بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

تازہ ترین خبریں

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء محمد انور کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

ایم کیو ایم کے رہنماء محمد انور کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ محمد انور کو آج صبح لندن پولیس کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے صبح سے ان سے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تفتیش کی جاتی رہی۔ ایم کیو ایم کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق محمد انور کو ضمانت پر جولائی کے وسط تک رہائی دی گئی ہے

اہم خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

پاکستانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا ، سعودی وزیر دفاع نے استقبال کیا، اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو سعودی عرب کا دفاع کریں گے، وزیر دفاع

7 رکنی وفد خصوصی پرواز کے ذریعے ریاض پہنچا جہاں سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود اور پاکستانی سفیر منظورالحق اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن خیام اکبر نے وفد کا استقبال کیا

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول4 روپے ، ڈیزل3روپے لٹر مہنگا ،ہائی اوکٹین لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری دی تھی، حکومت سبسڈی دے گی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وفاقی حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سمری منظور کرنے کیلئے ایوان صدر بھجوا دی

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی عمران اسماعیل کی گاڑی پر ایم کیو ایم کے کارکنان کا حملہ،شیشے توڑ دئیے،انڈوں کی بارش بھی کی گئی، کسی سے ڈرنے والے نہیں جلسہ ضرور کریں گے،عمران اسماعیل ،تحریک انصاف نے کراچی میں جناح گراوٴنڈواقعہ کامقدمہ تھانہ عزیزآبادمیں درج کرالیا ،الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے بعد نامعلوم افراد کا پی ٹی آئی کے دفتر پرحملہ ،دو کارکن شدید زخمی

یمن میں سے 400پاکستانیوں کاعدن ،مکلاء اورصنعاء سے انخلاء کیاجارہاہے ،ترجمان دفترخارجہ ،عدن میں جاری لڑائی کے باعث مکلاء ہوائی اڈے سے پاکستانیوں کاانخلاء خطرناک ہے ،عدن میں موجود200پاکستانیوں کوچینی بحری جہازکے ذریعے سمندری راستے سے جیوتی لایاجائیگا،جہاں سے خصوصی پروازانہیں وطن لائے گی ،ترجمان دفترخارجہ کا بیان،پاکستان نے صنعاء میں محصو رشہریو ں کے انخلا کے لیے سعودی عرب سے تعاون مانگ لیا ، نو فلائی زون ختم کرنے کی درخواست، پاکستانی شہریوں کو سخت ترین حالات میں نکالنا ناگزیر ہے،ترجمان دفتر خارجہ

بینظیر قتل کیس کا جج پانچویں مرتبہ تبدیل، اہم گواہ مارک سیگل کا پاکستان آنے سے انکار، پاکستا ن میں سیکیورٹی خدشات ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرا سکتا ہو ں ، مارک سیگل

درآمد شدہ ایل این جی کی قیمت میں اصافے کا امکان ،ایل این جی کی درآمد سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے سوئی نادرن گیس کمپنی کے اعلیٰ افسران نے منصوبہ بندی کر لی

الیکشن کمیشن کا جناح گراوٴنڈمیں ایم کیوایم اورتحریک انصاف کے کارکنوں کے تصادم کانوٹس،واقعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار،مفاہمت اورسیاسی ماحول کوبرقراررکھاجائیگا، الیکشن کمیشن

کراچی،آصف زرداری کا بلاول ہاوٴس اور وزیراعلیٰ ہاوٴس کے اطراف بیرئیرز ہٹانے کا حکم

تحریکِ انصاف الطاف حسین کے غنڈوں سے گھبرانے والی نہیں،عمران خان،عمران اسماعیل پر بزدلانہ حملہ سے تحریکِ انصاف اور پُر عزم ہو گئی ہے، کراچی میں فازشزام نہیں جمہوریت چاہتے ہیں، بیان

وزارت خزانہ نے مالی سال 2015-16کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس رعایتوں اور مختلف سیکٹروں میں دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے کی سفارشات تیار کر لیں،،آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے سلسلے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا

آصف زرداری نے اپوزیشن رہنماوٴں کو آج ظہرانے پرمدعوکرلیا،یمن کی صورتحال پرمشاورت کی جائے گی

صولت مرزا کے الزامات سنگین ہیں،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے،اسفند یار ولی،مجرموں ہماری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،دیگر سیاسی جماعتیں بھی جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی کریں،خیبر پختونخواہ میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں،فاٹا کو بھی شامل کیا جائے ،یمن کی پرائی جنگ میں پاکستان کو نہیں کودنا چاہیے،ماضی سے سبق سیکھیں،پارٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو

الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کوئی دوسرا راستہ نہیں،الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی یمن میں فوج بھیجنے کی شدید مخالفت،پاکستان کے اندر پہلے ہی آگ لگی ہوئی ہے،پاک فوج حکومت کی پالیسی پر عمل کرے گی ، سیکریٹری دفاع

سپریم کورٹ نے بنگلہ دیش سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے دائردرخواست خارج کردی

بھارت اور پاکستان کے عوام امن وشانتی چاہتے ہیں،مہیش بھٹ،دونوں ملکوں کی سول سوسائٹی قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے،معروف بھارتی فلمساز و ہدایت کار کی میڈیا سے گفتگو

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہونے والی ماڈل آیان علی 5لاکھ ڈالر کی ملکیت کے حوالے سے تفتیشی اداروں کو مطمئن نہ کر سکی،بحریہ ٹاؤن نے ماڈل آیان علی کے پلاٹ کے حوالے سے کسی بھی ٹرانزیکشن سے انکار کر دیا ،ایف بی آر حکام نے بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا،ایان علی کی ضمانت کی درخواست مسترد ،ایان علی ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر انٹرا کورٹ اپیل عدالت عالیہ میں دائر کرے گی،اپیل آج بدھ کو دائر کئے جانے کا امکان

آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی، 1300 خاندانوں کے قافلے کی سپن وام کیلئے روانگی، پہلے مرحلے میں شمالی وزیر ستان کے اکیانوے ہزار چھ سو ایک خاندان گھروں کو لوٹیں گے جنہیں کرائے کی مد میں دس ہزار اور ابتدائی اخراجات کی مد میں پچیس ہزار روپے فی کس بھی دیئے جا رہے ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

کراچی، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی جناح گراؤنڈ واقعہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

کراچی، تحریک انصاف کا ایک کارکن جناح گراؤنڈ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں‌کی مار دھاڑ کا نشانہ بننے والی گاڑی ..

بنوں، شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کے انچارج بریگیڈئیر مختار کھجوری چیک پوسٹ پر آئی ڈی پیز کو ان کے علاقوں میں روانگی ..

کراچی، جناح گراؤنڈ آمد پر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے کارکنوں کے تشدد کا نشانہ بننے والی تحریک انصاف کے رہنما ..

اسلام‌آباد، پاکستانی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم نواز شریف اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

لاہور، ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

ریاض، سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود ریاض پہنچنے پر پاکستانی وفد میں شامل وزیر دفاع خواجہ آصف کا استقبال ..

اسلام آباد، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔