بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

تازہ ترین خبریں

پاکستان کاروبار کے لیے ایک محفوظ ملک ہے اور ہم سرمایہ کاروں کو یہاں آ کر کاروبار کرنے کی دعوت دیتے ہیں

 ایکسپو سینٹر کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعطم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایکسپو پاکستان ہماری صنعتی ثقافت کا حصہ ہے اور ہماری ثقافت کی عکاسی کرتا ہے. ایکسپو پاکستان میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے پاکستان کو خوشحال ملک بنانا چاہتے ہیں.ملک کی معاشی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے کراچی  کاروباری حوالے سے خطے میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اگلے تین سال میں بر آمدات 50 ارب ڈالر تک لے جائیں گے کیونکہ پاکستان کی پیداوار بڑھے گی تب ہی بر آمدات میں اضا فہ ہو گا.. نمائس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ نمائش عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں اہمیت کی حامل ہے اور میں یہاں موجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں.اس طرز کی  نمائش سے پاکستان کی مصنوعات کو متعارف کروانے کا موقع ملتا ہے،  پاکستان کے بیدا کردہ باسمتی چاول دنیا میں منفرد حیثیت رکھتے ہیں. پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے . چین اور ملائیشیا کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کیے گئے ہیں. انہوں  نے اعادہ کیا کہ made in Pakistan  کو ایک برانڈ کے طور پر ابھاریں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیر اعظم نواز شریف سے خیبر پختونخواہ کے صوبائی و قومی اسمبلی اراکین کی ملاقات ،اراکین نے صوبے میں پارٹی مشکلات،فنڈنگ اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،وزیر اعظم مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی،سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کو برداشت نہیں کیا جائیگا ، وزیر اعظم ،سینیٹ الیکشن ہارس ٹریڈنگ،آئینی ترمیم کیلئے وزیر اعظم کا سیاسی قائدین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ،ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے بنائی گئی دونوں کمیٹیوں نے اپنی اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی، آئینی ترمیم کے حوالے سے کام کو تیز کیا جائے ،وزیر اعظم کی کمیٹی ممبران کو ہدایت،ملک میں جمہوریت اور مضبوط اداروں کے تقدس کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے ،سینیٹ الیکشن کو ہر صورت غیر جانبدارانہ بنایا جائے ،وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور مضبوط اداروں کے تقدس کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے

دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے مرو یا مارو اور اب نہیں تو کبھی نہیں کے جذبے سے لڑنا ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب،قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی ،مزید قربانیاں بھی دینا ہو گی ،انشا اللہ وہ دن بھی جلد آئے گا جب اس نا سور کا مکمل خاتمہ اور صفایا ہو جائے گا،حکومت ،عسکری قیادت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مکمل یکسو ہے ،دہشتگردی کا خاتمہ صرف بندوق کی گولی سے ممکن نہیں ، غربت بیروزگاری کے خاتمے ،تعلیم کے فروغ اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کی گولیاں بھی چلانا ہوں گی ، انتہا پسندی صرف مدارس سے نہیں جڑی ہوئی ،یہ چند یونیورسٹیوں، کالجز ،دفاتر، کارخانوں میں بھی ہے ،یہ کسی مخصوص جگہ کا نہیں بلکہ ذہنیت کا نام ہے جسکے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، مدارس ، سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں صبروتحمل ،برداشت اور ایک دوسرے کی بات سننے کا حوصلہ رکھنے کے حوالے سے مضامین کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع ہو چکا ہے ،پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں سیف سٹی کا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں ،آغاز لاہور سے ہوگا ،ایک ہزار بائیو میٹرک مشینیں ، گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے سکینرز تین سے چار ہفتوں میں پاکستان پہنچ جائینگے ،شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن پریس کانفرنس

ملک کے سرمایہ کار تیاری کرلیں، 2سال بعد انہیں ملک میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ملنے والے ہیں، خرم دستگیر خان، رواں سال کے آخرتک ایل این جی کی درآمد کا آغاز ہوجائے گا، 3600 میگاواٹ بجلی ایل این جی سے پیدا ہوسکے گی،پاک بھارت تجارت میں رکاوٹ بھارت کی طرف سے آئی ہے لیکن آئندہ ماہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کی پاکستان آمد سے دوطرفہ بات چیت میں بہتری پیدا ہوگی، میڈیا سے گفتگو

کرپشن کے خلاف جہاد کررہے ہیں، عمران خان ،خیبر پختونخواہ میں امریکہ اور افغانستان کی وجہ سے حالات خراب ہیں،امریکہ کے جانے کے بعد پاکستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے،سرمایہ کار خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری کریں ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے، چیئرمین تحریک انصاف کی دبئی میں میڈیا سے گفتگو

مولانا فضل الرحمان کا 22 آئینی ترمیم کی حمایت کرنے سے انکار ،جب تک اکیسویں پئینی ترمیم پر تحفظات دور نہیں ہوجاتے بائیسویں ترمیم کی حمایت نہیں کرینگے ، سعد رفیق کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

پٹرولیم قیمتوں میں اگلے ماہ ڈیڑھ روپے تک اضافے کاامکان،ایل ایم جی کی درآمدکے حوالے سے بھی اہم پیشرفت،ایل ایم جی کی درآمدسے گیس بحران کاجلدخاتمہ ہوگا

سپریم کورٹ نے کراچی الیکٹرک کوواپڈا سے ملنے والی650میگاواٹ بجلی اور بقایا جات کی تفصیلات طلب کر لیں، سماعت 2ہفتے کے لئے ملتوی

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کا دوسراروز، نجکاری ترمیمی بل 2014 پر شق وار بحث پر نجکاری ،ٹرانزکشنز کی تحقیقات کی ایک سالہ مدت کو تین سال تک بڑھانے پر اتفاق ، نجکاری میں شامل تمام اہل بولی دہندگان کیلئے نیشنل سیکورٹی کلیرنس سرٹیفیکٹ لینے کا پابند بنانے کی ترمیم بھی متفقہ طور پر منظور،پی ٹی سی ایل ، ایم سی بی ، او جی ڈی سی ایل جیسے دوسرے اداروں کی نجکاری کے حوالے سے اب بھی سوالات کھڑے ہورہے ہیں پرائیوٹیائیزشن،ٹرانزکشنزکی تحقیقات کیلئے ایک سال مدت کم ہے ، سینیٹر صغریٰ امام ،سینیٹر عثمان سیف اللہ ، سینیٹر رفیق رجوانہ نے تحقیقاتی مدت کو بڑھانے پر حمایت کردی

دہشت گردی کیخلاف جنگ ، امریکہ کا پاکستان وافغانستان کو 3.4 ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان ، پشاور سکول حملے کے بعد پاکستان نے دہشت گردوں کو شکست دینے کا عزم کر لیا ہے ،جان کیری،امریکا دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ مل کرکام کررہا ہے‘امریکی وزیر خارجہ

ہارس ٹریڈنگ کی لعنت کو ختم کرنا ہے،اے پی سی بلانے پر غور کر رہے ہیں، اسحاق ڈار ،ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئینی ترمیم کی تجویز موجود ہے،خواجہ سعد رفیق ،ہارس ٹریڈنگ تمام سیاسی جماعتوں پر بدنما داغ ہے،حکومت خاتمے کیلئے اے پی سی بلائے ،خورشید شاہ ، قانون سازی صرف سینیٹ کیلئے نہیں ایسا قانون بنایا جائے کہ کوئی انتخابات پر انگلی نہ اٹھا سکے،راجہ پرویز اشرف

بھارت نے پاکستان کے ساتھ شملہ معاہدے کے تحت مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز پر مذاکرات شروع کرنے پر آمادگی ظاہرکردی، بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر آئندہ ماہ پاکستان سمیت تمام جنوبی ایشیائی ملکوں کا دورہ کریں گے

پاکستان میں ویکسین کے ناقص انتظام پر اقوام متحدہ کو تشویش،حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو بچپن کی بیماریوں کے خلاف موثر بنائے‘ اقوام متحدہ کا پاکستان پر زور

مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بھارتی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، سرتاج عزیز ،بھارت پر عالمی دباؤ کارگر ثابت ہوا،گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے ،بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورہ پاکستان پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز پر تفصیلی بات چیت ہوگی ،خطے کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے،دونوں ممالک میں امن سے خطے میں خوشحالی آئیگی ،مشیر برائے خارجہ امور

ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے حالیہ واقعات میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی ملوث ہے،مقصد تنظیم کے ارکان کی پھانسیاں رکوانے کے لیے حکومت پر دباوٴ ڈالنا ہے، ۔ وزارتِ داخلہ، کالعدم تنظیم نے کارروائیوں کے لیے القاعدہ سے بھی مدد مانگی تھی، انکار پر اس نے تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔لشکرِ جھنگوی جیلوں میں قید اپنے شدت پسندوں کی رہائی کے لیے عام لوگوں کو یرغمال بھی بنا سکتی ہے، صوبوں کو خط

تحریک انصاف نے جھگڑا اور راحیلہ مگسی کو اسلام آباد سے سینٹ کیلئے ٹکٹ کے اجراء اور کاغذات نامزدگی کی منظوری کے فیصلہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،کاغذات مسترد کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا،مسلم لیگ ن نے کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلے عام خلاف وزری کرتے ہوئے ہارس ٹریڈنگ شروع کردی ہے،شعیب رزاق کی گفتگو

پاک ایران سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی نعش اور زخمی کو ایرانی فورسز اپنے ہمراہ لے گئیں

ایم کیوایم میں شمولیت جلدبازی تھی ،پیپلزپارٹی یاتحریک انصاف فیصلہ عوام کریں گے ،نبیل گبول،میری سیاست اب شروع ہوئی مجھے بڑے عہدے کی پیشکش ہے ،لیکن لیاری کے عوام جوفیصلہ کریں گے وہ قبول کروں گا،شاہ محمودقریشی اچھے دوستی پی پی کے کارکنوں سے رابطے ہیں ،سابق رکن اسمبلی کاانٹرویو

افغان حکومت امن چاہتی ہے تو طالبان کو اقتدار میں شریک اور افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ کو روکے،پرویز مشرف،پاکستان نے بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے افغان سرزمین پر طالبان جیسے گروپوں کی حمایت کی، امریکہ اور اتحادی ہمارے خدشات کو نہ سمجھ سکے تو مجبوراً ان گروپوں پر انحصار کرنا پڑا،آرمی چیف سمیت فوج نے درپردہ میرا ساتھ دیا ہے، امریکی جریدے کوانٹرویو

دبئی عدالت نے پاکستان پولیس کی عزیز بلوچ سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی،عزیز بلوچ سے ملاقات وقت اور دن کا تعین دبئی پولیس کرے گی

بھارت آج 13 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دے گا، رینجرز حکام

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔