بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ ستمبر

تازہ ترین خبریں

کراچی آپریشن کو دو سال مکمل ، 550 ٹارگٹ کلر ،343 بھتہ خور،913 دہشتگرد گرفتار ہوئے

کراچی آپریشن کے دو سال مکمل ، اس دوران ساڑھے پانچ سو ٹارگٹ کلرز ، تین سو تینتالیس بھتہ خور ، 913 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ، 27 رینجرز اور 232 پولیس اہلکاروں نے جان کی قربانی دی۔ کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کے لئے حکومتی اور سیکورٹی اداروں کی کوششیں جاری ہیں ۔ آپریشن کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز حکام نے کراچی میں قیام کی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ رینجرز کے کرنل امجد نے بتایا کہ شہر قائد میں اب تک ساڑھے پانچ سو ٹارگٹ کلرز ، تین سو تینتالیس بھتہ خور اور 913 دہشت گرد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ شہر میں امن کے لئے رینجرز کے تئیس جوانوں٘ نے جانیں قربان کی ہیں ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کہتے ہیں آپریشن مکمل ہونے میں پینتیس فیصد کام باقی ہے۔ کالعدم تنظیموں کے سلیپر سیل اب بھی موجود ہیں لیکن انہیں بھی ختم کر دیا جائے گا ۔

اہم خبریں -عجیب و غریب -

برطانوی بلےباز بین سٹوکس فیلڈنگ میں مداخلت پر آوٹ قرار دییے جانیوالے چھٹے کھلاڑی بن گئے
چوہدری نثار علی خان کے علاوہ حکومت کا کوئی وزیرکام کا نہیں، ستمبر ستمگر ثابت ہو گا، پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کئی پارٹیاں بھی شور مچائیں گی،خواجہ آصف کی وجہ سے راجہ رینٹل، یوسف رضا گیلانی جیل جائیں گے،ایل این جی معاملے میں شاہد خاقان عباسی سمیت کئی لوگ جیل جائیں گے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی نجی ٹی وی سے گفتگو
6ستمبر کو دشمن کے خواب چکنا چور کر دیئے تھے،ایف سی نے جنگ کے دوران 650 جانوں کا نذرانہ پیش کیا،آنے والی نسلوں کو پر امن پاکستان دیں گے،شہید اپنی زندگی قربان کر کے قوم کو تحفظ فراہم کرتا ہے، بلوچستان میں اپنے مفادات کیلئے لوگوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے، ہم واپس آنے والے بلوچ بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ کا یوم شہداء کی تقریب سے خطاب
وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے : آرمی چیف راحیل شریف

آج کا اخبار

پاکستان نے افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت افغان حکومت کو پیش کر دیئے ، مشیر خارجہ کی افغان صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات ٗپاکستان مخالف مہم بند اور سفارتخانے کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کر نے کا مطالبہ ،افغانستان کے ساتھ دوستانہ ٗ برادرانہ اور اچھے ہمسائیگی کے تعلقات برقرار رکھنے کے خواہش مند ہیں ٗ سرتاج عزیز ،افغان طالبان کے خلاف طاقت کا استعمال دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہو گا ٗ افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل میں سہولت کار کا کردار جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں ٗمذاکرات میں پہل افغانستان کو کرنا ہو گی ٗ ملاقات میں گفتگو ٗ کانفرنس سے خطاب

سر تاج عزیز نے یہ مطالبہ بھی دہرایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ اس حوالے سے افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل میں سہولت کار کا کردار جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ٗ پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائیگا ٗدونوں رہنماؤں کا اتفاق، وزیراعظم نے سکیورٹی کے حوالے سے فوج کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرادی

اچھے برے کی تمیز کئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،تر جما ن دفتر خارجہ ،آپریشن ضرب عضب میں اپنے وسائل سے 1.9 بلین ڈالر خرچ کئے، رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان ملاقات رواں ماہ نئی دہلی میں شیڈول کے مطابق ہو گی،لیبیا نے کسی پاکستانی پر ویزے کی پابندی نہیں لگائی،افغانستان پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے ساتھ تعاون کرنے کا محض الزام لگا رہا ہے کوئی ثبوت سامنے نہیں، منفی پروپیگنڈہ بندکیا جا ئے ، قاضی خلیل اللہ کی ہفتہ وار بریفنگ

سندھ کے دونوں بڑ ے لیڈر ملک سے باہرربیٹھے ہیں اوریہاں کے ہاری جانوروں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں،عمران خان، کراچی صوبہ بن سکتا ہے نہ ہی صوبہ بنانے سے سندھ کی عوام خوشحالی کی زندگی گزار سکتے ہیں، صوبے کی عوام کی بہتری کا واحد حل کرپشن کا خاتمہ و بلدیاتی انتخابات ہیں ،سندھ قدرتی طور پر ما لا ما ل ہے ، 70 فیصد ریوینیو ادا کر تا ہے اس کے با وجود بیروزگا ری اور میرٹ کا قتل عام ہے،آصف زرداری نے سندھ اور بھٹو کی پیپلز پارٹی کو آمر سے زیادہ نقصان پہنچایا ،پی پی کا مسقبل تاریک دیکھ رہا ہوں،صوبے کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں ،سربراہ تحریکِ انصاف کا جلسہ عام سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

حکومت ایم کیوایم سے استعفے واپس لینے کی بات کررہی ہے ، پہلے وہ نوازشریف کیلئے وزارت عظمیٰ کے اختیارات توواپس لے لیں،الطاف حسین، وزیراعظم نوازشریف کی کوئی مجبوری ہے تووہ قوم کوکھل کربتائیں ، دہشت گردوں کوضرور پکڑیں ، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، قسمیہ کہتاہوں اس وقت آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف ہورہاہے،آصف زرداری نے مجھے دومرتبہ دھوکے دئیے اوراپنے لوگوں کے ذریعے مجھے بہت گالیاں دلوائیں لیکن میں نے صبرکیا، کراچی دوہزارارب روپے کماکر قومی خزانے میں جمع کراتا ہے لیکن کراچی کو ترقی کیلئے صرف 50 ارب روپے دیئے جاتے ہیں ،اگر وفاق ، کراچی کو اس کا جائز حصہ نہیں دینا چاہتا تو پھر کراچی کو علیحدہ صوبہ بنادیا جائے عمران خان کچھ بھی کہیں،کراچی صوبہ ضرور بنے گا، لال قلعہ گراوٴنڈ عزیزآبادمیں خواتین اوربزرگوں کے اجلاس سے خطاب

ایکنک کا اجلاس، 31686 ملین روپے کے انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی منظوری ،تین ہزار افغان طلبا کو وظائف دینے ،اقتصادی راہداری کے تحت پروجیکٹس پاکستان ریل کوٹ سیکشن ( فیز ون ) حویلیاں تھاہ کوٹ 120 کلو میٹر روڈ کی تعمیر کیلئے 6859 ملین روپے کی بھی منظوری

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات، اپنے دورہ برطانیہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی‘ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ، وزیراعظم کی قومی ایکشن پلان پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت ،دہشتگردی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیراعظم نواز شریف

حکومت نے الیکشن کمیشن کو تعاون کی یقین دہانی کرادی،سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے رانا ثناء اللہ کی ملا قات ،ضمنی اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیا ل،پنجاب میں بلدیاتی اور ضمنی انتخابات آئین اور قانون کے مطابق ہونگے جس نے الیکشن سے بھاگنا ہے وہ بھاگ جائے ، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار کی باری کے معاہدہ کو بچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں شروع کردیں، آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کو انہیں منانے اور ٹھنڈا رکھنے کا ٹاسک دیدیا

یوم دفاع کل منایا جائے گا، صبح 9 بجے تمام نشریاتی اداروں پر قومی ترانہ، 9:29 پر شہداء کو خراج عقیدت پیس کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کی جائے گی،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات ہونگی

پاکستان نے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی،بھارتی اخبار کا دعو ی ،حملے کے منصوبہ ساز اسرائیلی اور بھارتی پاکستانی دھمکی کے بعد پریشان ہوگئے تھے، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئر مین منیر احمد خان کی دھمکی نے منصوبے کو لپیٹنے پر مجبور کیا،1983میں اندرا گاندھی نے پاکستان کی جوہری تنصیبات پر حملے کا منصوبہ پاکستان کی طرف سے سخت دھمکی کے بعد ختم کیا تھا۔ٹائمز آف انڈیا

نیب کے بعد وزارت پانی و بجلی کا بھی نندی پور پاور پلانٹ کی ناقص کارکردگی کا جائزہ ، 57 ارب لگا کر نندی پور پاور پلانٹ کیوں بند ہے؟ وزارت پانی و بجلی کا نوٹس ، ایم ڈی نندی پور سے وضاحت طلب

ماضی میں بھی دس سال قید کاٹی تھی ،اب بھی جیل سے گھبرانے والا نہیں ہوں ،یوسف رضا گیلانی ،مسلم لیگ (ن) میرے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی،مقدمات کا قانونی طریقے سے عدالت میں مقابلہ کروں گا ،پیپلز پارٹی میدان چھوڑنے والی پارٹی نہیں ہے،ملتان آمد پر ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

سینٹ قائمہ کمیٹی ریلوے کی چار صوبوں کو ریلوے کی اراضی کی واپسی کیلئے 40روز کی آخری مہلت ،اس عرصہ میں ریلوے کو اس کی زمین واپس نہ کی گئی تو عدالت عظمیٰ میں توہین عدالت کی استدعا کی جائے گی،وزارت ریلوے کا انتباہ ،دو سال تک بہت انتظار کرلیا ہے، کراچی میں کام کرنے نہیں دیا جارہا ، قبلے درست نہ کئے تو وہیں پر پھڑکا دونگا،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، چیئرمین کمیٹی کا صوبائی چیف سیکرٹریز کی اجلاس میں عدم موجودگی کا نوٹس

امریکی حکومت نے 2014 ء میں دفاع پر 610 ارب ڈالر ،بھارت 50 ارب ڈالر، پاکستان نے 700 ارب روپے خرچ کئے،رپورٹ

دنیا بھر میں پناہ گزینوں کو قبول کرنے میں پاکستان سرِفہرست،پاکستان میں اب بھی 15 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں ،اقوام متحدہ رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کراچی آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کر لیا ہے، دوران تفتیش انہوں نے متعدد انکشافات کئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری سمیت پنجاب میں بھی آپریشن شروع کرنے کی نوید سنائی جا رہی ہے۔آپ کی ان کارروائیوں پر کیا رائے ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
یہ آپریشن بالکل درست سمت جا رہے ہیں۔ ان کو جن کی بھی سرپرستی حاصل ہے وہ ملک کیلئے شاندار کام کر رہے ہیں۔
آپریشن کو درست تب مانا جائے گا جب سب کے خلاف ایکشن ہو گا۔مخصوص جماعت یا افراد کیخلاف کارروائی سے آپریشن متاثر ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔