بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اپریل

تازہ ترین خبریں

متحدہ عرب امارات کے وزیر کی دھمکیاں پاکستان کی ہتک اورناقابل قبول ہیں، چوہدری نثار

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے وزیرکی جانب سے دھمکی آمیز بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں بلکہ پاکستانی قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہے اور سعودی عرب کے ساتھ یو اے ای کے عوام کے لئے بھی برادرانہ جذبات رکھتے ہیں تاہم اماراتی وزیر دھمکیاں دے رہا ہے جو پاکستان کی ہتک اور ناقابل قبول ہونے کے ساتھ لمحہ فکریہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں سفارتی اداب کے منافی ہے اور پاکستان اس قسم کی کسی دھمکی کو قبول نہیں کرے گا

الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے وہ اپنا امیدوار واپس لے لیں، سراج الحق، الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے وہ اپناالیکشن سے اپنے امیدوار کو دستبردار کرا لیں، کراچی میں اب جبر کا خاتمہ ہونے والا ہے، الطاف حسین جان لیں اب جی تھری کا نہیں تھری جی کا زمانہ آگیا ،شہر میں اب غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی،الطاف حسین اور ان کے ٹولے نے کراچی شہر کو کیا کچھ نہیں دیا،شہر کو دہشت گردی، بھتا خوری اور اغوا برائے تاوان کے تحفے دیئے گئے،وزیراعلیٰ سندھ سے پوچھتا ہوں کہ کراچی میں یہ کیا ڈرامہ چل رہا ہے، قائم علی شاہ بتائیں وہ سال میں کب جاگتے ہیں، بدامنی کی وجہ سے لوگ شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کراچی کو پرامن اور خوشحال بنا دے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شاہراہ پاکستان پر جلسے سے خطاب
وزیر خارجہ اور خارجہ پالیسی سے محروم حکمرانوں نے پاکستان کو بند گلی میں کھڑا کر دیا ‘ یمن ایشو پر ڈپلومیسی سے نتیجہ خیزثالثی کا موقع کھو دیا گیا، حکمران سب سے بڑی ستم ظریفی ہیں‘ جوائنٹ سیشن کا تھیٹر لگا کر عاقبت نا اندیش”پارلیمانی دانشوروں“ نے جلتی پر تیل گرایا ‘وزیر اعظم کی بڑھکوں نے پہلے یمن پھر عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے مشکلات کھڑی کیں،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پارٹی رہنماؤں سے ٹیلیفونک بات چیت
سیاست میں ایک خان کافی ہے،عمران خان اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہے ہیں،19اپریل کو کراچی جلسے میں جانے کی ضرورت پڑی تو ضرور جاؤنگی‘ الطاف حسین پاکستان کو امن کا تحفہ دیں‘سوات سے تعلق ہے ‘یہاں سے اپنی پہلی فلم کا آغاز کروں گا‘ خواہش ہے کہ جو بھی فلم بناؤں اس میں پاکستان کا امیج پیش کروں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی سویٹ ہوم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت
دبئی میں پاکستانی شہری کو نو عمر غیرملکی لڑکی کو بوسہ دینے پر 3 ماہ قید کی سزا ،سزا مکمل ہونے پر پاکستانی شہری کو ملک بدر کردیا جائے‘مجرم کے پاس اپیل دائر کرنے کیلئے 15 روز کا وقت ہے‘عدالت

آج کا اخبار

”تربت میں دہشت گردی کی لرزہ خیز واردا ت“،دہشت گردوں کا سوئے ہوئے مزدوروں پر حملہ،20 مزدور جاں بحق،3 زخمی ،زخمی سول تربت ہسپتال تربت منتقل،ایک زخمی کی حالت تشویشناک ،مرنے والوں میں 16 مزدوروں کا تعلق پنجاب اور4 مقامی افراد تھے، بلوچستان وزیرداخلہ نے تربت میں غفلت برتنے والے لیویز اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے، انتظامی غفلت تربت واقعہ میں مزدوروں کی شہادت کاباعث بنی ،میرسرفرازبگٹی

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدورسہراب ڈیم پر کام کررہے تھے جن میں سے 16 کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد جبکہ 4 کا تعلق نواحی علاقے حیدرآباد سے ہے

ترک صدرکاوزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فون،یمن کی کشیدہ صورتحال کوپرامن طریقے سے حل کرنے پراتفاق

یمن کے بارے میں پاکستانی موقف پر یو اے ای کی تنقید، پاکستان خلیج عرب کے ممالک کے ساتھ اپنے اسٹرٹیجک تعلقات کو واضح کرے، فیصلہ کن موقع پر متضاد اور مبہم موقف پاکستان کو مہنگا پڑے گا ۔ یواے ای کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کا ٹوئٹر پیغا م

میڈیا پر اماراتی وزیر کی خبروں پر تبصرہ نہیں کر سکتے،پاکستان

’پاکستانی فیصلے کے بعد یمن میں مہم کا دائرہ کار محدود نہیں کریں گے‘سعودی عرب

سعودی عرب کی حمایت اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستانی قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،سعودی عرب پاکستان کا محسن اور برادر ملک ہے ،سعودی حکومت اور سعودی عوام نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ، آج سعودی عرب کو ہماری مدد کی ضرورت ہے تو پاکستان کو غیر مشروط اورلامحدود مدد مہیا کرنی چاہیے، یمن کا نظام حکومت تباہ کرنے والے حوثی باغی کو ختم کیا جائے،فاع حرمین شریفین کانفرنس کا اعلامیہ،حرمین شریفین کا تحفظ ہمارا فریضہ ہے، سعودی فرما رواں جیسی بھی مدد چا ہیں ہم دینے کیلئے تیار ہیں،سردار محمد یوسف ،یمن کے معاملہ کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،فضل الرحمان

پاکستان نے یمن کے حوالے سے ایران کی سعودی عرب مخالف اتحاد میں شمولیت کی پیشکش مسترد کر دی، غیر ملکی میڈیا

خوشی ہے پاکستانی قوم ایک موقف پر اکھٹی ہے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ،عبدالعزیز العمار،پاکستان کے ساتھ تعلق ہی ایسا ہے ، یمن میں انتشار پھیلائے والوں کیخلاف جنگ کرنی چاہیے، قرآن بھی کہتا ہے ظالم کیخلا ف جنگ کرنی چاہیے،کوئی بھی طاقت پاکستان اورسعود ی عرب کی دوستی ختم نہیں کراسکتی، مشیر مذہبی امور سعودی عرب

عالمی ڈرگ مافیا کے وزارت خارجہ و داخلہ سے رابطے ہیں ،چوہدری نثار کا انکشاف،برما کے ڈرگ ڈیلرابراہیم ککوکوپاکستانی پاسپورٹ تھائی لینڈسے رہا کرا کے پاکستان لایا گیا،ابراہیم کی اہلیہ بااثر خاتون ہے،اعلیٰ حکام سے تعلقات ہیں،پارلر کا کام کرتی ہے،سری لنکا اور تھائی لینڈ سے 44 منشیات سمگلروں کو پاکستان لایا گیا ،اکثر کو رہا کر دیا گیا ،ان کیسوں کوٹیسٹ کے طور پر لیں گے،کوئی بھی افسر ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کریں گے، وزیرداخلہ کا اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب

جوڈیشل کمیشن کو ثبوت پیش کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی آٹھ رکنی ٹاسک فورس تشکیل ، شاہ محمود سربرا ہ ہونگے، ویڈیو کلپنگ سمیت دیگر ثبوت پیش کرنے کیلئے جہانگیر ترین کی سربراہی میں بھی تین رکنی کمیٹی قائم ،پیپلز پارٹی کا دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف دھاندلی کی تحقیقات کیلئے درخواست کرینگے ، وکلاء پینل بھی تشکیل دیدیا

شمالی وزیرستان،دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،جوابی کارروائی میں5 ہلاک ہوگئے،فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا،متعدد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن،کسی کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی

ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن کی رہائی ،امریکہ کاپاکستان سے شدیداحتجاج

سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا‘ اسحاق ڈار،پاکستان کی معیشت پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے،وفاقی وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو

لاہور، وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس،نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداددہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ کی فوری مسودہ قانون تیاری کی ہدایت،سیف سٹی کا منصوبہ امن عامہ کیلئے خاص اہمیت رکھتاہے،لاہور کیساتھ ملتان،راولپنڈی،فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں بھی یہ منصوبہ شروع کیا جائیگا

عدالت نے وکلاء کو ایان علی کی تصاویر بنانے سے روک دیا

کراچی ،حبیب بینک کے حکومتی حصص صرف168روپے فی شیئرز میں فروخت کرنیکی منظوری دیدی گئی

پی ٹی آئی ارکان کس حیثیت سے قومی اسمبلی آئے ، سابق چیف جسٹس کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط،استعفوں کے بعد 40 دن تک غیر حاضر اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم ہو جاتی ہے،استعفے منظور نہ کر کے غیر قانونی اقدام اٹھایا گیا،پی ٹی آئی ارکان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی سپیکر ایاز صادق آئینی کردا ر ادا کریں،عدالتی آرڈر آگیا تو آپ کیلئے مشکلات پیدا ہو جائیں گی،عام شہری کی حیثیت سے خط لکھا رہا ہوں، افتخار محمد چوہدری کیخط کا متن

پاکستان سعودی عرب اوریمن کے معاملے پرثالثی کاکردار اداکرے،سراج الحق،حرمین شریفین کو خطرہ ہوتوپاکستان کواپناکردار اداکرناچاہیئے سعودی عرب کی حدود کاتحفظ مسلمانوں کافرض ہے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی پارٹیوں کے اندربھی الیکشن کی نگرانی کرے، میٹ دی پریس سے خطاب

بائیو میٹرک تصدیق نہ کرائی جانے والی سمیں آج بلاک ہوجائینگی ،بند کی گئی سمز کو بائیومیٹرک تصدیق کروا کر دوبارہ کھلوایا جا سکے گا : پی ٹی اے

سعودی عرب: پاکستانی تنظیم الفرقان کے اثاثے منجمد، سعودی عرب اور امریکا الفرقان کی مالی امداد کے خلاف مشترکہ کارروائی کررہے ہیں، ایسی تنظیموں کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے، جو خیراتی اداروں کی آڑ میں دہشت گردی کے لیے سرمایہ اکھٹا کرتی ہیں، سعودی وزارت داخلہ ،’ان پابندیوں کا مقصد پشاور سے تعلق رکھنے والی اس خیراتی تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کو مالی مدد فراہم کرنے سے روکنا ہے، امریکی محکمہ خزانہ

حبیب بینک کی فروخت 1.6 بلین ڈالر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اقتصادی ڈیل ہے،محمد زبیر،ڈیل سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی، نجکاری سے پاکستان پر بین الاقوامی سرمایہ کاری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن

عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں ڈاکٹر بابر اعوان اپنے وکالت نامے کیخلاف دائر اعتراضات پر جواب داخل نہ کراسکے

اے این ایف نے10ارب 75 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 6.3 ٹن منشیات برآمد کر لی،ہیروئن کی بیرونِ ملک اسمگلنگ میں ملوث تنظیم کانیٹ ورک توڑدیاگیا،ملک گیر کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 پی آئی اے ملازمین سمیت 9 ملزمان گرفتار ، 2 گاڑیاں ضبط

پاکستان کیساتھ تشدد سے پاک ماحول میں مذاکرات کو تیار ہیں، نریندر مودی،شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیے کو آگے بڑھنے کے لیے بنیاد بنانا ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم کا بھارتی اخبار کو انٹرویو

ملائشین تجارتی گروپ پاکستان میں حلال گوشت اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔