بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

تازہ ترین خبریں

محکمہ داخلہ پنجاب کا ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ کیلئے دوبارہ نظر بندی کا حکم

محکمہ داخلہ پنجاب نے ذکی الرحمان لکھوی کی دوبارہ نظر بندی کے احکامات جاری کر دئیے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مبینہ طور پر ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی دوبارہ نظر بندی کے احکامات جاری کئے ۔ ذکی الرحمان لکھوی کی مزید ایک ماہ کے لئے نظربند ی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا تھا ۔ عدالتی فیصلے پر بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر سے وضاحت طلب کی تھی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست کا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔

آج کا اخبار

پاکستان نے اپنا ڈرون بنالیا۔ براق ڈرون اور برق گائیڈ ڈمیزائلوں کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا،آج ہم نے دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے پاکستان ڈرون بنانے والے ملکوں میں شامل ہوگیا،آرمی چیف،وزیراعظم کی ڈرون اور گائیڈڈ میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد، ڈرون کی صلاحیت ملکی دفاع کیلئے اہم سنگ میل ہے ، پاک فوج ، انجینئرز ، سائنسدان مبارکباد کے مستحق ہیں ، نواز شریف

ڈرون میزائل نے کامیابی سے پانے ہدف کو نشانہ بنایا پاکستان کے اس تجربے کے بعد دہشت گردی کے خلاف آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا

کراچی ، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نائن زیرو پر چھاپے میں گرفتار 32 ملزمان کو90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیدیا

ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی رحمان لکھوی کی نظر بندی کا حکم کا لعدم قرار،ملزم کو رہا کرنے کا حکم،ذکی رحمان لکھوی پاکستانی شہری ہے اس کو بیرونی دباؤ پر نظر بند نہیں کیا جا سکتا، نقص امن کے تحت نظر بندی غیر قا نو نی ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ،رہائی کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ،ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی ختم کرنے پر بھارت کا شدید احتجاج،نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، وضاحت طلب کرلی ،پاکستان کا بھارت سے سمجھوتہ ایکسپریس حملے کی تحقیقات میں تاخیراورذکی الرحمن لکھنوی کے معاملے کوبے جااچھالنے پرسخت احتجاج،دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ،احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 48 دہشت گرد مارے گئے،وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، آئی ایس پی آر

جوڈیشل کمیشن ،سیاسی جرگہ نے فائنل ڈرافٹ پی ٹی آئی اور ن لیگ کو بھجوا دیا،رحمن ملک کی رہائش گاہ پر سیاسی جرگے کا اجلاس ،تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کی تجاویز کو فائنل ڈرافٹ تیار کیا ،جرگے کے چاروں نے دستخط کئے ،جمہوریت کی بس میں تمام سیاسی جماعتیں سوار ہیں ،بس کو شدید خطرات لاحق ہیں، جوڈیشل کمیشن کا مسئلہ جلد حل کرنا چاہتے ہیں، عام آدمی کا مسئلہ آٹا ،دال ،گھی اور چینی ہے ،سراج الحق ،ہم چاہتے ہیں جمہوریت کی بس چلتی رہے کہیں ”بس “ ہی نہ ہو جائے ،رحمن ملک

پاکستان کو ایسے عناصر کو قابو کرنا چاہئے جو دونوں ممالک کے درمیان دوریوں کا باعث بن رہے ہیں ،ڈاکٹر ٹی سی اے راگھون،پاک چائنا اقتصادی راہداری کے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے گزرنے پر تشویش ہے کیونکہ یہ ایک متنازعہ علاقہ ہے،بھارتی ہائی کمشنر کا ایف پی سی سی آئی سے خطاب

نائن زیرو پر چھاپے کے دوران رینجرز سے رابطے میں تھے، غلام قادر تھیبو،کراچی میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ، آپریشن کے دوران 48 ہزارلوگوں کوگرفتارکیا گیاہے،پولیس،عدالتیں،جیل خانہ جات کردارادا کریں تو شہرمیں جلد امن قائم ہوگا،ایڈیشنل آئی جی کراچی

وزارت پانی و بجلی کا رواں سال بھی گرمیوں میں عام شہریوں کو تڑپانے کا فیصلہ، خاص اور عام شہری 6گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا کریں گے، موجودہ ٹیرف برقرار رہے گا کوئی اضافی بل صارفین سے وصول نہیں کیا جائے گا ، بجلی کے بلوں کی ریکوری نہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی

سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو کیس کو دوبارہ کھولنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی،درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے ، سابق وزیر اعظم کے قانونی ورثاء ہی اس معاملہ کو دوبارہ اٹھا سکتے ہیں‘عدالت عظمیٰ

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ،6دہشتگرد مارے گئے

پنجاب میں دہشتگردوں کوتربیت دینے والے 13مدارس کاسراغ لگالیاگیا، ذمہ داروں کے شمالی وزیرستان رابطوں کے شواہدحاصل کرلئے گئے ،کریک ڈاوٴن میں گرفتارکیاجائیگا،وزیرداخلہ پنجاب

کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دھڑے جماعت الاحرار نے اپنی عسکری اور سیاسی شوریٰ کے اہم رکن کمانڈر قاری شکیل کی افغانستان میں ایک کارروائی کے دوران ہلاکت کی تصدیق کر دی

آئندہ دو تین سال میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائے گی۔خواجہ آصف ، بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز اتارنے پڑے تو اتاریں گے،وزیر پانی وبجلی کا آئیسکو کے ملازمین کے قتل پر ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب

تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کر دیں،عمران خان نے ہر اضلاع کی تنظیم کو اٹھارہ سال کی عمر کے نوجوانو ں کے شنا ختی اور ووٹ بنوانے کی ہدایت کر دی

عمر ان خان آستینیں چڑھا کر صرف ہارس ٹریڈنگ کے خلاف بات کرتے ہیں ، خورشید احمد شاہ ،عمران خان بتائیں ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب میں ان کے امیدوار کو 16 ووٹ کیسے ملے،دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کئے جاسکتے کیونکہ اگر ان سے مذاکرات کریں گے تو وہ اور طاقتور ہوں گے،میڈیا سے گفتگو

قطر کیساتھ ایل این جی کی درآمد کامعاہدہ طے پاگیاہے:شاہد خاقان، ایل این جی کی پہلی کھیپ اس ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔صحافیوں سے گفتگو، وزارت پٹرولیم اور کویت کی کمپنی کے درمیان ملک میں تیل کی تلاش کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ،پاکستان اور قطر کے درمیان 22 ارب ڈالرز مالیت کا پندرہ سالہ ایل این جی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،قطر سے ایل این جی کی پہلی کھیپ 26 مارچ کو کراچی پہنچے گی

برٹش امریکہ تمباکو کے وفدکی اسحاق ڈاراور سائرہ افضل تارڑسے ملاقات، وزیرخزانہ کے ساتھ منسٹری آف قومی صحت سروسزکی جانب سے جاری کردہ سگریٹ کے پیکٹ پرسائزکوچالیس سے 85فیصدتک کرنے کے معاملے پرتبادلہ خیال

کراچی میں وزیرستان سے زیادہ اسلحہ ہے ،نائن زیروپرچھاپہ شروعات ہیں ،نبیل گبول،رینجرزکی کارروائی میں سیاسی مداخلت ہوئی تواسے روک دیاجائیگا،مجھے قتل کرنے کامنصوبہ تھا،پٹنی نامی ٹارگٹ کلرکوذمہ داری دی گئی کہ لیاری میں قتل کروتاکہ گینگ وارپرالزام آئے ،ایم کیوایم کے بہت سے لوگ الطاف حسین کے خیرخواہ نہیں ،نائن زیروسے اسلحہ اورملزم پکڑے گئے جسے دنیانے دیکھاانکارنہیں کیاجاسکتا،لیکن یہ سازش ہوسکتی ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پاکستان ذکی الرحمن لکھوی کو بھارت کے حوالے کرے یا پھر اسے مقدمے کے لئے عالمی عدالت انصاف میں پیش کرے ، امریکہ

اوباما کا افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وائٹ ہاؤس

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔