بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

تازہ ترین خبریں

یمن میں سیکڑوں پاکستانی اب بھی محصور ، آج سب کو بحفاظت نکال لیا جائیگا، دفتر خارجہ

خانہ جنگی کے شکار یمن میں سیکڑوں پاکستانی اب بھی پھنسے ہوئے ہیں ، صنعا میں سو سے زائد موجود لوگ انخلا کے منتظر ہیں جبکہ عدن میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ، دفترخارجہ کے مطابق آج تمام پاکستانیوں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ یمن کے شہر عدن میں اتحادی افواج اور باغیوں میں شدید جنگ جاری ہے ، ہر سو جلتی گاڑیاں گولیوں کی تڑتڑاہٹ ، طیاروں کی گھن گرج ، آسمان سے برستا بارود اور کھنڈر عمارتوں سے اٹھتا دھواں ہی دھواں ہے ۔ شہر بے اماں میں وحشت و خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں ۔ بے بس بے آسرا اور بے یارو مددگار امداد کے منتظر سیکڑوں محصور پاکستانیوں کے سر پر موت منڈلا رہی ہے ۔ عدن میں دو سو سے زائد پاکستانی محصور ہیں جن کے پاس کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہوتی جا رہی ہیں ادھر اپنے پیاروں سے ملنے کی تڑپ میں آس اور امید کا دامن تھامے نم آنکھوں کے ساتھ مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں ، بوڑھے باپ ، کمسن بچے اور دیگر رشتے دار اللہ تعالی کے حضور سربسجود کسی معجزے کے منتظر ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

پاکستان نے پاک فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا برطانوی خبر ایجنسی کا دعوی، وزارت خارجہ کا خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر حکومتی اہلکار نے پیر کے روز بتایا ہے کہ پاکستان یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف اتحاد میں شمولیت کے لئے اپنی فوج سعودی عرب بھیجے گا

سیاسی و عسکری قیادت کا سعودی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ ، وزیراعظم نواز شریف کا جلد برادر اسلامی ممالک کی قیادت کے ساتھ رابطے کا فیصلہ،اعلیٰ سطح کا وفد آج سعودی عرب جائیگا،سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا،نوازشریف کا مشرق وسطی کی صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس سے خطاب

سعودی عرب نے فوج بھیجنے کامطالبہ کیا نہ فوج بھیجنے کاکوئی فیصلہ کیاگیا،خواجہ آصف ، سعودی عرب کی خودمختاری کادفاع کریں گے ، طارق فاطمی

یکم اپریل سے پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی

عدن میں پاکستانیوں پر حوثی باغیوں کے حملے کا خطرہ ہے، نمائندہ دفترخارجہ

یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے دوسرا طیارہ آ ج روانہ ہوگا،المکلا سے خصوصی پرواز کے ذریعے تمام محصورین کو وطن واپس لایا جائے گا، پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے چینی حکام سے بھی رابطے میں ہیں،ترجمان دفترخارجہ،یمن میں قید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ،حکومت کا یمنی حکام سے رابطہ ،قیدی بقایا سزا پاکستانی جیلوں میں بھگتیں گے،دونوں ملکوں کے درمیان معاملات طے پا گئے

بے نظیر بھٹو قتل کیس ،استغا ثہ کے تین گو اہوں سا بق سیکر ٹر ی دا خلہ سید کمال شاہ ، ایف آ ئی اے کے انسپکٹروں عد نا ن اور نصیر کے بیا نا ت قلمبند

وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں وفدآج سعودی عرب جائیگا،وفدسعودی قیادت سے مشاورت میں یمن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گا

پانی کی قلت پرقابو پانے کے لئے زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کی بچت کی عادت اپنانا ہوگی ،خواجہ آصف ،جتنا پانی ٹیوب ویل کے ذریعے 3 ہزار روپے خرچ کرنے پر ملتا ہے ، حکومت نظام ِ آبپاشی کے ذریعے محض 85روپے میں مہیا کرتی ہے ،زراعت کو پانی کی فراہمی پر اُٹھنے والے اخراجات کا صرف 20 فیصد وصول ہوتا ہے، باقی اخراجات حکومت برداشت کرتی ہے،وفاقی وزیر کا سیمینار سے خطاب ،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز کا انتظام کرنے کیلئے نئے تصور پر مبنی پلان بنا رہے ہیں ، جلد منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوایا جائے گا: چیئرمین واپڈا

سعودی عرب میں جاری محصام 5مشقیں شیڈول کے مطابق ہورہی ہیں،ترجمان پاک فوج

حج پالیسی 2015کا مسودہ تیا ر ، با قاعدہ اعلان رواں ہفتہ کیا جائے گا

ایٹمی توانائی کے منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں، اسحاق ڈار،ایٹمی توانائی سے سستی بجلی پیدا کی جائے گی، وزیر خزانہ

” الطاف حسین کی قلا با زیا ں“، پارٹی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ چند ہی گھنٹوں کے بعد واپس لے لیا ،تحفظات دور ہونے پر قیادت سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لیا، الطاف حسین

ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرادیئے،ہمارا کام الطاف حسین سے مشروط ہے اگر الطاف حسین نہیں تو کچھ بھی نہیں، ایم کیو ایم سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی

یمن صورت حال ،پاکستان اور ترکی کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے،سراج الحق ،اللہ تعالیٰ کے گھر پربُری نظر رکھنے والوں کا ستیاناس ہوا،ملک میں تبدیلی شریعت کے نفاذ سے ہی آ سکتی ہے،عوام اسلامی اور خوشحالی کیلئے میرا ساتھ دیں،صحافیوں سے گفتگو

عمران خان میں برداشت نہیں دعا گو ہیں شادی کے بعد طبیعت میں ٹھہراؤ آئے گا،خواجہ سعد رفیق، کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے کوئی سیاسی جماعت پریشان نہ ہو ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو

اوگرا حکام کی نااہلی ، گیس کمپنیوں نے گیس صارفین سے 23ارب روپے سے زائد وصول کرلئے،گیس کمپنیوں نے گیس چوری کی روک تھام کی بجائے چوری شدہ گیس کی قیمت گیس صارفین سے گیس بلوں میں شامل کرکے وصولی کرلی

بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی کوششیں ناکام، زرداری کا اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو سیاسی طور پر آگے لانے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے طے پائے جانے والے معاہدے کی ٹی او آرز کا مسودہ فائنل، یکم اپریل کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھجوا دی جائیں گی

یمن جنگ کا حصہ نہیں بن رہے، بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے، احسن اقبال ،یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے حکومت تما م وسائل کو بروئے کار لائے گی، وزارت پلاننگ کمیشن اینڈ منصوبہ بندی نوجوانوں کو 40 ڈویلپمنٹ فیلو شپ دے رہی ہے ،سیمینار سے خطاب

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی واپسی آج سے ہو گی

پاکستان کی مسلح افواج کا امن بریگیڈ یمن میں تعینات کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں در خواست دائر

سپریم کورٹ ، خود مختار اداروں کے سربراہان کی عدم تقرری پر وفاقی حکومت سے 7 روز میں جواب طلب ،افسران کے تقرر کے لئے کی گئی قانون سازی کی تفصیلات بھی طلب

سعودی عرب سے دوستانہ تعلقا ت ،پارلیمنٹ کواعتمادمیں لئے بغیرفوجی دستے بھیج سکتے ہیں،شاہدخاقان عباسی

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ماسٹرکیلئے لندن کی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

سنگین مذاق ہے کہ ایم کیوایم صولت مرزاکونہیں جانتی ،صولت مرزاکاالطاف حسین سے رابطہ تھا، اہلیہ صولت مرزا،ایم کیوایم اظہارلاتعلقی نہ کرتی توصولت مرزاکبھی بولتے ،صر ف صولت مرزا کو پھانسی پر لٹکانے سے کچھ نہیں ہوگا جس نے قتل کے احکامات دیئے اور جس کے ذریعے احکامات آئے ان سب کو شامل تفتیش کیا جائے ،صولت کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال

سعودی عرب فوج بھیجنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا، اعلیٰ سطحی وفدآج سعودی عرب جائیگا، اعزازچوہدری،جوبھی فیصلہ ہوگاملکی مفادمیں ہوگا،مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے کوشاں ہیں ،وزیراعظم امت مسلمہ کی قیادت سے رابطہ کریں گے، سیکرٹری خارجہ کا سرکاری ٹی وی کوانٹرویو

بھارتی پولیس کے درندہ صفت اہلکارکی پاکستانی لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش پرپاکستانی ہائی کمیشن نے نوٹس لے لیا،مقدمہ درج کرلیاگیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

کراچی، معروف بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ اور ان کی بیٹی پوجا بھٹ کراچی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کر رہی ہیں۔

اسلام‌آباد، وزیراعظم نواز شریف مشرق وسطی کی صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

لاہور،قائم مقام گورنر رانا محمد اقبال جسٹس منظور احمد ملک سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔

لاہور، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف واپڈا ہاؤس میں پانی کے عالمی دن کے موقع کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب ..

لاہور،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ’پڑھو پنجاب ۔ بڑھو پنجاب‘ کے انقلابی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ..

کراچی، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاؤش میں اسلام آباد پولیس کے افسران سے خطاب کر رہے ہیں۔

لوئر دیر، کمانڈر دیر سکاؤٹس کرنل ناصر عمر حیات لالیکا پولیس اہلکاروں کو انسداد دہشتگردی کی تربیت مکمل ہونے پر انعامات ..

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔