بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

تازہ ترین خبریں

پاکستان کو ہر طرح کی دہشتگردی سے پاک کرنے کا تہیہ کرلیا، آپریشن بغیر کسی خوف کے ہر حال میں جاری رکھے جائیں ،راحیل شریف، عوام کی طرف سے مشتبہ دہشتگردوں کی نشاندہی بہت اہم ہے ، پاک فوج تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تربیت اور استعداد کار کے فروغ کیلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے، آرمی چیف ،مختلف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے پانچ سو اہلکاروں نے پبی ہلز میں نئے قائم کئے گئے نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر میں تربیت مکمل کر لی

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کو ہر طرح کی دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن بغیر کسی خوف کے ہر حال میں جاری رکھے جائیں ، عوام کی طرف سے مشتبہ دہشتگردوں کی نشاندہی بہت اہم ہے ، پاک فوج تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تربیت اور استعداد کار کے فروغ کیلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے ۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق مختلف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے پانچ سو اہلکاروں نے پبی ہلز میں نئے قائم کئے گئے نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر میں تربیت مکمل کر لی۔ تمام اہلکاروں کو پاک فوج کے ٹرینرز کی طرف سے تربیت دی گئی ہے ۔ تربیت مکمل کرنیوالوں میں مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ اور پولیس کے دو سو اہلکار ، ایف سی رینجرز ، ایس پی ڈی اور اے این ایف کے 200 اہلکار اور پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے 100 سابق اہلکار شامل ہیں

اہم خبریں -

آج کا اخبار

کراچی ، الطاف حسین کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ،متحدہ قائد کے خلاف سندھ رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا

مقدمے میں رینجرز کو دھمکیاں دینے اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں جبکہ مقدمے میں 7اے ٹی اے اور 506 بی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں

ہر عبادت گاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں، شفقت حسین کی پھانسی کے معاملے پرسیاست نہ کی جائے، وزیر داخلہ، سا نحہ یوحنا آباد کے بعد جو کچھ ہوا اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور زندہ انسانوں کو جلانا بھی بدترین دہشت گردی ہے،ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،دہشت گرد ہمارے گھروں کو آگ لگائیں اور پھر ہمارے اپنے ہی لوگ ان کو ایجنڈے کو آگے بڑھائیں تو اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاچکا ،یوحنا آباد واقعے میں21 افراد مارے گئے جس میں14 عیسائی اور7مسلمان شامل ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

عمران فاروق قتل کیس ،حکومت کا ملزمان برطانیہ کے سپردکرنے کاحتمی فیصلہ، حوالگی الطاف حسین کیخلاف کارروائی سے مشروط کرنے مطالبے کاامکان

آصف زرداری اور الطاف حسین میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، مفاہمت اوربہترورکنگ ریلیشن پراتفاق ،ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق امورپربھی بات چیت ،پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کی ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے پارٹی کے فیصلے کی حمایت ، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی خوشی اور غم کے ساتھی ہیں،سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کا بھرپور ساتھ دیا ہے ،آج ایم کیو ایم پر کڑا وقت ہے اس کڑے وقت میں پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، آصف زرداری،پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی ہے اب بال ایم کیو ایم کے کورٹ میں ہے دیکھنا یہ ہے کہ ایم کیو ایم اپنے فیصلے سے کب آگاہ کرتی ہے ،پارٹی کے شریک چیئرمین نے ایم کیو ایم سے باضابطہ بات چیت کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جو ایم کیو ایم سے رابطہ کرکے سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت کرے گی،سابق صدر کا ظہرانے سے خطاب

بلدیاتی الیکشن ہو جاتے تو لوگوں کے مسائل بھی حل ہو چکے ہوتے ،عمران خان ،مجھے خوشی ہے کہ عوام اپنے حقوق کی خاطر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،ہمارے دھرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ لوگ حق کی خاطر اٹھ کھڑے ہوں،کرک کے عوام کے جائز مطالبات پور ے کریں گے،کرک میں بڑے بڑے لوگ چوری میں ملوث ہیں صوبائی حکومت کے خلاف کارروائی کرے،سربراہ تحریک انصاف کا کرک کے احتجاجی مظاہرین سے خطاب

سانحہ یوحناآبادکے بعدجلائے جانے والے دوسرے شخص کی بھی شناخت ،فیصل آبادکے بابرنعمان کے ورثاء نعش لینے تھانے پہنچ گئے،ڈی این اے کے بعدنعش حوالے کی جائے گی ،پولیس

اسلام آباد سے کراچی تک فاسٹ نان سٹاپ ٹرین چلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے،خواجہ سعد رفیق،نئی ٹرین کا افتتاح مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا،2 روز میں نام بھی تجویز کر لیا جائیگا،چرچ پر حملہ کرنے والے بچیں گے اور نہ ہی زندہ جلانے والے ملزموں کو چھوڑیں گے، ریلوے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی ہے ،ریلوے آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے ،ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہیں تعمیر کریں گے،ریلوے کو جدید ترین بنانے کے لئے ایک ارب کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں، ،وفاقی وزیرریلوے کا تقریب خطاب

دو افراد کو زندہ جلانے والوں کیخلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھجوایا جائیگا‘ شہباز شریف،املاک کو نقصان پہنچانے او رتوڑ پھوڑ کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا حکم،یوحنا آباد میں دہشت گردی کا واقعہ قوم کو تقسیم کرنے کی بد ترین سازش ہے‘ مسیحی ہمارے بھائی ہیں‘ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،مساجد ، امام بار گاہوں ، گرجا گھروں اور عبادتگاہوں کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لے کر فول پروف بنایاجائے،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، یوحنا آباد کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ

وزارت خزانہ نے چھوٹے زمین داروں کے لئے قرضہ گارنٹی سکیم کی منظور دیدی، 5کنال نہری اور 10کنال بارانی زمین رکھنے والے قرضہ لینے کے اہل ہونگے ، قرضہ سکیم کے لئے 5ارب مختص ،سکیم کا باقاعدہ آغاز چند روز میں کر دیا جائے گا،وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

حج 2015 کے لیے تجاویزپیش کردی گئیں،میڈیکل مشن پرتوجہ، بحری سروس شروع کی جائے، حج اخراجات کم اور حج آپریشن میں تمام ایئرلائنز کوحصہ لینے کی اجازت دی جائے،حج آرگنائزروعلما نے تجاویز پیش کردیں

عدالتی کمیشن پر سیاسی جرگے کا خط تحریک انصاف کو مل گیا ہے، تحریک انصاف نے لچک دکھاتے ہوئے اسمبلیوں میں واپسی کا عندیہ دیدیا

یوحنا آباد خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، وفاقی وزیرکامران مائیکل، شجاع خانزادہ اوردیگر سیاسی اور سرکاری شخصیات کی بھی شرکت ،ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ،5 ہزار پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز کی بھاری نفری یوحنا آباد کے اطراف میں تعینات رہی،سانحہ یوحنا آباد کے لئے تشکیل دی گئی جے آٹی نے کام شروع کر دیا،جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے اہلکار بھی شامل ، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث افراد کی تصاویر حاصل کر لی گئیں

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کی پاکستان ریلوے اور نیشنل لاجسٹک سیل کے مابین ڈرائی پورٹ تنازعہ حل کرنے کی سفارش ،منافع کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ریلوے کو2کروڑ 47لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا ہے ، آڈٹ رپورٹ، این ایل سی کے حکام نے منافع کی رقم دینے کی بجائے ایک سال تک ادا کی جانے والی زائد رقم واپسی کا تقاضہ کر دیا

صولت مرزا کی سینٹرل جیل مچھ میں اہلخانہ سے آخری ملاقات کرا دی گئی ،آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنی وصیت تحریر کرائے گا، کل صبح پھانسی دی جائے گی

اڈیالہ جیل میں خوبرو ماڈل ایان علی کے آتے ہی جیل کی رونقیں بحال ہوگئیں، راولپنڈی کی بیوروکریسی اڈیالہ جیل پہنچ گئی رحمان ملک کے بھائی خالد ملک بھی اڈیالہ جیل رات گزارنے پہنچ گئے ،ایس پی اڈیالہ ملک مشتاق اعوان اور ڈی ایس پی ارشد وڑائچ کی جانب سے ماڈل کو اپنے بیڈ رو م میں رات پرسکون گزارنے اور ڈانس پارٹی کا انکشاف

عمران خان نے 126 دن دھرنا دیا ور اس دھرنے میں لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ کا سبق دیا ، پرویز رشید

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

کراچی، رینجرز کے ترجمان کرنل طاہر کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف درج کروائے مقدمے کا عکس۔

مانسہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی پولیو ورکر خاتون کی نعش ہسپتال لے جائی جا رہی ہے۔

لاہور، سانحہ یوحنا آباد میں جاں‌بحق ہونے والے مسیحی افراد کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہے۔

لاہور، سانحہ یوحنا آباد کے بعد مشتعل افراد کے ہاتھوں‌جلائے گئے حافظ محمد نعیم کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔

لاہور، سانحہ یوحنا آباد میں جاں بحق ہونے والے مسیحی افراد کی تدفین کے موقع پر راستہ بند کرنے کیلئے لگائی گئی خاردار ..

اسلام‌آباد، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف طاہر رفیق بٹ وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، کرک سے تعلق رکھنے والے افراد بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا ..

لاہور، تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن چوہدری سرور سندھ نیشنل فرنٹ کے چئیرمین ممتاز علی بھٹو سے ملاقات کر رہے ہیں۔

آج کا سوال

آج کا سوال
رینجرز نے دھمکیاں دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل متحدہ کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر متعدد مطلوب افراد کو گرفتار اور ممنوعہ اسلحہ برآمد کیا تھا۔ آپ کے خیال میں‌ کیا متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ان پے درپے کارروائیوں کا کوئی نتیجہ نکل پائے گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف پہلے بھی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں سیاسی مصلحت پیش آنے پر اس مرتبہ بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
رینجرز کوئی بھی کارروائی بنا ثبوت کے نہیں کرتی، متحدہ قومی موومنٹ کےخلاف ٹھوس ثبوت الطاف حسین کی پریشانی بڑھا سکتے ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔