بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

تازہ ترین خبریں

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سول لائن تھانے میں مقدمہ درج

کراچی کے سول لائن تھانے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا ہے،  مقدمہ رینجرز کے اعلیٰ آفیسر کرنل طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ 7 او ر 506 بی کی دفعات لگائی گئی ہیں جبکہ دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا تھا  کہ جن رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپہ مارا ہے وہ تھے اور تھے ہو جائیں گے، رینجرز نے فوجی افسران کو دھمکیاں دینے پر الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے.

آج کا اخبار

یوحنا آباد خودکش حملوں کے خلاف مسیحی برادری کااحتجا ج جاری ،، لاہور میں پرتشدد مظاہروں میں 2افراد جاں بحق اور12زخمی، رینجرز نے فیرو ز پور روڈ کا کنٹرول سنبھا ل لیا ، پنجاب حکومت کا ہلاک افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان، تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل ،آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کے استعمال سے مظاہرین بپھر گئے،پنجاب حکومت اور مسیحی رہنماؤں میں مذاکرات کامیاب ہونے اور رینجرز کے دستوں کے پہنچنے کے بعد حالات معمول پر آگئے

جب مظاہرین نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار خاتون نے جان بچانے کے لئے کار تیزی سے دوڑا دی جس کی زد میں آکر 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا

مسیحی برادری پر دہشت گردانہ حملے انتہائی افسوس ناک ہیں،چوہدری نثار علی خان،چند لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لیکر دہشت گردوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ،فوج کو گلیوں اور محلوں میں نہیں بھیج سکتے،مجرم کا تعلق (ن) لیگ سے ہو یا ایم کیو ایم سے کارروائی ضرور ہو گی،نائن زیرو پر چھاپہ کے حوالے سے ایم کیو ایم کے خدشات د ور کریں گے ،صدر ،وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ کسی سیاسی شخصیت کو سکیورٹی فراہم نہیں کی،اپنی حفاظت کیلئے 22 رینجرز اہلکاروں کو واپس بھیج دیا،برطانیہ سے معاہدے کے تحت 3 ملزموں کو لایا گیا جنہیں جیل سے فرار کرالیا گیا،وزارت داخلہ کے افسروں پرغیر ملکیوں کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے،وزارت داخلہ کی حساس ترین فائلیں غائب کر دی گئیں ، ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کررہے ہیں ،ڈیڑھ سال میں کسی سیاسی شخصیت کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا اور نہ ہی سیاسی ،بیورو کریٹ ،ججز یا صحافیوں کی خفیہ نگرانی کی گئی،اسلام آباد پولیس نے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراء ،ججز اور ارکان اسمبلی ،صحافیوں اور وکلاء کے چالان کئے ، میری گاڑی کے 2 مرتبہ چالان کیا گیا، ،نادرا کے محکمہ کو منافع بخش ادارہ بنا دیا ہے ، ملک میں تمام پاسپورٹ آفس کو میرٹ پر کھولے جائیں گے،وزیر داخلہ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ

کراچی میں 650میگاواٹ بجلی کے معاہدہ پر حکومت قانونی طور پر پابند نہیں ،خواجہ آصف،دادو،خضدار ،ڈی جی خان اور لورالائی میں ٹرانسمیشن لائنوں کے مسئلہ کو ٹھیک کرنے کا کام جاری ہے،عابد شیر علی،قومی ایکشن پلان کے مطابق تمام مدارس کو دعوت دی تھی،پیر امین الحسنات شاہ،قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں اظہار خیال

خیبرون آپریشن کامیابی سے جاری،باڑہ میں حکومتی رٹ بحال، آپریشن کے دوران پانچ سو دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے،17جوان شہید 38 زخمی ہوئے، 33 لاشیں تحویل میں لی گئیں۔ بریگیڈیئر زاہدکی بریفنگ

قومی اسمبلی میں سانحہ یوحنا آباد لاہور کی مذمت،، اقلیتوں پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے،اس طرح کے واقعات سے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں خراب ہورہا ہے، سانحہ کے بعد کا ردعمل بہت ہی خطرناک اور افسوسناک عمل ہے سکیورٹی ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان واقعات کو روکیں اور اس پر صوبائی اور وفاقی حکومت ایکشن لے،اراکین قومی اسمبلی ، دہشتگردی کا مسئلہ اب صرف صوبائی نہیں بلکہ یہ قومی مسئلہ بن گیا ہے، سب کو مل بیٹھ کر اس دہشتگردی کی بلا سے نجات پانا ہوگا ورنہ مصر کی حالت ہوگی ، نوید قمر،آسیہ ناصر، عبدالرحیم مندوخیل ،نعیمہ کشور،آصف حسینن، روشن لال،عائشہ سید،سنجے گورمانی،غلام بلور، جی جی جمال اور دیگر کا نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

آرمی چیف سے یو اے ای کے ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری اولین تر جیح ہونی چاہیے ،مو لا نا فضل الرحمن،چین سے بہترین تعلقات ہیں اور وقت گذر نے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوں گے ، چین روانگی سے قبل پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

بھارتی بحری جہاز کی سرکریک کے قرب و جوار کے علاقے میں سمندری حدود کی خلاف ورزی

وزارت خزانہ نے سند ھ حکومت کو 8ویں این ایف سی ایوارڈ کے لئے نمائندہ نامزد کرنے کی ہدایت کر دی،خیبر پختونخوا کی جانب سے جماعت اسلامی کے سابق امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نامزد

سندھ میں کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا ، سید خورشید شاہ ،گورنر راج لگانا آسان نہیں ،گورنر راج ہویا مارشل لاء پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اس کے خلاف جدوجہد کی ہے ،کراچی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے ،آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے کسی پارٹی کے خلاف نہیں، رینجرس بغیر کسی فرق کے کاروائی کررہی ہے ۔ استقبالیہ سے خطاب

ایف بی آر حکام نے ماڈل ایا ن علی کے خلاف ٹیکس چوری کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی، ایان علی نے کتنا ٹیکس جمع کرایا ،کتنی آمدنی ظاہر کی ہے، تفتیش شروع ہوگئی، اڈیالہ جیل میں خوبرو ماڈل ایان علی کے آتے ہی رونقیں بحال ہوگئیں ،راولپنڈی کی بیوروکریسی جیل پہنچ گئی، رحمان ملک کے بھائی خالد ملک بھی جیل میں رات گزارنے پہنچ گئے،ایس پی اڈیالہ ملک مشتاق اعوان اور ڈی ایس پی ارشد وڑائچ کی جانب سے ماڈل کو اپنے بیڈ رول میں رات پرسکون گزارنے اور ڈانس پارٹی کا انکشاف

امریکا کو پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملوں کو روکنا ہوگا،صدر ممنون حسین ،داعش کے خلاف امریکی اتحاد میں پاکستان شامل نہیں ہوگا،مغرب کی طرف سے روس پر زرعی درآمد ت پر پابندی ہے تاہم یہ خلا پاکستان پر کرسکتا ہے،پاکستان روس سے فوجی و تکنیکی تعاون میں فروغ چاہتا ہے، روسی ساختہ ایم آئی 35 گن شپ ہیلی کاپٹر درآمد کرے گا ، اسلام آباد واشنگٹن سے جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ایک تعمیری کردار ادا کرنے کی توقع رکھتا ہے،روسی خبررساں ادارے کو انٹرویو

این اے 122 کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے 284 پولنگ اسٹیشن کا ریکارڈ لاہور سے اسلام آباد منتقل

جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی واپسی شروع، حکومت کی جانب سے مالی معاونت کا اعلان، حکومت کی جانب سے پینتیس ہزار روپے فی گھرانہ امداد اور چھ ماہ کا راشن ناکافی امداد زیادہ دی جائے ۔ آئی ڈی پیز کا مطالبہ

عابد شیر علی نے نائن زیرو آپریشن کی ذمہ داری قبول کرلی،ایم کیو ایم کو مناظرے کا بھی چیلنج

اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہیں،حافظ محمد سعید،منظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت بم دھماکے اور قتل و غارت گری کو پروان چڑھایا جارہا ہے،امیر جماعة الدعوة

او جی ڈی سی ایل کے نام پر ایک نام نہاد سو سائٹی کی مینجمنٹ پر 17کروڑ16لاکھ کی خُرد بُرد کا محض ایف آئی اے نے 12سال بعد مقدمہ درج کر لیا، ملوث افسران سے مبینہ مُک مُکا کے بعد اُنہیں عبوری ضمانتوں کے لیے قانونی فرار دیدیا ،سابقہ مینجمنٹ کمیٹی کے ملوث او جی ڈی سی ایل میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران تاحال نظر انداز، جمع پونجی لُٹانے والے مظلوم ملازمین کو ایک پائی کی ریکوری نہ مل سکی۔چند اعلیٰ افسران نے مظلوم ملازمین کی جمع پونجی پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے تین نام نہاد غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیزکا ڈھونگ او جی ڈی سی ایل کے نام پر رچا کر اربوں روپے ہڑپ کرنے کے بعد اعلیٰ ترین عہدوں پر کرپشن کو معیار بنا کر تعینات کرنے کا انکشاف

سانحہ یوحناآبادکے بعدمظاہرین کی جانب سے جلایاگیاشخص عام شہری نکلا،نعیم کاتعلق قصورسے تھاشیشے کاکام کرتاتھا،ورثاء نے شناخت کرلی، کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہبازشریف

ایم کیو ایم کا کراچی میں کوئی عسکری ونگ نہیں، الطاف حسین،متحدہ قومی موومنٹ جمہوریت اور لبرل عزم پر یقین رکھتی ہیں ۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ تشدد کی مخالفت کی اور ہم عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں ،بیان

نائن زیرو پر چھاپہ: آئی بی کی انٹیلی جنس کا اہم کردار ، کراچی میں مختلف عسکریت پسند گروہوں سے متعلق اعدادوشمار جمع کرنے میں کامیابی نے حالیہ کارروائیوں کو کامیاب بنانے میں مدد دی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔