بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مئی

تازہ ترین خبریں

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے مغو ی بیٹے کا افغانستان سے ٹیلی فونک رابطہ، علی حیدر گیلانی نے اپنی خیریت سے آگاہ کیا ،بیٹے کی آواز سن کر گیلانی جذباتی اور آبدیدہ ہو گئے، 8 منٹ تکگفتگو کی ،شاہ محمود قریشی سے بھی بات کروائی گئی میرا بیٹا خیریت سے ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے اتوار کی دوپہر 2013 کے الیکشن مہم کے دوران ملتان سے اغواء کئے جانے والے بیٹے علی حیدر گیلانی نے افغانستان کے نامعلوم مقام سے ٹیلی فونک رابطہ کیااور اپنی خیریت سے آگاہ کیا ۔یہ رابطہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملتان سے 100 میل کے فاصلے جلال پور پیر والا میں اس وقت ہوا جب وہ وہاں ایک قرآن خوانی کی تقریب میں شریک تھے اور وہاں پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے دو سال قبل اغواء ہونے و الے بیٹے علی حیدر گیلانی کی اغواء کی واردات کے بعد پہلی بار علی حیدر گیلانی کی آواز سنی اور وہ اپنے بیٹے علی حیدرگیلانی کی آواز سن کر جذباتی اور آبدیدہ ہو گئے تاہم انہوں نے اپنے جذبات کو قابو رکھا اور اپنے بیٹے علی حیدر گیلانی سے 8 منٹ تک اس کی خیریت کی بات کی

اہم خبریں -

آج کا اخبار

ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے انٹرپول اور ایف بی آئی سے مدد لینے کا فیصلہ،7روزمیں ابتدائی تفتیش مکمل ہوجائے گی، نگران حکومت میں ٹی وی چینل کی راتوں رات منظوری لی گئی ،سیکورٹی کلئیرنس کے بارے ایجنسیوں کو آگاہ نہیں کیا گیا ،چوہدری نثار ،عمران خان آئے روز عدالت کے باہر میڈیاٹاک کے ذریعے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے ،غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو متنازعہ بنایا گیا،2ہزار بلیو پاسپورٹس منسوح کردئیے ، میڈیاکو پارلیمنٹ سمیت ہر جگہ پرجعلی ڈگری اور برائی کے خلاف متحد ہونا ہو گا ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس

وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرہ مشین کے پاس ہر انگوٹھے کو تصدیق کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، ہر حلقے میں 60سے 70ہزارووٹ غیر تصدیق شدہ ہیں جن کو متنازعہ بنایا گیا ہے

مالیاتی پالیسی کا اعلان،اسٹیٹ بنک نے شرح سود 7 فیصد کردی، ملکی کی معاشی صورتحال میں استحکا م کی وجہ سے شرح سود میں کمی کی گئی ،اطلاق 25 مئی 2015 سے ہوگا،شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاری ،کاروبارکو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،گورنر اسٹیٹ بنک

ایگزیکٹ سکینڈل،کامران خان اظہر عباس سمیت سینئر صحافیوں کا ایگزیکٹ میڈیا گروپ اور ” بول ٹی وی “ سے علیحدگی کا اعلان ، ملک ریاض نے بھی ایگزیکٹ کے چینل سے لاتعلقی کااظہار کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی عہدے ختم، عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان ، پنجاب میں چوہدری سرور ، سندھ میں عارف علوی ، بلوچستان میں ظہور آغا اور خیبر پختونخواہ میں یوسف ایوب آرگنائزر مقرر،مرکز میں بھی آرگنائزر کمیٹی قائم ،2015ء الیکشن کا سال ہے ، کرکٹ کا ڈھانچہ بھی اسی سال ازسرنو تشکیل کرینگے،عمران خان ، جوڈیشل کمیشن میں حقائق سامنے آرہے ہیں ابھی پہلا مرحلہ ہے دو مرحلے باقی ہیں، کراچی میں صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو

بھارت کا کھلم کھلا دہشتگردی کی سرپرستی کرنے کا اعلان، ممبئی طرز کا کوئی اور حملہ ہوا تو جواب میں دہشت گردوں کو استعمال کریں گے ، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی ،بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان کے موقف کی تصدیق ہے، خواجہ آصف، بھارتی وزیر دفاع کا بیان دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ہمارے خدشات کی تصدیق ہے، سرتاج عزیز،بھارتی وزیر دفاع کا بیان خطے میں امن کیلئے خطرناک ، عالمی برادری نوٹس لیں،پرویز رشید

شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 4سکیورٹی اہلکار شہید ،2شدید زخمی ، سکیورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن ،متعددمشتبہ افراد گرفتار

نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے‘ شہبازشریف، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، قومی معاملات افہام و تفہیم سے حل کئے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

ضابطہ کی خلاف ورزی ، صدر مملکت نے آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو عہدے سے ہٹا دیا

سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ ناانصافی کی انتہائی ہے،عمران خان،رپورٹ میں پولیس کو پیغام دیا گیا کہ وہ دوبارہ ایسا کر سکتے ہیں،روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی افسوس ناک ہے،ٹوئٹ پیغام

موجودہ نظام کے تحت ہی پاسپورٹ طلب کیا جائیگا‘ سید علی گیلانی،لوازمات پورے کرنے کے بعد پاسپورٹ کے اجراء میں کوئی حرج نہیں‘ وزیر داخلہ

جعلی یونیورسٹیوں کا عالمی سکینڈل ،ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی میدان میں اتر گیا ،غیر مجاز یونیورسٹیوں کی تحقیقات کی جائیں گی

بھارت سمیت چار ممالک کا یکم جون 2015 کو پاکستان میں ہونے والی سارک انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار

ایگزیکٹ آ ن لائن ڈگری سکینڈل، امریکہ کی آ ن لائن ڈگریوں کا کاروبار کرنے والی بڑی یونیورسٹی نے اپنا ٹیلی فون منقطع کر دیا

سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں ایک ہفتے تک توسیع کی منظوری دیدی ، چیف سیکرٹری سندھ‘ آئی جی‘ ہوم سیکرٹری اور ڈی آئی جی جنوبی کو کل طلب،عوام کے محافظ کمانڈوز نقاب پہن کر صحافیوں اور عوام پر ٹوٹ پڑے ،صحافیوں اور عام شہریوں پر لاتوں اور ڈنڈوں کی بارش ،گاڑیوں کے شیشے اور ٹی وی کیمرے توڑ دیئے،‘ وزیر اعلیٰ سندھ نے صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا ‘ صحافیوں نے ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج کا اعلان، ڈی آئی جی اسد کی سربراہی میں سندھ پولیس کے گلو بٹ میدان میں آگئے ہیں‘ سندھ حکومت کے کہنے پر سب کچھ ہورہا ہے ‘ ذوالفقار مرزا کی جان کو خطرہ ہے، فہمیدہ مرزا

5 مزیدقیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد، ڈیتھ وارنٹ جاری ،26 اور 27 مئی کو ایک، ایک، 28 مئی کو دو مجرموں کو سزائے موت دی جائیگی

پی آئی اے کے پائلٹوں کے احتجاج کا تیسرادن، پائلٹوں کے اضافی ڈیوٹی سے انکار کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

ایک سال کے اندر پاکستان سے ایٹی ہتھیار حاصل کر سکتے ہیں،داعش کا دعویٰ

بھارت کا پاک رینجرز سے رابطہ،دریائے چناب سے ملنے والی خاتون کی لاش مانگ لی،28 سالہ خاتون امانتا دفن ہے،ضروری معلومات اور تحقیقات کے بعد لاش کو بھارت کے حوالے کریں گے،رینجرز حکام

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے اور ان کی قومی اسمبلی کی نشست بحال کر دی ہے، جبکہ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کا فیصلہ سُنایا ہے، آپ کی اس فیصلے پر کیا رائے ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا ہے اعلی عدالت بذات خود تمام حقائق کا جائزہ لے گی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد بازی ہے اس ٹریبونل کے حقائق کا جائزہ لے کر فیصلہ سُنانا چاہئے تھا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔