بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

تازہ ترین خبریں

لاہور: سانحہ بلدیہ ٹاون میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف

سی پی این ای سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے ایک صحافی کے سانحۃ بلدیہ ٹاون کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کی رپورٹ میرے تک پہنچ چکی ہے، میں پیر کو کراچی جا رہا ہوں اور وہاں جا کر سانحہ بلدیہ ٹاون سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاوں کے ژمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی اور ان کے ساتھ رعایت نہیں  برتی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ ٹاون سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے.

آج کا اخبار

پشاور ،حیات آباد میں امامیہ مسجد اور امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ،فائرنگ سے20 افراد جاں ،50 سے زائد زخمی ہوگئے،بیشترزخمیوں کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،دہشتگردوں کی تعداد 6 سے زائد تھی جو ایف سی کی وردی میں ملبو س تھے ، 7 سے 8 دھماکے سنے گئے ، حملہ آوروں نے حملہ سے قبل اپنی گاڑی کو آگ لگا دی،نمازی جونہی سجدے میں گئے دھماکہ ہوگیا،حملہ آور 2 گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے پھر قریبی عمارتوں میں گھس گئے ،عینی شاہدین،سکیورٹی فورسز نے عمران خان کوجائے وقوعہ کا دورہ کرنے سے روک دیا ،پھرواپس چلے گئے

دھماکے سے امامیہ مسجد کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔صوبے کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی

بھارت نے پاکستان کے دو ٹوک موقف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، سیکرٹری خارجہ کو پاکستان بھیجنے پر رضا مندی ظاہر ،بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر جلد پاکستان کا دورہ کرکے پاکستانی حکام سے خطے کی سکیورٹی سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرینگے،بھارتی میڈیا ، پاکستان کی جانب سے بھا رتی اقدام کاخیر مقدم سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مشاورت بھی شروع ، مذاکرات کی بحالی کے لئے اثرنو ایجنڈا مرتب کیا جائیگا، ذرا ئع

وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا ٹیلی فون،نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان 10 منٹ تک گفتگو ،دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ، با ت چیت میں تمام مسائل گفت وشنید کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا،تر جما ن وزیر اعظم ہا وس

اقتصادی راہداری منصوبے سے چین اور پاکستان کے عوام قریب ہوں گے،نواز شریف،چین ہمارا برادر اور مخلص دوست ہے اس پر ہمیں فخر ہے، وزیر اعظم کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ،چین پاکستان میں توانائی منصوبوں سمیت دیگر ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کریگا،چینی وزیر خارجہ وانگ ژی،برطانوی ہاؤس آف لارڈز کی رکن سعیدہ وارثی کی بھی وزیراعظم سے ملاقات

پشاور،حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی،3 خود کش بمباروں نے خود کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا ،ایک فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا،ایک خودکش جیکٹ ناکارہ بنائی گئی ،بمباروں کی 6 ٹانگیں اور لاش کو قبضہ میں لے لیا،دہشت گرد شکل سے ازبک باشندے ہیں، آئی جی بم سکواڈ اور پولیس کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ حکومت کو ناکام دیکھنا چاہتی ہے، عمران خان ،اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ میں تبدیلی کی گئی تو تحریک چلائیں گے ،15 دنوں میں پشاور کیلئے ماسٹر پلان منصوبہ لیکر آرہا ہوں،رواں سال خیبر پختونخواہ کو پاکستان کا مثالی صوبہ بنا کر دکھاؤں گا،لگتا ہے ریلوے کی اراضی کے حصول کیلئے دھرنا دینا پڑے گا، پشاور ریڈیوپر عوام سے خطاب ،عوام کے مسائل سنے اور جواب دیئے ،تمام اختلافات کو بھلا کر حکومت کا ساتھ دیا ، پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے والے شہریوں کو دوبارہ شہر میں لاکر بسائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف کا ، ”صحت کا اتحاد “ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو

شمالی وزیرستان ہماری اپنی سرزمین ہے دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے اپنے شہریوں کو تحفظ دینگے،حکومت ، مولوی فضل اللہ کے حوالے سے افغانستان سے رابطہ میں ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا بہتر نتیجہ آئے گا ، خرم دستگیر کا قومی اسمبلی میں اظہا ر خیال

نیب نے دوہری ملازمت کرنے والے 35ملازمین کوگرفتارکرکے وصولی کے بعد ملازمتوں سے فارغ کردیاہے،قمرزمان چوہدری، نیب میں بدعنوانی اورمحکمانہ بدنظمی کے مرتکب 8نیب ملازمین کیخلاف کاروائی کی جارہی ہے، 4ملازمین کوملازمت سے فارغ کردیاگیاہے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف شکایات پرکام جاری ہے ٹھوس شواہدملنے کے بعد شکایات کوانکوائری میں تبدیل کیاجائیگاژوب میرعلی روڈمیں ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات کے بعد اس منصوبے کو12ارب سے 7ارب روپے تک لاکراس میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کاروائی آخری مراحل میں ہے نیب پرناکوئی سیاسی دباؤ ہے نہ ہم کوئی دباؤ قبول کرینگے گزشتہ برس نیب بلوچستان نے 70انکوائریاں مکمل کیں جبکہ 26کیسزانویسٹی گیشن کے مرحلے میں ہیں اور24ریفرنس دائرکئے گئے ہیں،چےئرمین نیب کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس

حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی پر 5 فیصد کمی نہ کئے جانے پر اپوزیشن جماعتوں کا ایوان میں احتجاج اور واک آؤٹ، حکومت غریبوں کی بجائے امیروں پر ٹیکس لگائے،عبدالرشید گوڈیل ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پورے خطے میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہوئی‘ براہ راست ٹیکس عائد کریں گے ،بلیغ الرحمن

ایم کیو ایم واضح گروپ بندی کا شکار ہے ، چار گروپ بن گئے نبیل گبول کا انکشاف ، ہر گروپ اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا، اگر نکالا گیا تو پھر کسی پارٹی میں شمولیت بارے سوچوں گا ، مجھے پارٹی سے جاری نوٹس کا جواب دے دیا ، حق سچ کہنے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ، الطاف حسین سیاسی تدبر رکھتے ہیں ، ان کی سیاسی بصیرت کے باعث آج بھی ان کی قیادت پر متفق ہوں، البتہ پارٹی کے مفاد پرستو ں کیخلاف کارروائی ضرور ہونی چاہیے،میڈیا سے گفتگو

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے نقشے میں روٹ کی تبدیلی کو یکسر مسترد کردیا،اصل نقشے پرکام کیا جائے ورنہ روٹس کوخیبر پختونخواہ سے بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا،حاجی عدیل

عربی زبان کو پرائمری سے انٹر میڈیٹ تک کے تعلیمی نصاب میں لازم قرار دینے کیلئے حکومت جلد ایک بل متعارف کرے گی، سردار محمد یوسف، وزارت مذہبی امور عربی زبان کی ترویج کے لیے اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے، اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر 50 افراد کو جامعہ جلد عربی تربیتی پروگرام میں شامل کرے گی وفاقی حکومت قرآن کمپلیکس کی تشکیل پر کام کر رہی ہے ، کئی ایک سعودی اداروں نے اس ضمن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، سعودی عرب نے ہر مشکل و آسانی کے وقت پاکستان کے لیے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔ تقر یب سے خطاب

173 بھارتی قیدیوں کو 16 فروری کو بھارت کے حوالے کیا جائے گا،رہائی خیر سگالی جذبے کے تحت ہوگی،سیکرٹری خارجہ لیول کے مذاکرات جلد ہی دوبارہ شروع ہونگے،ذرائع

وفاق المدارس نے دینی اداروں میں حکومت کی حالیہ پالیسیوں کو امتیازی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، جب تک دینی قیادت کے ساتھ معاملات طے نہیں ہوجاتے کوئی مدرسہ رجسٹریشن یا کوائف بارے معلومات فراہم نہ کرے،علماء کی مدارس کے منتظمین کو تنبیہ، دوروزہ اجلاس کا اعلامیہ ،مقتدرحلقوں سے براہ راست رابطے اور دینی مدارس کی حریت کا تحفظ کرنے کا فیصلہ، 21ویں آئینی ترمیم میں اصلاح کی جائے،علماء کا حکومت سے مطالبہ

سینٹ انتخابات میں جو سیٹوں کی خریدوفروخت کریگا اس کے لئے قانون حرکت میں آئے گا ، خواجہ سعد رفیق،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں سینٹ کی سیٹوں کی جو خریدوفروخت ہور ہی ہے انہیں ختم کرنا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے،سینٹ انتخابات میں سیاسی ورکرز کو آگے لایا جائے ،میڈیا سے گفتگو

سانحہ ناولٹی پل فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن حق نواز قتل کے مقدمہ کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا،مقامی انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل نے قتل اور دہشت گردی کے اس مقدمہ میں اپنے آپ کو بے گناہ کی ضمنی لکھوانے کے بعد فیصل آباد کے بعض اعلیٰ افسران کو تحریک انصاف کے تعلقات کی بناء پر تبدیل کرا دیا

وقت آگیا ہے کہ پاکستان افغان جنگجووں کی مدد بند کر دے ، پرویز مشرف ،حامد کرزئی پاکستانی مفادات کے خلاف کام کر رہا تھا‘اشرف غنی خطے میں امن کی آخری امید ہیں ، ان کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے ، سابق صدر ، بھارت میں جموریت ہے نہ انسانی حقوق ،یہی علاقوں میں اگر اچھوت کا سایہ بھی پنڈت پر پڑ جائے تو اس کو قتل کردیا جاتا ہے، انٹرویو

چین اور برونائی دارالسلام کی کمپنیوں نے پاکستان کو ایل این جی فراہمی کی پیشکش کر دی

لوگوں نے دہشتگردوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ایک دہشتگرد نے خود کو بم سے اڑا دیا ،مسجد میں بھگڈر مچ گئی،عینی شاہدین

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔