بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

تازہ ترین خبریں

کرکٹ ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک شکست

کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کو 150 رنز سے شکست دے دی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 310 رنز سکور کیے۔رامدین اور سائمنز نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ سمتھ نے 23، براوو نے 49 اور کرس گیل نے 4 رنز کی اننگ کھیلی۔ آندرے رسل نے 17 گیندوں پر 42 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔ سیمی نے 30 سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے دو ،وہاب ریاض ، سہیل خان اور محمد عرفان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 160 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ پاکستان کے چار ابتدائی بلے باز صرف 1 رن پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد بیٹنگ لائں سنبھل نہ سکی۔ عمر اکمل اور صہیب مقصود نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا اخبار

افغان طالبان نے دفتر کھول لیا، پاکستان کی تصدیق،افغان حکومت کی طالبان سے مذاکرات کی تصدیق، افغان صدر کا پاکستان کو خراج تحسین

حکام نے توقع ظاہر کیا ہے کہ مذاکرات رواں سال مارچ میں شروع ہوجائیں گے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پاکستان حکومت میں شامل ایک اہم ذرائع نے تصدیق کی ہے

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،پاکستان کی پیشکش ،افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے،پڑوسی ملک کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں،بھارتی سیکرٹری خارجہ کی دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ،بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشو پر بات ہوگی ،ٹریک ٹو کوششیں براہ راست مذاکرات کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں،بھارت کی طرف سے کشتی کا ڈرامہ رچایا گیا جو اپنے انجام تک پہنچ رہا ہے، پاکستان میں سزائے موت ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

سلمان تاثیر ، یوسف رضا گیلانی کے اغوا کئے گئے بیٹے افغانستان میں موجود ہیں ، صوبائی وزیر داخلہ، اغوا برائے تاوان کے حوالے سے ایسے خاندان بھی ہیں جن سے تاوان کی رقم وصولی کے باوجود اغوا شدہ گان کو بھی قتل کر دیا گیا، اسمبلی فلور پراظہار خیال

سینیٹ الیکشن،الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے،4 آزاد امید واروں کے کاغذات نامزد مسترد،مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید،اقبال ظفر جھگڑا،راجہ ظفر الحق ،مشاہد اللہ،عبد القیوم اشرف گجر ،ظفر علی شاہ اور دیگر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی درست قرار،پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن،شوکت بسرا،اسلام الدین شیخ اور دیگر کے کاغذات منظورتحریک انصاف کے نعمان وزیر ،عبد اللطیف یوسفز ئی ،ثمینہ عابد ،رابعہ بصری کے کاغذا ت نامزدگی منظورکر لئے گئے،بلوچستان سے میر حاصل بزنجو،میر یوسف ،میر راؤف ،عبد الغفور حیدری،میر نعمت اللہ زہری ،عثمان کاکڑ ، جمالی الدین کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات درست قرار پائے ہیں،الیکشن کمیشن

صدر مملکت نے سزائے موت کے 6 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں، مجرمان میں آچر عرف بھائی خان، عبدالعزیز، بشیر احمد، محمد فیصل، محمد افضل،منور علی شامل،متعلقہ جیل حکام کو تمام مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کرانے کی ہدایت کردی گئی

اسحاق ڈار کا عمران خان کے نام خط ، الزامات کوبے بنیاداورگمراہ کن قراردیا ،میرے بیٹوں سے متعلق آپ کے بیان پرافسوس ہوا ،آپ نے چالیس لاکھ ڈالرکالے دھن کاذکرکیا،40لاکھ ڈالردبئی منتقل کرنے کاالزام غلط ہے ، بیٹوں کوچالیس لاکھ ڈالر بطورقرض دیا،میرے بیٹوں نے بینک کے ذریعے رقم واپس بھی کردی،وفاقی وزیر خزانہ کے خط کا متن

آصف علی زرداری کراچی سے دبئی روانہ ، لندن جائینگے،بلاول بھٹو زرداری کا آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت سے متعلق افواہیں جلد دم توڑ جائیں گی۔بلاول بھٹو

تمام پاکستانی سیاست دان اور شہری بیرون ملک میں اپنے اثاثے ظاہر کریں،عمران خان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،پانچ دہشت گرد ہلاک‘ ایک جوان شہید

حکومت نے انتخابی اصلاحات لانے کاپروگرام موخر کر دیا ، کمیٹی کا ا جلاس نہ بلانے کا فیصلہ

پاک افغان اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ،جلال آباد ار طورخم کے مابین اضافی کیرج وے کی تعمیر کا فیصلہ، فنڈز مہیا ہوتے ہی اس پر کام شروع کردیا جائے گا،افسران وزارت ریلوے

سینٹ کے انتخابات خفیہ رائے دہی کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے کئے جائیں ،پی ٹی آئی ہم خیال گروپ،عوامی جمہوری اتحاد کوپی ٹی آئی میں ضم کئے بناء لیاقت ترکئی کو ووٹ نہیں دینگے،میڈیاسے بات چیت

وفاقی حکومت ، اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ میں رجسٹریشن فارم کو جامع بنانے ، دینی مدارس بورڈز کے قیام پر پیش رفت ،2010ء معاہدہ کے تحت 5 تعلیمی بورڈز قائم کئے جائینگے،ذرائع، مدرسہ اور مکتب میں تفریق کی جائے، تمام مدارس کے بنک اکاؤنٹس کھلوائے جائیں، فنڈنگ کی مانیٹرنگ ، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی طلباء کی بے دخلی پر بھی کوئی اعتراض نہیں، مدارس کی اسناد کو 2010ء معاہدہ کے تحت تسلیم کیا جائے، رجسٹریشن کیلئے باقاعدہ ادارہ قائم کرکے بے جا پراپیگنڈہ بند کیا جائے، حکومت سے علماء کا مطالبہ، وزارت نے علماء کی تجاویز کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا

حکومت سینیٹ انتخابات میں 12 ارب روپے کی کھلے عام رشوت بانٹی گئی،طاہرالقادری کا الزام ،الیکشن کمیشن کیوں خاموش ہے؟دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت قومی ایشوز پر حکومت کی ہٹ دھرمی و ڈھٹائی پہلے سے کئی گنا بڑ گئی ہے، کارکنان بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کریں،عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے مشترکہ خصوصی اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب

بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈی آئی جی نے مانگی معافی پر قبول نہ ہوئی،وزارت داخلہ نے معافی قبول نہ کرتے ہوئے کارروائی کا حکم جاری کردیا

سینیٹ الیکشن،ڈنکے کی چوٹ پر ووٹوں کی خرید و فروخت کا انکشاف ، بلوچستان اور فاٹا کے اراکین قومی و صوبائی کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی رشوت پیش پیپلز پارٹی نے پتے درست کھیلے تو قائد ایوان اور چیئر مین شپ کے عہدے پھرمل سکتے ہیں، تجزیہ نگار

ڈاکٹر شاہدکی موت حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی ،ڈاکٹربابراعوان،حکومت مسیحاوٴں کے بجائے اپنے اثاثے بچانے میں لگی ہے ،ڈاکٹروں کاملک چھوڑکرجانابہت بڑاالمیہ ہے ،نوازشریف کی سوچ تاجرانہ ہے ،احتساب کے اداروں کی زبان کوتالے لگے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

پاک بھارت معطل شدہ مذاکرات کی تیاریاں عروج پر‘ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر آئندہ ماہ پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم نرینڈ مودی کا نیک خواہشات پر مبنی مکتوب میاں نواز شریف تک پہنچائیں گے‘ رپورٹ

ابوظہبی کی اللمصفہ انڈسٹریل ایریاکی عمارت میں آگ لگنے سے پاکستانیوں سمیت 10افرادجاں بحق،متعددزخمی

پاکستان میں سرگرم جرائم پیشہ گروہوں نے انسانی سمگلنگ کے ذریعے 2013 میں 927 ملین ڈالرز کمائے۔ اقوام متحدہ،غیر قانونی کاروبار میں ایک ہزار سے زائد گروہ ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی رپورٹ

امریکا کا سائبر جرائم کے دو مشتبہ پاکستانی ملزموں تک رسائی کا مطالبہ ، امریکی ایجنسی نے ایف آئی اے سے رابطہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان تک رسائی مانگی ہے۔ سینئر افسر ایف آئی اے

برطانیہ نے سم کارڈ کمپنی کو ہیک کیا، ’پاکستانی موبائل کمپنیاں محفوظ رہیں‘امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ، برطانوی ایجنسی کے پاس پاکستانی موبائل کمپنیوں کے کوڈز بھی موجود تھے: دا انٹرسپیٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔