بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

تازہ ترین خبریں

کوئٹہ : مچھ جیل میں‌صولت مرزا کو آج صبح تختہ دارپر لٹکا دیا گیا۔

سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کو سینٹرل جیل مچھ میں علی الصبح ساڑھے چار بجے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ صولت مرزا کی میت کو کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ جبکہ میت کے ہمراہ صولت مرزا کے 2 بھانجے بھی جائیں گے۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد صولت مرزا کی میت ورثا کے حوالے کی جائے گی . واضح رہے کہ صولت مرزا نے 1997میں ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو قتل کیا تھا اور 1999میں انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ 2 بار صولت مرزا کی پھانسی موخر ہونے کے بعد آج 16سال کے ایک طویل عرصے بعد سزا پر عملدر آمد ہوا۔ اور صولت مرزا کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا.

آج کا اخبار

سپریم کورٹ، خواجہ سعد رفیق کے خلا ف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل،الیکشن ٹریبونل سے انتخابات کا تمام ریکارڈ طلب فریقین کو نوٹس جاری ، مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک خواجہ سعد رفیق اور میاں نصیر اپنی نشست پر بحال رہیں گے،سپریم کورٹ

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک مقدمے کی سماعت مکمل نہیں ہو جاتی تب تک خواجہ سعد رفیق اور میاں نصیر اپنی نشست پر بحال رہیں گے

ایم کیو ایم گورنر سندھ عشرت العباد کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ،ابتدا میں گورنر سندھ نے قائد تحریک کا ویژن سامنے رکھا ،بعد میں ان کے طرز عمل کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، گورنر کا علامتی عہدہ ہم نے سندھ کے امن کے لیے قبول کیا، عشرت العباد کارکنوں کے قتل میں ملوث افرادکو گرفتار کرانے میں ناکام رہے،فاروق ستار کی پریس کانفرنس

وزیراعظم کا سانحہ نلتر میں ہلاک ہونیوالے ناروے اور فلپائن کے سفیروں کو ستارہ پاکستان عطاء کرنے کا اعلان ،سانحہ نلتر پر پوری قوم افسردہ ہے، ہمارے دل غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،حادثے نے پاکستان کے بہت سے دوست ہم سے چھین لئے،آنجہانی سفیروں کے خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا، و زارت خارجہ میں تعزیتی کانفرنس سے خطاب ،سانحے میں مرنے والوں کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،سانحہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث پیش آیا،اس میں کوئی دہشتگردی کا عنصر موجود نہیں،ڈین ڈپلومیٹک کور کا خطاب

آرمی چیف کا ایف ا یم 90 ائیر ڈیفنس میزائل کے تجربے کا عملی مشاہدہ

اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کی کوئی درخواست نہیں کی، سابق الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور ،140انتخابی حلقوں میں 9مئی تک تمام تر انتخابی مواد پہنچادیاگیاتھا، جوڈیشل کمیشن کے سامنے جواب ،کمیشن آج باقی پانچ گواہوں پر جرح کاآغازکرے گا

وزارت داخلہ کی خیبرپختونخو ا حکومت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی اجازت ،غیر متعلقہ افراد اورسیکورٹی گارڈ کا ربڑ زون میں داخلہ ممنوع ،امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،ترجمان وزارت داخلہ ، خیبر پی کے حکومت صوبے کے حقوق کیلئے آج پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی،شیریں مزاری ،گورنر سندھ کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ بھی استعفیٰ دیں، ن لیگ سعد رفیق عارضی بحالی سے خوش نہ ہو،بیان

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے سے قبائلی سربراہ سمیت6 افراد جاں بحق، فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا

اقتصادی راہداری روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی کوئی ثابت کردے منصب چھوڑ دونگا ،احسن اقبال ، روٹ میں مغالتہ پشاورسے کراچی روٹ بنارہاہے جو نوے کی دہائی کامنصوبہ تھا ،2018ء تک مکمل ہوجائے گا، چین کے پاس ہمارے علاوہ بھی بہت سے راستے ہیں وہ ہمارازیادہ انتظاربھی نہیں کریگا ،آج ہم نے خود کو چین کیساتھ ٹیگ کرلیاتو ہمار ی کشتی بھی چین کیساتھ ترقی کے راستے چل پڑیگی،سینٹ میں اظہار خیال ، چیئرمین سینٹ رضاربانی کی ہدایت پر متفقہ رائے سے اقتصادی روٹ کے حوالے سے خصوصی کمیٹی قائم،اجلاس آج 11:00بجے تک ملتوی

تاریخ میں پہلی مرتبہ گوادر پورٹ سے درآمدات کا آغاز، دو سو تیس ٹن مچھلی لے کر پہلا جہاز دبئی کی بندرگاہ کے لیے روانہ ہوگیا ،گوادر پورٹ سے برآمدات کی ترسیل ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل گوادر پورٹ سے گندم اور کھادیں درآمد کی جارہی تھیں، کامران مائیکل

پاک ، آئی ایم ایف ساتو اں جائزہ مشن مکمل ،رواں مالی سال میں جی ڈی پی نمو کی شرح 4.1فیصد تک پہنچ گئی ، اگلے سال 4.5فیصد ہونے کی توقع ہے،اسحاق ڈار ، ایف بی آر ٹیکس محصولات ہدف 4.9 کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ،2015-16ء میں آپریشن ضرب عضب سیلاب کے متعلق آباد اری اور بے گھر افراد کے لئے خطیر رقم رکھی جائے گی، وفاقی وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس

سعد رفیق با رے عدالتی فیصلے کا احترا م کر تے ہیں ، شاہ محمود قریشی، فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دینے کا حق رکھتے ہیں، سیاسی اور قانونی لڑائی ساتھ ساتھ لڑینگے، میڈیا سے گفتگو

بادشاہت میں ادارے قانون سے نہیں بلکہ بادشاہ کے حکم سے چلتے ہیں،عمران خان، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے پتہ چلے گا کہ نادرا اور الیکشن کمیشن کتنے آزاد ہیں،جمہوریت کا حسن آزاد ادارے ہوتے ہیں،این اے 122 میں تصدیق شدہ 70 ہزار ووٹوں میں سے 15 ہزار ووٹ جعلی ہیں ۔ ایاز صادق صرف 5 ہزار ووٹ سے جیتا،میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف چار ماہ تک 35 پنکچرز کا ڈھونڈرا پیٹتی رہی مگر جوڈیشل کمیشن کے سامنے اس پر بات کرنا گوارا نہ کی، انوشہ رحمان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصلہ پڑھے بغیر بیانات دینا شروع ہو جاتے ہیں جو عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے،میڈیا سے گفتگو

عدم برداشت کے باعث معاشرہ زوال کا شکار ہے، خواجہ آصف ،بے نظیر دور میں کیپکو اور نوازشریف کے دور میں ایک بینک کی نجکاری ہوئی آج وہ بنک سوا سوارب انکم دے رہا ہے،پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے ایک بلین ڈالر کی منتقلی ہوئی،کراچی کی ترقی نہ ہونے کے پیچھے گورننس کا رول بڑا سوالیہ نشان ہے،سینٹ میں اعتزاز احسن کی تقریر پر اظہار خیال

شفقت حسین کی عمرکے تعین کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کی درخواست مسترد، سزا ئے موت بحا ل رکھنے کا حکم جا ری ، دنیا میں ایسا کوئی دستور نہیں سپریم کورٹمیں کیس کی سماعت مکمل ہو نے کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے، جسٹس اطہر من اللہ

شدید اختلافات کے باوجود جوڈیشل کمیشن میں پی پی اور پی ٹی آئی میں ایکا

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے درمیان نادرا رپورٹ پر تلخیاں مزید بڑھ گئیں، چوہدری نثا ر کے خلاف پی ایم ہاؤس نے کچن کیبنٹ کے ساتھ مشاورت کر کے چارج شیٹ تیار کرنا شروع کر دی،بلدیاتی الیکشن میں وفاقی وزیر کوراولپنڈی کے دو حلقوں میں رسوا کرنیکا پلان مرتب

سینٹ، کراچی،اسلام آباد، لاہور ائیرپورٹس کی ممکنہ نجکاری سے متعلق سینیٹر سعید غنی نے تحریک پیش کردی ، ائیر پورٹس کی نجکاری قومی سلامتی کے برعکس ہے ،سول ایوی ایشن پہلے ڈیفنس سے منسلک تھا اب علیحدہ کردیا گیا ہے، پی پی سینیٹر کا اظہار خیال ،حکومت نے صرف پی آئی اے کی سروسز کی بہتری کی تجویز دی ہے ، ای سی سی سے منظور ی پر لاہور علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پہلے لاگو ہوگا، سول ایوی ایشن اداروں کی نجکاری نہیں کر رہے ہے، وزیرمملکت شیخ آفتاب

نلتر حادثہ میں زخمی انڈونیشین سفیر کی سنگا پور منتقلی کے دوران حالت بگڑ گئی،ائرایمبولینس کو بھارت میں اتارنا پڑا

حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کافی مراعات دی ہیں ، غیر ملکی زرمبادلہ بڑھنے سے معیشت میں بہتری آئی ، اسحاق ڈار

کراچی، ذوالفقار مرزا پر ایک اور مقدمہ درج

کراچی کامعاملہ بڑاسنجیدہ ہے ،حالات ٹھیک کرنے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے ، پرویزرشید،ایم کیوایم کے گورنرسے استعفیٰ لینے کے معاملے پرتبصرہ نہیں کرسکتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

امریکہ نے اسامہ کے قتل سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

عمران بہترین شوہر ہیں،کبھی جمائما کی برائی نہیں کی،ریحام خان

عشرت العباد سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا محض ایک ڈرامہ ہے، ذوالفقارمرزا، شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات رحمان ملک سے شروع کرکے آصف علی زرداری پر ختم کی جائیں، کہ مجھے اب سیاست نہیں کرنی، اپنے حق کیلئے جنگ لڑنا چاہتا ہوں، نجی ٹی وی سے گفتگو

داوٴد ابراہیم پاکستان میں ہے ، راجناتھ سنگھ ،جلد اسے بھارت واپس لایا جائے گا ، صحافیوں سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران لاء کالج کے آڈیٹوریم میں سنٹر فار ہائی انرجی فزکس کے زیر ..

لاہور: دہلی گیٹ کو جانے والے راستے کو ٹریفک کے لیے بند کر رکھا ہے۔

لاہور: انجمن تاجران جیل روڈ کا ڈیلرز فیڈریشن کے زیر اہتمام محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پنجاب ریونیو اتھارٹی ..

لاہور: انجمن تاجران جیل روڈ کا ڈیلرز فیڈریشن کے زیر اہتمام محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پنجاب ریونیو اتھارٹی ..

لاہور: انجمن تاجران جیل روڈ کا ڈیلرز فیڈریشن کے زیر اہتمام محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پنجاب ریونیو اتھارٹی ..

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈاکٹر مجاہد کامران لا کالج کے آڈیٹوریم میں سنٹر فار ہائی انرجی فزکس کے زیر ..

لاہور: انجمن تاجران جیل روڈ کا ڈیلرز فیڈریشن کے زیر اہتمام محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پنجاب ریونیو اتھارٹی ..

پشاور: باجوڑ ایجنسی کے رہائشی پولیٹیکل انظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے اور ان کی قومی اسمبلی کی نشست بحال کر دی ہے، جبکہ کیس کی روزانہ بنیاد پر سماعت کا فیصلہ سُنایا ہے، آپ کی اس فیصلے پر کیا رائے ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا ہے اعلی عدالت بذات خود تمام حقائق کا جائزہ لے گی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد بازی ہے اس ٹریبونل کے حقائق کا جائزہ لے کر فیصلہ سُنانا چاہئے تھا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔