بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

تازہ ترین خبریں

دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے:راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے اور خفیہ مقامات پر چھپے دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے ۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ آرمی چیف نے کور ہیڈ کواٹر ز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن ضرب عضب ،خیبر ایجنسی میں جاری کارروائیاں اور فاٹا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف راحیل شریف نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے معاشی اشارے مثبت سمت میں جا رہے ہیں،نواز شریف ، پاکستان میں توانائی بحران اور دہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ ہے ، ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے رہیں گے ۔ پورے ملک کو پرامن ملک بنا کر دم لیں گے کراچی میں آپریشن کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ۔ بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے، کراچی کا امن بحال کر لیں گے، کسی بھی شخص کو بندوق اٹھا کر گھومنے کی اجازت نہیں دیں گے ، ملک بھر میں جب تک بندوق کلچر کا خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک ٹار گٹیڈ آپریشن جاری رہے گا، ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کی تقریب میں بزنس کمیونٹی سے خطاب

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں

خیبر ایجنسی، آپریشن خیبر دو میں7 دہشتگرد ہلاک،سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے اہم پہاڑی حصوں پر قبضہ ،دہشتگرد اپنے ٹھکانوں سے بھاگ کر سرحد کی جانب فرار ہورہے ہیں ، عاصم سلیم باجوہ ،آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو میں 7جوان شہید ،80دہشتگرد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، پاک افغان بارڈر پر حالات بہتر ہورہے ہیں ،ترجمان پاک فوج

جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ پاکستانی عوام کے لئے بڑی کامیابی ہے،عمران خان، جوڈیشل کمیشن بااختیار ہوگا کسی کو بھی طلب کرسکتا ہے،جوڈیشل کمیشن جو فیصلہ دے گا قبول کرینگے،پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کورکمیٹی کرے گی،ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کی تحقیقات کرائی جائے گی، جوڈیشل کمیشن کا قیام عوامی دباؤ اور ڈی چوک دھرنے میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے،سب سے پہلے ایوانوں میں بیٹھے مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کیا جائے ،میڈیا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

رواں مالی سال کی پانچویں مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود 8فیصد مقرر،اوسط مہنگائی کی شرح 4سے5فیصد کے درمیان محدود رہنے کی توقع،زر ِمبادلہ کی رقوم کی آمد اور تیل کی کم قیمتوں کی بنا پر بیرونی شعبے کا منظر نامہ بہتر ہوتا جارہا ہے، پہلی ششماہی کے دوران حکومت کی مالیاتی خسارے پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے تاہم ریونیو کی وصولی کی شرح کچھ سست ہے؛اسٹیٹ بنک

ایم کیوایم تشدداورعسکریت پسندی پر یقین نہیں رکھتی، الطاف حسین ،صولت مرزاکے ذریعے ایم کیوایم پر الزامات لگوائے گئے، بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسے ڈیتھ سیل میں اسکرپٹ رٹایا گیا،امریکا اور کینیڈا میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب

مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعہ طے ہونا جمہوری عمل کی مضبوطی کی علامت ہے، آصف زرداری ،اس پالیسی کو جاری رہنا چاہیے تاکہ تمام مسائل جمہوری انداز میں حل ہوسکیں، رحمن ملک سے ملاقات میں گفتگو،ملاقات میں سیاسی صورتحال ، ایم کیو ایم سے ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے دہشت گردی کے مائنٹ سیٹ کا خاتمہ کیا جائے، رحمن ملک ،سیاسی جرگے نے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کروایا ہے ،اس فیصلے سے ملک میں جمہوری عمل مضبوط ہوگا ،دہشت گرد کوئی بھی ہوں بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیے،میرے بھائی پر پیسوں کے حوالے سے الزامات غلط ہیں،میڈیا سے بات چیت

یکم اپریل سے پٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی کا امکان، اوگر ا پٹرولیم سمری 28 مارچ کو وازرت پٹرولیم کو اسارل کر ے گی

امید ہے آئندہ ہفتے جوڈیشل کمیشن بن جائے گا،شیری مزاری ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے،اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ آج پارٹی اجلاس میں کرینگے،بیان

پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا آغاز ہوچکا ہے ، اعزاز چوہدری ،مذاکرات سے ہی تمام مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے ،بہتر تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوسکتے ہیں ، سیکرٹری خارجہ کا بیان

جوڈیشل کمیشن کاقیام، اسحاق ڈار کا مختلف سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ، پیش رفت سے آگاہ ،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا معاہدے پر اظہار خوشی، جمہوریت کے نیک شگون قرار دیا

”اپنا روز گار سکیم“، 31ارب روپے سے 50ہزار گاڑیوں کی تقسیم کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب نے خوش نصیبوں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں ،چابیاں حاصل کرنیوالوں کو مبارکباد،ایک پائی بھی سروسز چارجز کی مد میں ادا نہیں کرنے پڑیں گے ، تمام سروسز چارجز پنجاب حکومت خود برداشت کرے گی،مجموعی طو رپر 3لاکھ سے زائد افراد اس سکیم سے براہ راست مستفید ہوں گے، بلا واسطہ طو رپر لاکھوں افراد کو معاشی فوائد ملیں گے، پنجاب حکومت نے بات چیت کر کے 50ہزار گاڑیوں کے پیکیج کے حوالے سے 2ارب40کروڑ روپے کی خطیر رقم بچائی ہے ، نوجوانوں کیلئے روزگا ر کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کو ٹاسک سونپا ہے،وزیراعلیٰ کا تقریب سے خطاب

کراچی، دھماکے میں شہید 2رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،لیفٹنٹ جنرل نوید مختار ،ہرقسم کی قربانی دے کر کراچی سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،کور کمانڈر کراچی

صولت مرزا انکشافات ،ایم کیو ایم کے مزید درجنوں رہنماؤں اور کارکنان کے نام ای سی ایل میں شامل ،ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باوجود سا بابر غوری کا باہر ملک سفر سوالیہ نشان بن گیا

ملکی وسائل پر سب سے پہلا حق غریب عوام کا ہے ، اسحاق ڈار ،تمام سوشل سیکورٹی اداروں کو چلانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بچوں کو سکول بجھوانے والے بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ خاندانوں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی،اجلاس سے خطاب

اٹھا رہویں ترمیم کے بعد سندھ میں گو رنر راج لگنا مشکل ، اگر گو رنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا،خو رشید شاہ ،ہم پر توانائی بحران ختم نہ کر نے کی تنقید کرنے والے میاں صاحب اپنا پرانا ریکار ڈ نکال لیں یہ بحران بھی ان کا ہی پیدا کر دہ ہے،کرا چی میں آپریشن ایم کیو ایم کی مرضی اور مطالبے پر ہوا ہے اور فوج نے جو کچھ کیا ہے وہ سب کے سا منے ہے،صو لت مرزا اورعذیر بلوچ کے کیسز الگ الگ ہیں ،جو ڈیشل کمیشن کے معاملے پر اتفاق اچھی با ت ہے کیو نکہ جھگڑوں سے مسائل حل نہیں ہو تے، پنجاب کے مقا بلے میں سندھ میں امن و امان کی صو رتحال کا فی بہتر ہے،سکھر میں میڈیا سے گفتگو

حکومت کسی بھی سیاسی پارٹی میں موجود دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کو نہیں چھوڑے گی،رانا تنویر، مسلم لیگ ( ن ) نے 90 کی دہائی میں بھی کراچی آپریشن کیا اور اب بھی آپریشن کر رہی ہے ، آپریشن کسی خاص سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے تاہم اس گند کو صاف کرنا پڑے گا اور اس میں ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے، پریس کانفرنس اور خصوصی انٹرویو

کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق تک تحریک آزادی جاری رہے گی ،مشن کی تکمیل کے لئے کسی بھی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،شہداء کی قربانیوں سے کسی کو بھی غداری نہیں کرنے دیں گے ،کشمیری قیادت کے یوم پاکستان پر پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کے نام تہنیتی پیغامات

پاکستان کی جانب سے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو 23 مارچ کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں

ماڈل کسٹم کلکٹر (محکمہ کسٹم ) پنجاب میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ، فراڈ اور غبن کے ذریعے قومی خزانے کو بے تحاشا نقصان پہنچایا گیا، حکومت پنجاب کی تازہ ترین آڈٹ رپورٹ

کوئٹہ،مچھ جیل انتظامیہ نے صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخوں کیلئے عدالت کوخط لکھ دیا ،فیصلہ منگل تک دیئے جانے کا امکان ،صولت مرزاکوآئندہ چند روزاڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کاامکان، صولت مرزا اور دوسرے ملزمان پر دوبارہ مقدمات چلائے جائیں گے،حکومت نے فیصلہ کر لیا

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ماموں بنا کر پریس کانفرنس کر ڈالی ، خبر پہلے ہی میڈیا کو جاری کر دی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔