بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد : بی بی سی کی رپورٹ پر وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا

ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے. تفصیلات کے مطابق بر طانوی حکومت کو خط وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ معتبر ادارے کی ڈاکو مینٹری میں کیے گئے انکشافات پر ہر پاکستانی کو تشویش ہے لہٰذا انکشافات کے پیچھے چھپے حقائق تک پہنچنے میں مدد فراہم کیا جائے. ذرائع کے مطابق خط میں بر طانیہ سے متحدہ رہنماؤں سے کی گئی تفتیش سے متعلق تفصیلات بھی طلب کی گئی ہی.

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر کو بی بی سی رپورٹ پر پاکستانی موقف سے آگاہ کردیا ، رپورٹ سے متعلق حقائق تک پہنچنے کیلئے برطانوی حکومت ہماری مدد کرے، وزیر داخلہ،بی بی سی کی رپورٹ عمران فارو ق قتل کیس سے زیاد ہ اہم ہے ، چوہدری نثار ،حقائق جاننے تک کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں ، برطانوی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے وہ پاکستان کی مدد کرے ، بی بی سی کی رپورٹ کو ایم کیو ایم سے نہ جوڑا جائے ،مجھے پتہ چلا ہے کہ ترک خاتون اول کا ہار ملتان سے چل پڑا ہے آج ہمیں مل جائے گا ، وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے برطانوی ہائی کمشنر پر زور دیا ہے

کے الیکٹرک کے مسئلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،خواجہ آصف ،بنیادی مسئلہ بجلی کی قلت اور لوڈشیڈنگ ہے،کراچی سمیت مختلف علاقوں میں اموات ایک بڑا مسئلہ ہے یہ اموات موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے ہوئی ہیں ،کراچی میں 70 فیصد اموات گھروں سے باہر کام کرنے والے مزدورں اور 30 فیصد گھروں میں ہوئی ہیں ، کراچی میں اموات کی اصل ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے،جب قبرستانوں پر ہاؤسنگ کالونیاں بنتی ہیں چائنہ کٹنگ ہوتی ہے تو واقعی مردوں کو دفنانے کے لئے جگہ نہیں ملتی ہے، بجلی کے مسئلے پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہا ر خیال

وزیراعظم نواز شریف کا رمضان کے آغاز پر غیر اعلانیہ لوشیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار ،موسمی حالات کو پیش نظر رکھ کر پیشگی اقدامات کئے جائیں، بجلی کی پیدوار کے ساتھ ترسیل کا نطام بہتر بنایا جائے، کابینہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس سے خطاب ،اجلاس کو 2015-18ء کیلئے بجلی کی طلب‘ رسد اور تقسیم پر بریفنگ ،کے الیکٹرک کی صلاحیت کے مطابق پیدوار نہ ہونے پر بھی غور

وزارت داخلہ بی بی سی کی رپورٹس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے،دفتر خارجہ،پاکستان کے مفاد تمام اقدامات اٹھائیں گے،بھارت نے اقوام متحدہ میں سیاست کرنے کی کوشش کی ،زید حامد سعودی عرب میں گرفتار ہیں،رہائی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،مذاکرات کی بحالی کیلئے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے جواب کے منتظر ہیں،خلیل اللہ قاضی کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

ایم کیوایم پر الزامات غداری کا معاملہ ہے ،حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہئے، عمران خان ،بھارت میں اگر پتہ چل جائے کسی پارٹی کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات ہیں تو وہ ایک دن بھی نہیں چل سکتی، بھارتی صحافیوں نے مجھے بتایا دلی میں الطاف حسین کو ”را“ کے کہنے پر ہی بھارت بلوایا گیا ،پاکستان اور سندھ میں حکومتیں مکمل ناکام ،گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ،کراچی میں اموات کی اصل ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکومتیں ہیں ۔متاثرین کے ورثاء کو فوری معاوضہ دیا جائے،کراچی میں بڑے پیمانے پر اموات کے باوجود زرداری خاندان دبئی چلا گیا ، سیالکوٹ کادرباری کہتا ہے کراچی میں لی اموات کے ہم ذمہ دار نہیں ،میں کہتا ہوں کچھ شرم کرو ،کچھ حیا کرو،جب بھی نواز شریف اور زرداری کی کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ جمہوریت کا رونا روتے ہیں اور کبھی این آر او کا سہارا لیتے ہیں ، پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی، گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث سندھ بھر میں لْو لگنے اور پانی کی کمی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1011ہوگئی

متحدہ کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کا کارکن شہداد پور سے گرفتار ،نائن زیرو پر چھاپے کے دران ملزم نے میڈیا کو فوراً وقاص کی لاش کے قریب بلایا اور واویلا کیا رینجرز نے فائرنگ کرکے ہلا ک کیا

بجلی چوروں کیخلاف سخت ایکشن، بجلی کو نیشنل ایکشن پلان میں شامل کیا جائے،مرادسعید ،بجلی کے نادہندگان میں تو صدر اور وزیراعظم ہاؤس بھی شامل ہیں کیا ان کی بجلی بھی منقطع کی جائے گی؟قومی اسمبلی میں بجلی کے مسئلے پر بحث میں اظہار خیال ،کراچی میں سینکڑوں اموات ہوئی ہیں مگر وفاقی وزیر ہمیں اعداد وشمار بتاتے رہے،کراچی نے پورے پاکستان کو سنبھالا ہے، کے الیکٹرک کولگام دیا جائے، شاہدہ رحمان ، کراچی میں اموات کی ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتیں ذمہ دار ہیں،بجلی نادہندگان کی آڑ میں کراچی کے معصوم شہریوں پر عرصہ حیات تنگ نہ کیا جائے، ڈاکٹر نگہت شکیل ، ایل این جی کا معاہدہ ہوا ہے تو پارلیمنٹ اور قوم کے سامنے پیش کیا جائے، آئی پی پیز کو حکومت سے فرنس آئل لینے کا پابند کیا جائے،شیخ رشید ، واپڈا کو خیبرپختونخوا کے حوالے کیا جائے تو بجلی کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، سندھ میں شمسی توانائی پیدا کرنے کی اجازت دی جائے ،توانائی بحران کے حل کیلئے کمیٹی بنائی جائے،محمود خان اچکزئی، پاکستان کو لوٹنے والے آج پاکستان کی بات کررہے ہیں، بجلی کے اداروں پر بھی مافیا مسلط ہوچکا ہے، سندھ حکومت بھی حالات کی برابر کی ذمہ دار ہے،سید وسیم حسین، دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے لائن مینوں کو معاوضے دئیے جائیں ، غلام مصطفیٰ شاہ

حکومت کا صوبوں کو بجلی کی کمپنیوں کی منتقلی سے انکار،کے الیکٹرک نے حکومت کے ساتھ معاہدوں کی خلاف ورزی کی تو وہ اس میں مداخلت کرنے کے مجاز ہوں گے۔ محمد زبیر چیئرمین نجکاری کمیشن

اسلام آباد ہائی کورٹ میر علی ڈرون حملہ کیس سما عت ،سی آئی اے کا نام سن کر نجا نے حکومت پر کیو ں لرزہ طاری ہو جاتا ہے وہ قانون کے الٹ کام کرنے لگتی ہے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریما رکس ، وفاق نے مقدمے کا تمام ریکا رڈ عدا لت میں پیش کر دیا

پاکستان کی افغان پارلیمنٹ پرحملے میں ملوث ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید، ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، ایسے بے بنیادالزامات سے بین الاقوامی اداروں اورافغان عوام کوگمراہ نہیں کیاجاسکتا،ترجمان دفترخارجہ

اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل کا اجلاس ، پاک بھارت نمائندوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اقوام متحدہ کی قرار دادیں اس کا ثبوت ہیں ، کشمیر یو ں نے متعدد بار انتخابات میں حصہ لے کرہما رے ساتھ رہنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے ، بھارت

یوسف رضا گیلانی کی ایف آئی اے حکام کو ترک خاتون اول کا ہار واپس کرانیکی تحریری یقین دہانی ،آج فیصل کریم کنڈی کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس میں ترک خاتون کا ہار جمع کرا دیا جائے گا

آصف زرداری سمیت بلاول بھٹو اور فریال تالپور کی بیرون ملک روانگی کے بعد پیپلز پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہونے کا قوی امکان ، زرداری دوبئی سے امریکہ جائیں گے، امریکی انتظامیہ نے گارنٹی دی تو واپسی وگرنہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرلیں گے ،سینئر عہدیدار کا انکشا ف

نئی تجارتی پالیسی تیار، برآمدی ہدف50ارب ڈالر مقرر، باقاعدہ اعلان جولائی کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا، تجارتی پالیسی میں ہمسایہ ممالک خصوصاً افغانستان، ایران، چین، ترکمانستان، تاجکستان، ترکی، ازبکستان سے تجارت کو ترجیح دی جائے گی۔ وزارت تجارت

پاکستان میں گرفتار 5 تھائی طلبہ وطن پہنچ گئے، تھائی طلبہ کو 8 جون کو تھائی ایئر ویز پر سوار ہونے سے قبل اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا تھا

عمران فاروق قتل کیس،ملزمان سے پوچھ گچھ کیلئے دو برطانوی افسران آج پاکستان آئیں گے

ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر الزامات ثابت ہوئے تو غداری کا مقدمہ بن سکتا ہے ، خواجہ محمد آصف ، ایم کیو ایم کے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ نئی قیادت کو سامنے آنا چاہیے،وفاقی وزیر دفاع کی نجی ٹی وی سے گفتگو

نواز شریف نے آصف علی زرداری کوملک چھوڑنے کامشورہ دیا،شیخ رشید

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
انتخابی دھاندلیوں پر قائم جوڈیشل کمیشن رفتہ رفتہ اپنی اختتامی کارروائی کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف نے جودیشل کمیشن نے اہم ترین مطالبہ کر دیا ہے۔ آپ کے خیال میں جوڈیشل کمیشن انتخابات 2013 کی دھاندلیاں ثابت کر پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
کمیشن میں پیش کئے گئے ثبوت کی بنا پر جوڈیشل کمیشن دھاندلیوں بارے اہم فیصلہ دے سکتا ہے۔
کمیشن میں پیش کئے گئے ثبوت ناکافی ہیں۔ جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی ثابت نہیں ہو پائے گی۔
فیصلہ جو بھی آئے گا۔ جوڈیشل کمیشن حقائق پر مبنی فیصلہ دے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔