بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مئی

تازہ ترین خبریں

پولیس کی فائرنگ ، ڈسکہ بار کے صدر سمیت دو وکلا جاں بحق، وزیر اعلیٰ ، آئی جی کا نوٹس

ڈسکہ میں وکلاء کی جانب سے مقامی ایس ایچ او کیخلاف احتجاج کے دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر سمیت دو وکلاء جاں بحق ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس کی قیادت میں وکلاء نے مقامی ایس ایچ او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران ہنگامہ آرائی پر پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد عباس اور ایک وکیل موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ وکلاء نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت کنگ چی رکشوں میں ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعہ کے خلاف پنجاب بار کونسل نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ واقعہ کیخلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلاء سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا اخبار

کراچی ‘حب میں صدر ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے دھماکہ ،3 افراد جاں بحق ‘ 10 زخمی ‘قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ علاقے میں خوف و ہراس

اتوار کی شام حب میں جمعہ خان ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا، بم صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے نو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے مغو ی بیٹے کا افغانستان سے ٹیلی فونک رابطہ،علی حیدر گیلانی نے اپنی خیریت سے آگاہ کیا ،بیٹے کی آواز سن کر گیلانی جذباتی اور آبدیدہ ہو گئے، 8 منٹ تک گفتگو کی ،شاہ محمود قریشی سے بھی بات کروائی گئی ،میرا بیٹا خیریت سے ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں، یوسف رضا گیلانی،میرے بیٹے کے اغواء کاروں سے براہ راست بات چیت ہوسکتی ہے،فون آنا بڑی پیش رفت ہے، میں نہیں جانتا میرے ساتھ فون پر کس نے بات کی،سابق وزیر اعظم کی صحافیوں سے گفتگو

ایگزیکٹ سکینڈل معاملے میں پاکستان نے اب تک مدد کی درخواست نہیں کی،برطانوی محکمہ داخلہ

ایگزیکٹ سکینڈل سے متعلق تحقیقات میں مدد کیلئے امریکی خفیہ ایجنسی اور انٹرپول سے تحریری طور پر رابطہ کیا جائے گا

افغا ن دہشتگردوں کا باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ، اہلکار شہید ،فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور افغانستان کی طرف فرار

نوازشریف اور چوہدری نثار میں ناراضگی ختم ،چند روز میں ون ٹو ون ملاقات ہوگی ، اختلافات کے خاتمے میں شہبازشریف اور سعد رفیق نے اہم کردار ادا کیا،وزیراعظم ہر محکمے میں موجود کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی پر رضا مند ،نیشنل ایکشن پروگرام کے فنڈز فوری جاری کرنے کی یقین دھانی بھی کرادی ،ذرائع

پا ک چین راہدار ی منصو بے میں خیبرپختونخوا کو شامل نہ کیا گیا تو روٹ نہیں گزرنے دیں گے ،پرویز خٹک،صوبے کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے، غلط کام اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، تقریب سے خطاب

کراچی پولیس نے ذوالفقار مرز ا کی پیشی کے موقع پر حراست میں لئے گئے 11 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کر دی ، برآمد شدہ ہتھیاروں میں نیٹو کنٹینرز سے چوری کیا گیا اسلحہ بھی شامل ہے،پولیس کا دعویٰ ،سانحہ صفورا میں مزید 3ملزمان کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ،یڈیشنل آئی جی کراچی کی صحافیوں پر تشدد کے واقعہ پر معذرت

ایگزیکٹ آ ن لائن جعلی ڈگری معاملات ،وزیراعظم کے قانونی مشیروں نے نئے حالات کے تناظر میں ترامیم کی تیاری شروع کردی ،سائبرکرائمز بارے نئی ترامیم سے ایگزیٹ جیسے اداروں کولوگوں کولوٹنے کاآئندہ موقع نہیں مل سکے گا۔ذرائع

جوڈیشل کمیشن نے گواہان سے اہم ترین معلومات حاصل کر لیں ، کمیشن سابق الیکشن کمشنر بلوچستان سمیت دیگر گواہوں سے جرح کا آغاز آج سے کرے گا

بلاول کا وطن واپسی کیلئے حتمی تاریخ پر غور ،رمضان سے قبل واپسی کا قوی امکان

سراج الحق نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا

ایک طرف انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے پاکستان کا امیج بہتر ہورہا ہے دوسری طر ف ڈگری سکینڈل بدنامی کا باعث بن رہاہے‘ سراج الحق

پرویز رشید نے مدارس کے خیرسگالی دورے شروع کر دیئے،مساجد میں دہشت گردی غیر اسلامی فعل ہے، پرویز رشید، اسلام لوگوں کی زندگیاں بچانے کا درس دیتا ہے ملک میں کرکٹ سمیت ہر شعبہ زندگی دہشت گردی کا شکار بنا ، نئی نسل کو دہشت گردی سے پاک پاکستان فراہم کریں گے ،میڈیا سے گفتگو

محکمہ تعلیم کا سرکاری سکولوں کو نجی تعلیمی اداروں کے سپرد کرنے کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں 450 سرکاری سکولوں کو نجی تعلیمی اداروں کے سپرد کیا جائے گا ،متحدہ محاذ اساتذہ اور پنجاب ٹیچرز یونین کا آج مظاہرہ کا اعلان

ایان علی اڈیالہ جیل میں مردوں اور خواتین کی خدمات سے اکتا گئیں ، جیل حکام سے خواجہ سراؤں کی خدمات مہیا کرنے کا مطالبہ

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایٹمی معاہدے کا کو ئی امکان نہیں ۔ امر یکہ

پارلیمنٹ میں مطلوبہ اکثریت ملنے پر مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کردیں گے، بی جے پی

سوشل میڈیاپرالٹی سیدھی باتیں میری دوسری شادی کی وجہ سے بنی ، عمران خان،تبدیلی میرے گھرمیں ہی نہیں ملک میں آچکی ہے، طلاق کے بعدفیصلہ کیاتھاکہ شادی نہیں کروں گا،کوئی بھی انسان عوامی رائے پرشادی نہیں کرسکتا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
ایگزیکٹ کا دھماکہ خیز جعلی ڈگری سکینڈل سامنے آنے کے بعد بول ٹی وی کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے جبکہ متعدد نامور صحافی سکینڈل سامنے آنے کے بعد بول ٹی وی کو چھوڑ گئے ہیں۔ آپ کی ایگزیکٹ سکینڈل اور بول ٹی وی بارے کیا رائے ہے؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
ایگزیکٹ سکینڈل سے پاکستان کی دُنیا بھر میں بدنامی ہے اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئے۔
ایگزیکٹ سکینڈل پاکستان کیخلاف سازش ہے۔
ایگزیکٹ سکینڈل اور بول ٹی وی کو علیحدہ رکھنا چاہئے جب تک الزام ثابت نہ ہوں سب بے گناہ ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔