بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مئی

تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

دس سال بعد خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور ضلع کونسل کے وارڈ نمبر 38 میں جے یو آئی ف کے زبیر علی 52 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے محمد بلال 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ وارڈ 31 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اے این پی کے صفدر خان 82 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے حامد محمود 60 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ کوہاٹ کی یونین کونسل سماری ضلع کونسل وارڈ 14 میں آزاد امیدوار صابر شاہ 1054 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے وحید شاہ 897 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

کوئٹہ سے کراچی جانیوالی 2 مسافر کوچوں کے 25 مسافر اغواء ،مسلح افراد نے شناخت کے بعد 20مسافر قتل کردئیے ،ایک زخمی سمیت 5 مسافروں کو چھوڑ دیا گیا،وزیراعظم نوازشریف کی مغویوں کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت، وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوری رپورٹ طلب کرلی

مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی 2 مسافر کوچوں میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے مسلح افراد نے 25 مسافروں کو شناخت کرنے کے بعد اغواء کرلیا

سعودی عرب : الدمام میں مسجد کے باہر خودکش بم دھماکا، چار ہلاک،سعودی اہلکاروں نے حملہ آور کی مسجد پر کار بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی،الدمام کے مکینوں نے انٹرنیٹ پر اس مبینہ خودکش بمبار کی مسخ شدہ لاش اور تباہ شدہ گاڑیوں کی تصاویر پوسٹ کردی ہیں ،وزیر اعظم نواز شریف کی دھماکے کی شدید مذمت ،قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

عمران فاروق قتل کیس ، برطانیہ سے طریقہ کار طے پاگیا ، چوہدری نثار، آنیوالے دنوں میں دونوں ملکوں میں تعاون مزید بڑھے گا، ایگزٹ سکینڈل بارے شواہد تیزی سے سامنے آرہے ہیں، مزید ایف آئی آر بھی درج ہونگی ،ایگزٹ سکینڈل کے حوالے سے برطانیہ کو بھی خط لکھ دیا گیا ،حکومت نے یو اے ای کو بھی خط لکھنے کی منظوری دیدی ہے، اقتصادی راہداری کے حوالے سے دشمنوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، منصوبے پر 43 ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں ، عزیز بلوچ ہمارے فوکس میں ہیں، کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے، پاکستان انتہائی اور نازک موڑ پر ہے ، عوامی اجتماع سے خطاب

پنجاب میں انصاف کا کوئی نظام نہیں،عمران خان ، معصوم لوگوں کے قاتل کو دوبارہ وزیر قانون بنا دیا گیا، پندرہ سال کی کوشش سے پیپلز پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا اس سال ن لیگ کو بھی پیچھے چھوڑ دونگا، گانچے میں عوامی جلسے سے خطاب

جوڈیشل کمیشن میں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کی جرح مکمل،الیکشن کمیشن کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شامل تھے، سب کی مشترکہ تجویز تھی کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ریٹرنگ آفیسر بنایا جائے، 2013ء کے انتخابات کو دولت مشترکہ‘ یورپی یونین‘ این آئی ٹی اور جاپان سمیت کئی ممالک کے نما ئندو ں نے ما نیٹر کیا ،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن حفیظ پیرزادہ نجم سیٹھی اور حامد میر سے پیر کو جرح کریں گے، خیبرپختونخواہ میں پیپلزپارٹی کی دھاندلی کے تحریری ثبوت ببھی پیش کئے جا ئیں گے، کمیشن نے ن لیگ کے وکیل کو غیر متعلقہ سوال کر نے سے روک دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے اضافے کا امکان،اوگرانے 13 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ، حکومت اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا چاہتی ہے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کرے ،اوگرا

پاکستان اور بیلارس دفاع ،تجارت ، کھیل،معاشی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر متفق،دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط،نواز شریف سے بیلارس کے صدر کی ملاقات ،وزیر اعظم نے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی،الیگزینڈر کی نواز شریف کو اگست میں دورہ بیلارس کی دعوت ،وزیر اعظم نے قبول کر لی،بیلارس سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں،الیگزینڈر کے دورہ پاکستان پر خوشی ہے،وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم60 ملین ڈار ہے،پاک بیلارس کوچیمبر آف کامرس کے درمیان رابطے قائم کرنا ہوں گے،وزیر اعظم کی بیلارس کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

حکومت کا آئندہ بجٹ میں بجلی کے پچاس ہزار سے زائد بلز اور بزنس کلاس مسافروں پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

بان کی مون کی دنیا بھر میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف ،جنیوا میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے زیر صدارت عالمی دن کے حوالے سے تقریب، قیام امن میں پاک فوج کے کردار اور جانیں قربان کرنے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے تاجروں کو آئندہ بجٹ میں خصوصی ریلیف دیا جائے گا ،اسحاق ڈار ، صوبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے راہیں ہموار کی جائیں گی، خیبر پختونخوا چیمبر کے وفد سے ملاقات

کراچی ، کسٹم انٹیلی جنس ٹیم کا بول کے مرکزی دفترپر چھاپہ، ملازمین کی مزاحمت ، تلخ کلامی ،سینئرآفیشلز کی مداخلت پر کسٹم انٹیلی جنس ٹیم کو دفتر میں داخلے کی اجازت ملی

ڈگری اسکینڈل ، ایگزیکٹ کمپنی کیخلاف ایف آئی کی تحقیقات جاری ہیں،ایف بی آئی ،بینکوں سے کمپنی کی جانب سے ایکسپورٹس کے کاغذات، ای فار م و دنیا بھر میں ٹرانزیشن کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں ،ایف بی آر نے ایگزیکٹ اسکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، ایگزیکٹ نے نے اپنی 43 کروڑ آمدن کا ٹیکس اب تک ادا نہیں کیا،ذرائع

بول سے 22 سو خاندانوں کا مستقبل وابستہ ہے ‘حکومت مظلوموں کا ساتھ دے‘ سراج الحق

خیبرپختونخواہ میں تبدیلی کے ساتھ نیا پاکستان بن رہاہے،پرویزخٹک، نواز شریف کے ہوتے نیا پاکستان نہیں بن سکتا،خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن بنا دیا ہے امید ہے بڑے بڑے چور پکڑے جائیں گے، صوبے کا پیسہ صوبے کے خزانے میں ہے فنڈز سے متعلق الزامات درست نہیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو

بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا، قیدی لا ہو ر میں رینجرز حکام کے حوالے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
ایگزیکٹ کا دھماکہ خیز جعلی ڈگری سکینڈل سامنے آنے کے بعد بول ٹی وی کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے جبکہ متعدد نامور صحافی سکینڈل سامنے آنے کے بعد بول ٹی وی کو چھوڑ گئے ہیں۔ آپ کی ایگزیکٹ سکینڈل اور بول ٹی وی بارے کیا رائے ہے؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ایگزیکٹ سکینڈل سے پاکستان کی دُنیا بھر میں بدنامی ہے اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئے۔
ایگزیکٹ سکینڈل پاکستان کیخلاف سازش ہے۔
ایگزیکٹ سکینڈل اور بول ٹی وی کو علیحدہ رکھنا چاہئے جب تک الزام ثابت نہ ہوں سب بے گناہ ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔