بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

تازہ ترین خبریں

کراچی : سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف 3 مذمتی قراردادیں منظور کر لی گئیں، ایم کیو ایم اراکین کا ایوان میں‌ شور شرابا۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا. سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف 3 قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں. ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خے خلاف سندھ اسمبلی میں قراردادیں مسلم لیگ ن ، فنکشنل لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جسے ایوان میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے، قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کو وفاقی حکومت واپس پاکستان لائے اور اشتعال انگیز تقاریر اور فوج مخالف بیانات پر الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی جائے. قراردادوں میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات کی بھی مذمت کی گئی. نند کمار، شفیع جاموت اور ثمر علی خان نے سندھ اسمبلی میں قراردادیں پیش کیں.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

مانسہرہ ، سری کوٹ کے قریب سرکاری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،پانچ میجرز سمیت 12ا ہلکار شہید ، فوج کا ہیلی کاپٹر راولپنڈی سے گلگت جارہا تھا کہ مانسہرہ کے علاقے سری کوٹ لساں نواب کے علاقے کھل طوطہ میں گر گیا، آگ بھڑ کنے سے 8سے9افراد جاں بحق ہوئے ہیں،حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ،،صدر مملکت ممنون حسین،وزیراعظم محمد نوازشریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وفاقی وصوبائی وزراء اور سیاسی رہنماؤں کا واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران پہاڑی پر گر کر تباہ ہوا،ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی

قومی اسمبلی،جے یوآئی،ایم کیوایم نے تحریک انصاف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لے لیں،جے یو آئی کی پارلیمنٹ کی بالادستی کی قرارداد متفقہ منظور ، تحریک پارلیمنٹ پرغیر جمہوری حملے روکنے کیلئے کارگر ثابت ہو گی، پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،فضل الرحمان

پاک ایران سرحدکے قریب سیکورٹی فورسزاورگینگ وار ملزمان میں جھڑپ، 25لاکھ سرکی قیمت والاگینگ وارکاسرغنہ بابالاڈلاماراگیا،فورسزنے لاش تحویل میں لے لی

وزیر اعظم کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس،پرامن بلوچستان پروگرام کی منظوری دیدی،اجلاس میں صوبے کی امن وامان کی صورت حال،ناراض بلوچ رہنماؤں سے ہونیوالی پیش رفت پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،بلوچستان پیکیج کے تحت حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کو 5 سے15 لاکھ روپے دے گی،دلی خواہش ہے ناراض بلوچ رہنما صوبے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں، بھر پور معاونت کریں گے،نواز شریف کا اجلاس سے خطاب،وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ ،گورنر بلوچستان کی ملاقات ،مری میں ہونے والے معاہدے پر تبادلہ خیال

بھارت الزا م ترا شیو ں کے بجا ئے ثبوت دے ، پاکستان، کوئی پاکستانی حملو ں میں ملوث نہیں ، ،ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر طلب کر کے بھی شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،پاک بھارت سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کیلئے دی گئی تاریخوں کا جائزہ لے رہے ہیں،افغا ن امن مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔امید ہے مذاکرات جلد بحال ہو جائیں گے،حکومت کی جانب سے الطاف حسین سے متعلق کوئی ٹاسک ملا تو اس پر عمل کیا جائیگا، وزیر اعظم نواز شریف10 اگست کو بیلاروس کا دورہ کریں گے، تر جما ن دفتر خا رجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

بھارت کا پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ،قومی سلامتی کے مشیروں کے مذاکرات کے لئے تاریخوں کا تعین کر دیا ،پا ک بھا رت قومی سلامتی کے مشیروں کا اہم اجلاس 27 اگست کو نئی دہلی میں منعقد ہو گا ، بھا رتی وزارت خارجہ، حریت رہنما وں کا فیصلے کا خیر مقدم ،مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھا جانا چاہئے ، میرواعظ ،مذاکرات محض وقت کا ضیاع ہے ، سید علی گیلانی

وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں میں ٹرا ئل کے لئے 43دہشت گردی کے مقدمات کی حتمی فہرست تیار کر لی

آئی ایس آئی نے غیر ملکی دہشتگردوں کے شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث چالیس اہلکاروں کی فہرست چیئرمین نادرا کو دے دی ، چیئرمین نادرا کا ملوث اہلکاروں کیخلاف انکوائری کا حکم ، لاہور اور ڈی آئی خان کے دفاتر بھی مکروہ دھندے میں ملوث رہے ، ترجمان نادرا

بھارت گرفتار کارکنوں کی رہائی کے اقدام کریں،ایم کیوا یم کا بھارتی ہائی کمشنر کو خط،ایجنسیوں نے 12 ہمدردوں اور کارکنوں کو کراچی سے حیدر آباد جاتے ہوئے حراست میں لیا 8 کو رہا کردیا 4 ابھی ایجنسیوں کی تحویل میں ہیں،بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرے اور معاملے کا نوٹس لے،ایم کیوا یم کے 3ارکان کی طرف سے لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا، غیر ملکی سفارتخانوں کو خطوط لکھنا معمول کی بات ہے، کاپیاں وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر اداروں میں جاتی ہیں،رہنماایم کیوایم وسیم اختر

آصف زرداری اور الطاف حسین نے فون کرکے تحریک واپس لینے کی اپیل کی ،مولانا فضل الرحمن

بھارت مظلوم پا کستانیوں کو گلے لگانے کے لئے تیار ،بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی ظلم و ستم کے باعث فرار ہونے والے تارکین وطن کو ہندوستانی شہریت دینے کے لیے سٹیزن شپ ایکٹ 1955 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ، بھا رتی اخبا ر

این جی اوز کو فنڈنگ کی تفصیلات مہیا کریں،سپریم کورٹ کی صوبوں کو ہدایت،وزارت داخلہ کی کارکردگی سامنے آ گئی، ابھی تک ملک میں کام کرنیوالی این جی اوز سے متعلق بنیادی معلومات فراہم نہیں کی جا سکی ہیں،بیرونی فنڈنگ دہشت گردی کیلئے آکسیجن ہے اگر غیر ملکی فنڈنگ روک دی جائے تو دہشت گرد اپنی موت آپ مر جائیں گے،جسٹس جواد خواجہ

کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب اور ایس ای سی پی کو مل کر کام کرنا ہو گا ، چیئرمین نیب،کرپشن گڈ گورننس اور ملکی ترقی کے راستے اور غربت کے خاتمے کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، شفافیت کے پیش نظر تمام کیسوں کی تحقیقات کے لئے جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ہم بحیثیت قوم اجتماعی طور پر بد عنوانی کے خلاف جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیں تو بہت جلد معاشرہ کو اس کے چنگل سے آزاد کروا سکتے ہیں،قمر زمان چوہدری کا ایس ای سی پی کے دورے کے موقع پرافسران اورملازمین سے خطاب

کرم ایجنسی،سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 11 دہشتگرد ہلاک

بھارتی فوج کی سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں،پاک فوج کا اقوام متحدہ سے احتجاج ،تحقیقات کرانے کا مطالبہ

سندھ میں نیب اور ایف آئی اے حملہ آور ہیں، یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے،قائم علی شاہ ،کوئی محب وطن بھارت کومداخلت کیلئے نہیں کہے گا،کسی سے تصادم نہیں چاہتے ہیں تاہم اپنے آئینی حقوق لیں گے،وفاقی حکومت کو ہمارے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے،کوئی ضرورت نہیں تھی کرپشن کے معاملے میں کوئی اورادارے یہاں کام کریں،سندھ میں اینٹی کرپشن کا محکمہ کافی عرصے سے کام کررہا ہے،میرے ایف آئی اے سے متعلق تحفظات تھے،انکویہاں نہیں آناچاہیے تھا،اپنے وکلاسے مشاورت کررہے ہیں،قانونی چارہ جوئی کریں گے،تمام زبانیں بولنے والے ہمارے بھائی ہیں،آپریشن بلاتفریق ہورہا ہے،کراچی میں آپریشن جرائم پیشہ افرادکیخلاف ہورہاہے،معصوم شہریوں کوخوف نہیں ہوناچاہیے،رینجرزکے اختیارات میں توسیع کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کی صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

ایم کیو ایم کا بھارتی ہائی کمشنر کو خط ملک دشمنی اور غداری ہے،خواجہ آصف،جے یوآئی اور ایم کیو ایم نے ڈی سیٹ کی تحاریک غیر مشروط واپس لیں،بھارتی مداخلت کے معاملات اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پراٹھائیں گے،تحریک انصاف سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر معذرت کرے،وزیر دفاع کی میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف کی سیٹیں قائم رکھنا وزیر اعظم نواز شریف کی مجبوری ہے،شیخ رشید ، ملک کو بیچنے اور لوٹ مار کرنے والوں کیلئے برا وقت آ گیا ،سیاسی حکومتوں کے لئے اگست سے دسمبر تک چار مہینے اہم ہیں ۔میڈیا سے گفتگو

ایئرپورٹس پر سہولیات کیس ،سول ایوی ایشن سے ایئرپورٹس پر مانیٹرنگ اور سہولیات بارے رپورٹ طلب،وزیر خزانہ ورلڈ بنک نمائندے کیساتھ فخر سے تصویر کھنچواتے ہیں ،مجھے تصویر دیکھ کر شرم محسوس ہوئی کہ کس طرح اؤ بھگت کی جا رہی ہے ،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس

نادرا نے بھارتی الزامات کا پھانڈا پھوڑ دیا، عثمان خان کا پاکستانی ہونیکا بھارتی دعویٰ مسترد،عثمان خان بے گناہ کشمیری نوجوان ہے،سرینگر حملے کے الزام میں بھارتی تحویل میں ہے،نادرا،بھارت کی ہٹ دھرمی جاری،عثمان خان نے پاکستانی ہونے کا اعتراف کر لیا،راجیہ سبھا میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کا دعوی

پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی ڈیٹا کے الیکٹرانک تبادلے کے لئے معاہدہ طے پا گیا،معاہدے کے تحت انڈر انوائسنگ کا قلع قمع کیا جا سکے گا الیکٹرانک تبادلے کا نظام رواں سال کے آخر تک نافذ ہو گا

سعودی عرب میں چار افراد کے سر قلم ، سر قلم کئے جا نے والے ملزمو ں میں دو ایتھوپین ، ایک پاکستانی اور ایک سعودی شہری شامل

بھارت لائن آف کنٹرول پر نئی باڑ کی تعمیر شروع کردے گا، باڑ کی تعمیر سے دراندازی ختم ہوجائے گی ، سردیوں میں سخت برفباری میں بھی قائم رہے گی ، بھارتی فوجی حکام

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سندھ خصوصی کراچی میں سیکورٹی فورسز کی متعدد کامیاب کارروائیوں کے بعد متحدہ قومی موومنٹ‌کے قائد الطاف حسین نے لندن میں‌بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اُنہوں نے مہاجروں‌ کیخلاف ہونے مبینہ مظالم بند ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں‌کیا الطاف حسین اپنے اعلان پر قائم رہ سکیں گے؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
یہ اعلان بہانہ ہے رینجرز کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے اور عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کا۔
الطاف حسین پہلے بھی کئی بار اپنے ہی اعلانات سے مکر چکے ہیں اس بار وہ اپنے اعلان پر قائم نہیں رہ پائیں گے۔
الطاف حسین اپنے دعوے پر درست ہیں، مہاجروں‌ کیخلاف کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔