بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

تازہ ترین خبریں

کراچی : وزیر اعظم نواز شریف نے حب میں پاکستان کی سب سے آئل ریفائنری کا افتتاح کر دیا۔ تیل اور گیس آج کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہیں ، ملک کو دوسرے ممالک کے طرح تیل اور گیس میں خود کفیل بنائیں گے لیکن ابھی کچھ وقت درکار ہے، کراچی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ 2017 ، تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، وزیر اعظم نواز شریف کا افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیر اعظم نواز شریف نے حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا افتتاح کر دیا. ذرائع کے مطابق آئل ریفائری کے کارخانے پر 80 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ملک کی سب سے بڑی بائکو آئل ریفائنری یومیہ ایک لاکھ 55 ہزار یرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے. آئل ریفائنری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس، آج کے دور میں بنیادی ضرورت بن چکے ہیں، آئل اور گیس پیدا کرنے والے ممالک مضبوط معیشت کے حامل ہیں، اور دنیا میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیل کی طلب پیداوار سے زیادہ ہے، قدرتہیوسائل کے اعتبار سے گیس اور تیل اہم ہیں، بائکو کمپنی کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بائکو کمپنی کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔ بائکو کی 750 ملین ڈالر کی سر مایہ کاری پاکستان پر اعتماد کو ظاہر کرتی ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -

خیبر پختونخوا کا بجٹ472ارب کا ہوگا، ترقیاتی پروگرام کیلئے154ارب مختص،شہری اور دیہی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر124ارب ‘صحت کے92منصوبوں کیلئے8ارب ‘محکمہ داخلہ کے 57منصوبوں کیلئے10ارب روپے مختص ‘بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لئے30ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
رینجرز رپورٹ سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ تمام جرائم کے پیچھے ایم کیوایم ہے، ہم پر 25 سال سے الزامات لگائے جارہے ہیں جنہیں آج تک عدالتوں میں ثابت نہیں کیا گیا، فطرے اور قربانی کی کھالوں کی جبری وصولی کا اشارہ اگر ایم کیو ایم کی طرف ہے ، تو ہم اسے مسترد کرتے ہیں،حکمران اس تاثر کو زائل کرنے میں ہماری مدد کریں،ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس
بھارت سیکولر نہیں انتہا پسند ہندو ریاست ہے، مودی سرکار بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کا کھیل بند کریں،افغانستان میں بھارت کے سفارتخانوں میں ”را“ کے لوگ بیٹھ کر بلوچستان میں بد امنی پھیلا رہے ہیں،میں صدر ہوتا تو فوراً سخت جواب دیتا، بھارت کارگل جنگ بھول گیا بھارت کے پاس فوجیوں کے تابوت کیلئے لکڑی کم پڑ گئی تھی، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ،ہمارا ایٹم بم شب برات کیلئے نہیں دفاع کیلئے ہے ،ہمارے پاس بھارت کو روایتی جنگ کے ذریعے شکست دینے کے طریقے بھی موجود ہیں، حسینہ واجد کو کسی چیز بارے کچھ معلوم نہیں یہ عوام میں نفرت پھیلا رہی ہے،آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
چشتیاں، محبوب کالونی میں زہریلی لسی پینے سے ایک نوجوان دم توڑگیا ماں بیٹی کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا

آج کا اخبار

بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے مفاہمت کی فضا متاثر ہوئی ، ملکی مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے ، وزیراعظم ،ہمسائیہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں ، امن کی خواہش یکطرفہ نہیں ہوسکتی ، مسئلہ کشمیر کو پس پشت نہیں ڈال سکتے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں، پاکستان تحمل کے ساتھ چیلنجز کامقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے،اپنی سرزمین کسی کو دہشت گردانہ مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے، آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے، نواز شریف کا سفیروں کی کانفرنس سے خطاب

انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت نے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے مفاہمت کی فضا متاثر ہوئی ہے غیر ملکی مداخلت کے ذریعے دہشتگردی خطرہ ہے

کراچی میں قبضہ مافیا میں بڑی سیاسی جماعت اور ضلعی حکومت شامل ہیں،ڈی جی رینجرز سندھ، میں سیاسی جماعتوں ،مذہبی عسکری گروپس اور گینگس کے کالے دھندے سے پردہ ہٹادیا ہے ، زبردستی لی گئی زکوٰة،فطرانہ،قربانی کی کھالیں اور پانی کی غیر قانونی ترسیل سے حاصل ہونے والی آمدنی دہشتگرد کارروائیوں کا بڑا ذریعہ ہے، ایپکس کمیٹی بریفنگ

جوڈیشل کمیشن کو فارم 15 سے متعلق 98فیصد رپورٹس موصول ،زیادہ تر حلقوں میں فارم 15غائب ہونے کا انکشاف،نوازشریف،عمران خان،خورشیدشاہ،حمزہ شہباز،چوہدری نثار،احسن اقبال ،شیخ رشید سمیت اہم رہنماؤں کے حلقوں میں فارم 15 کا سراغ نہ مل سکا ،ذرائع

پشاور،ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر کورکی گاڑی پر خود کش حملہ ،2 اہلکاروں سمیت3 جاں بحق،،3 اہلکار زخمی،ہسپتال منتقل،ملک طارق رہائش گاہ سے دفتر جارہے تھے کہ حملہ آور نے موٹرسائیکل گاڑی سے ٹکرا دیا،دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس ،سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی،دھماکے میں7 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ،حملہ آور نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی ،بم ڈسپوزل سکواڈ

سینٹ، مہنگائی میں کمی صرف الفاظ کا گورکھ دھندہ ، عملاحکومت نے عوامی فلاحے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، اپوزیشن،حکومت کا یہی رویہ رہا تو بجٹ منظوری کے خلاف شدید مزاحمت کی جائے گی،بجٹ میں چھوٹے صوبوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا وفاق کیخلاف چھوٹے صوبوں کی نفرت بڑھے گی،حکومت احساس محرومی کے خاتمے کیلئے فوری طور پر چھوٹے صوبوں کی ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرے، ملکی نہیں امیروں کے گھر کا بجٹ ہے اس میں غریبوں کیلئے کچھ نہیں ، وزیرخزانہ کے اقدامات سے ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے قرضوں میں اضافہ ہوا ، 15 ہزار میں گھر کا بجٹ نہیں بنتا ، ملک کا مسلہ آبادی نہیں کرپشن ہے،زرعی قرضوں کا سارا فائدہ غریب کسانوں کی بجائے بڑے بڑے زمینداروں کو پہنچتا ہے ، سودی نظام ختم کیے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو گا، عثمان پیرزادہ میر کبیر، سعید غنی، کریم خواجہ محتار احمد دھامرہ، ہری رام ، سراج الحق ،گیان چند کلثوم پروین کا سینٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال

آئندہ سال زرمبادلہ کے ذخائر19ارب ڈالرکی ریکارڈسطح پرلے جائیں گے، اسحاق ڈار،حکومت میں آتے ہی 32اداروں کے سیکرٹ فنڈزختم کئے ،اسلامک بینکنگ کے فروغ کیلئے قائم کمیٹی کام کررہی ہے،حکومت اور فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پیج پرہیں، پوسٹ بجٹ کانفرنس2015-16میں خطاب

قومی اسمبلی،بھارتی وزیر اعظم کے بیان کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور ،بھارتی بیانا ت کا نہ صرف منفی اثر پڑرہا ہے بلکہ علاقائی سلامتی و استحکام کیلئے بھی براہ راست خطرہ ہیں،عالمی برادری بالخصوص اقوام متحد ہ اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لے ،قرارداد کا متن ، پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے آگئے ،اسحاق ڈار

جوڈیشل کمیشن کے باعث اگلاالیکشن شفاف ہوگا،عمران خان ،جوڈیشل کمیشن کے سامنے بطورگواہ پیش ہوناچاہتاتھا،ایڈووکیٹ پیرزادہ نے منع کیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

نیپراکی جانب سے بجلی کے نئے نرخ جاری ،50یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو2روپے فی یونٹس ، 300یونٹس تک 1روپے80پیسے سبسڈی برقرار، زرعی شعبے کیلئے بھی سبسڈی برقراررہے گی ،وزارت پانی وبجلی

پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، رحمن ملک، بھارتی وزیر اعظم جنگی ماحول قائم کرنے کی بجائے امن کیلئے کردار ادا کریں ،پاکستان کے ہر شہر میں غیر ملکی اجنبی پاکستانی نظام کی کمزوریوں اور رشوت و کرپشن کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرچکے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں گفتگو، آئندہ اجلاس میں ایگزیکٹ کے معاملات زیر بحث آئیں گے، چیئرمین کمیٹی ، 108 ملین شہریوں کو شناختی کارڈ جاری ہوچکے ہیں، ملک بھر میں 564 اور بیرون ملک 13 رجسٹریشن سنٹر ہیں ،چیئرمین نادرا کی بریفنگ

فوجی قیادت کا اعلان قوم کی آواز ، برما کے مسلمانوں کو زمین دی جائے‘ شجاعت حسین ،بھارتی دھمکیوں پر سیاسی قیادت نے مایوس کیا، وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز اور قابل افسوس ہے: صدر گلوبل روہنگیا سنٹر اور مشاہد حسین کے ہمراہ میڈیا کانفرنس

وزارت داخلہ نے این جی اوزسیودی چلڈرن کوپاکستان میں کام سے روک دیا،تمام غیرملکی عملے کو15روزمیں پاکستان چھوڑنے کی بھی ہدایت

پاکستان میں توانا منصوبوں پرآئی ایم ایف اورا ے ڈی بی کا اظہار اطمینان

پاکستانی فوج نے پونچھ کے سیکٹر ساؤجیان میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ‘بھارت کا الزام

ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی ایشیائی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی جاری،پاکستان کی کوئی یونیورسٹی جگہ حاصل نہیں کرسکی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پنجاب حکومت نے انٹرنیٹ پر 20 فیصد ٹیکس فوری طور پر نافذ‌کر دیا ہے، جس کے بعد موبائل پر تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بھی اس ٹیکس کی زد میں آ گئے ہیں۔ آپ کی پنجاب حکومت کے اس ٹیکس نفاذ پر کیا رائے ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پنجاب حکومت کا ٹیکس بہت زیادتی ہے۔ اس سے ملکی ذخائر کو بھاری نقصان ہو گا۔
یہ موبائل انٹرنیٹ ٹیکس زیادہ نہیں۔ کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔