بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اپریل

تازہ ترین خبریں

یمن اور سعودی عرب کا معاملہ ، وزیراعظم نوازشریف کی ترک ہم منصب سے ملاقات، ترکی بھی پاکستان کیساتھ یک زبان ہوگیا

ترک وزیراعظم احمد داﺅداوگلو نے کہاہے کہ پاکستان کا درد ہمارادرد اور پاکستان کی خوشی ہماری خوشی ہے ، پاکستان اور ترکی خطے میں امن وااستحکام کے لیے ہر وہ کوشش کرنے پر تیار ہیں جس سے خطے میں استحکام آئے ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پاکستان اور ترکی کو متاثر کررہی ہے ۔وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے ، ترک قیادت سے ملاقات مثبت رہی اور سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامی کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے پراتفاق کیاگیاہے ۔ ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ ترک قیادت سے ملاقات میں باہمی مسائل اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، ہمیں یمن اور سعودی عرب کے حل کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کرنی چاہیں ، عالمی مسائل کیلئے ترکی اور پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ، نان سٹیٹ ایکٹریس کاکوئی تعلق نہیں ہوناچاہیے۔نوازشریف کاکہناتھاکہ یمن کا مسئلہ مزید مسائل پیداکرسکتاہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

حکومت کا یمن صور تحال پر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس6 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ،وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ،سول و عسکری حکام کی شرکت ،وزیر دفاع نے دورہ سعودی عرب ،حکام سے ملاقاتیں اور سعودیہ کی سلامی کو لاحق درپیش خطرات بارے شرکاء کو آگاہ کیا ،کسی بھی فیصلے سے قبل قومی مفاد کو عزیز رکھا جائیگا، پاکستان سعودی عرب کی علاقائی اور خود مختاری کا ہر صورت تحفظ اور خطرات کی صورت میں سخت رد عمل دیگا،اجلاس میں فیصلہ،یمن میں غیر ریاستی عناصر نے منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی ،پاکستان شدید مذمت کرتا ہے ،متحارب گروپ مل کر مسئلے کا پرامن حل نکالیں ،اسلامی ممالک امت کے اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں،وزیر اعظم نواز شریف کا اجلا س سے خطاب

اجلا س میں مشرق وسطی ، یمن کی صورت حال اور سعودی عرب کو فوجی معاونت دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد اگلے الیکشن میں شفافیت بڑھے گی، اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کریں گے ،عمران خان ،کمیشن مسلم لیگ ن کے 70 لاکھ بوگس ووٹوں اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سمیت رمدے پیکج کا 2013ء کی دھاندلی کا فیصلہ کرے گا،پاکستان کو یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے،الطاف حسین فیصلہ کریں کے وہ جمہوریت کے یا دہشت گردی کے حامی ہیں۔ ن لیگ ،پی پی پی اورا یم کیو ایم کا مقابلہ کریں گے، این اے 246 پر ضمنی انتخابات کے دوران رینجرز کو تعینات کیا جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو حکومت فوری واپس لے۔ ہماری دور حکومت آئی تو نیکوکارا جیسے خودار پولیس افسر کو دوبارہ بحال کریں گے،پریس کانفرنس

قومی ایکشن پلان کے تحت بنائی گئی فوجی عدالتوں کا پہلا فیصلہ آگیا، 6دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم،آرمی چیف نے موت کے پروانے پر دستخط کردئیے

سعودی عرب اوریمن کی صورتحال ،حکومت کا اسلامی ممالک سے رابطوں کافیصلہ ،وزیر اعظم نوازشریف آج ترکی جائیں گے،ترک صدر سے یمن اور خطے کی صورت حال پر ملاقات کریں گے،حکومت کی خواہش ہے اسلامی ممالک میں دہشتگردوں کامکمل خاتمہ کیاجائے ، سعودی عرب میں مقدس مقامات کوکسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیاجائیگا،وفاقی وزیر کی گفتگو

”خود روزگار سکیم“کیلئے مزید 5ارب روپے دینے کا اعلان،50لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے ملیں گے:شہبازشریف،کھربوں روپے کے قرضے معاف کرانا پاکستان کا قتل ہے،بس چلے توقرض خوروں کے پیٹ سے یہ رقم نکال کرآپ کے حوالے کردوں ماضی میں کھربوں روپے کے قرضے ہڑپ نہ کیے جاتے توآج 5کروڑ خاندانوں کو بلاسودقرضے مل رہے ہوتے ،قرض خوروں نے پاکستان کے جسم پر گہرے گھاوٴلگائے ہیں،پاکستان کے جسم میں بے پناہ توانائی اورقوت موجود ہے ،وزیراعلیٰ شہبازشریف کا”خودروزگار سکیم“کے تحت بلاسود قرضے دینے کی تقریب سے خطاب

صولت مرزا کے وڈیو بیان کی تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی بنادی

پاکستان اور چین کا چار سے پا نچ ملین امریکی ڈالر کا اہم دفاعی معاہدہ

پرائی جنگ میں شمولیت غلطی کی گئی تو اس کے برے اثرات سب سے زیادہ بلوچستان پر پڑیں گے، اسفندیار ولی ،یمن کے مسئلے پر حکومت نہیں قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے، عمران خان جس قومی اسمبلی کو گندگی کا ڈھیر کہا کرتے تھے آج وہاں واپس جانے کی بات کررہے ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

فاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ورلڈبینک کے جنوبی ایشین ریجن کے نائب صدر و ائیرچیف امان سہیل کے ساتھ ملاقاتیں،ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا، ائیرچیف سے ملاقات میں پاک فضائیہ کے مالی معاملات پرتبادلہ خیال ، آپریشن ضرب عضب پربھی تبادلہ خیال کیاگیا

حکومت عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتی تو گھر چلی جائے‘ سپریم کورٹ،جب سرکار کے ذہن میں آتا ہے آرڈیننس جاری ہو جاتا ہے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بھی انتظار نہیں کیا ،عوامی بھلائی کی باتوں پر ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے‘ وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر عمل نہ کر کے دھوکہ دیا،عوامی ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین خدائی خدمت گار نہیں بتایا جائے ان کا بھی کوئی احتساب ہوتا ہے یا نہیں،جسٹس جواد ایس خواجہ کے قانون کی کتابوں کی غلط اشاعت بارے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس،عدالت نے وفاق کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی بطور مانیٹرنگ ماہر تقرری بھی مسترد کر دی نیا ماہر مقرر کرنے کا حکم

غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،عدالت نے سابق صدر کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرلئے، حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد

یمن کی صورت حال پر مشترکہ اجلاس بلایا ہے ،حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ،پرویز رشید،عمران خان اپنے مشیروں کے کان کھینچیں وہ بروقت خبریں نہیں دیتے ،عمران نے ایک گھنٹے میں تین پیپر دینے والے رکن کی کیا سزا تجویز کی ہے ،دھاندلی پر عدالتیں ثبوت مانگتی ہیں تو عمران کو دماغی چوٹ لگ جاتی ہے،وزیر اطلاعات ونشریات

نیپرانے کم لاگت بجلی منصوبوں کیلئے پہلی بارٹیرف کی منظوری دیدی

کراچی پورٹ قاسم سے ایساف کے کنٹینرز میں موجود حساس اور اہم نوعیت کا سامان غائب ،حساس ادارے کے اہلکاروں کی کارروائی ، 18کنٹینرز پکڑ لیے

حافظ سعید کی زیر صدارت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس‘ سرزمین حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ ، ”پاسبان حرمین شریفین“ کے نام سے مشترکہ فورم تشکیل ،سعودی عرب کی حمایت میں جلسوں، کانفرنسوں، مظاہروں اورسیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا

سعودی عرب کی خواہش ہے پاکستان یمن کے مسئلے پرمکمل تعاون کرے،خواجہ آصف ، ہم جوفیصلہ کریں گے وہ قومی مفادمیں اورپارلیمنٹ کے اندرہوگا،یمن تنازعہ کاپرامن حل چاہتے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

یمن میں پاکستانی سفیر نے پاکستانی شہری کوالحدیدہ میں جہازسے اتارکر پولیس کے حوالے کردیا،سفیر کی متاثرہ خاندان کو رابطے میں دھمکیاں

200پاکستانی خصوصی پروازکے ذریعے آج وطن واپس پہنچ جائیں گے ،چینی بحری جہازپاکستانیوں کولیکرعدن سے جبوتی پہنچ گیاہے ،دفترخارجہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔