بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

تازہ ترین خبریں

اپیکس کمیٹی اجلاس، کراچی کے داخلی راستوں پر رینجرز چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈ کواٹرز میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر موثرعملدرآمد کیا جائے۔ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر ، کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور حساس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے داخلی راستوں پر رینجرز کی چوکیاں فوری طور پر قائم کی جائیں

آج کا اخبار

کراچی،صفورا چورنگی میں نامعلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ 43 افراد جاں بحق 25 زخمی،جاں بحق ہونے والوں میں 16خواتین بھی شامل ، موٹر سائیکل سوارملزمان نے اسماعیلی کیمونٹی کی بس کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اسماعیلی جماعت خانے جا رہے تھے، حملہ آور بس میں داخل ہوئے اور ڈرائیور کو گولی مارنے کے بعد دیگر افراد کو نشانہ بنایا گیا۔اکثر افراد کو سر پر گولیاں ماری گئیں ،پو لیس ،واقعہ کے بعد ایس پی اور ایس ایچ او صفورا چورنگی معطل،وزیراعظم نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،سندھ حکومت کا جاں بحق افراد کے لئے 5 لاکھ اور ز خمیو ں کے لئے 2 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

بس معمول کے مطابق مسافروں کو لے کر الاظہر گارڈن سے عائشہ منزل کے قریب فیڈرل بی ایریا جا رہی تھی

دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وزیر اعظم ، کراچی حملہ ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہے، ہمیں دشمنوں پر نظر رکھنی ہوگی،کراچی کی روشنیوں کو بجھنے نہیں دیں گے،سیاسی اور عسکری قیادت مل کر دہشت گردوں کا صفایا کرے گی، امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب ،وزیراعظم کا کراچی میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات کا سخت ترین نوٹس ، دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیر صدارت اے پی سی ، پارلیمانی رہنماوٴں کا اقتصادی راہداری روٹ کا دورہ کرانے کا مطالبہ ، شرکاء کی منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز ، اہم معاملات پر مشاورت کو بائی پاس نہیں کر سکتے،حکومت قومی معاملات اتفاق رائے سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے،نوازشریف ،سیاسی قیادت ملکی مستقبل کی خاطر منصوبے کی حمایت کرے، آصف زرداری ، اقتصادی راہداری کا مقصد طویل المدتی پروگرام کے تحت ملک کے تمام حصوں کی یکساں ترقی کو یقینی بنانا ہے، منصوبہ2030ء مکمل ہو گا،احسن اقبال کی بریفنگ

پر امن کمیونٹی پر دہشت گرد حملہ ناقابل فہم، جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پرنس کریم آغا، وزیراعظم، آرمی چیف ، آصف زرداری کا پرنس کریم آغا خان کو ٹیلیفون

نوازشریف، خواجہ آصف ، آصف زرداری اورفاروق ستار کی اسماعیلی کمیونٹی کے راہنماسلطان الانہ کے گھر آمد ، سانحے صفورہ گوٹھ پردکھ کااظہار،جاں بحق افرادکے لواحقین سے ملاقات اورتعزیت

سینٹ،کراچی کے اندوہناک واقعہ کے خلاف حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا شدید احتجاج،معمول کی کارروائی معطل ، حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ، آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے، صوبائی اور وفاقی حکومت کراچی میں امن وامان کی بحالی میں ناکام ہیں،عدالتی تحقیقات کی جائیں اور رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے، اراکین سینٹ کا اظہار خیال ،کراچی و اقعہ کی مذمت میں قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پانی وبجلی کا واپڈا کی کارکردگی پر اظہارعدم اطمینان ، کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت ،ملک بھر میں جلد ہی سمارٹ میٹرز لگا دئیے جائیں گے تمام میٹرز کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے،خیبرپختونخوا میں عوامی نمائندے بلوں کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں ،عابد شیر علی،سابق دور میں ٹرانسفارمر کی تیاری اور مرمت پر ایک کمپنی کی اجارہ داری قائم تھی جسے ختم کردیاگیا ہے،واپڈا کے ملازمین کی کرپشن کو روکنے کیلئے مقدمات قائم کئے لیکن عدالتوں سے ریلیف حاصل کر کے ادارے پر بدمعاشی کرتے ہیں، نئے سب ڈویژن قائم کر کہ عوام کو بجلی کی مزید سہولتیں فراہم کریں گے،وزیرمملکت پانی وبجلی کا اجلاس میں اظہار خیال

پی اے سی نے اتصالات کو پی ٹی سی ایل کی اربوں مالیت کی 261 جائیدادیں منتقل کرنے پر پابندی عائد کر دی ،جاودان سیمنٹ سودے کا ریکارڈ غائب 50 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی کی تحقیقات ،مشرف حکومت نے قوم کے ساتھ ظلم کیا ،26 فیصد شیئرز پر 100 فیصد 8076 جائیدادیں کیسے دی گئیں ، پی اے سی

سانحہ صفورا چورنگی پر صوبائی حکومت کا آج یوم سوگ منا نے کا اعلان ، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، یہ پوری قوم پر حملہ ہے،ہماری فورسز ان دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پرعزم ہیں، سانحہ میں ملوث دہشتگردوں بارے کچھ شواہد مل چکے ہیں ،ظاہر نہیں کرنا چاہتے، دہشتگردوں کو فائدہ ہوسکتا ہے، وزیر اطلاعات سندھ کی میڈیا سے بات چیت

اکبر بگٹی قتل کیس، مشرف کو مشروط بنیادوں پر حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا ،کیس کی اگلی سماعت یکم جون کو ہو گی

اعظم سواتی سینیٹر بن گئے

پاکستان یمن میں ریلیف کیلئے 10لاکھ ڈالردیگا، مسئلے کے سیاسی حل کیلئے مذاکرات ہونے چاہئیں، سرتاج عزیز

16 ماہ میں قوم کے لوٹے ہوئے 22 ارب ریکور کرلئے ‘ پی اے سی کا دعویٰ،16 مہینوں میں4152 آڈٹ پیرا نمٹادیئے گئے ‘ 18500 آڈٹ پیرا ورثہ میں ملے تھے‘ پی اے سی نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی

پاکستان کا ایشیائی ترقیاتی بنک کیسا تھ بلوچستان میں نیشنل ہائی وے نیٹ ورک پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے 195 ملین ڈالر کا معاہدہ ،معاہدہ کے تحت بلوچستان میں 79 کلومیٹر کیژوب مقل کوٹ سٹرک اور قلعہ سیف اللہ میں 128 کلومیٹر کی دو لین سٹرک بحا ل کی جا ئے گی

اقتصادی راہداری منصوبے پراب بھی تحفظات ہیں ،ابھی دورنہیں کئے گئے ، اسفندیارولی

وزارت حزانہ نے مجوزہ بجٹ کیلئے 11ارب سے زائد رقم مانگ لی ،رقم ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو گی،ذرائع

وزارت مذہبی امور کی آئندہ بجٹ میں 10سے20فیصد تک اضافہ کی تجویز

یورپی یونین، اقوام متحدہ، بھارت کی سانحہ کراچی کی مذمت ، مارے جانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت، امریکہ کی مدد کی پیشکش

ایرانی سفارتخانے کا مولانافضل الرحمن کو ویزہ دینے سے انکار

کراچی میں امن وامان کی صورتحال مزیدبگڑتی جارہی ہے ، شاہ محمود قریشی،سندھ حکومت کراچی شہرمیں امن وامان بحال کرنے میں ناکام نظرآرہی ہے ،90سالہ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں،کراچی واقعے کے پیچھے بہت سی ملک دشمن ایجنسیوں کاہاتھ ہوسکتاہے ،ایسی قوتیں ہیں ہی جویہ نہیں چاہتی کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ پائے، نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے اور ان کی قومی اسمبلی کی نشست بحال کر دی ہے، جبکہ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کا فیصلہ سُنایا ہے، آپ کی اس فیصلے پر کیا رائے ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا ہے اعلی عدالت بذات خود تمام حقائق کا جائزہ لے گی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد بازی ہے اس ٹریبونل کے حقائق کا جائزہ لے کر فیصلہ سُنانا چاہئے تھا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔