بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جولائی

تازہ ترین خبریں

ایران کا جوہری پروگرام محدود،پابندیاں ختم،معاہدہ طے پا گیا یورپی یونین کے ساتھ تجارت، تیل برآمد کرنے کی اجازت ہو گی، ایران ایٹھمی ہتھیار حاصل کریگا اور نہ ہی کسی ایٹمی تنصیب کو ختم یا بند کرنے کا پابند ہو گا، ایران کے اربوں ڈالرز غیرمنجمد کر دیئے جائیں گے ایران پر اسلحہ کی خریدو فروخت پر پابندی 5 سال بعد ختم ہوگی، ماہرین،اداروں پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں گی، سلامتی کونسل معاہدے کی منظوری دے گی،پاکستان ، عالمی برادری کا خیرمقدم، اسرائیل کی مخالفت

امریکہ اور برطانیہ سمیت 6 بڑی عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد آخر کار تاریخی جوہری معاہدہ طے پا گیا‘ جس کے تحت ایران اس پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بدلے اپنا جوہری پروگرام محدود کر دے گا، پاکستان سمیت عالمی برادری نے جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے تاہم اسرائیل نے اس کی مخالفت کی ہے۔منگل کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق دو ہفتے سے زائد عرصے سے جاری مسلسل مذاکرات کامیاب ہو گئے اور فریقین کیدرمیان متفقہ طور پر جوہری معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت امریکہ اور یورپ کی طر ف سے سلامتی کونسل میں ایران پر عائد کردہ پابندیاں ہٹالی جائیں گی جبکہ اس کے جواب میں ایران اپنی جوہری پروگرام محدود کر دے گا اور اسے پرامن مقاصد کے لئے جوہری توانائی حاصل کرنے کی اجازت ہو گی۔ ایران کو یورپی یونین کے ساتھ تجارت کی اجازت مل جائے گی اور عالمی منڈی میں ایران کو تیل برآمد کرنے کی بھی اجازت ہو گی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

الطاف حسین نے اپنی تقریر میں تہذیب، شائستگی اور شرافت کی تمام حدیں پار کر دیں، چوہدری نثار ، کسی فرد کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ سیکورٹی اداروں اور ان کے سربراہان بارے اخلاق سے گری ہو ئی یا دھمکی آمیز گفتگو کرے، اب وقت آگیا ہے کہ باضابطہ طور پر حکومتِ برطانیہ سے بات کی جائے،وزیرِداخلہ کا ایم کیو ایم قائد کے بیان کا سخت نوٹس

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم نے ہر طرح سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ باضابطہ طور پر اس سلسلے میں حکومتِ برطانیہ سے بات کی جائے

جیکب آباد میں الطاف حسین کیخلاف غداری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ،4مختلف تھانوں میں مقدمے کے اندراج کی درخواستیں

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے‘ اخری دہشت گرد کے خاتمے تک ضرب غضب جاری رہے گا،آرمی چیف

سکاٹ لینڈ یارڈ کی الطاف حسین کی مبینہ نفرت انگیز تقریر کی تحقیقات، نفرت انگیزتقریر کرنے والے شخص کا نام فی الحال ظاہر نہیں کر رہے،تفتیش مکمل ہونے پر یہ معاملہ پراسیکیوشن کے سپرد کیا جائے گا، برطانوی پولیس افسر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

چوہدری نثار نے خواجہ آصف کے بیان پر تو کچھ نہیں کیا ، مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر تنگ کیا جارہا ہے ، مجھے بندوق اور گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ، ایم کیو ایم کے خلاف 1992ء والا آپریشن کیا جارہا ہے ، متحدہ کے کارکنوں کو کس قانون کے تحت گرفتار کیا جارہا ہے،متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کا چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل کا اظہار

پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات بھارتی خواہش پر خوشگوار ماحول میں ہوئی ،سرتاج عزیز ، ملاقات میں ڈی جی ایم اوز مشیر خارجہ سطح کی ملاقاتو ں ، تعلقات کی بہتری ، سرحدوں میں کشیدگی کم اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت پر اتفاق ہوا ہے ، کشمیر ہماری سفارتی پالیسی میں سہرفہرست ہے،چینی صدر سے اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال ہوا ، نواز شریف نے مودی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے،وزیراعظم کے دورے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ

”لوگ مر رہے،ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں“غیر قانونی کام نہیں ہونے دیں گے، سپریم کورٹ،پی ایم ڈی سی ریگولیٹری ادارہ ہے اسے غیر فعال نہیں ہوناچاہیے ، فرائض ایمانداری سے اداکرے توکوئی ہسپتالوں میں نہ مرے، پی ایم ڈی سی کے ڈاکٹرز قصائی کی طرح سے کھالیں ادھیڑتے رہیں، ان کے وکیل نہ ہوں اورہم سماعت بھی نہ کریں،جسٹس جواد خواجہ

صوبائی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار جنگلات کے تحفظ اور ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات شروع کئے ہیں،ٹمبر مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا ہے،عمران خان

آل پاکستان مسلم لیگ نے اسٹیبلشمنٹ سے مد د مانگ لی،مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان کو متحدہ مسلم لیگ میں شامل کرا نے کے لئے کردار ادا کیاجا ئے ،تما م مسلم لیگی دھڑے ایک پلیٹ فا رم پر اکھٹے ہو جائیں اور اسٹیبلشمنٹ کی مد د کا تاثر مل جائے تو حکمران جماعت اور پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکا ن نئی پارٹی میں شمولیت کر سکتے ہیں،ڈاکٹر امجد

چیئرمین نیب کی شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت،تحقیقات 30ستمبر سے پہلے پہلے مکمل کرلی جائیں،تحقیقاتی افسران کو حکم

نواز حکومت نے سوئس بنکوں میں آصف زرداری کی مبینہ کرپشن کی دولت واپس لانے کا پروگرام مؤخر کردیا

150 میگاکرپشن کے حوالے سے نئی ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش، نیب نے نئی رپورٹ میں سپریم کورٹ کے حکم پر شکایت کے اندراج اور تصدیق کے خانے بھی شامل کر لئے ،15 جولائی کوتین رکنی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا

بلاول بھٹو کو سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا تھا ، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،چیئرمین پی پی کی کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات ہوئی

پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کی فارنزک رپورٹ تحقیقاتی ٹیم کو ارسال ،کسی بھی تخریب کاری کے پہلو کو مکمل طور پر مسترد کردیا گیا

پروفیشنل ماڈل ہوں کسی سیا سی شخصیت سے کوئی تعلق نہیں، ایان علی، سیاسی شخصیت سے تعلق جوڑ کر میری کردار کشی کی جا رہی ہے ،کوئی کتاب نہیں لکھ رہی ،میڈیا سے گفتگو ، ایان علی کا کتاب لکھنے سے انکارمحض سیکورٹی مسائل سے بچنے کے لیے ہے،قریبی ذرائع

بھارت، 21 جولائی کو پاکستانی سفارتخانہ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام ، حریت قیادت کو شرکت کی دعوت

غیر قانونی طورپر ایرانی سرحد عبور کرنے والے 124پاکستانی گرفتار ، گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کو تافتان میں پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ، ایران

عمران خان کو دھرنے دینے سے منع کیا تھا ، انہیں کہا تھا کہ وہ دھرنوں کی بجائے صوبے کی بہتری پر اپنی توجہ مرکوز کریں ، عمران خان کو سونامی نام رکھنے سے منع کیا تھا کہ کیونکہ سونامی کا مطلب تباہی ہوتا ہے ، عمران خان معاملات میں اس قدر پھنس چکے تھے کہ عمل نہ کرسکے ،فوج ایک منظم ادارہ ہے جس میں سمجھنے کی طاقت ہے ، ملک کے تمام سیاسی ادارے کھنڈرات بن چکے ہیں ، سیاستدان ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کی سیاست کررہے ہیں ، الزام تراشیوں کی سیاست سے دل خراب ہوتا ہے ،دین کو محض عبادات تک محدود کردیا گیا ہے ،ممتاز عالم دین مولانا محمد طارق جمیل کی نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو

پالیسی کاتسلسل چاہتے ہیں توموجودہ آرمی چیف کوتوسیع دیناہوگی، پرویزمشرف،میرے مقدمات کے پس پردہ نوازشریف ہیں ،وہ انتقال پرتلے ہوئے ہیں ،آصف زرداری بتائے شاہ خالدکوکیوں قتل کیاگیا؟عزیربلوچ بتائیں گے کہ بے نظیربھٹوکس نے قتل کیا؟،مرتضیٰ بھٹوکے قتل کی تحقیقات ان کے دورحکومت میں کیوں نہیں کی گئیں ،تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں ،ملک میں کوئی مارشل لاء نظرنہیں آرہا،ملک مارشل لاء کامتحمل نہیں ہوسکتا،عمران خان کوگڈگورننس کاکوئی تجربہ نہیں ،خیبرپختونخواہ حکومت سے ظاہرہورہاہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
متحدہ قومی موومنٹ عمران فاروق قتل کیس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات بارے بی بی سی رپورٹ آنے کے بعد شدید مشکل میں پھنس گئی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف الزامات حقیقت ہیں یا کسی سازش کا پیش خیمہ ہیں؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طارق میر کے اقبالی بیان کے بعد کوئی شک نہیں رہ پاتا کہ ایم کیو ایم ملک دُشمن تنظیم ہے۔
متحدہ کی ملک میں سرگرمیاں پہلے ہی تشدد سے بھری ہیں۔ متحدہ پر پابندی لگا کر احتساب کرنا چاہئے۔
ایم کیو ایم پر الزامات پاکستان کیخلاف سازش ہیں۔ جب تک ثبوت پیش نہیں کئے جاتے متحدہ قومی موومنٹ بے قصور ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔