بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

تازہ ترین خبریں

لاہور: پولیس لائنز کے قریب دھماکا،8افراد ہلاک(اپ ڈیٹ)

لاہور میں پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر زوردار دھماکے کے نتیجے میں8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، سی سی پی لاہور کے مطابق دھماکا نصب شدہ بم کا تھا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میںنصب کیا گیا ۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو شامیانے لگا کر بند کر دیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع نے 8افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دوسری جانب دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ پولیس نے شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی ہے اورپولیس لائنز کے اطراف سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کی لاہور بم دھماکے کی شدید مذمت، وزیراعظم کے عزم کے مطابق دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر رہیں گے ،دہشت گردوں کو چوراہوں پر پھانسیاں دی جانی چاہئیں،عابد شیر علی، سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم نے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ،300 انسانوں کو زندہ جلانے میں ملوث وحشی عبرتناک سزا سے نہیں بچ سکیں گے، کراچی کیلئے بجلی کا ایک یونٹ بھی کم نہیں کیا جا رہا ،کے الیکٹرک نجی کاروباری کمپنی ہے جو 100 ارب روپے کی نادہندہ ہے ،رقم کی وصولی کیلئے تمام قانونی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،انتظامیہ کو کہہ دیا اگر کمپنی نہیں چلا سکتی تو حکومت کے حوالے کر دے، بابر اعوان نے 4 کروڑ روپے رشوت لیکر نندی پور پاور پروجیکٹ میں 2 سال تاخیر کرائی جس سے قومی خزانے کا 113 ارب روپے کا نقصان ہوا ،پریس کانفرنس سے خطاب
پرویزالٰہی زخموں پر نمک پاشی نہ کریں‘ ہر معاملے پر سیاست چمکاناچوہدری برادران کا وطیرہ ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت ، دہشت گردی کی مذمت کرنے کی بجائے پرویز الٰہی کے تنقیدی بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں‘ سیدزعیم حسین قادری کا ردعمل
پاکستانیوں کی ایک سال میں دبئی میں تقریبا 441 ارب روپے کی سرمایہ کاری
پاک چین اقتصادی راہداری روٹ تبدیل نہیں کیا گیا، آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء جب چاہیں انہیں روٹ پر بریفنگ دینگے ‘ اقتصادی راہداری روٹ کیلئے ہزارہ ، راولپنڈی کمشنرز نے 2 سال کی محنت سے زمین خریدی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان

آج کا اخبار

سانحہ بلدیہ ٹاون اندوہناک واقعہ ، اسکا چالان فوری طور پرعدالت میں پیش کیا جائے ،وزیر اعظم ،سانحہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، متاثرین کو انصاف دلایا جائے گا ،ملک اس وقت مزید کسی دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت میں جیتیں گے،نوازشریف ، قومی ایکشن پلان کسی حکومت یا جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ،ہمیں مشترکہ طور پر یہ جنگ جیتنی ہے جس میں ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر ملک کے مستقبل اور سکیورٹی کاانحصار ہے، قوم دہشت گردی کے خلاف مرتب کیے گئے قومی لائحہ کے نتائج دیکھنا چاہتی ہے ، ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا ۔، دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے سندھ اپیکس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب ،وزیرا عظم کا سندھ پولیس کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار، کارکردگی بہتر بنا نے کی ہدایت

چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ دہشت گردی کے 64مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں گے ۔آئی جی سندھ نے دہشت گردی کے 84مقدمات کی فہرست سندھ حکومت کو ارسال کی تھی

کراچی پاکستان کی معیشت میں اہم کردار رکھتا ہے ، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر یہاں امن کا قیام ناگزیر ہے ،جنرل راحیل شریف،سیاسی ، مذہبی ، لسانی اور فرقہ ورانہ امتیاز کے بغیر شفاف آپریشن ناگزیر ہے ، رینجرز نے کراچی میں پائیدار امن اور استحکام کا ماحول پیدا کیا ہے جس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت ہے ، پولیس کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے ، تقرریوں اور تبادلو ں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے،چیف آف آرمی سٹاف کا کراچی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم کا فائیو کورہیڈ کوارٹر کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات کی ،ڈی جی آئی ایس پی آر،وزیر اعظم کراچی میں جاری آپریشنز اور امان وامان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار،کور کمانڈر کراچی کا وزیر اعظم کو قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد،جاری ٹارگٹڈ آپریشن ،رینجرز،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی پرتفصیلی بریفنگ دی،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہے گا، نواز شریف

عوام کیلئے تحفہ، بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 21پیسے فی یونٹ کمی کاامکان

آرمی چیف سے امریکی معاون وزیردفاع مائیکل ورکرزکی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورخطے کی صورتحال اورافغانستان کے امورپرتبادلہ خیال

دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایشیائی و افریقی ملکوں کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، پاکستان ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے،صدر ممنون حسین

پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے بارے کئے گئے اپنے وعدے پورے کر ے ، ایرا ن ،پاکستان کو گیس کی فراہمی سیاسی دباؤ کے باعث تاخیر کا شکار، پاکستان اگر منصو بہ شروع نہیں کرتا تو ایران جنوب کے علاقے بلوچستان سے گیس اپنے صوبے سیستان میں منتقل کر دے گا،منصو بے میں تاخیر کی صورت میں پا کستا ن پر کوئی جرمانہ نہیں کر یں گئے ،ترجمان ایرانی مجلس توانائی کمیشن،پاکستان اپنی حدود میں پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانے کا کام تین ماہ میں شروع کر دے گا ،گیس کا حصول ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا ،وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی

وفاقی دارالحکومت میں23مارچ پریڈ کے موقع پر مدارس کی عارضی تعطیلات کا فیصلہ،پریڈ گراؤنڈ کے2کلو میٹر کے ایریا کے مدارس و امام بارگاہیں6روز بند رکھنے کافیصلہ، ذرائع، وفاق المدارس العربیہ نے 40 سے زائد مدارس کی بندش کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اسلام آباد انتظامیہ نے اعتماد میں نہیں لیا، ترجمان ،مدارس دینیہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، عارضی بندش افسوسناک و غیرمعقول ہیں، مدارس کو مشکوک بنانے کی روش سے حکمران باز رہیں،قاضی عبدالرشید و دیگر کا رد عمل

سٹاک مارکیٹ میں ان سائیڈر ٹریڈنگ کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے،اسحاق ڈار، مارکیٹ سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائے اور انہیں سخت سزائیں دی جائیں، ایسی مثالیں قائم کی جائیں کہ آئندہ کسی کو چھوٹے سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچانے اور ان کی حق تلفی کا موقع نہ مل سکے،وفاقی وزیر خزانہ کا ایس ای سی پی کے ملازمین سے خطاب

پیپلزپارٹی آج بھی متحد ،قیادت پرتنقیدکرنے والاپارٹی کادوست نہیں، بلاول بھٹو

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے چیئرمین نادرا کی ملاقات،چیف الیکشن کمشنر کی خیبر پختونخواہ میں انتخابی فہرستوں کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت،چیئرمین نادرا نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کردی

عمران خان حکومت کو گرانے پر اپنی تو انیا ں صر ف کر نے کی بجا ئے قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لیے کا م کر یں،سینیٹر پرویز رشید، بلدیہ ٹاؤن کے 250شہداء سے انصاف ہونا چاہیے بلدیہ ٹاؤن واقع میں جو بھی ملوث یا مجرم ہوگا اس کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی، میڈیا سے گفتگو

شمالی وزیرستان ایجنسی سمیت فاٹا کے متاثرین کی وطن واپسی کے لئے وزارت خزانہ سے 43ارب روپے سے زائد رقم فراہم کرنے کے لئے سمری ارسال ،فرنٹیئر ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کافاٹا میں مکانات کی تعمیر کیلئے 32ارب سے زائد نقد امداد کے لئے 7ارب سے زائد جبکہ متاثرین کو وطن واپس بجھوانے کے لئے 3ارب روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کا مطالبہ

بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے اور غیر ریاستی عناصر کی سرگرمیوں کے باعث میری ٹائم سیکیورٹی پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہے، جنرل راشد محمود ،عالمی برادری کو لاحق خطرات اور چیلنجز جیسے بحری قذاقی اور دہشت گردی، قدرتی وسائل کا غیر قانونی استعمال، سمندری آلودگی، غیر قانونی تجارتی سرگرمیاں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے غیر تسلی بخش تیاری چند انتہائی اہم معاملات ہیں ،اس نوعیت کے بین الاقوامی اجلاسوں میں مفصل غور وخوص کی ضرورت ہے،چھٹی بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب

ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، شہباز شریف،توانائی کے شعبے میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں چینی توانائی کمپنی کے وفد کی وزیراعلیٰ ملاقات

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 173 بھارتی قیدی رہا کردیئے،دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کا معاملہ انسانی ہمدردی کا ہے توقع ہے بھارتی حکومت بھیجو قیدی مدت پوری کرچکے ہیں انہیں رہا کرے گی ، ترجمان دفتر خارجہ

علاقائی امن کے لیے پاک ہند مذاکرات نہایت اہم ہیں، امریکا، ہندوستان اور پاکستان مذاکرات کو بحال کرکے کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔ ترجمان امریکی دفترِ خارجہ کی بریفنگ

را نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا معاوضہ بڑھاکر 6 لاکھ روپے کر دیا،نجی ٹی وی کی رپورٹ،افغان صدراشرف غنی کے تعاون سے خوست میں را کے گرد دائرہ تنگ کردیا گیا

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو آج دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ،ترک وزیر اعظم پاکستانی ہم منصب اور صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے،ترک وزیر اعظم کے ہمراہ وزراء اور اعلی حکومتی عہدیدیداروں کا وفد بھی ہوگا،دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی،کل 182 امیدواروں نے سینیٹ کی 52 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، 19 اور 20 فروری کو کاغذات نامزگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن کو دس اداروں سے سکروٹنی کے عمل کیلئے فوکل پرسن کے نام موصول ہوچکے، اپنا کام شروع کردیا ، آٹھ مارچ کو سینیٹ کے الیکشن کیلئے پولنگ ہوگی

پاکستان نے نیوکلیئر گروپ کا ممبر بننے کیلئے لا بنگ شروع کر دی ، گروپ میں شا مل 49 ممالک کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ان سے رابطے کرنے کا فیصلہ، این پی ٹی پر دستخط کرنے کے حوالے سے بھی دوست ممالک سے مشاورت کی جائیگی‘ ذرائع

سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر حکومت کی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی،پرویز رشید ،مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کی قربانی دینا پڑی تو دیں گے،جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں مگر تحریک انصاف ٹرمز آف ریفرنس پر راضی نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

منشیات سمگلنگ تنازعہ، معطل ہونے والی سرینگر مظفرآباد بس سروس تیرہ روزہ وقفہ کے بعد بحال ،لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی برج سے 50مسافروں نے کمان امن پُل عبو رکیا،بس سروس کے بعد آج سے دوطرفہ تجارت بھی بحال ہوجائے گی ، دونوں اطراف کے ٹریڈسنٹروں پر مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہوگئے

پاکستان کی طرف سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہیں ،لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ،بھارت کوپاکستان پرہرشعبے میں برتری حاصل ہے ،بھارت کی مغربی کمانڈ کے سربراہ کی میڈیاسے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔