بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ ستمبر

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد : ضرب عضب 95 فیصد مکمل ہو گیا، بھارت نے سرحدی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر دیا۔ مشیر خارجہ سر تاج عزیز

مشیر خارجہ پاکستان سر تاج عزیز نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب 95 فیصد تک مکمل کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب مودی حکومت نے سرحدی خلاف ورزیوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دئے ہیں جکہ دوران آپریشن 60 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں بڑھتی جارہی ہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی میں گذشتہ 10 سالوں میں متعدد اُتار چڑھاؤ آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی اندرونی حالات کے تحت بنتی ہے متوازن خارجہ پالیسی کے لیے ضروری ہے کہ ملک معاشی اور سیاسی اعتبار سے مستحکم ہو.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

مکہ مکرمہ، حرم شریف میں تعمیراتی کام کے دوران ٹرین گر گئی ، پاکستانی سمیت 107 عازمین حج شہید،184سے زائدزخمی، حادثہ بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کے باعث پیش آیا ، زخمیوں کوہسپتالوں منتقل کردیاگیا، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی،شہداء کی تعدادمیں اضافے کاخدشہ،وزیر اعظم نواز شریف کا کرین حادثے پر اظہار افسوس، جاں بحق ہونیوالے افراد کے بلند درجات کی دعا ، پاکستانی سفیر کو زخمیوں کی عیادت کی ہدایت ،فاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف کامکہ حادثے پرافسوس کااظہار،ڈی جی حج جدہ سے رپورٹ طلب کرلی

عرب میڈیاکے مطابق صفاو مروہ کے درمیانی حصہ میں تعمیراتی کام کے باعث لوگوں کے جانے پرپابندی 2دن پہلے ہی ہٹائی گئی تھی اورلوگوں کویہاں پرنمازپڑھنے کی اجازت دی گئی تھی

گھبرائیں گے نہیں، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرینگے،نواز شریف،کراچی میں مرض کا مسلسل علاج کیا جارہا ہے ،ٹارگٹڈ آپریشن ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ملک کی معیشت کو درست سمت کردی ،بڑے بڑے مسائل کے حل کیلئے فوج نے اہم کردار ادا کیا،پاکستان کو اپنے پاوٴں پرکھڑا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،دہشت گردی کی طرح بجلی اورگیس بحران کا بھی خاتمہ کریں گے،برآمدات کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،خوشی ہے ماحول خوشگوار ہوگیا ہے سرمایہ کار واپس آرہے ہیں،وزیر اعظم کا خطاب،وزیر اعظم کی زیر صدارت ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت دیگر پیداواری صنعتوں اور اداروں کے مسائل پر اجلاس،تاجروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان، بجلی کے پچھلے بلوں میں بھی 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی ہدایت

سولر منصوبہ اوسطاً ساڑھے 18میگا واٹ بجلی پیدا کر رہاہے ، لاگت ساڑھے 13ارب روپے ہے‘شہبازشریف ،گردن تو کٹ سکتی ہے عوام سے دھوکہ نہیں کرسکتا ،عوام کی خدمت کی ذمہ داری ہر صورت ادا کرتا رہوں گا، سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بھی منصوبے سے ساڑھے 18میگا واٹ اوسط بجلی حاصل ہونے کے اعدادوشمار موجود ہیں،بیان کردہ اعدادوشمار اور حقائق کی روشنی میں سولر منصوبے کی لاگت اور پیداوار کے حوالے سے بحث ہمیشہ کیلئے ختم ہوجانی چاہیے،آزادانہ تحقیقات سے نندی پور پاور پراجیکٹ کے حوالے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا ذمہ داروں کو کڑی سزا ملے گی،وزیراعظم ازشریف کی قیادت اور رہنمائی میں عوام کی مایوسیوں اور محرمیوں کو خوشیوں میں بدلیں گے اور قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں گے ، اب قوم ترقی کے راستے پر چل پڑی ہے تو سب کو مل کر کام کرناہے،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب

الیکشن ٹربیونل کے نامناسب فیصلے کو عدلیہ میں چیلنج کیا ہے‘ سٹے آرڈر لیا ہے نہ یو ٹرن لونگا‘ سردار ایاز ،ججز اپنی شان میں قصیدے نہیں لکھتے‘ الیکشن ٹربیونل کے جج نے عمران خان کے وکیل کے نمبر دیئے‘ اعلیٰ عدلیہ میں ثابت کرونگا، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ حقیقت کے منافی تھا‘ جج نے الیکشن کمیشن اور نادرا کی رپورٹ کو نظر انداز کیا، عدلیہ کے خلاف الفاظ استعمال نہ کروں گا اور نہ ہی میری جماعت عدلیہ کی شان میں کچھ ایسا کہے گی‘ سابق سپیکر قومی اسمبلی

بزنس کمیونٹی نے وزیر اعظم کے سامنے اسحاق ڈار کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے،مسائل حل نہ کئے گئے تو صنعتیں بنگلہ دیش اور دبئی منتقل کر دیں گے،تاجروں کی دھمکی

نیب نے سمندری رینٹل پاورریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا،پرویزاشرف سمیت 12ملزمان 18ستمبرکوطلب،تمام ملزمان کوسمن جاری ، غیر قانونی ٹھیکے دیکر اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے

سیاستدان ہونے کا مطلب یہ نہیں کسی کو جرم کا لائسنس مل گیا ، وفاقی وزیر اطلاعات ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہورہا ہے ،کسی سیاسی جماعت کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی ، زبردستی دکانیں بند کرانیکاحق کسی کو نہیں،دھونس سے معاملات نہیں چلائے جاسکتے ہیں ، کسی کو شکوہ ہے کہ ناانصافی ہوئی ہے تو عدالت سے رجوع کرے ، پاکستان دھرنوں اور ہڑتالوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا ،دھمکی اور دھونس سے معاملات نہیں چلائے جاسکتے ، ججوں کی تقررمیں حکومت کا کوئی کردار نہیں،دہشتگردوں کے سہولت کار بھی مجرم ہیں ہم سے کتاب چھینی گئی جس کے بعد خود کش جیکٹ سامنے آئی، پرویز رشید کا تقریب سے خطاب

عید الاضحی ، سپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد، دوسرے اور تیسرے روز ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان،حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگوں کو سہولیات دینے کیلئے خصوصی ٹرینوں کے انتظامات کیے ہیں، سپیشل ٹرینوں سے 30 ہزار مسافر استفادہ کر سکیں گے، سات سے چودہ ذی الحج تک پانچ لاکھ مسافر خصوصی ٹرین کے ذریعے سفر کرینگے ، پاک ریلوے کو ماضی میں لاوارث سمجھا گیا،موجودہ حکومت ریلوے نظام میں بہتری لاکر دکھائے گی،چین کے تعاون سے تین ریلوے اسٹیشن کو عالمی معیار کے مطابق بنا کر اقتصادی راہداری منصوبے سے لنک کیا جائے گا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس

بھارت ایل او سی فائرنگ میں کبھی پہل نہیں کرے گا‘ راجناتھ سنگھ،پاکستان کے ساتھ محض رسمی نہیں دل سے تمام ایشوز پر مذارکات کے خواہاں ہیں‘ بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستانی وفد سے گفتگو

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما جان اچکزئی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد ،ضلعی انتظامیہ کے پوش سیکٹر ز میں بیکریوں اور ریڈ زون میں فائیو سٹار ہوٹلز پر چھاپے‘ لاکھوں روپے جرمانہ ، کچن ‘ کینٹین سیل

نندی پور پاور منصوبہ میں تاخیر اور قومی خزانے کو بھاری نقصان کی ذمہ دار وفاقی وزارت قانون و انصاف ہے، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات مکمل ،موجودہ حکومت بھی اہم منصوبہ میں تاخیری مجرمانہ غفلت کی مرتکب قرار پائی ،نواز حکومت کی نندی پور منصوبہ کو گیس میں تبدیل کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ، مطلوبہ گیس کی مقدار موجود ہی نہیں ،منصوبہ کی تکمیل کی ذمہ داری انتہائی نااہل افسران اور انجینئرز کے سپرد کی گئی ،جوڈیشل کمیشن کی آبزرویشن

کالعدم تنظیم کی دھمکیاں، پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی سیکورٹی مزید سخت کردی،شاہ محمودقریشی ، چوہدری سرور ، میاں اسلم اقبال ،علیم خان کودودو گن مین فراہم،د متعلقہ شخصیات کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز ،ای میل بھیجنے والے کا جلد پتہ لگا لیاجائے گا، ترجمان حکومت پنجاب

قومی احتساب بیورو(نیب)نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ افرادکوگرفتارکرلیا

حکومت پاکستان کا صنعت کاروں اور تاجر برادری کو مزید مراعات دینے پر غور

بھارتی فلموں کی درآمد میں لاکھوں روپے فیس چوری کا انکشاف ، قومی خزانے کو نقصان ، آڈیٹر جنرل نے فیس وصول کرنے کا حکم دیدیا ، ڈائریکٹر سنسر بورڈ تفصیلات دینے سے انکاری

غلطی سے سرحد پار کرنے والی بھارتی خاتون شمیم اختر کو واپس بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔