بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

تازہ ترین خبریں

پاک چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے، چینی صدر

چین کے صدر شی چن پنگ نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے، پاک چین دوستی کا فروغ ہمارے مشترکہ مستقبل کا ایجنڈا ہےجبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے دونوں ملکوں کی دوستی کے رشتے مزید بڑھانے کے لئے عزم کااظہار کیا ہے۔چینی صدر شی چن پنگ دوطرفہ مذاکرات کیلئے وزیر آفس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی چن پنگ اور انکی اہلیہ کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں،چین کے عوام نے ہمیشہ ہمارا پر جوش استقبال کیا ہے،چین ہمارا بااعتماد اور بہترین دوست ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کہا کہ وہ دوستی کے رشتے کو مزید بڑھانے کےلیے پرعزم ہیں۔چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے،پاک چین دوستی کا فروغ ہمارے مشترکہ مستقبل کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے دو طرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں،علاقائی اور عالمی امور پر ہمارا موقف یکساں ہے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

چینی صدرپاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آبادپہنچیں گے،توانائی ، مواصلات ، انفرااسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کے47 معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے،چین کے صدر پاکستانی ہم منصب ،وزیراعظم،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،تینوں مسلح افواج کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت یمن اور افغانستان میں استحکام کیلئے ثالثی کے کردارپر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،معزز مہمان کل پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے، خصوصی تقریب میں انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان دیا جائے گا

چینی صدرکے دورے کے دوران دونوں ملکوں میں توانائی ، مواصلات ، انفرااسٹرکچر،انسدادِ دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے47 معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے

کراچی کے بغیر نیا پاکستان نہیں بنے گا،عمران اسماعیل کی جیت نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی،عمران خان، 2015ء الیکشن کا سال ہے،نئے پاکستان کے لئے اسماعیلی پاکستانی میمن کمیونٹی اور اردو بولنے والے ہماری مدد کریں، 23 تاریخ کوگھروں سے باہر نکل کر پی ٹی آئی کو کامیاب ، کسی جماعت کا لیڈر 23 سال سے باہر ہو، اس کے لوگ حکومت کریں، دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ کراچی میں مہاجروں کے نام پر سیاست کی گئی،عسکری ونگ کے خاتمے کے بغیر کراچی میں امن ممکن نہیں، کراچی سے خطیب نکلنے کے بجائے مجرم نکل رہے ہیں، پارلیمنٹ میں جانے کو دل نہیں چاہتا، قومی اسمبلی میں کوئی گیڈر مجھے کچھ بھی کہے، مجھے فرق نہیں پڑتا،پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عمران اسماعیل کے انتخابی جلسے سے خطاب ، صحافیوں سے گفتگو

حبیب بینک کے بعد مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار ،آپریشن ضرب عضب کیلئے 1.75 ارب ڈالر جبکہ آئی ڈی پیزکی بحالی کیلئے8 سو ملین ڈالرکی ضرورت ہے ۔ وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ

پا ک چین دوستی پر پوری قوم اور سیاسی جماعتیں متحد ،حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر دونوں ملکوں کی دوستی لازوال ہے،احسن اقبال، چین کے ساتھ45 ارب ڈالر سے زائد مختلف منصوبوں کے معاہدوں پر اتفاق ہوا ہے، 28 ارب ڈالر کے منصوبوں پر فوری کام شروع ہوجائے گا،اقتصادی راہداری سڑک کا نام نہیں بلکہ ایک چھتری ہے جو چار شعبوں پر کام کرے گی ، 35 سے37 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے،چین نے پاکستانی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے حقیقی دوستی کا ثبوت دیا ہے، صحافیوں سے گفتگو

چین اورپاکستان کے درمیان سلامتی کے مفادات یکساں ہیں، چینی صدر،پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون علاقائی اہم مسائل پر باہمی روابط اور تعاون بہت ضروری ہے ،چین پاک اقتصادی راہداری سے پاکستان کے مختلف علاقے ترقی کر یں گے،چینی صدر کا مضمون

بھارتی فورسز کی شکر گڑھ میں بلا اشتعال فائرنگ،پاکستان رینجرز کا بھرپور جواب ،دشمن کی توپیں خاموش کرادیں

پاکستان کا نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کی جانب سے طاقت کے استعمال شدید تشویش کا اظہار، بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی پرامن ریلی پر طاقت استعمال ریاستی دہشت گردی اور قابل مذمت ہے،تسنیم اسلم، بھارت نہتے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے ختم نہیں کر سکتا ،خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ،ترجمان دفتر خارجہ

پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے فنڈ استعمال نہیں کیے جائیں گے، منصوبے کیلئے دونوں ممالک باہمی طور پر رقم کا انتظام کرینگے،چینی نائب وزیرخارجہ لیو جِن چاو

پاکستان میں چین کی46 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری پرپوری دنیا حیران ہے، 2017ء کے اختتام تک دس ہزار چارسومیگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی،شہباز شریف، کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے قیام کے دوران ماحولیات سے متعلق اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، این ٹی ڈی سی اور چینی کمپنی میں قائداعظم سولرپارک سے900میگاواٹ شمسی توانائی کی فراہمی کیلئے ترسیلی لائن کو بہتر بنانے کا معاہدہ طے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی چینی سرمایہ کار وفود سے مری میں ملاقاتیں

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے الزامات کا جواب دینے کیلئے رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی، پانچ دن کے اندر جوڈیشل کمیشن میں رپورٹ جمع کرائی جائے گی

سزائے موت پانے والے شفقت حسین کی عمر جرم کے وقت 14سال قراردینے کادعویٰ غلط ہے‘ ایف آئی اے نے شفقت کی عمر کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کوبھجوادی ،رپورٹ (آج) صدر‘ وزیراعظم اور سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو بھیجی جائے گی،جرم سرزد ہوتے وقت شفقت حسین کی عمر 23سال ،کریمینل ریکارڈ آفس،حلیہ فارم، ملازمت جوائن کرتے وقت کی تصاویر اور ریکارڈ حاصل کرلیا گیا

ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے بعد اداکاروں کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا،ایف آ ئی اے نے صبا قمر کے خلاف بھی مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دیں

سپریم کورٹ میں ممتاز قادری کی اپیل کی سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل ، سماعت آج ہو گی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
یمن پر سعودی عرب کی جنگ کے بعد سعودی عرب کی مدد کے جواب میں پہلے پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد اور پھر وزیراعظم نے واضح پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں حرمین شریفین کے دفاع کا اعادہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں کیا پاکستان کا مؤقف درست ہے؟؟۔
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا مؤقف بالکل درست ہے۔ پاکستان ابھی مزید کسی جنگ میں شامل نہیں ہو سکتا۔
پاکستان کو فورا سے پہلے فوجیں سعودی عرب بھیج دینی چاہئیں، مشکل وقت میں‌ دوست ملک کا ساتھ ضرور دینا چاہئے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔