بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

تازہ ترین خبریں

دوسرا ٹی ٹونٹی ، شاہینوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کوایک وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

پاکستانی شاہینوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 گیندیں پہلے میچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ پاکستانی آل راؤنڈرز کپتان شاہد آفریدی‘ انور علی ‘ عماد وسیم چھا گئے‘ انور علی نے ملنگا کو دھو ڈالا ‘ سری لنکا کی جانب سے جیت کیلئے دئیے گئے 173 رنز کے ہدف کو 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسری پوزیشن بھی حاصل کرلی ‘ سری لنکا کی جانب سے کیپو گیدرا 48اور جے سوریا40 رنز بنا کر نمایاں رہے‘ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک کی 2‘ انور علی ‘ عرفان ‘ سہیل تنویر ‘ شاہد آفریدی کی ایک ایک وکٹ ‘ پاکستانی ٹاپ آرڈر فیل ہونے کے بعد شاہد آفریدی کی کپتان اننگز 22 گیندوں پر 45 ‘ انور علی کی 17گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے برق رفتار 46 رنز ‘ عماد وسیم نے 14 گیندوں پر 24 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا‘شاندار کارکردگی پر انور علی مین آف دی میچ اور سمارٹ پلیئر آف دی میچ اور شعیب ملک پلیئر آف دی سیریز قرار‘صدر ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نواز شریف‘ شہباز شریف ‘ عمران خان کی قومی ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا گوجرانوالہ میٹرک بورڈ کے امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے غریب نوجوان کیلئے 5 لاکھ انعام کا اعلان
پی ٹی آئی ارکان کو اب اسمبلی میں نہیں جانا چاہیے،ہمیں اسمبلی سے نکالا گیا تو ہم پھر عوام میں جائیں گئے ،دعا کررہا ہوں ہمیں اسمبلی سے نکالیں ہم پھر جیت کر آئیں گئے،2013 کے انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے،اگر الیکشن کمیشن کو اپنی عزت کا خیال ہے تو استعفیٰ دیدے،منظم دھاندلی کے الفاظ (ن) لیگ نے رپورٹ میں ڈلوائے،ہمیں منظم دھاندلی پر پھنسایا گیا، لوگ کہتے ہیں کہ کمیشن فیل ہوا لیکن میں کہتا ہوں کہ کمیشن کامیاب ہوا، جوڈیشل کمیشن نے وہ کام کیا جو تاریخ میں کبھی کسی نے نہیں کیا،اگر تحریک انصاف کو اسمبلی سے نکالا گیا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے،فضل الرحمن کو شرم نہیں آتی کہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ مل کر وہ اسمبلی میں ہمارے خلاف تحریک پیش کرتے ہیں، اسحاق ڈار نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ،اب بھی شریف خاندان ساڑھے 3ارب روپے کا بینک ڈیفالٹر ہے لیکن وہ اقتدار میں ہیں ان کے خلاف کچھ نہیں ہو سکتا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح، پاکستان نے کئی منفرد ریکارڈ قائم کردیے
سری لنکا کیخلاف سیریز میں فتح، انور علی کو دوسرے میچ کیلئے مین آف دی میچ جبکہ شعیب ملک مین آف دی سیریز قرار

آج کا اخبار

پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف کسی سازش کو پوری طاقت سے کچل دیا جائے گا، آرمی چیف،قتصادی راہداری کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری، پیپلز لبریشن آرمی کی 88 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

آرمی چیف نے چینی عوام ور فوج کو مبارکباد دی اور کہاکہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی ‘ ہمالیہ سے اونچی اور سمندری سے گہری ہے

بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دینگے‘ مشیر خارجہ امور،پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کا معاملہ مستقبل میں اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا‘ سرتاج عزیز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان ،پیٹرول1روپیہ 3پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل2روپے6پیسے سستا، مارکیٹنگ کمپنیوں کا ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں10روپے کمی کا اعلان ، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں120روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں480روپے کی کمی کی گئی ہے

43 ارب ڈالر کا اقتصادی راہداری منصوبہ چین کی طرف سے قرض نہیں،پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری ہے ؛وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، حکومت اور عسکری قیادت کے جرات مندانہ فیصلوں سے دہشت گردی کو نکیل ڈالی جا رہی ہے ؛ ساہیوال میں 1320 میگا واٹ کوئل پاور پلانٹس کی کنکریٹ بورنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ملا عمر کی موت چھپانے کیلئے علماء کرام سے فتوی لیا تھا،افغان طالبان شوریٰ،ملا عمرافغان طالبان کا اثاثہ تھے،موت بڑا دھچکا ثابت ہوئی،2013 میں موت کی خبر منظر عام پر آجاتی تو افغان جہاد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا،تدفین کے مقام کومنظر عام پر لانے کیلئے نئے امیر ملا اختر منصور کے فیصلے کے منتظر ہیں،طالبان عہدیدار

پاکستان یورپ سرن کاممبربن گیا،بھارت کی درخواست نامنظور

طالبان مذاکرات کے ذریعے سیاسی نظام میں شامل ہوں: امریکہ کا پیغام، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے بہت معاونت کی ، امریکہ چاہتا ہے کہ امن میں مذاکرت میں پاکستان اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے، طالبان کے نئے امیر اختر منصور اور ملا عمر کے بیٹے کے درمیان اختلافات کے خبروں کا علم نہیں ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر تاجر برادری پیچھے ہٹنے کو تیار ہے نہ حکومت ، آج سے ہڑتال اور شٹر ڈاؤن کاسلسلہ شروع

ایم کیوایم اور جے یو آئی ف کو تحاریک واپس لینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،پرویز رشید ، عمران خان کوجاویدہاشمی کے سوالات کاجواب دیناچاہئے،کراچی آپریشن کے بعدامن وامان کی صورتحال بہترہوئی ، شہریوں کومبارک ہوکہ اب انہیں پرامن شہرواپس مل رہاہے، میڈیا سے گفتگو

آرمی چیف کاپاک فوج کا ایک روز کا راشن متاثرینِ سیلاب کو دینے کا اعلان

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، رینٹل پاور پراجیکٹ نوڈیرو ون میں مبینہ بدعنوانی پر سابق وزیراعظم پرویز اشرف ، سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع سمیت دیگرافراد کیخلاف ریفرنس دائر کرنے سمیت متعدد فیصلے، جعلسازی کے ذریعے کراچی میں 6 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کے مبینہ الزامات پر چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن کے خلاف انکوائری اور رکن قومی اسمبلی منور تالپور کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری

عمران خان سے جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور حامد خان کی ملاقات ،تحفظات سے آگاہ کیا،پارٹی میں قبضہ گروپ اور اسٹیبلشمنٹ نقصان پہنچا رہے ہیں،تحریک انصاف سے جہانگیر ترین کی رکنیت ختم ہونی چاہیے،2 اگست کو پارٹی کے اجلاس میں مزید تحفظات پیش کریں گے،عمران خان نے آئینی و قانونی مشاورت ہم سے نہیں بلکہ دوسروں سے کی،جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور حامد خان کی صحافیوں سے گفتگو

میری سیاسی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ کی آشیر بادد شامل نہیں ہوگی،افتخار محمد چوہدری، میں نے بطور چیف جسٹس ہمیشہ انصاف پر مبنی فیصلے دیئے۔ بلوچستان کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہاں لوگوں میں احساس محرومی کو ختم کرنا ہوگا۔، کراچی میں عطاء اللہ مینگل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن ،تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی اور فاٹا کے اراکین کا قومی اسمبلی میں احتجاج ، معاملے کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ ،حکومت غریبوں کو رہائش سے محروم کرنے سے باز رہے جن بااثر افراد نے فارم ہاوسز اور سرکاری زمینوں پر قبضے کئے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے قومی اسمبلی میں اراکین کا اظہا ر خیال

سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جئے سوریاکا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ، کور کمانڈر پشاور ہدایت اللہ سے ملاقات ،آرمی پبلک سکول پشاور میں بچوں سے ملاقات ، شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے، آپریشن ضرب عضب و شہید فوجی جوانوں کے جذبوں کی تعریف کی

عالمی جنگ چھیڑنے کے لیے داعش بھارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے ، امر یکہ کا دعوی، داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجو افغانستان سے انخلاء کرنے والے امریکی فوجیوں، مغربی سفارت کاروں اور پاکستانی حکام پر بھی قاتلانہ حملے کریں گے۔ امریکی خفیہ اداروں کو اردو میں ملنے والی تحریر دستاویزنے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، دستاویز پاکستانی نژ اد شخص سے ملی ہیں جو مبینہ طور پر بھارت اور پاکستان میں سرگرم جہادی عناصر بالخصوص داعش کے لیے کام کرنے والے گروپوں کی تیار کردہ ہے،۔برطانوی اخبار

پاک بحریہ نے کثیر القومی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ سنبھال لی،آٹھویں بار پاک بحریہ کو کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی قیادت سونپی گئی رئیر ایڈمرل معظم الیاس نئے کمانڈر ہونگے

ترک صدر طیب اردگان آج مختصر دورے پر پاکستان آئیں گے،ترجمان دفتر خارجہ،وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے،مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائیگا

ڈاکٹر طاہر القادری 2اگست کی رات لندن کیلئے روانہ ہونگے،ستمبر میں واپسی ، دورہ یورپ کے دوران امن کے فروغ کیلئے مرتب کردہ اسلامی نصاب کی تقریبات میں شرکت کرینگے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سندھ خصوصی کراچی میں سیکورٹی فورسز کی متعدد کامیاب کارروائیوں کے بعد متحدہ قومی موومنٹ‌کے قائد الطاف حسین نے لندن میں‌بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اُنہوں نے مہاجروں‌ کیخلاف ہونے مبینہ مظالم بند ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں‌کیا الطاف حسین اپنے اعلان پر قائم رہ سکیں گے؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
یہ اعلان بہانہ ہے رینجرز کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے اور عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کا۔
الطاف حسین پہلے بھی کئی بار اپنے ہی اعلانات سے مکر چکے ہیں اس بار وہ اپنے اعلان پر قائم نہیں رہ پائیں گے۔
الطاف حسین اپنے دعوے پر درست ہیں، مہاجروں‌ کیخلاف کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔