بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتیں بر قرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے اب پٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کی جائے گا۔ پٹرول کی قیمیتوں کے حوالے سے اسحا ق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 27سے 18 فیصد کر رہے ہیں۔اسحا ق ڈار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مستحکم ہے جس کی وجہ سے 31مارچ تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے،بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی سے علاقائی استحکام متاثر ہورہا ہے،بھارتی فائرنگ کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانا ہے،آرمی چیف کی سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کے دوران گفتگو، فوجی دستوں سے ملاقات ،آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم کو سراہا

بعد ازاں آرمی چیف نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کے رہائشیوں سے بھی بات چیت کی

اپنے بل بوتے پر پاکستان اگلے تین سال میں بجلی بحران پر قابو پا لے گا ، نواز شریف،پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے، یہ ملک کاروبار کے لھاظ سے محفوظ ہے ، کم لاگت سے بجلی بنانے کے منصوبے حکومت کی ترجیح ہے،ملک کی معاشی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ،خطے میں معاشی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے ،پاکستان کو امن و امان کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہمارے ارادے مصمم اور مضبوط ہیں، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،دہشت گرد بھول جائیں گے کہ ان سے کوئی رعایت کی جائے گی،صنعت و تجار ت سے متعلق پالیسوں کے تسلسل کو برقرا رکھا جائیگا ،معیشت اور امن و امان کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں ، پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ اور مہمان نواز ملک ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری ابھی سے پاکستان میں منصوبے لگانا شروع کر دیں ،ایران اورانڈونیشیا کے ساتھ ترجیحی تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ،مراکش اور ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ بھی ترجیحی تجارت کا معاہدہ کریں گے، اگلے تین سال میں برآمدات 50ارب ڈالر تک لے جائیں گے ۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں 9 ویں ”ایکسپو پاکستان“نمائش کی افتتاحی تقریب ،چین سے حاصل کئے گئے طیارے پاک فضائیہ میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب

پاکستان کاڈھاکہ میں پی آئی اے سٹیشن منیجر سے ناروا سلوک پربنگلہ دیش سے شدید احتجاج ،وضاحت طلب،کرغزستان کے وزیر خارجہ آج آئیں گے جبکہ بھارتی سیکرٹری خارجہ3 مارچ کو پہنچیں گے،بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان ہم منصب سے ملاقات کریگا،کشمیر سمیت تمام ایشوز پر بات چیت کی جائے گی ،ملاقاتوں کا ایجنڈا تیار کیا جارہا ہے ،تسنیم اسلم ، پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ،صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ، امریکہ نے آئندہ بجٹ میں پاکستان کیلئے 804 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار اہم ہے اور افغانستان میں مفاہمت کی پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

تحریک انصاف اور حکومت سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہیں،اسحاق ڈار ، دوسری جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں تاکہ پانچ مارچ کو سینٹ الیکشن سے پہلے انتخابات کو شفاف ترین بنایا جاسکے،سینٹ الیکشن میں بیلٹ خفیہ نہ رکھنے کی تحریک انصاف کی تجویز پر غور کیا جائے گا ، حکومت جوڈیشل کمیشن خلوص دل سے بنانا چاہتی ہے ، معیشت میں بہتری کے حوالے سے قوم کو آج بہت بڑی خوشخبری ملے گی،وفاقی وزیر خز انہ کی جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو، پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کی دعوت میں شرکت کے حوالے سے آج فیصلہ کرینگے، جہانگیر ترین

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد بارے پنجاب‘ سندھ‘ کے پی کے حکومت اور الیکشن کمیشن سے آج تک حتمی تاریخ مانگ لی،صوبے اور الیکشن کمیشن واضح کرے کہ وہ کب تک بلدیاتی انتخابات کرا دیں گے۔ عدالت بلدیاتی انتخابات نہ کرانے‘ پبلک سیفٹی کمیشن غیر فعال ہونے سے شہریوں کو درپیش مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔ مزید وقت نہیں دیا جا سکتا۔ بلدیاتی انتخابات نہ کرانے اور عدالتی حکم پر عمل درامد نہ کروانے پر صوبوں کو خمیازہ بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے،عدالت کا حکم، آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے سیاستدانوں سمیت کوئی بھی کسی بھی مجبوری کے تحت آئین کو بالائے طاق نہیں رکھ سکتا،جسٹس جواد ایس خواجہ ،سندھ میں سیاسی بنیادوں پر حد بندیاں نہیں ہو سکتیں یہ سب ریونیو اسٹیٹ کے تحت ہی ہونا ہے،جسٹس سرمد جلال عثمانی کے ریمارکس

شکیل آفریدی کی عدم رہائی پر امریکی کانگریس میں پاکستان کی 50 کروڑ ڈالر امداد روکنے کی کوشش ، اسامہ بن لادن کو پکڑوانے والے شخص کو پا کستا ن نے جیل میں ڈال کر ہمارے منہ پر تھپڑ مارا ،امریکی رکن کا نگر یس ،مسئلے کا حل سفارتی طریقوں سے مسلسل بات چیت کے ذریعے ہی نکل سکتا ہے، امریکی وزیر خارجہ

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے آئین میں 22ویں ترمیم کا بل تیار ،22ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 59،63 اے اور 226 میں ترمیم کی تجویز

واشنگٹن‘آئی ایس آئی چیف کی سی آئی اے ڈائریکٹرجان برینن سے ملاقات،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دوطرفہ انٹیلی جنس شیئرنگ پر تبادلہ خیال

ایف بی آرنے محصولات وصولیاں بڑھانے کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ، انکم ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرانے والوں کی درآمدات پر3 تا8 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد

سیاستدانوں،ارکان پارلیمنٹ اورقانونی ماہرین کی سینیٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم کے اقدام کی حمایت، کھلی رائے شماری انتخابی عمل کو آرادانہ اور شفاف بنائے گی۔ راجہ ظفر الحق، انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے آئینی ترمیم انتہائی اہم ہے، سینیٹر زاہد خان

سدرن پاور کمپنی اور جاپان پاور جنریشن نے تین ارب انیس کروڑ روپے وزارت پانی و بجلی کے دبا لئے ، دونوں کمپنیز کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی کم ہے اور باقی کمپنیوں کے مقابلے میں مہنگی بجلی پیدا کررہی ہیں‘ کے پی کے میں اپنی مدد آپ کے تحت بجلی پیدا کرنے کے 356 منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سے رواں سال کے آخر تک 111 منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔ سینٹ قائمہ کمیٹی پانی و بجلی

پٹرولیم مصنوعات پر 27 فیصد جی ایس ٹی ،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی نمائندے کی سیکرٹری دفاع سے ملاقات ، ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی

غازی عبدالرشید قتل کیس ،پرویز مشرف کی استثنیٰ ایک دفعہ پھر مسترد،عدالت نے دس مارچ کو طلب کرلیا

بنگلہ دیش،(پی آئی اے) کے آپریشن منیجر سے ناروا سلوک، قومی ائیر لائن نے فلائنٹ آپریشن معطل کر دیا، بنگلہ دیشی حکام ڈھائی ماہ سے عملے کو ہراساں کر رہے ہیں ، ناروا سلوک کے بعد آپریشن جاری نہیں رکھا جا سکتا بنگلہ دیشی حکومت سیکیورٹی ایجنسیوں کے ناروا سلوک کا نوٹس لے، تر جما ن پی آئی اے

الیکشن کمیشن کا الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کا فیصلہ،الیکشن ٹریبونلز کو 2 بار پہلے بھی توسیع دی گئی جس کی مدت کل تک ختم ہو جائے گی،2 بار توسیع کے باوجود الیکشن ٹریبونلز اپیلیں نمٹانے میں ناکام رہا

پاکستان کیلئے صدارتی نظام حکومت ہی بہترہے ،پرویزمشرف ،نوازشریف ملک کونہیں چلاسکتے ،خودہی مستعفی ہوجائیں ،انتخابات میں دھاندلی پرسپریم کورٹ حکومت کوفارغ کسی عہدے کی خواہش نہیں ،عمران خان کی سولوفلائٹ کاپاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ہے ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

پاکستان کی افغانستان کو قدرتی آفات کے متاثرین کیلئے ہر ممکن امداد کی پیشکش،وزیراعظم کا افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی تعزیت کا بھی اظہار

کویت نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کیلئے3 کروڑ20 لاکھ ڈالرقرض فراہم کرے گا،معاہدے پر دستخط

بھارت کے54جنگی قیدیوں سمیت 74 دفاعی اہلکار لاپتہ ،71ء کی جنگ کے54جنگی قیدی پاکستان کی تحویل میں ہیں، بھارتی دعویٰ، کو ئی بھا رتی جنگی قیدی ہما ری تحویل میں نہیں‘پا کستا ن

نبیل گبول سے رابطے ہوتے رہے ہیں‘ جہانگیر ترین ، اسحق ڈار سے ملاقات میں سینٹ الیکشن میں ووٹنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں‘ رہنما پی ٹی آئی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔