بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد : رضا ربانی نے بطور چئیر مین سینیٹ حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر بھی بن گئے

اہم خبریں -

آج کا اخبار

کراچی‘ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ ، غیر ملکی اسلحہ ، بلٹ پروف جیکٹس برآمد، ہیڈ کو ارٹر سیل ،رینجرز کی کارروائی کے دوران سزائے موت کا مجرم اور ٹارگٹ کلر بھی گرفتار ، رینجرز متحدہ کے رہنما عامر خان کو تفتیش کیلئے ساتھ لے گئے،جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھا پہ ما را ، کسی ایم این اے اور ایم پی اے کو حراست میں نہیں لیا ، نو گو ایریا برداشت نہیں کیا جائے گا،، ترجمان رینجرز ،چھاپے ، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف رابطہ کمیٹی کا ملک بھر میں پر امن یوم احتجاج کا اعلان ، تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری بطور احتجاج اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں، وزیراعظم نو ٹس لیں ،رابطہ کمیٹی، تعلیمی ادارے بند ، پر چے ملتوی ،رینجرز نے نائن زیرو اور خورشید میموریل ہال پر چھاپوں کے دوران ولی بابر کے قتل میں ملوث ملزم سمیت پانچ ملزم گرفتا کرلئے،، غیرملکی اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئی، ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو پوچھ گچھ کے لیے ساتھ رکھا ہے، جرائم پیشہ افراد جہاں ہوں گے، وہاں کارروائی کریں گے‘ کرنل طاہر

سندھ رینجرز کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے

پاکستان کوجلدترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکردینگے ، وزیر اعظم، ہمارے ساتھ چلنے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے ہیں اور ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں 20 سال پہلے کھڑے تھے،پاکستان بھر میں موٹر وے کا جال بچھانا چاہتے ہیں جس سے صوبے ایک دوسرے کے نزدیک آ جائیں گے ،فاصلے کے ساتھ دلوں کے فاصلے بھی کم ہو جائیں گے،وہ وقت دور نہیں جب موٹروے کی تعمیر سے لوگ جہاز کے بجائے سڑکوں پر سفر کرنا پسند کریں گے،موٹروے سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا،شاہراہیں بننے سے آمدنی ہوگی اور تجارت بڑھے گی ،بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے ملکی وسائل پر انحصار کریں گے کراچی سے لاہور موٹروے جلد شروع ہوکر پایہ تکمیل تک پہنچے گا،سڑکوں کا جال افغانستان تک لے جانا چاہتے ہیں،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اصلاح کرنی ہے ،توانائی کے مسئلے کو 2017 تک نمٹادیں گے، بجلی کی پیداوار کیلیے تھر میں کوئلے کے ذخائر بروئے کار لائیں گے،کراچی تا لاہور موٹروے M9 کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

نائن زیروپرچھاپہ انٹیلی جنس معلومات پرماراگیا،چوہدری نثار،کراچی میں فوجی آپریشن ایم کیوایم کامطالبہ تھارینجرزکی کارروائی قانون کے مطابق ہے،سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

رینجرز والے خود بغیر اسلحہ لائسنس کمبل میں لیکر نائن زیرو آئے، الطاف حسین کا الزام،نائن زیرو پر دہشت گرد موجود تھے تو رابطہ کمیٹی کو خود ہی بتا دینا چاہیے تھا ،اتنی بڑی دنیا ہے کہیں اور چلے جاتے ،چند دہشت گردوں نے پوری ایم کیو ایم کو بدنام کر دیا ہے،رابطہ کمیٹی کان کھول کر سن لے ،ایم کیو ایم میں دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ہمارے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے،اس عجیب و غریب اسلحہ سے کوئی تعلق نہیں،میری بہن عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار رینجرز ہو گی،نائن زیرو پر کس قانون کے تحت کارروائی کی گئی ،وقاص کے قتل پر پردہ ڈالنے والوں پر اللہ کاعذاب نازل ہوگا،کوئی حق کی بات کرنے والا نہیں یہ ملک چوں چوں کا مربہ بن چکا ہے،میں بکتا نہیں اس لئے اسٹیبلشمنٹ کو میری شکل پسند نہیں، رابطہ کمیٹی فوری طور لائحہ عمل بنائے اور مجھے ایم کیو ایم سے علیحدہ کردے، مجھے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں رہنے دیں،ہم پرظلم بند نہ ہوا تو ابابیل کنکریاں برسائیں گے،قائد ایم کیوایم کا کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب

این اے 122کے انگوٹھوں کی جانچ پڑتال کے بعد تحریک انصاف دوبارہ سڑکوں پر آئے گی، عمران خان ، اس بار تحریک کا مرکز لاہور ہوگا جس کی کارن ابھی سے بھرپور تیاری کریں،پنجاب کے ڈسٹرکٹ صدور کے اجلاس سے خطاب، چئیرمین تحریک انصاف کی تمام ضلعی صدور کو بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت، شاہ محمود قریشی اور اعجاز احمد چوہدری بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اپریل میں پنجاب بھر کا تنظیمی دورہ کریں گے ، ڈویژنل کی سطح پر پارٹی کنونشن ، ساؤ تھ پنجاب میں کسان ریلی اور کسان کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا ، فیصل آباد میں لیبر کنونشن کا انعقاد ہو گا،اجلاس میں فیصلہ

لندن ،آصف زرداری اورالطا ف حسین کے مابین فون پر گفتگو ، الطاف حسین نے آصف زرداری کواپنی رہائش گاہ سمیت ایم کیوایم کے مرکزی دفترنائن زیرواوراپنی ہمشیرہ کے گھرپر رینجرز کے چھاپے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، سینیٹر رحمان ملک کی بھی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو ،الطاف حسین کی رہائش گاہ، ان کی ہمشیرہ کے گھر اورمرکزی دفتر نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپوں، توڑپھوڑ اور خواتین سے توہین آمیز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت

2017تک موجودہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پا لے گی ،خواجہ آصف،ہائیڈرل پاور کے علاوہ سولر اور ونڈ پروجیکٹ سے 7ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکے گی جس سے بجلی کی مکمل ضروریات پر قابو پا لیا جا ئیگا، ایل این جی پروجیکٹ کے ذریعے بھی بجلی کی کمی پر قابو پالیا جائیگا ، ہماری کوشش ہے کراچی سے پشاور تک اور ملک کے دیگر علاقوں میں بجلی کے بحران کو ختم کیا جا سکے اورطلب و رسد میں توازن رکھا جا سکے، جھمپیر ضلع ٹھٹھہ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 49.5میگا واٹ پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب

صدر ممنون حسین کی آذربائیجان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات،توانائی ،سرمایہ کاری اورتجارت کے شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال ، آذربائیجان سے دوطرفہ تعلقات کومضبوط شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں،صدر مملکت ،صدرمملکت کی طرف سے پاکستان میں تعلیم اورطبی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں آذربائیجان کی خاتون اول کوہلال پاکستان عطا

انتہاپسند، دہشتگردی کی روک تھام و خاتمہ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، حکومت اسکا سد باب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،چوہدری نثار

چند عسکریت پسند گروپ سانحہ پشاور کی طرزپرپنجاب بالخصوص راولپنڈی میں مزیدحملوں کی پلاننگ کررہے ہیں ،وزارت داخلہ کوقانون نافذکرنے والے اداروں کی رپورٹ

واپڈا اور چائنہ تھری گارجز کے درمیان معاہدہ طے، وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

عملے کی غفلت کے باعث نیشنل ہیلتھ سروسز میں تیرہ لاکھ ڈالر کی ویکسین خراب ہوگئی

نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کے خلاف ایاز صادق کی درخواست مسترد

ٹریبونلز میں فیصلے کی تاخیر کرنے والے ججوں کو نکال دیا جائے، پی اے سی چیئرمین ایف بی آر اور ڈی جی آڈٹ کے مابین جھڑپ،کرپٹ افراد کو نہیں چھوڑوں گا، طارق باجوہ،باتیں نہیں ریکارڈ سے خود کو دیانتدار ثابت کریں، پی اے سی آڈٹ حکام سے بدتمیزی کرنے پر پی اے سی نے چیئرمین ایف بی آر کو بھی جھاڑ پلا دی

اسلام آباد کے سیکٹرزمیں نیلام شدہ پلاٹوں ،مختلف اداروں کو دی گئی اراضی کی تفصیلات اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ اگلے اجلاس میں پیش کریں،قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کی سی ڈی کو ہدایت ،چیرمین پی ٹی اے کو 3جی اور 4جی لائسنسوں سے پاکستان کو فائدے اور مستقبل کے منصوبے پیش کرنے کی بھی ہدایت

القاعدہ، ٹی ٹی پی یا کسی دہشت گرد تنظیم کو کسی بھی صورت میں کوئی پیشکش نہیں کی گئی، ترجمان حکومت پنجاب،امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل اور لانگ وال جرنل کے حوالے سے چھپنے والی خبرغلط، گمراہ کن اور قطعی بے بنیاد ہے،وزیراعلی محمد شہباز شریف دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ کررہے ہیں،بیان

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے کارکن صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹس جاری کردیئے،صولت مرزا کو رواں ماہ 19 مارچ کوصبح ساڑھے 5بجے پھانسی دی جائے گی

پاکستانی سماجی کارکن کے لیے دولت مشترکہ کا یوتھ ایوارڈ، 28 سالہ گلالئی اسماعیل کو لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا

صدر اوباما نے ڈیوڈ ہیل کو پاکستان کیلئے سفیر نامزد کر دیا،ڈیوڈ ہیل موجودہ سفیر رچرڈ اولسن کی جگہ لیں گے،ہیل کے لئے یہ پہلا موقع ہو گا کہ وہ کسی جنوبی ایشیائی ملک میں بطور سفیر تعینات ہوں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔