بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

تازہ ترین خبریں

جوڈیشل کمیشن کی ن لیگ کو گواہوں کی فہرست سوموار تک پیش کرنے کی ہدایت

جوڈیشل کمیشن نے مسلم لیگ ن کو گواہوں کی فہرست سوموار تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، چیف جسٹس ناصرالملک کہتے ہیں کہ چاہتے ہیں کہ گواہوں کے بیان ریکارڈ ہونے کے بعد ان پر جلد از جلد جرح مکمل ہو۔ مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں ہوا ۔ اس موقع پر سابق صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور کا بیان ریکارڈ ہوا ۔ تحریک انصاف کی جانب سے عبدالحفیظ پیرزادہ نے ان پر جرح کی ۔ محبوب انور کا کہنا تھا کہ انتخابی مواد کی چھپائی 5 مئی تک مکمل نہیں ہو سکی تھی ۔ عام طور پر الیکشن سے تین روز پہلے انتخابی مواد پولنگ سٹیشنز تک پہنچ جاتا ہے تاہم یہ بات درست ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن مقررہ مدت میں یہ کام مکمل نہیں کر سکا ۔

آج کا اخبار

جوڈیشل کمیشن کی کارروائی،انتخابات سے دو روز قبل اردو بازار سے پرنٹنگ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے دو سوافراد الیکشن کمشنر پنجاب کوفراہم کئے گئے،سابق چیف سیکرٹری و ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا اعتراف ، آپ کو طلب نہیں کیا گیا،کمیشن نے سابق نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا ، سابق صوبائی الیکشن کمشنرمحبوب انور کا بیان آج ریکارڈ کیا جائیگا

مسلم لیگ ن کے وکیل شاہد حامد نے گواہ جاوید اقبال سے سوال کیا کیا آپ واقف تھے کہ الیکشن میں منظم دھاندلی ہوئی جس پر چیف جسٹس نے انہیں روک دیا

این اے 125،حکومت کا الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان ،ٹریبونل کے فیصلے میں کافی تضاد ہے ،قانونی رائے اور وزیر اعظم کی مشاورتک کے بعد سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ،ٹریبونل کے فیصلے نے انتظامی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،سعد رفیق کو ملزم نہیں ٹھہرایا گیا ، پرویز رشید ،احسن اقبال، دانیال عزیز کی پریس کانفرنس

وزیر داخلہ کا چیئرمین نادراسے عمران خان کی ملاقات پر نوٹس،سرزنش ، این اے 122 سے متعلق عمران خان کو کوئی رپورٹ نہیں دی ،حتمی رپورٹ کو ٹربیونل سے پہلے کوئی نہیں دیکھ سکتا، چیئرمین نادرا

این اے 122 کی فرانزک مکمل ،اگلے ہفتے الیکشن ٹریبونل میں پیش کی جائے گی ، عمران خان ، نوازشریف ، ایاز صادق ، سعد رفیق سمیت میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، ملک کے مستقبل کا سوال ہے ، جمہوریت کو مستحکم اور ملک میں خوشحالی لانی ہے ، این اے 122 کی پری سکین رپورٹ میں 24 پولنگ سٹیشنز پر الیکٹرول رول نہیں ملے ، 30 میں ایک طرح کی سیریل نمبر کی کتاب استعمال ، 50 میں سیریز نمبر کے بیلٹ ہی بکس میں موجود نہیں ،ن لیگ نے جلد بازی کی جس سے دھاندلی پکڑی گئی ، میڈیا سے گفتگو، عمران خان کی چیئرمین نادرا سے ملاقات، این اے 122فرانزک رپورٹ میں تاخیر پر تبادلہ خیال کیا

برطانیہ ، الطاف حسین کے ٹیلی فونک خطاب پرپابندی کی حکومتی درخواست مسترد

حکومت نے پنجاب کے سی این جی سیکٹر کوبحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،شاہد خاقان، گیارہ مئی کو آنیوالے ایل این جی کے جہاز سے پنجاب کے سی این جی سکیٹر کو گیس دینگے، غیاث پراچہ سے ملاقات میں گفتگو

کرم ایجنسی میں دوخودکش حملہ آور وں کی کوشش لیوی اہلکاروں نے ناکام بنادی، آئی ایس پی آر،آرمی چیف کی لیوی اہلکاروں اورتماشائیوں کی دلیرانہ کارروائی کی تعریف ،گورنرخیبر پی کے کا علی زئی میں خودکش حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کیلئے 10لاکھ انعام کااعلان

چیئرمین نادراکی پریس کانفرنس سمجھ سے بالاترہے ،شیریں مزاری ،عمران خان نے الیکشن ٹریبونل سے حاصل کی گئی پری سکین رپورٹ دکھائی، چیئرمین نادراکی پریس کانفرنس پرردعمل

بدین، ذوالفقار مرزاکی حفاظتی ضمانت میں9مئی تک توسیع کی منظوری

پاکستان اور آسٹریلیا کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق، زراعت ، افزائش حیوانات ، پانی کے وسائل کے انتظام ، تجارت ، سرمایہ کاری اور معیشت کے شعبوں میں تعا ون کو فرو غ دینے کا اعادہ ، سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ممکنہ تعاون پر بھی اتفاق،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، سر تا ج عزیز ،چوہدری نثار سے آسٹریلوی وزیر خارجہ سے ملاقات ،سیکورٹی و انٹیلی جنس جاری تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم ، آسٹریلیا پاکستانی حکومت اور عوام کی دہشت گردی کیخلا ف جدوجہد اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،جولی بشپ

منی لانڈرنگ کیس، لندن میں نوجوان لڑکی سمیت 9 افراد گرفتار

سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران پر حوثیوں کی گولہ باری سے 5افراد ہلاک ،11زخمی ،سعودی اتحادیوں کے شمال مغربی یمن پر 30 سے زائد فضائی حملے ،43 افراد ہلاک،100 زخمی ،ایندھن کی قلت امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے، لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہیں،ایندھن کی قلت سے تقریباً 20 لاکھ بھوکے افراد تک کھانا پہنچانا بھی نہایت مشکل ہو جائے گا، انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد دینے کے منصوبے کی بجائے حالیہ تنازع کو فوراً اور مکمل طور پر ختم کیا جائے،22 امدادی ایجنسیوں کا مطالبہ،26 مارچ سے اتحادیوں کی جانب سے شروع ہونے والی فضائی حملوں میں 646 شہری ہلاک ہوچکے ہیں،اقوام متحدہ

اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم سے مثبت قراردیدیا،پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار گزشتہ مالی سال میں 4.1 فیصد رہی

چین کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبہ میرے دور میں شروع ہوا ،پرویز مشرف ،میرے دور میں عوام کو خود مختاری حاصل ہوئی تھی ترقی اور خوشحالی آئی ہوئی تھی حکومت چلانا آسان کام نہیں ہے زبانی وعدوں سے کام نہیں چلتا عملی اقدامات کرنے ہوتے ہیں،مجھے معلوم نہیں کہ زرداری کا مجھ سے کیا اختلاف ہے زرداری کو چاروں صوبوں اور سیاسی جماعتوں نے صدر بنا دیا کراچی میں ہر تنظیم کے ساتھ مسلح گروہ ہیں اس میں جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں نیشنل پارٹی ایم کیو ایم لیاری کی تنظیمیں ماضی میں بھی دست گریبان رہیں، ٹی وی سے گفتگو

ایان علی سے میرا یا میرے بھائی کا تعلق ثابت ہوجائے تو استعفیٰ دے دوں گا ، رحمان ملک، ذوالفقارمرزا کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ان کو پارٹی معاملات سے نہ جوڑا جائے، حکومت داعش کیخلاف جلد ایکشن لے کالعدم تنظیم پاکستان کے لئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے،میڈیا سے گفتگو

”دبنگ خان جیل چلے گئے“،”ہٹ اینڈ رن کیس“ ممبئی عدالت نے سلمان خان پر 5 سال قید،25 ہزار جرمانہ عائدکر دیا،عدالتی فیصلہ سنتے ہی سلمان خان کی آنکھوں میں آنسو جھلک گئے،بھائی اوروالدہ بے ہوش ،بالی ووڈ اداکار 2002 میں نشے کی حالت میں بغیر لائسنس گاڑی خود چلا رہے تھے ،فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھا دی ،اداکار نے عدالت سے غلط بیانی بھی کی ،عدالتی فیصلہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو دھاندلی کیخلاف جدوجہد میں بہت بڑی کامیابی ملے اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم آ گیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا عمران خان کو 4 میں سے باقی 3 حلقوں میں‌بھی کامیابی مل سکے گی؟؟ یہ 2015 انتخابات کا سال ہے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف کو بہت بڑی کامیابی مل ہے۔ یہ ابھی شروعات ہیں۔ باقی کیسز کا فیصلہ بھی جلد سامنے آئے گا۔
مسلم لیگ ن پر دھاندلی ثابت نہیں ہوئی، بدانتظامی کی وجہ سے سعد رفیق نااہل ہوئے۔ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔