بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

تازہ ترین خبریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہر قسم کے خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا. کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا. آرمی چیف نے سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا. اجلاس میں ایل او سی پر فوج کی تیاری اور دفاعی صلاحیت کا جائزہ بھی لیا گیا. آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرے اور جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین ہونے والے امن مذاکرات میں خلل ڈالنے اور ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے امن و استحکام کےدشمن ہیں. انہوں نے کہا کہ افغان طالبان امن مذاکرات ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں.

اہم خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،اندرونی و سرحدی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال،دونوں رہنماؤں کا آپریشن ضرب عضب اورقومی ایکشن پلان کے تحت کارروائیو ں پر اطمینان کا اظہار،وزیر داخلہ نے الطاف حسین کے حالیہ بیانات اور معاملہ کو برطانیہ کے سامنے اٹھانے پر بریفنگ دی،ملاقات میں کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت،سلامتی مشیروں کی متوقع ملاقات ،ملاعمر کی ہلاکت اور امن مذاکرات کی جلد بحالی پر اتفاق کیا گیا،ترجمان وزیر اعظم ہاؤس، آرمی چیف کا انسداد منشیات کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ ،منشیات بنانے اور بیچنے والے دونوں دہشت گرد ہیں ڈرگ مافیا کونسل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، آ رمی چیف

آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں میں ہونے والی کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی

آرمی چیف کے خلاف کارروائی کی خبر تشویشناک اور مضحکہ خیز ہے ،چوہدری نثار،آرمی چیف پرفیشنل فوجی ہیں انہیں حکومت ،فوج اور پوری قوم کا اعتماد حاصل ہے، جنرل راحیل نے شبانہ روز محنت سے ڈیڑھ سال میں پوری دنیا میں عزت کمائی ،پاکستان حالت جنگ میں ہے ہمیں فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے موجودہ حالات میں فوج یا ا ٓرمی چیف کیخلاف بے بنیاد خبریں اڑانے میں میڈیا کو احتیاط کرنی چاہیے ،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی فوج نے گوریلہ وار میں کامیابی حاصل کی ہماری فوج ملکی دفاع کی ضامن ہے،ہمارا دشمن چھپا ہوا ہے اور چھپ کر وار کر رہا ہے،قومی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے آ ن لائن فارم سے عوام کو سہولت ملے گی،لوگوں کو لائن میں کھڑے ہونے کی تکلیف برداشت نہیں کرنی پڑے گی،پریس کانفرنس

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی ڈپٹی سیکرٹری ہینڈی گرانٹ کی ملا قا ت، پاک امریکہ تعلقات ،خطے کی صورتحال ،علاقائی سلامتی او ر استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ الیکشن کمیشن نااہل اورکرپٹ ہے، عمران خان، شریف برادران کو لاہور سے دور دراز علاقوں کی کوئی فکر نہیں، پی ٹی آئی چیرمین کا سیلاب متاثرین سے خطاب

ن لیگ نے تحریک انصاف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کے مخالفت کر دی،ہم چاہتے ہیں تحریک انصاف قومی ایشوزکے حل میں اپناحصہ ڈالے، پاک چین راہداری ہو یا انتخابی اصلاحات کامعاملہ یہ اپناکرداراداکریں، ووٹنگ کرائی گئی تومسلم لیگ ن مخالفت کریگی،جے یوآئی تحریک واپس لینے کی یقین دہانی کرائے ایم کیوایم بھی تحریک واپس لے،اسحاق ڈار،جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی ،فاٹاارکان نے بھی ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کی مخالفت کردی،تحریک انصاف کے عارف علوی نے شکریہ اداکیا

داعش نے پاکستان کارخ کیاتومنہ توڑجواب دیاجائیگاطالبان جیساسلوک ہوگا،سہیل امان ،قومی سلامتی کے معاملات میں تمام اداروں میں ہم آہنگی ہے،قوم کومایوس نہیں کریں گے، سربراہ پاک فضائیہ

سینیٹ کمیٹی داخلہ کا اجلاس،ستارہ ایاز کو ہراساں کرنے،نام ای سی ایل میں ڈالنے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب، عام انتخابات2013 میں 2 ارب50 کروڑ روپے مالیت کی غیر معیاری سیاہی خریدنے والے اور ذمہ داروں کے بارے میں بھی تین ہفتے میں رپورٹ طلب، سیکٹر آئی الیون میں موجود غیر قانونی کچی بستی کے قابضین سے سرکاری زمین اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر واگزار کرائی گئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، دشمن اور جاسوس ایجنسیوں کی مانیٹرنگ اور آپریشن کے بارے میں کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو سے ان کیمرہ بریفنگ لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی دھرنوں میں کردار‘ جنرل (ر) پاشا کا اعلیٰ حکام سے انکوائری کا مطالبہ،ان افراد کو غلط ثابت کرنا چاہتا ہو ں جنہوں نے دھرنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے‘ جنرل (ر) پاشا

ملا اختر کی سربراہی میں طالبان شوریٰ کی ویڈیو جاری ،یہ ویڈیو ایک ایسے موقعے پر جاری کی گئی ہے، جب ملا عمر کی ہلاکت کے بعد نئے امیر کی تعیناتی پر اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں،افغان طالبان متحد اورہ اپنی جنگ جاری رکھیں، تفریق دشمنوں کو خوش کر سکتی ہے ،ملا اختر منصور کا آڈیو پیغام

الطاف حسین کیخلاف صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ملک میں لاکر ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے‘اپوزیشن ارکان

وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنی کا بینہ میں شامل 2 وزراء کو الطاف حسین سے لاتعلقی کے لیے 72گھنٹے کا الٹی میٹم د یدیا ،چوہدری عبد المجید کا آزاد کشمیر میں متحدہ کیخلاف مظاہروں کا بھی اعلان

جنوبی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ، 6 دہشت گرد ہلاک، تین اہلکار زخمی

لاہور ہائیکورٹ ، شریف فیملی کی1989 میں جائیداد کے غلط تخمینہ لگانے کیخلاف اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار ، شریف برادران کی تمام اپیلیں منظور

فضل الرحمان، کیپٹن صفدر،رانا شمیم کا سٹاف کمپیوٹرائزڈ حاضری سے مستثنیٰ، قومی اسمبلی کی دیگر قائمہ کمیٹیوں کے ملازمین اور دیگر سٹاف بائیومیٹرک سسٹم کے تحت حاضری لگاتا ہے،سپیکر یا تو سب کو بائیومیٹرک نظام سے منسلک کریں یا پھر ہمیں بھی چھوٹ دے دیں،دیگرسٹاف کا شکوہ،سینٹ ملازمین کے لئے حاضری کا نظام بائیومیٹرک سسٹم کر دیا جائے،ایاز صادق کا چیئرمین سینیٹ کو مشورہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

تصاویری البم

کوئٹہ: ڈپٹی مئیر کوئٹہ محمد یونس بلوچ سے چیف میٹرو پولیٹن آفیسر عطاء اللہ بلوچ اور کونسلر ملاقات کرر ہے ہیں اس موقع ..

کوئٹہ: مشیر تعلیم بلوچستان حکومت سردار رضا محمد بڑیچ سے صوبائی وزیر میر اظہار کھوسہ ملاقات کر رہے ہیں۔

کوئٹہ: بی ایم سی ہسپتال کے کینسر وارڈ کے ہیڈ ڈاکٹر زاہد محمود اپنی وارڈ میں کینسر کے مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں۔

کوئٹہ: آل بلوچستان مشترکہ سبزی اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہزار گنجی میں بھتہ خوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ..

کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ و دیگر پریسن کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

کوئٹہ: قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے صوبائی چیئرمین مرزا طارق جاوید پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

پشاور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر عبدالشکور کو صوبائی صدر نورالحق سیلاب کی تباہ کاریوں اور الخدمت کی امدادی ..

بونیر: جوڑ بازار کی تاجر برادری بجلی ٹرانسفارمر کی خرابی پر احتجاج کر رہے ہیں۔

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سندھ خصوصی کراچی میں سیکورٹی فورسز کی متعدد کامیاب کارروائیوں کے بعد متحدہ قومی موومنٹ‌کے قائد الطاف حسین نے لندن میں‌بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اُنہوں نے مہاجروں‌ کیخلاف ہونے مبینہ مظالم بند ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں‌کیا الطاف حسین اپنے اعلان پر قائم رہ سکیں گے؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
یہ اعلان بہانہ ہے رینجرز کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے اور عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کا۔
الطاف حسین پہلے بھی کئی بار اپنے ہی اعلانات سے مکر چکے ہیں اس بار وہ اپنے اعلان پر قائم نہیں رہ پائیں گے۔
الطاف حسین اپنے دعوے پر درست ہیں، مہاجروں‌ کیخلاف کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔