بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مئی

تازہ ترین خبریں

ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے انٹرپول اور ایف بی آئی سے مدد لینے کا فیصلہ 7روزمیں ابتدائی تفتیش مکمل ہوجائے گی، نگران حکومت میں ٹی وی چینل کی راتوں رات منظوری لی گئی ،سیکورٹی کلئیرنس کے بارے ایجنسیوں کو آگاہ نہیں کیا گیا ،چوہدری نثار عمران خان آئے روز عدالت کے باہر میڈیاٹاک کے ذریعے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے ،غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو متنازعہ بنایا گیا 2ہزار بلیو پاسپورٹس منسوح کردئیے ، میڈیاکو پارلیمنٹ سمیت ہر جگہ پرجعلی ڈگری اور برائی کے خلاف متحد ہونا ہو گا ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ ونارکوٹیکس کنٹرول چوہدری نثار علی خا ن نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ اسکینڈل میں ملین ڈالرز کی بینکوں سے منتقلی کے معاملے کی تحقیقات کے لئے انٹرپول اور ایف بی آئی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر قانونی معاونت کے لئے برطانیہ سے بھی رابطہ کیا جائے گا،7روزمیں ابتدائی تفتیش مکمل ہوجائے گی، نگران حکومت کے دور میں ٹی وی چینل کی راتوں رات منظوری لی گئی ،سیکورٹی کلئیرنسکے بارے ایجنسیوں کو آگاہ نہیں کیا گیا ،2007میں برطانوی عدالت میں جعلی کریمنالوجی ڈگری کیس کے باوجود کمپنی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ، عمران خان نے 58حلقے چیلنج کیے جن میں سے 46مسترد جبکہ 3منظور ہوئے آئے روز عدالت کے باہر میڈیاٹاک کے ذریعے عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے ، نادرہ مشین کے پاس ہر انگوٹھے کو تصدیق کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، ہر حلقے میں 60سے 70ہزارووٹ غیر تصدیق شدہ ہیں جن کو متنازعہ بنایا گیا ہے

آج کا اخبار

ریاض،مسجد میں خود کش دھماکہ،30 نمازی شہید ،متعدد زخمی،زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،کالعدم عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے سعودی عرب میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی،سعودی عرب خود کش حملہ پر وزیر اعظم کی مذمت

قطیف مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں30 نمازی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہوگئے

انتخابی دھاندلی ،جوڈیشل کمیشن نے سابق اورموجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کوپیرکے روزطلب کر لیا،پرنٹنگ کارپوریشن کے سابق سیکرٹری پرجرح 26مئی کوکی جائیگی ،تحریک انصاف نے مزید گواہوں کی فہرست کمیشن کے روبروجمع کروادی ،نئی ترمیم شدہ فہرست میں 12گواہوں کے نام شامل،فافن کے ہیڈ آف پروگرامز مدثر رضوی پر جرح مکمل، الیکشن کسی بھی حکومتی اہلکار یا سیاسی شخصیت کی کوئی فون کال یا دھمکی نہیں ملی، سردار ایا ز صاد ق کی این اے122 کی رپورٹ سے متعلق فون کال آئی جس میں پر اظہار برہمی کیا گیا ، مدثر رضوی

اگلے مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا ، بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اضافی رقم مختص کررہے ہیں ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حکومت سرمایہ کاری کے لیے بہتر مواقع فراہم کررہی ہے ۔ مالیاتی حکمت عملی کی وجہ سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی؛تقریب سے خطاب

وزیر اعظم کا دیامر بھاشا ڈیم کی زمیں خریداری پر کرپشن کا نوٹس ، پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کے احکامات ،چیرمین واپڈا کو حکم دیا کہ جولائی کے آخر تک ڈیم کے لیے زمین خریداری کے مرحلہ کو مکمل کر کے فی الفور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیم کے کام کو شروع کیا جائے،وزیر اعظم وفاقی کابینہ اجلاس میں ڈیزل اور فرنس ائل پر چلنے والے پاور پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے اور کہا کہ رواں سال کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے دہہاتوں میں 8گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ، وزارت پانی بجلی کے اجلاس میں اظہار خیال

پشاور،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا صوبے بھرمیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کااعلان، پیسکوسسٹم میں دستیاب120میگاواٹ بجلی استعمال نہیں کررہاتھااوراب یہ بجلی سسٹم میں شامل کرکے استعمال کی جائے گی جس کے بعدصوبے میں بجلی کی قلت نہیں ہوگی، پرویز خٹک

ججز نظربندی کیس، سابق صدر مشرف کو میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم ،سکیورٹی خدشات اور بیماری کے باعث مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، وکیل، سابق صدر مقدمہ کو سنجیدہ نہیں لے رہے،انکی غیر موجودگی میں گواہان کو کیسے طلب کیاجاسکتا ہے،پبلک پراسکیوٹر

قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سائبر کرائم بل پر اتفاق رائے نہ ہوسکا ، این جی اوز کے نمائندوں کی بل سے متعلق علمائے کرام سے مشاورت کی مخالفت اور بعض شقوں پر تحفظات کا اظہا ر ،آئی ٹی کمپنیوں کی سائبر کرائم کی تفتیش ایف آئی اے سے کرانے کی مخالفت ،چیئرمین کمیٹی نے بل پر مشاورت کیلئے مزید دودن دے دیئے

لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی فل بنچ نے نواز شریف کیخلاف1990میں دائر منی لانڈرنگ کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

بجٹ 2015-16، پٹرولیم مصنوعات پر سارا سال فکس سیلز ٹیکس کی تجویز،تیل کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ کی صورت میں فی لیٹر پٹرول پر فکس شرح سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، پرچون فروش تاجروں پر دکانوں کے حجم کے مطابق فکس شرح سے انکم و سیلز ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز

ضیاء الحق کی باقیات کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائے گا، بلاو ل بھٹو زرداری، بلاول آئندہ ما ہ وطن واپس آرہے ہیں ،سیاست شروع کرنے سے پہلے وہ آپریشن کلین اپ چاہتے ہیں، پی پی پی رہنما

ذوالفقار مرزا کے گھر پر پولیس چھاپہ ، 2 گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا،سابق وزیر داخلہ کے گھر پر مطلوب افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی میں پولیس کی 4 موبائلوں اور بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا

اقتصادی راہداری ،حکومت نے 28مئی کو کل جماعتی کانفرنس پھر طلب کر لی ،وزارت منصوبہ بندی کو تفصیلی بریفنگ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت سفارشات تیار کرنے کی ہدایت ،تحریک انصاف ،پختونخواہ عوامی ملی پارٹی ،ایم کیو ایم اور اے این پی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا

زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث مطلوب ملزم ہزارہ گنجی سے گرفتار

سانحہ صفورا میں ملوث 4ملزمان 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے،ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا گیا،سبین محمود کو مولانا عبدالعزیز کے خلاف مہم چلانے پر قتل کیا ،سانحہ صفورہ کے ملز ما ن کا دوران تفتیش انکشاف ، گرفتار ہونے والے دہشت گرد کراچی اور حیدرآباد میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی شامل ہیں،راجا عمر خطاب

پرویز مشرف کا چوہدری شجاعت کو فون،اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں کا اجلاس بلانے پر اتفاق،سابق صدر نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں لیگی رہنماؤں سے رابطوں بارے ق لیگ کے صدر کو اعتماد میں لیا

دہشتگردانہ حملوں کے خدشات، پاکستان کے 4شہر دنیا کے 20خطرناک شہروں میں شامل،خطرناک شہروں میں پشاور، کوئٹہ، حسوخیل اور کراچی شامل ہیں ، برطانوی اخبار ،برطانوی تھنک ٹینک نے دہشتگردانہ حملوں کے خطرات کے حوالے سے دنیا کے 1300سو سے زائد تجارتی حب اور شہری مراکز کی درجہ بندی کی ہے، انڈیکس

بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کوپاسپورٹ جاری کرنے سے انکارکردیا، گیلانی کوپاسپورٹ کے لیے درخواست دینی ہے تو انہیں فارم میں موجود کالم میں واضح کرنا ہوگا کہ وہ بھارتی شہری ہیں یا نہیں ،بھارتی وزیردفاع

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے اور ان کی قومی اسمبلی کی نشست بحال کر دی ہے، جبکہ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کا فیصلہ سُنایا ہے، آپ کی اس فیصلے پر کیا رائے ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا ہے اعلی عدالت بذات خود تمام حقائق کا جائزہ لے گی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد بازی ہے اس ٹریبونل کے حقائق کا جائزہ لے کر فیصلہ سُنانا چاہئے تھا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔