شریف،بلوچستان کی ترقی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے؛ وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک کی وزیر اعظم سے ملاقات کی ،بلوچستان کی امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال

ایئر چیف مارشل سہیل امان کی امریکی ایئرفورس کے سربراہ مارک اے ویلش سے ملاقات،پاک امریکہ دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال، پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ،دہشتگردی جیسی لعنت کو ختم کرکے ہی دم لیں گے،پاک افغان بہتر تعلقات کوخطے میں امن کی ضمانت ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی،کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،ریلیف کے الیکڑک صارفین کے علاوہ تمام بجلی صارفین کو نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا

سینٹ،سانحہ منیٰ میں شہید اور لاپتہ پاکستانیوں کے معاملے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج،واک آؤٹ، 300 کے قریب پاکستانی شہید اور لاپتہ ہوئے،حکومت ناکام ہو چکی، سینکڑوں شہدا اور لاپتہ پاکستانیوں کے لواحقین پریشانی کا شکار ہیں،سعودی حکومت نے جاں بحق افراد کی تدفین کر دی، ورثاء اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہے ہیں ، ورثاء کو ویزہ بھی نہیں مل رہا، اعتزاز احسن، سعودی حکومت نے تمام شہدا کو دفن کر دیا،سینیٹر کبیر،رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے،غفور حیدری،حکومتی اقدامات سے ایوان کو مطلع کیا،پرویز رشید

وزیراعظم نواز شریف21 اکتوبر کو امریکہ کے چار روزہ دورے پر روانہ ہونگے،22 اکتوبر کو اوبامہ سے ملاقات کرینگے،وزیراعظم کے دور ہ امریکہ سے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا، وزیراعظم 777 بوئنگ طیارے کی بجائے چھوٹے جہاز کا استعمال کرینگے ،اجلاس میں فیصلہ

”ڈیڑھ برس کاکام صرف چھ ماہ میں مکمل“،پنجاب کابینہ کاگیس منصوبے کے معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے پر شہبازشریف کو خراج تحسین،وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ کے گیس منصوبے کے بارے میں صوبائی وزراء کے سوالات کے خود جواب دےئے،پنجاب حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی ،شرکاء کی حسب روایت چائے اور بسکٹ سے تواضع

ڈی جی رینجرز سندھ کی وزیراعلی قائم علی شاہ سے ملاقات ، رینجرز کیخلاف اشتہارات بارے تبادلہ خیال ،امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت، ڈی جی رینجرز نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا

تحریک انصاف،الیکشن کمیشن کے نوٹس،دانیال عزیز ثبوت پیش نہ کر سکے ، پی ٹی آئی اور ای سی پی کے سینئر وکلا نے دانیال عزیز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کر لی ،ذرائع،کے پی کے حکومت کا بھی طارق فضل چوہدری ،طلال چوہدری اور مائزہ حمید کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ

عمران خان کا وزیراعظم نواز شریف کے بھارت میں کاروبار کا الزام جھوٹ ، من گھڑت اور بے بنیاد ہے، تر جمان وزیراعظم ہاؤس،دو نئی شوگر ملز لگانے کے الزامات پر شریف فیملی عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی ،بیان

حکومت اگر منیٰ میں شہید ہونے والوں کی نعشیں واپس نہیں لا سکتی تو ان کو اقتدار چھوڑ دینا چاہئے؛اعتزاز احسن، حکومت منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کرام اور لاپتہ حاجیوں تفصیلات فراہم نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے ہم نے سینٹ کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ؛پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاوید آفریدی سول ایوارڈ کیلئے نامزد،جاوید آفریدی اس ایورڈ کا حق رکھتے ہیں، شہریار خان ،صرف کرکٹ ہی نہیں ہاکی اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیئے بھی ذمہ داری نبھاؤں گا ، جاوید آفریدی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے اس وقت امریکہ میں موجود ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم بھی اسی مقصد کیلئے امریکہ میں‌موجود ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کی مصروفیات کا مرکز دُنیا کی معروف کمپنیوں کا دورہ ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات میں مصروف ہیں؟ آپ کے خیال میں کیا وزیراعظم نواز شریف کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق بھارتی وزیراعظم کی طرح اعلی سطحی ملاقاتیں کرنی چاہئیں؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دونوں وزرائے اعظم کا اپنا ایجنڈا ہے اور دونوں اپنے ایجنڈے پر ہی چل رہے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم اپنے دورہ امریکہ کا بھرپور فائدہ اُٹھا رہے اور اسے بھارتی ترقی کیلئے فائدہ میں‌لا رہا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا دورہ خالصتا اقوام متحدہ سے متعلق ہے۔ اُن کے سرکاری دورہ امریکہ میں‌ایسی ملاقاتوں کا شائد کوئی امکان ہو۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔