بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

تازہ ترین خبریں

کراچی میں گرمی سے اموات کا الزام وفاق پر لگایا جارہا ہے ‘ سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے ‘ خواجہ آصف

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی سے اموات کا الزام وفاقی حکومت پر لگایا جارہا ہے ‘ سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے ‘3فیڈرز میں 55فیصد،40فیصد اور 42فیصد بجلی کی چوری ہے ‘کراچی میں پانی کی کمی کی ذمے داری وفاقی حکومت کی نہیں ‘کے الیکٹرک پر 57ارب روپے کے بقایا جات ہیں ‘ ادارے نے این ٹی دی سی کو 32ارب،پی ایس او کو 3ارب،سوئی سدرن کو 26ارب روپے ادا کرنا ہیں ‘شہروں میں5 ‘ دیہاتوں میں8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ‘ 2017ء تک سسٹم میں 4692 میگاواٹ بجلی مزید شامل ہوگی ‘ 2018ء کے آخر تک 5742 میگاواٹ سسٹم میں شامل ہو جائے گی ‘ایل این جی کے ذریعے 3600 میگاواٹ بجلی اس کے علاوہ 2018ء تک 14 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 افراد جاں بحق، سندھ میں جاں بحق افراد کی تعداد 900 کے قریب پہنچ گئی،ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی، بجلی کے بعد پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا

کراچی میں منگل کے روز درجہ حرارت 41.5 سینٹی گریڈ رہا دوسری جانب بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے بعد پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے

برطانوی پولیس کو عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزم معظم علی سے تفتیش کی اجازت دیدی ہے،چوہدری نثار،میٹروپولیٹن پولیس آئندہ چند روز میں اسلام آباد پہنچ جائے گی،یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ ملزم سے تفتیش بلواسطہ یا بلا واسطہ ہوگی ،ایسا کسی دباؤ میں نہیں کررہے ،برطانیہ سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں،کیس کو ایم کیو ایم کیساتھ نہ جوڑا جائے، ایم کیو ایم خود چاہتی ہے اسکی منصفانہ تفتیش ہو اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، زرداری کے حالیہ بیان پر وضاحتیں مضحکہ خیز ہیں، سول اور عسکری قیادت کے تعلقات میں کوئی تنازعہ نہیں ، ایان علی کیس میں بہت جلد اہم اجلاس طلب کریں گے کہ آیا ایان علی کیس کے پیچھے کون سے محرکات موجود ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

سیاسی و عسکری قیادت کا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مضبوط عزم کا اظہار،وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،ملک کی داخلی و خارجی صورت حال پر تبادلہ خیال،ملک میں امن و خوشحالی کیلئے دہشت گردوں کا ہر صور ت خاتمہ ،سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنیوالوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا،ملاقات میں اتفاق

قومی اسمبلی،فنانس بل2015-16ء کثرت رائے سے منظور،فنانس بل کی منظوری کے وقت وزیراعظم نوازشریف اور دیگر اہم وزراء ایوان میں موجود نہیں تھے،سینیٹ کی92تجاویز میں سے 56 تجاویز شامل، وفاقی وزراء کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ،کٹوتی کی تحریکیں نظراندازکرنے پراپوزیشن کا واک آؤٹ، شدید نعرے بازی،اپوزیشن کا حکومت سے ایوان کے اندر تعاون کی پالیسی ختم کرنے کا اعلان،واک آؤٹ کرنے والوں میں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،ایم کیو ایم کے اراکین شامل تھے،وفاقی وزراء کی اپوزیشن کو واپس لانے کی کوششیں ناکام،اپوزیشن ارکان گھروں کو چلے گئے،بجٹ کی باقی کارروائی میں حصہ لینے سے انکار

جمہوری دور میں بعض معاملات فوجی عدالتوں کے تحت کر دینا بھی آمریت ہے جس کی اجازت نہیں دے سکتے ، سپریم کو رٹ ،1973ء کے آئین میں راستہ روکنے کے باوجود ملک پر آمریت مسلط رہی،چیف جسٹس ناصر الملک ،حکومت انقلاب کے خوف کے پیش نظر فوج کو مدد کیلئے بلا سکتی ہے تو ا ب بھی ایسا کیا جاسکتا تھا،فوجی عدالتیں بنانے کی ضرورت نہیں ،جسٹس جواد ایس خواجہ ، سوات میں کیا گیا آپریشن فوجی عدالتوں کے تحت نہیں بلکہ آرٹیکل245 کے تحت کیا گیا تھا۔اگر وہاں پر حالات بہتر ہوسکتے ہیں تو یہاں کیوں نہیں،جسٹس دوست محمد خان کے ریما رکس

اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس،کراچی ہلاکتوں پر جمعہ کو یوم سوگ منانے کا اعلان،کراچی میں قیمتی انسانی ضیاع افسوس ناک ہے،کاش! افتخار محمدچوہدری ہوتے تو سوموٹو ایکشن لیتے،میٹرو بس اچھی ہے لیکن انسانی جانوں سے زیادہ نہیں،لوگ مررہے ہیں اور حکومت بجٹ پاس کرانے کی پڑی ہوئی ہے،حکومت نے آ مرانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے،صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو،لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج ،نواز حکومت کے قابل نہیں ، بجلی وزراء سے استعفوں کا مطالبہ ،روزانہ 400 آدمی مر رہے ہیں حکمران ٹھنڈے کمروں میں مزے لے رہے ہیں ،وزراء کرپشن چھوڑ دیں بجلی بحران حل ہو جائے گا ، اپوزیشن ،حکومت پارلیمنٹ کی مشاورت سے بجلی بحران حل کرنا چاہتی ہے ، خواجہ آصف

شرجیل میمن سمیت پیپلزپارٹی کے 26رہنماؤں،افسروں کے نام ای سی ایل میں شامل،فہرست میں منظوروسان ،پیرمظہر،علی مردان شاہ ،نادرمگسی،سراج درانی،رحیم سومرو،سہیل راجپوت،فضل پچیہو بھی شامل

حکومت ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، نواز شریف ، ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی اور دہشت گردی کا ہے اور یہ مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، وزیر اعظم کا چینی وفد سے ملا قات میں اظہا ر خیال

موجودہ کا پہلا سال، بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، سرکاری اداروں اور کمپنیوں میں ساڑھے 5 ارب غبن، 300 ارب کی بے ضابطگیوں اور 264 ارب کی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں کی گئیں،آڈٹ رپورٹ

وفاقی حکومت کو سندھ کی کوئی پروا نہیں،مراد علی شاہ،بدترین بجلی بحران کا ذمہ دار وزیر اعظم ، وفاقی وزیر پانی و بجلی ، وزیر مملکت اور وفاقی حکومت ہیں، بار بار وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کی سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ، تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کر چکے، اب عدالت جانا پڑا تو سندھ کے حقوق کے لیے عدالت بھی جائیں گے، احتجاج کا راستہ اپنانا پڑا تو احتجاج بھی کریں گے، پریس کانفرنس سے خطاب

نیپرا نے بجلی 42 پیسے فی یونٹ سستی کردی ،کے الیکٹرک کے صارفین کو ساڑھے پانچ ارب کا ریلیف ملے گا

پاکستان کی علاقائی سالمیت پر حملے کا بھرپور جواب دیا جائیگا،ملیحہ لودھی، آپریشن ضرب عضب تمام دہشت گردوں کے بلاامتیاز خاتمے کے پاکستانی عزم کا اظہار ہے،دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں،پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں افغان حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے پْرعزم ہے،سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بحث

منظور قادر کاکا کو رحمان ملک نے بلیو پاسپورٹ جاری کیا،سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے مفرور ڈی جی کو چھاپے سے تین روز پہلے معلومات ملیں کہ رینجرز چھاپے مارنے والی ہے،منظور قادر کراچی سے اسلام آباد،گلگت سے سڑک کے ذریعے چین، بیجنگ سے فلائٹ لیکر ٹورنٹو پہنچ گئے،انکشاف

ایان کیس،ایف آئی اے کو کرنل بابرسے تفتیش کی اجازت نہ مل سکی،کرنل بابرآصف زرداری کے چیف سیکورٹی افسر ہیں،وزیراعظم سیکرٹریٹ سے اجازت نہیں ملی ،کرنل بابر کا ایان علی سے قریبی تعلق رہا، ایان علی کو کرنل بابر کے ذریعے ہدایات دی جاتی تھیں،ذرائع

کراچی میں گرمی کی غیر معمولی شدید لہر میں (آج)سے سمندری ہوا کے آغاز کے باعث کمی کا امکان ، زیریں سندھ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ‘شام سے سمندری ہوا کی بحالی کی وجہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں موسم معمول پر آنے کا امکان ‘ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ڈی آئی خان‘ ڈی جی خان‘ سرگودھا‘ راولپنڈی‘ گوجرانوالہ‘ لاہور، فیصل آباد‘ ساہیول، ملتان، میرپور خاص ڈویکن اورکشمیرمیں میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، بہاولپور، ژوب، سکھر، حیدرآباد، کراچی ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

“را” نے زمبابوے ٹیم کو دھمکی آمیزپیغام بھیجا،وزیرداخلہ پنجاب،بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر نے ایس ایم ایس میں لکھا کہ اگر پاکستان گئے تو زندہ واپس نہیں لوٹیں گے،زمبابوین ٹیم کو صدرکی سیکیورٹی دی گئی،گراوٴنڈ کے باہر خود کش دھماکے میں بھی “را” ملوث تھی

فلپائنی عیسائی مشینری ورکرز نے پاکستانی ویزے کی منسوخی کو چیلنج کردیا

ایان علی کیخلاف ایف آئی اے کے چالان میں خامیاں ہیں‘ ٹرانسپرنسی،چالان میں تین خامیوں کی نشاندہی،ناقص چالان کی بدولت ایان علی کی جلد رہائی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،نیب ایان علی منی لانڈرنگ کیس مدنظر رکھ کر کرپٹ افسران اور سسٹم کے خلاف اقدامات کرے،چیئرمین سے مطالبہ

اسلام آباد،پارلیمنٹ ہاؤس میں واش روم تنازعہ پر پولیس اہلکاروں کی لڑائی کی انکوائر ی رپورٹ ،دو پولیس اہلکار نوکری سے برخاست ،4اے ٹی ایس جوانوں کی ایک ایک سال نوکری ضبط کرنے کے احکامات

اسلام آباد،یوسف رضا گیلانی کیخلاف وزارت داخلہ نے ہار معاملہ پر مقدمہ کے اندراج کیلئے گھیرا تنگ کر دیا ،ایف آئی اے کا سابق وزیر اعظم کو مزید مہلت دینے سے انکار ،”ہار“آئندہ 24گھنٹوں میں واپس کرنے کی ہدایت

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
انتخابی دھاندلیوں پر قائم جوڈیشل کمیشن رفتہ رفتہ اپنی اختتامی کارروائی کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف نے جودیشل کمیشن نے اہم ترین مطالبہ کر دیا ہے۔ آپ کے خیال میں جوڈیشل کمیشن انتخابات 2013 کی دھاندلیاں ثابت کر پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
کمیشن میں پیش کئے گئے ثبوت کی بنا پر جوڈیشل کمیشن دھاندلیوں بارے اہم فیصلہ دے سکتا ہے۔
کمیشن میں پیش کئے گئے ثبوت ناکافی ہیں۔ جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی ثابت نہیں ہو پائے گی۔
فیصلہ جو بھی آئے گا۔ جوڈیشل کمیشن حقائق پر مبنی فیصلہ دے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔