بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اگست

تازہ ترین خبریں

مانسہرہ میں آرمی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں

مانسہرہ میں آرمی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں راولپنڈی سے گلگت جاتے ہوئے حادثہ کے شکار ہونے والے پاکستان آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ لگی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں آرمی میڈیکل کور کی ٹیم موجود تھی۔ ہیلی کاپٹر گلگت میں امدادی کاموں میں شرکت کیلئے جارہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں کل 12 افراد موجود تھے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

سپریم کو رٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام کو آئینی قرار دے دیا،اٹھارہویں ، اکیسویں ترمیم کیخلاف تما م درخواستیں خارج ، درخواستیں اکثریت رائے سے مسترد کی گئیں، 17 میں سے 14 ججوں نے 18 ویں ترمیم کے حق میں جب کہ 11 ججوں نے 21 ویں ترمیم کو جائز قرار دیا، 3 ججز نے 18 ویں جب کہ 6 ججز نے 21 ترمیم کی مخالفت میں فیصلہ دیا،جسٹس جواد ایس خواجہ سمیت 7 ججز کا اختلافی نوٹ بھی تحریر ۔اٹھارہویں ترمیم کیخلاف، فیصلے کے بعد 6 سزایافتہ مجرمان کی پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف جاری کردہ حکم امتناعی ختم ۔ مجرمان کو آئندہ 24 گھنٹوں میں پھا نسی دیئے جا نے کا امکا ن، درخواستیں اپریل 2010 میں دائر ہوئیں ، 16 دسمبر 2014 کے بعد سانحہ پشاور کے بعد فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا

عدا لتی فیصلے کے بعد اب 6 سزایافتہ مجرمان کی پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف جاری کردہ حکم امتناعی بھی ختم ہو گیا ہے ۔ مجرمان کو آئندہ 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہے

این ایل سی سکینڈل، پاک فوج کے دو سابق افسران کو سزا ،میجرجنرل ریٹائرڈ خالد ظہیر اختر ملازمت سے برطرف، تمام میڈلز ، مراعات واپس ، پنشن بھی ختم ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد افضل مظفر کی قواعد کی خلاف ورزی پر سرزنش، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد منیر خان بری قراردئیے گئے،آئی ایس پی آر ، پاک فوج اپنی روایات کے مطابق انصاف اور احتساب پر عمل پیرا ہے، شفافیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھے گی،ترجمان پاک فوج

وزیراعظم کی ایم کیوایم ،جے یوآئی سے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے کی اپیل، تمام جماعتیں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئی ہیں، ایوان کو نظر انداز کرکے مسائل چوراہوں پر لانے سے پارلیمنٹ کی بالادستی مجروح ہوتی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے سے مثبت اثرات مرتب ہونگے ،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے جسے عدالت نے تسلیم کرلیا،، حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی، فوجی جوان متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں، قومی اسمبلی میں خطاب

برطانوی وزیر دفاع کی وزیراعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں،دہشتگردی کیخلاف جتنی قربانیاں ہماری فورسز نے دی ہیں کسی نے نہیں دیں ، پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے،چوہدری نثار ،برطانوی وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ،یادگار شہداء پر پھول چڑھائے،آئی ایس پی آر

نیا پاکستان بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی،عمران خان ، الطاف حسین ملک کا سب سے بڑا غدار اور دہشتگرد ہے،نوازشریف فیصلہ کرے، مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر بندوق رکھ کے گولی نہ چلائے، ہمیں اسمبلیوں میں جانے کا کوئی شوق نہیں،مسلم لیگ(ن) کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پنجاب میں پولیس کے بغیر بلدیاتی الیکشن کرائے،الیکشن کمیشن کے موجودہ نظام سے ایماندار لوگ منتخب نہیں ہوسکتے،الیکشن کی جنگ الگ ہے کسانوں کے ساتھ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے، بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ کر کے دکھائیں گے،پتوکی میں اجتماعی سے خطاب

سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھیں گے ،جنرل راحیل شریف ،ایف ڈبلیو او چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ بحال رکھے ، آرمی چیف اچانک چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے ،متاثرین سیلاب کے ساتھ وقت گزاراور ان میں گھل مل گئے، امدادی کارروائیوں سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

تحریک انصاف کے ارکان کو اسمبلی میں واپس لایا جائے،حساس اداروں کی وزیراعظم کو رپورٹ،قومی اسمبلی کے سپیکر نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کئے تو ملک میں بدامنی کا خطرہ،عمران خان انتشار پھیلا سکتے ہیں،تحریک انصاف کے کارکنوں کی خواہش ہے کہ عمران خان مہنگائی، بے روزگاری،لوڈشیڈنگ،بدامنی،لاقانونیت کیخلاف تحریک چلائیں،وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ وہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کے خلاف تحریک کی کسی صورت میں حمایت نہیں کرینگے

صدر مملکت نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی،نئے چیف جسٹس 17اگست سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے اختلافی نوٹ قومی زبا ن اردو میں لکھا ،عدالت کو پارلیمان کی منظوری کردہ آئینی ترامیم کو مخصوص حالات میں کالعدم قرار دینے کا اختیا ر حا صل ہے ،جسٹس جواد ایس خواجہ،21 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دینا لازم ہے ہماری آئینی ترجیحات میں اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی ایک ستون دوسرے پر بالادستی حاصل کرنے کا دعویدار ہو ۔ آئینی اداروں میں اختلاف رائے کو باہمی مناقشت یا لڑائی نہیں سمجھا جا سکتا، جواد ایس خواجہ کا اختلا فی نو ٹ

حکومت بلدیاتی انتخابات سے متعلق قوانین نہیں بناتی تو پھر عدالت خود ہی کوئی حکم جاری کرے گی،سپریم کورٹ، مقامی حکومتوں کے انتخابات بنیادی حقوق میں آتے ہیں، 1992 سے اب تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے ،جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس، بلدیاتی انتخابات سے متعلق مقدمے کی سماعت 10 اگست تک ملتوی

جے یو آئی ف کی تحریک انصاف کیخلاف اپنی تحریک واپس لینے پر مشروط آمادگی ،پارلیمنٹ ہاوٴس میں آج نئی قراردادپیش کی جائے گی،ہمیں اب تجدیدعہدکے ساتھ آگے بڑھناہے، مولانا فضل الرحمن

کراچی، وسیم اکر م کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، محفوظ رہے، فائرنگ کرنیوالوں کی گاڑی کانمبرنوٹ کرکے پولیس کودیدیا ، گاڑی کسی سرکاری افسر کی لگتی تھی ،میرے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے تو عام شہریوں کیساتھ کیاہوگا،کسی سے دشمنی نہیں ، کیمپ سے دنیا کو پاکستان محفوظ ہونے کا پیغام دے رہاہوں،سابق کرکٹر کی میڈیا سے گفتگو ،وسیم اکرم پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کی تلاش میں پولیس کے ڈیفنس میں چھاپے، وسیم اکرم نے گاڑی کا یا تو غلط نمبر نوٹ کیا یا ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، پولیس ، فائرنگ کرنے والے شخص کی گاڑی کا نمبر پولیس کو فراہم کردی بظاہر لگتاہے یہ سرکاری افسر کی گاڑی تھی،اگروہ میرالحاظ نہیں کرسکتاتوعام آدمی کیساتھ کیا کرسکتا ، وسیم اکرم ، وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو نکالی جارہی ہے، ڈی آئی جی ایسٹ

حکومت پی آئی اے کی نجکاری مارچ 2016 میں کرے گی ،آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ بات چیت میں اس پر اتفاق ہوا ، میڈیا رپورٹس

جہاز جیت گیا ، باکردار لوگ ہار گئے ،پرویز رشید، تحریک انصاف میں باکردار اور اصول پسندوں کی گنجائش نہیں ،عمران خان کے آمرانہ طرز عمل سے پی ٹی آئی کی اپنی وکٹیں گرنے لگی ہیں،بیان

بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے گردشی قرضے ایک بار پھر 570 ارب روپے سے تجاوز کر گئے،نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں واپڈا نے خیبر پختونخوا حکومت کو 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں خواجہ آصف

پاک چین آزادتجارت،پاکستان کو8سال میں176ارب کانقصان، آزادتجارت سے متعلق3روزہ اجلاس ختم،معاہدے کے تحت ٹیرف موڈیلیٹی میں کمی کے حوالے سے بات چیت،معاہدے کے تحت ٹیرف میں رعایت دی جائے جیسے چین نے دوسرے شراکت داروں کودی،پاکستان

سستا حج کروانے کیلئے آئندہ سال سرکاری کوٹہ بڑھایا جائے گا،امین الحسنات،رواں سال پرائیویٹ حج کوٹہ 3 فیصد کم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی، پچھلے سال نجی حج ٹور آپریٹرز پر 42 ملین جرمانہ کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں عالمی اداروں نے میڈیکل کیمپ لگائے ،سائرہ افضل، تمام پاور پلانٹس ایل این جی پر چلانے کا ارادہ ہے،جام کمال،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

داعش کی جاری حالیہ تصاویر پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز کے لئے پریشان کن ہی،داعش نے ثبوت اس وقت چھوڑے ہیں جب اس کے 4 اہم رہنما مارے گئے

بھارتی میڈیا کا نیا شوشہ،مقبوضہ کشمیر میں 2 فوجی گروپوں کے درمیان باہمی فائرنگ کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا،ترال میں بھارتی فوجیوں پر حملے میں پاکستانی ملوث تھے ،حملہ آور کا تعلق فیصل آباد سے ہے،بھارتی میڈیا ، فائرنگ باہمی غلط فہمی کا نتیجہ تھی،بھارتی فوجی حکام ،بھارتی میڈیا کا دعوی قیاس آرائی پر مبنی ہے ،فوجی حکام نے تصدیق نہیں کی ،برطانوی میڈیا نے بھارتی ذرائع ابلاغ کا بھانڈا پھوڑ دیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔