بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد : پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات، صوبائی حکومتوں سے معذرت کر لی۔

سندھ اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز نے اکتوبر سے پہلے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے معذرت کرلی. تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد خان کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران سمیت پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں صوبائی حکومتوں نے موقف اختیار کیا کہ سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار یا تاخیر سے کروانا مجبوری ہے اور انتخابات اکتوبر سے پہلے نہیں کروائے جاسکتے۔چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث انتخابی عملہ دستیاب نہیں اس لئے انتخابات اکتوبر سے پہلے نہیں کروائے جاسکتے جبکہ چیف سیکرٹری سندھ نے موقف اختیار کیا کہ صوبے میں سیلابی صورتحال ہے اور بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی عملہ انتظامیہ سے لیا گیا ہے جسے بروقت تربیت نہیں دی جاسکی.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

اٹک،ڈیرے پر خودکش دھما کہ، وزیرداخلہ پنجاب سمیت 19 افراد شہید ، 20 سے زائد زخمی، صوبائی وزیر داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی طرف سے انتقامی کارروائی میں نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں ‘صدر مملکت ‘ وزیراعظم ‘ وزیر داخلہ ‘ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں کی جانب سے دھماکوں کی مذمت ،شہادتوں پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار،وزیراعظم کا دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم‘وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،پنجاب حکومت کا صوبے میں تین روزہ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

اتوار کو صبح ساڑھے دس کے قریب اٹک کے قریب نواحی گاؤں شادی خان میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈیرے کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی

شمالی وزیر ستان کی وادی شوال میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی،40دہشت گرد ہلاک ، متعدد زخمی ، بمباری سے متعدد ٹھکانے تباہ ،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،آئی ایس پی آر

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری، باپ بیٹی سمیت 3 افراد زخمی، متعدد مکانا ت تباہ،پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب،بھارتی فورسز کی مسلسل شیلنگ کے باعث خواتین اسپتال منتقلی میں مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑا ، ذرائع

دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے؛وزیر اعظم نواز ،‘ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، واقعہ میں ملوث افراد اور اس کے منصوبہ سازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، نیشنل ایکشن پلان پر کام پوری قوت سے جاری رہے گا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکمت عملی از سر نو مرتب کی جائیں گی؛بیان،آرمی چیف کی کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت ،انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کے ماسٹر مائنڈ کی تلاس شروع کرنے اور واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت

ہری پور، این اے 19 ضمنی انتخاب، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا،ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرکے واضح برتری حاصل ، تحریک انصاف کے راجہ عامر55 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی واضح برتری پرکارکنوں کا بھرپورجشن ،ڈھول کی تھاپ پررقص ، مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں

آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹرجنرل (ر) حمید گل آرمی قبرستان راولپنڈی میں سپرد خاک،نمازہ جنازہ میں آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سمیت اعلی فو جی قیا دت ،سیا سی ،مذہبی ،سماجی اورشہری حلقوں کی بڑی تعداد کی شرکت

ایم کیوایم کسی سے تصادم نہیں چاہتی، الطاف حسین، استعفوں کے حوالہ سے رابطہ کمیٹی اور منتخب عوامی نمائندوں سمیت پوری تحریک ایک صفحہ پر ہے، جنرل راحیل شریف ایک ایماندار اور پروفیشنل سپاہی ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو ، اٹک میں خود کش حملے میں پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ سمیت متعددافرادکے شہید وزخمی ہونے پراظہار افسوس

دہشت گرد ملک بھر میں آرمی پبلک سکول پشاور طرز کے دہشت گردوں حملے کرسکتے ہیں‘خفیہ ایجنسیوں نے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر :بھارتی پولیس کاپاکستانی جھنڈا لہرانے والے نوجوانوں کے خلا ف کریک ڈاؤن، 3گرفتار،حریت کا نفر نس کی مزمت ،اپنے پیدائشی حق ”حق خودارادیت “ کے حصول تک اپنی پر امن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،حریت کا نفر نس

قصور کے بعد پاکپتن میں بھی ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آگیا، اوباش نوجوان معصوم بچوں کو مختلف بہانوں سے ورغلاکر جنسی درندگی کا کھیل کھیلتا رہا ، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا،سکینڈل منظر عام پرآنے کے بعد پولیس متحرک، مرکزی ملزم گرفتار

اٹک خودکش حملے میں کالعدم تنظیموں کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں،آئی جی پنجاب ،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں،شجاع خانزادہ کے قاتلوں تک جلد پہنچیں گے،مشتاق سکھیر کی جائے وقوعہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو

بچوں سے زیادتی، بدامنی، ہر مظلوم و مجبور کو انصاف کیلئے فوجی عدالتوں سے ہی امید ہے: پرویزالٰہی ،ہر شعبہ میں شہبازشریف کی بیڈ گورنینس سامنے آ گئی، ہم نے بچوں کے تحفظ کے ادارے بنائے، انہوں نے مجرموں کو کھلی چھٹی دی کتنا المناک ہے کہ وزیرداخلہ سمیت تمام افراد کئی گھنٹے تک ملبے تلے دبے رہے اور ان کا بھانجا پنجاب حکومت کی نااہلی کیخلاف چیخ و پکار کرتا رہا ،سانحہ قصور زمین کا نہیں ضمیر کا مسئلہ ہے، مظلوم بچوں کی دادرسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: حسین والا میں متاثرین اور میڈیا سے گفتگو

دالبدین میں دہشت گردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، تین ایف سی اہلکار شہید

پہلی حج پرواز150 پاکستانی عازمین حج کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی، پرنس محمد بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قونصل جنرل کھوکھر،ڈائریکٹر جنرل حج ابو عاکف،ڈپٹی ڈائریکٹر حج مدینہ سیف انور اور سعودی اعلی حکا م نے عازمین کا استقبال کیا

ملک میں کنگ پارٹی بنانے کی تیاری شروع ،مشرف کو پارٹی سربراہ بنائے جانے کا امکان ،سیاسی جماعتوں کے کے ناراض رہنما ؤں سے رابطے جاری

یو اے ای کی کی فجیرہ پورٹ پر ایم ٹی لاہور کو عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی وضاحت

موبائل بیلنس پرٹیکس کے نام پر دنیا کی انوکھی کٹوتی، بھارت میں 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرانے پر 18 جبکہ پاکستان میں 100 روپے کے کارڈ پر 24 روپے کا ٹے جا تے ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

اٹک، وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملہ کرنے والے حملہ آور کے جسم کے ٹکڑے اکٹھے پڑے ..

اٹک، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے صاحبزادے سے تعزیت کر رہے ہیں۔

اٹک، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان و دیگر حکام وزیر ..

اٹک، پاک فوج کے حکام وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملے کے بعد سرچ آپریشن میں مصروف ..

اٹک، امدادی اہلکار وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص‌کی ..

قصور، مسلم لیگ (ق) چوہدری پرویز الہی قصور میں زیادتی کا شکار بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

راولپنڈی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف و دیگر اعلی عسکری و سیاسی حکام آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل ..

اٹک، وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آج کا سوال

آج کا سوال
قصور میں پاکستان کی تاریخ کا بچوں سے زیادتی کا سب سے بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے۔جس میں‌250 سے زائد بچوں کے زائد زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں جن کی سینکڑوں ویڈیوز بنائی گئیں ہیں۔ لرزہ خیز سکینڈل سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سرکاری حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اصل معاملہ زمین کے جھگڑے کا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے؟؟ آپ کے خیال میں کیا ملکی تاریخ کے سب سے بدتری سکینڈل کے اصل حقائق سامنے آ پائیں گے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
یہ سکینڈل بالکل درست ہے۔ متعدد بچے اور والدین سامنے آ گئے ہیں، ملزمان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہئے۔
یہ دو گروہوں کا آپس کا جھگڑا تھا جسے سکینڈل کا نام دے گیا ہے۔ اس معاملے کو زیادہ اچھالنا نہیں چاہئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔