بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اکتوبر

تازہ ترین خبریں

نیویارک : دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی بین الاقوامی کوششوں‌کی تائید کرتے ہیں۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا خطاب

نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والی سرگرمیوں میں دنیا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کے عالمی دن پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ دنیا سے ایٹمی اسلحے کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی سطح پر بلا امتیاز اور منصفانہ کوششوں کی تائید کرتے ہیں۔سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ذاتی تحفظ اور مجبوری کے تحت نیوکلیئر ہتھیار بنانے پڑے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی اسلحے کے حوالے سے تحمل اور ذمہ داری کے اصولوں پر مبنی پالیسی پر گامزن ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے کشمیر سمیت تمام متنازعہ امور کا حل ناگزیز ہے.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

پاکستان نے بھارت کو4نکاتی امن فارمولہ کی پیشکش کردی ،بھارت کے ساتھ امن اقدامات کی شروعات چاہتے ہیں ،مسئلہ کشمیرحل نہ ہونااقوام متحدہ کی سب سے بڑی ناکامی ہے ،نوازشریف ،اقوام متحدہ میں جامع اصلاحات کے حامی ہیں ، سلامتی کونسل طاقتورممالک کے مفادات کے تحفظ کاادارہ نہ بنے ،سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے کاکوئی فائدہ نہیں ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اس کی وجوہات ختم کرناہونگی،پاکستان افغانستان میں استحکام چاہتا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کو فائدہ ہو گا،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں سیشن سے خطاب

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا ہم ویژن 2025 کے ایجنڈے کے حصول کے لیے کوشیش کر رہے ہیں اور پاکستان دہشتگردی کا بدترین شکار ہے

الیکشن کمیشن نے تین دسمبر تک وزیراعظم کسان پیکج پر عملدرآمد عارضی طور پرروک دیا ،وزیر اعظم کسان پیکج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،سیکرٹری الیکشن کمیشن،کسانوں کی فلاح و بہبود کیخلاف نہیں، انتخابی شیڈول کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کی ممانعت ہے،حکومت کی جانب سے کسان پیکج کی ضرورت سے زیادہ تشہیر کی گئی، بابر یعقوب کی پریس کانفرنس

حکومت کا اکتوبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا اعلان ،ٹیکس ریٹرنزجمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیاہے،اسحاق ڈا ر ،آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے سے قرضوں پر بوجھ نہیں پڑے گا،عالمی مارکیٹ میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت نے کسان پیکج کا اعلان کیا ، پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہورہاہے،ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملہ قانونی ہے، ای سی سی حتمی فیصلہ کرے گی،سانحہ منی ٰ افسوس ناک ، سعودی حکام سے لاپتہ افراد بارے معلومات کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں، وزیر خزانہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

پاکستان کی فوج صرف پاکستان کیلئے ہے‘ ‘نیویارک میں دنیا ”مودی“کے آگے پیچھے گھوم رہی ہے نوازشر یف پر کسی کی توجہ نہیں ،عمران خان،مجھے خوف ہے(ن) لیگ لاہور کے ضمنی انتخابات سے بھی بھاگ نہ جائے ‘الیکشن کمیشن اور (ن) لیگ میں آج بھی مک مکاؤ ہے میں ابھی ہی کیسے کہہ دوں کہ ضمنی انتخابی نتائج کو قبول کروں گا،پر یس کا نفر نس سے خطاب

پنجاب میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سب سے بڑے اسکینڈل کے بعد ایک اور بڑا اسکینڈل منظر عام پر آ گیا، اسنوکر اور کمپیوٹر گیم کی دکان میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ڈرا دھمکا کر ہوس کا نشانہ بنائے جانے کاانکشاف ، ویڈیو کلپ اور تصاویر بھی بنائی جاتی تھیں ،واقعہ کا علم ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران عرف چیئرمین کو گرفتار کرلیا جس نے جرم کا اعتراف کرلیا

سیاستدانوں نے کرپشن کی مگر باقی ملک بھی کرپشن سے پاک نہیں،رضاربانی،سول اور ملٹری بیورو کریسی صاف ستھری نہیں، کوئی مقدس گائے نہیں ، نیب کا بھی احتساب ہونا چاہئے ،ماضی کی غلطیوں پر کمیٹی تشکیل دی جائے،پورے ملک میں کرپشن ہے، غیر جانبدارانہ تحقیقات اور کارروائیاں ہونی چاہئیں میں اس اقدام کی بھرپور حمایت کروں گا،کراچی میں تقریب سے خطاب

وزیر اعظم نے فیسوں میں کمی نہ کرنے والے سکولوں کا نوٹس لے لیا ،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کو سیل کرنے کا حکم

متحدہ مسلم لیگ کی سربراہی کی جنگ تیز ہوگئی ، شجاعت پیر پگارا، شیخ رشید، اعجاز الحق ،غوث علی شاہ کے انکار کے بعد مشرف خود سربراہ بن گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی برطانوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، پاک برطانیہ تعلقات ‘ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ،برطانوی ہائی کمیشن نے آرمی چیف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا

کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں :سرتاج عزیز،بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو مسلسل بدترین ریاستی دہشتگردی کے تحت دبانے کی کوشش کر رہا ہے :مشیر خارجہ کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

رینٹل پاور کیس :راجا پرویز اشرف کی احتساب عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست،سابق وزیر اعظم کو سکیورٹی خدشات ہیں ، مستقل استثنیٰ دیا جائے ، وکیل صفائی ، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،مجھ پر مالی بدعنوانی نہیں اختیارات کے غلط استعمال کاالزام ہے،راجا پرویز اشرف ،رینٹل پاورمیں الزامات لگانے سے پہلے تحقیقات ہونی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو

وزیر داخلہ چوہدری نثار کے زیمبیا سے 40 سالہ پرانا ویزہ فری انٹری معاہدہ معطل کرنے کے احکامات جاری

بھارت کی رتلے اور کشن گنگا ڈیموں کے ڈیزائن میں تبدیلی،نیلم اور جہلم کا پانی پاکستان آنے سے روکنے کی سازش،پاکستان نے ورلڈ بینک کو خط لکھ کر غیرجانبدار ماہرین سے تحقیقات کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

نندی پور پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن ،وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنا بیان احتساب بیورو میں قلمبند کرادیا ، ذمہ داری پنجاب کی اہم اعلیٰ شخصیت پر ڈالی

جرمن پناہ گزین کیمپ میں پاکستانیوں اور البانویوں کے درمیان جھگڑا، 14 افراد زخمی

ممبئی ،ٹرین حملہ کیس کے 5 مجرموں کو سزائے موت،7 کو عمر قید کی سزا، ٹرین حملہ کیس میں 30 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جن میں سے 13 افراد مبینہ طور پر پاکستانی تھے

بھارت،گائے کا گوشت گھر میں رکھنے پر انتہا پسندوں نے معمر مسلما ن کو شہید کر دیا،حملے میں بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ،ہسپتال منتقل،علاقے میں حالات کشیدہ،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی،گھر میں گائے کا گوشت نہیں بکر ے کا گوشت تھا،زخمی بیٹی ساجدہ کا پولیس کو ابتدائی بیان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

لاہور: چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد اکرم نئے تعینات ہونے والے ممبر عبدالرؤف سے حلف لے رہے ..

لاہور: ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان ورلڈ بینک کے وفد کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے کاموں پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

لاہور: صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن لاہور میں ماحول کو آلودہ کرنیوالی صنعتوں کی روک تھام ..

لاہور: صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کچی آبادیز ڈائریکٹوریٹ جنرل کے فعال بنانے کے حوالے ..

لاہور: وزیر زکوٰة و عشر ملک ندیم کامران وی ٹی آئیز اور صوبائی سطح کے ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان میں مستحقین کے علاج ..

لاہور: سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال ہارون رفیق انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں راولپنڈی میں این جی اوز کے نمائندگان ..

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

لاہور: چین کے قومی دن کے موقع پر پی ایچ اے کی جانب سے تیار کیے گئے پاک چین پرچموں کا خوبصورت منظر۔

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے اس وقت امریکہ میں موجود ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم بھی اسی مقصد کیلئے امریکہ میں‌موجود ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کی مصروفیات کا مرکز دُنیا کی معروف کمپنیوں کا دورہ ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات میں مصروف ہیں؟ آپ کے خیال میں کیا وزیراعظم نواز شریف کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق بھارتی وزیراعظم کی طرح اعلی سطحی ملاقاتیں کرنی چاہئیں؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دونوں وزرائے اعظم کا اپنا ایجنڈا ہے اور دونوں اپنے ایجنڈے پر ہی چل رہے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم اپنے دورہ امریکہ کا بھرپور فائدہ اُٹھا رہے اور اسے بھارتی ترقی کیلئے فائدہ میں‌لا رہا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا دورہ خالصتا اقوام متحدہ سے متعلق ہے۔ اُن کے سرکاری دورہ امریکہ میں‌ایسی ملاقاتوں کا شائد کوئی امکان ہو۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔