بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

تازہ ترین خبریں

سینیٹر مشاہد اللہ مستعفی ہو گئے’ مالدیپ سے فوری طلب کر لیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید

سینیٹر مشاہد اللہ مستعفی ہو گئے’ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر مالدیپ سے فوری طلب کر لیا گیا ہے. وطن واپسی پر سینیٹر مشاہد اللہ وزیر اعظم نواز شریف کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے. یاد رہے کہ بی بی سی کو دئے جانے والی انٹر ویو پر مشاہد اللہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے مشاہد اللہ کے بیان پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے دوسری جانب مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی نے میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے.

اہم خبریں -

آج کا اخبار

سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام فوجی اورسول قیادت کوہٹاکراقتدارپرقبضہ کرناچاہتے تھے ،سینیٹرمشاہداللہ،دھرنے کے دوران ملنے والی اطلاعات خوفناک تھیں ،آئی بی نے ظہیرالاسلام کی سازش پر پانی پھیردیا،وفاقی وزیرکابرطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو،مشاہداللہ کی باتوں کاحقائق سے کوئی تعلق نہیں،ٹیپ بنی نہ کسی نے سنی یا سنائی گئی، ترجمان وزیراعظم ہاوٴس اورسینیٹرپرویزرشید کی تردید،وزیراعظم نے بیان پروفاقی وزیر سے وضاحت طلب کرلی ،نہ ایسی کوئی ٹیپ سنی اورنہ ہی مجھے اس کاعلم ہے ،سینیٹرمشاہداللہ،،ٹیپ ریکارڈنگ سے متعلق خبریں بے بنیاداورحقیقت سے بہت دورہیں ، آئی ایس پی آر

وفاقی وزیرسینیٹرمشاہداللہ خان نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت ملنے والی اطلاعات خوفناک تھیں، سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام عباسی فوجی اورسول قیادت کوہٹاکرملک کے اقتدارپرقبضہ کرناچاہتے تھے

خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن سلامتی کی قیمت پر نہیں،ممنون حسین، بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے،قوم کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے تمام ادارے متحد ہو جائیں،ہر آنے والا دن خوشی کی نوید لائے گا، سیاسی جماعتوں میں برداشت کا کلچر فروغ پارہا ہے اور قومی مسائل پر تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہو رہے ہیں ،خوشی کے دن پاک فوج کے شہداء اور سیلاب متاثرین کو بھی یاد رکھیں،صدر کا کنونشن سینٹر میں یوم آزادی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب

پاکستان بھر میں 69 واں یوم آزاد انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا،نماز فجر کے ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں ،شہداء کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں ختم ہو گئی

پشاور سکول میں پھولوں کو مسلنے والوں کے کیفر کردارتک پہنچے پر خوشی ہوئی؛وزیر اعظم نواز شریف ، مجرمانہ اور منافقانہ کارروائیوں کا پاکستان سے عنقریب خاتمہ ہوگا اور باہمی تعاون سے ملکی وسائل حل کرنے میں کامیاب ہو جائینگے؛ یوم آزادی کے موقع پر بیان

پاکستانی سرمایہ کار سن لیں! توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری نہ کرنے پر قوم تمہاری یہ دولت چھین لے گی، وزیراعلیٰ،2017 تک پاکستان میں وافر بجلی ہوگی، لوڈشیڈنگ بے معنی ہو جائے گی:شہبازشریف،قصور واقعہ کی شفاف انکوائری ہو رہی ہے،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا،جو بھی کردار ملوث ہیں انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا ملے گی، واقعہ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے کیونکہ اس واقعہ کو غلط رنگ دینا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، حق ضرور سامنے آئے گا ، سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایک پیج پر ہے، آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دشمنوں کا صفایا کیا جا رہا ہے، دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کی جنگ کے ساتھ ہمیں ناخواندگی، ناانصافی، کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف بھی جنگ لڑنا ہے؛وزیراعلیٰ کا حضوری باغ میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب سے خطاب

تحریک انصاف میں آمریت نہیں قبضہ گروپ ہے ،جسٹس وجیہہ الدین،قبضہ گروپ نے پارٹی کو ٹیک اوور کرلیا ہے،کارکنوں کو قیادت تک رسائی نہیں ،ناراض رہنما تحریک انصاف کا پریس کانفرنس سے خطاب

رواں مالی سال ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے؛وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سالانہ امداد بارہ ہزار سے اٹھارہ ہزار روپے تک بڑھا دی گئی؛ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین سے خطاب

یوم آزادی کے موقع پر بھارتی فوج کی نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری و فائرنگ، ایک خاتون شہید، تین افراد شدید زخمی ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم کی رہائی پر بھارت سے شدید احتجاج ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب ، ملزمان کیخلاف کارروائی عمل میں نہ لانے پر شدید تشویش کا اظہار

گزشتہ سال بڑی کامیابیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، آج پاکستان کے تمام علاقوں میں قومی پرچم لہرا رہا ہے؛وزیر اطلاعات پرویز رشید

شایدایم کیوایم نے کراچی میں امن قائم ہونے پراستعفے دیئے ،ریحام خان،یہ بات سمجھ سے بالاترہے کہ ایم کیوایم نے استعفے کیوں دیئے؟،بیان

دھرنے میں کسی سازش میں تحریک انصاف یاکوئی اورملوث ہوتواسے سزادی جائے ،اسد عمر،دھرنوں میں کئی غلطیاں ہوئیں، سول نافرمانی کی کال درست نہیں تھی ،رہنما پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
قصور میں پاکستان کی تاریخ کا بچوں سے زیادتی کا سب سے بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے۔جس میں‌250 سے زائد بچوں کے زائد زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں جن کی سینکڑوں ویڈیوز بنائی گئیں ہیں۔ لرزہ خیز سکینڈل سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سرکاری حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اصل معاملہ زمین کے جھگڑے کا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے؟؟ آپ کے خیال میں کیا ملکی تاریخ کے سب سے بدتری سکینڈل کے اصل حقائق سامنے آ پائیں گے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
یہ سکینڈل بالکل درست ہے۔ متعدد بچے اور والدین سامنے آ گئے ہیں، ملزمان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہئے۔
یہ دو گروہوں کا آپس کا جھگڑا تھا جسے سکینڈل کا نام دے گیا ہے۔ اس معاملے کو زیادہ اچھالنا نہیں چاہئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔