بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف نے کراچی میں دہشت گردوں کے کیسز جلد نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی کراچی کو دہشت گردی سے پاک ،پرامن بنانے کیلئے دہشت گردوں ،جرائم پیشہ مافیاز ،بدعنوان عناصر اور تشد د کرنیوالوں کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت وفاقی حکومت ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے فنڈز فراہم نہیں کر رہی ہے،آئی جی سندھ ،اعلیٰ حکام کی آئی جی سندھ کو مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کراچی سے دہشتگردوں ، جرائم پیشہ عناصر اور مختلف قسم کے مافیاز کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رکھاجائیگا ،جنرل راحیل شریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دہشت گردوں کے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔جبکہ کراچی کو دہشت گردی سے پاک اور پرامن بنانے کے لیے دہشت گردوں ،جرائم پیشہ مافیاز ،بدعنوان عناصر اور تشد د کرنے والوں کے درمیان شیطانی گٹھ جوڑ توڑنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔یہ ہدایات انہوں نے منگل کو کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں سکیورٹی صورت حال کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔اجلاس میں کور کمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ،چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ ،آئی جی پولیس غلام حیدرجمالی ،کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کو کراچی میں امن وامان کی صورت حال ،جاری ٹارگیٹڈ آپریشن اور سکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ کے دوران آرمی چیف کو بتایا گیا کہ آپریشنز کے نتیجے میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وفاقی کابینہ کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا،حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کا تہیہ کر رکھا ہے،وزیراعظم محمد نوازشریف کا اجلاس سے خطاب،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے اجلاس کو بھارت سے حالیہ مذاکرات میں تعطل سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم نے سرکاری اور نیم سرکاری محکموں میں اردو زبان کے استعمال کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کے جائزے کیلئے کابینہ کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کمیٹی کے چیئرمین ہونگے

وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر کوئی بھی مذاکراتی عمل بیکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنما تیسرا فریق نہیں بلکہ مسئلہ کا اہم فریق ہیں

نیشنل ایکشن پلان ملک کی سیکورٹی پالیسی ہے سیاست نہ کی جائے،چوہدری نثار،دہشت گردی کے تمام نیٹ ورک ختم کر دیئے مالی معاونت کے خاتمے کے عمل کو تیز کیا جارہاہے،انٹیلی جنس کے بنیاد پر 5ہزار 900آپریشن کیے گئے،62ہزار کاروائیاں،69ہزار گرفتار یاں ہوئی ،ایک ہزار 114دہشت گرد مارے گئے 885 گرفتار ہوئے، کالعدم تنظیموں کے 7900لوگ فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے،کراچی،بلوچستان میں بہت بڑی تبدیلی آئی، اگلے 6ماہ ہماری توجہ فرقہ واریت کے خاتمے پر ہوگی،ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا کہ ایک دوسرے کو کافر کہا جائے،سول ملٹری تعلقات اس وقت بہت مثالی ہیں اور بلاوجہ سول ملٹری تعلقات پر تنقیدکرنا غلط ہے، بلوچستان میں 500سے زائد فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر 8ماہ سے درست طریقہ سے عمل ہوا، ملک کے تمام بڑے شہروں میں سیکورٹی صورتحال کئی گناہ بہتر ہے،پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس

دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑپھینکیں گے، دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیا جائیگا،عسکری قیادت ،آرمی چیف سے ائیر چیف مارشل کی ملاقات،آپریشن ضرب عضب سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کا شمالی وزیرستان میں جاری فضائی کارروائی مزید مربوط بنانے پر اتفاق

استعفوں کا معاملہ،حکومت اورایم کیوایم کے درمیان استعفوں مذاکرات کامیاب ہوئے،شکایات کودورکرنے کیلئے کمیٹی بنانے پراتفاق ،کمیٹی آج منگل سے کام شروع کردیگی، فریقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعداعلامیہ جاری ،وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، متحدہ کے اعتراضات دور کرنے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے،کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں ہے،سماج دشمن عناصر کے خاتمے تک آپریشن بند نہیں کیا جائے گا، نوازشریف

شمالی وزیرستان ، شوال میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید ، چھ دہشت گرد ہلاک

ممبر الیکشن کمیشن ریاض کیانی کا استعفیٰ نامنظور ،بلدیاتی الیکشن کا وقت قریب ہے ایسے موقع پر آپ کااستعفیٰ منظور نہیں کر سکتا،چیف الیکشن کمشنر ،سردار رضا خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی

آرمی چیف سے برطانوی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات ،مشترکہ تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال،آئی ایس پی آر،جیمز روپرٹ نے دہشت گردی کیخلا ف پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی،پاکستان ،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے کوششیں جاری رکھے،جیمز روپرٹ

ملک کی متعدد با اثر شخصیا ت کے گز شتہ دوسالو ں کے دورا ن 20 ارب روپے کے قرضے معاف،2000 سے زائد صارفین نے بادی النظر میں بینکوں اور مالیاتی اداروں سے رقوم معاف کرانے کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کیا،بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں میں سرفہرست آزاد کشمیر کے صدرسردار یعقوب خان ہیں جنھوں نے 2012 میں 9.009 ملین روپے کے قرضے معاف کرائے، رپو رٹ ،حکومت معافی کی پالیسی پر نظرثانی کرے، بہترنظام کیلیے قانون سازی کرے،فرحت اللہ بابر

قطر نے شرائط پوری ہونے تک ایل این جی معاہدہ سے انکار کردیا،75فیصد شرائط پوری کرچکے،اکتوبر کے پہلے ہفتہ تک معاہدہ طے پا جائے گا،وزارت پٹرولیم

پاکستان کے دفاع کیلئے ہروقت تیارہیں ،دشمن کے ہراقدام کابھرپورجواب دیں گے،خواجہ آصف ،عمران خان پڑھے لکھے جاہل ہیں ان کی دماغی صلاحی محدودہے ،اس لئے خوارہورہے ہیں ،کراچی آپریشن سیاسی نہیں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کے ذریعے سپیکرکے عہدے پرفائزہونامیراقانونی حق ہے، سردار ایاز صادق ،دل چاہتاہے الیکشن کیلئے آج چلاجاوٴں،الیکشن سے نہیں گھبراتا،مستقبل کافیصلہ کرلیا، پارٹی قیادت سے مشورہ باقی ہے ،میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ،انتظامی مشینری کاملبہ میرے سرڈال دیاگیا، سابق سپیکر قومی اسمبلی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

کراچی، ایشیائی مارکیٹ کی منفی صورتحال اورچینی یون سستا کئے جانے کے بعد کرنسی کی ممکنہ جنگ کے آغازنے کے ای سی کا بھٹہ بیٹھا دیا ،کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی، شدیدمندی کے بعد 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس کمی کیساتھ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، سرمایہ کاروں کے 269ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کے سبب سرمائے کا مجموعی سرمایہ 74کھرب روپے کی سطح سے گھٹ کر71کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور چین کی معیشت پر خدشات ایشیا ء کی اسٹاک مارکیٹوں کو لے ڈوبا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

لاہور: گلوبل سٹریٹیجیز اسلام آباد، پی ٹی آئی ڈی اور ڈی جی پی آر کے تعاون سے منعقدہ سیمینار کے موقع پر شرکاء کا گروپ ..

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، چوہدری محمد سرور اور عمر چیمہ ..

بیجنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف گریٹ ہال میں چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ ہاؤلی سے ملاقات کر رہے ہیں۔

فیصل آباد: ڈی سی او آفس کے باہر تیسرے روز جاری پاور لومز ورکرز یونین کے مزدور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا ..

فیصل آباد: پولیس لائن کوارٹر میں آئی جی پنجاب کی آمد پر پولیس لائن کے ارد گرد سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

فیصل آباد: گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں طالبات تھروبال ٹورنا منٹ کا ایک میچ کھیل رہی ہیں۔

مظفر آباد: سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق خان، وزیر اعظم آزاد کشمیر ایوان کی جانب سے یو این او کے نمائندہ ..

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
قصور میں پاکستان کی تاریخ کا بچوں سے زیادتی کا سب سے بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے۔جس میں‌250 سے زائد بچوں کے زائد زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں جن کی سینکڑوں ویڈیوز بنائی گئیں ہیں۔ لرزہ خیز سکینڈل سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سرکاری حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اصل معاملہ زمین کے جھگڑے کا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے؟؟ آپ کے خیال میں کیا ملکی تاریخ کے سب سے بدتری سکینڈل کے اصل حقائق سامنے آ پائیں گے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
یہ سکینڈل بالکل درست ہے۔ متعدد بچے اور والدین سامنے آ گئے ہیں، ملزمان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہئے۔
یہ دو گروہوں کا آپس کا جھگڑا تھا جسے سکینڈل کا نام دے گیا ہے۔ اس معاملے کو زیادہ اچھالنا نہیں چاہئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔