بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

تازہ ترین خبریں

الطاف حسین دم دبا کر لندن بھاگا ہوا ہے، چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں، عمران خان

چوہدری سرور کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چوہدری سرور کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ میں چوہدری سرور کو 1987 سے جانتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ چوہدری سرور پارٹی سیکر ٹری جنرل کے ساتھ مل کے پارٹی کو مضبوط کریں۔تحریک انصاف ملک سے خاندانی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کے پی ٹی آئی ایک ادارہ بنے اور چوہدری سرور جانتے ہیں کہ ادارہ کیسے بنایا جا تا ہے۔ چوہدری سرور نے بالکل صحیح وقت پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں جمہوریت کا مطلب میرٹ ہے کیونکہ جمہوریت ہی باد شاہت کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ کیونکہ جمہوریت نے ہمیشہ بادشاہت کو شکست دی ہے۔ پی ٹی آئی نے 2012 کے بعد عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ الطاف حسین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2007ء میں بھی اس کے خلاف بولا تھا الطاف حسین کے پاس ڈیتھ اسکواڈ ہے جس سے وہ لندن میں بیٹھ کر لوگوں کو اور بعض اوقات اپنے ہی لوگوں کو مروا دیتا ہے اور بزدل اتنا ہے کہ 23 سال سے وہاں لندن میں بیٹھا ہوا ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

الطاف حسین کی معذرت، تحریک انصاف نے احتجاج کی کال واپس لے لی
ورلڈکپ2015: آفریدی ہندوستانی بالادستی ختم کرنے کے لیے پرعزم، میں جانتا ہوں کہ یہ دونوں ٹیموں اور دنیا بھر سے اسے دیکھنے کے لیے آنے والے پرستاروں کے لیے اہم میچ ہے۔۔ ان میں توقعات بہت زیادہ ہیں تاہم ہم پراعتماد اور اتنی صلاحیت رکھتے ہیں کہ کسی بھی ٹیم کو حیران کرسکیں، شاہد خان آفریدی
فاسٹ باؤلر جنید خان نے زندگی کی نئی انگز کاآغازکردیا، آبائی علاقے میں ہونیوالی دعوت ولیمہ میں روایتی کھانوں سے مہمانوں کی تواضح کی گئی، رشتہ داروں،عزیزوں اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ورلڈ کپ 2015ء : وارم اپ میچز : بھارت اور اسکاٹ لینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو 179 رنز سے شکست دی ،اسکاٹ لینڈ کے بولروں کی عمدہ بولنگ کے آگے آئرلینڈ کا کوئی بھی بلے باز ٹک نہ پایا، بھارت نے افغانستان کو 153 رنز سے ہرا کر مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ توڑ دیا ہے،بھارت کی جانب سے دیئے گئے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز اسکور کر سکی، روہت شرما نے 7 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 150 رنز بنائے جب کہ اجنکیا رہانے نے 88 اور سریش رائنا نے 75 رنز بنائے،۔ افغانستان کی جانب سے نوروز منگل نے سب سے زیادہ 60 جب کہ عثمان غنی نے 44 رنز اسکور کئے

آج کا اخبار

عمرا ن خان کا الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان، الطاف حسین ذہنی مریض ہیں ، کراچی کو تباہ کرنے میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، وزیراعظم بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیں اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں ، ، عوام دہشتگردی سے تنگ آچکے ہیں ، بلدیہ ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن کے کیسز بھی ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں ، ایم کیو ایم والے اپنے بندوں کو خود مار کر ان کی لاشوں پر خود ہی رونا شروع کردیتے ہیں ، 257افراد کو بھتے کیلئے جلا دیا گیا ،طارق عظیم کے بیٹے نے بتایا کہ میرے والد کے قاتلوں نے ہی جنازہ اٹھا رکھا تھا ۔ حکو مت کو اب مصلحتوں سے باہر آنا ہوگا، فوج کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی ۔ حکومت عمران فاروق قتل کیس کے گرفتارو دو گواہان کو بھی برطانیہ کے حوالے کر ے، عوام اب سب کچھ جان چکے، اب ڈرنے کا وقت نہیں سب کو دہشتگردی اور بھتہ خوری کیخلاف متحد ہونا ہوگا ،عمران خان کی پریس کانفرنس

عمران خان نے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں ہے میاں محمد نواز شریف عمران فاروق قتل کیس کے جو دو گواہان گرفتار ہیں ان کو بھی برطانیہ کے حوالے کریں

عمران خان کی تقریر طے شدہ، کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش ہے: ایم کیو ایم

وزیراعظم ہاؤس کا اہم وزارتوں کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ،وزیر اعظم کی زیرصدارت وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس ،عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بہترین افسران کو آگے لایا جائیگا، نواز شریف،سروس سروسز اصلاحات میں عالمی سطح پر مروجو خدمات حاصل کی جائیں گی ،وزارتوں کی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے مرکز اور صوبوں سے امیدواران کا اعلان کردیا ،کسی کی خواہش پرآصف زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات نہیں ہوں گے ،مخدوم امین فہیم کی مشاورت سے ہی سینیٹ کے ا میدواروں کے نام کو حتمی شکل دی ہے،105امیدواروں میں سے12کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، مرکز سے ایک ،سندھ سے 7،پنجاب سے ایک اور خیبرپختونخواہ سے 3 امیدوار کو نامزد کیا جبکہ بلوچستان سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا،راجہ پرویز اشرف کی پریس کانفرنس

کراچی 2060ء میں سمندر میں ڈوب جائیگا،سینٹ کی کمیٹی میں انکشاف،ملیر کا کچھ حصہ سمندر بردہو چکا ہے اور 2050ء تک بدین اور ٹھٹھہ کے علاقے سمندربرد ہو جائیں گے،حکام کی بریفنگ،کمیٹی کے ارکان کا مشترکہ مفادات کونسل میں جامع منصوبہ تیار کرنے کا مطالبہ

حکومت کا نجکاری عمل تیز کرنے کا فیصلہ،16پاور کمپنیوں کی نجکاری ترجیحی فہرست میں شامل،لاہور اور اسلام آباد الیکٹرک کے لئے مالیاتی مشیر کا تقرر جلد ہو گا، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدرآباد اور کوئٹہ الیکٹرک کی بھی نجکاری ہو گی،نجکاری کی صورت میں ان کمپنیوں کا انتظامی کنٹرول حکومت سے نجی شعبے کو منتقل ہو جائے گا، حکومت کو اربوں روپے کی آمدنی حاصل ہو گی، حکام

سانحہ پشاور میں ہلاک 5دہشتگردوں کی شناخت ،2کی شناخت نہ ہوسکی

اپوزیشن کے شدیداحتجاج کے باوجودحکومت نے انتخابی فہرستیں ترمیمی آرڈیننس 2014ء میں 120دنوں کی توسیع ایوان سے لے لی ، حکومت 2روزمیں بل لے آئے حمایت کریں گے ،خورشیدشاہ، آرڈیننس فیکٹریوں کوبندہوناچاہئے ،فہمیدہ مرزا، افسوس حکومت ایوان کوڈائننگ کلب میں تبدیل کررہی ہے ،نویدقمر،ایم کیوایم کی طرف سے آرڈیننس میں توسیع کی حمایت،بل بھی لانے کا مطالبہ، ایسابل لایاجائیگاجس پرتمام اپوزیشن جماعتوں کااتفاق ہوگا،شیخ آفتاب کی یقین دہانی

حکومت پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں ، سعودی عرب ، امداد دہشتگردوں کے ہاتھوں نہ لگنے کیلئے بھی محتاط ہیں ، بیان

حکومت پاکستان نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کر دیا ،شعبہ ٹیکسٹائل کے لئے 65ارب روپے مختص

جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں مل سکا وہ بھی پہلے جیسے جذبہ کے تحت ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کرنے اور پارٹی کے استحکام کیلئے کام جاری رکھیں،وزیراعظم

حج پالیسی 2015ء ، اہم مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا ، سفارشات کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان،پہلے آئیے پہلے پائیے کا فارمولااپنانے پر غور، شیڈول بینکوں کو ضابطہ کار کا پابند بھی بنایا جائیگا ، ذرائع

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کی شرکتدہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پرمزید موثرانداز میں عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں:شہبازشریف،پاک افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے اقدامات سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کا عبرتناک انجام قریب ہے، پاکستان کو دہشتگردی اور انتہاء پسندی سے پاک کرکے دم لیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

عمران خان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے جو مر تے دم تک قائم رہے گا،ایاز صادق،تنقید ضرور کی جائے لیکن ذاتیات پر نہ کی جائے ،عمران کو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بناؤں بلکہ ہمیشہ صاحب کہہ کر پکاروں گا،سپیکر قومی اسمبلی کی میڈیاسے غیر رسمی گفتگو

سینٹ انتخابات ،پیپلزپارٹی نے چیئرمین شپ اپنے پاس رکھنے کیلئے رابطے تیزکردیئے

کراچی میں مختلف نوعیت کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے جس میں مختلف تنظیمیں ملوث ہیں،شرجیل میمن ،جے آئی ٹی کی اپنی اہمیت ہے،جے آئی ٹی کی رپورٹس عدالتوں میں جمع کرا دی،رپورٹس مسترد کرنا درست نہیں فیصلہ کرنا عدالتوں کا کام ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

سانحہ 12 مئی میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ محمودآباد کے سیکٹر انچارج ملزم عبدالرفیق 90 دن کے لئے رینجرز کے حوالے

سوئس بینک میں پاکستانیوں کے تقریباً ایک ارب ڈالر موجود دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکاوٴنٹ رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا 48 واں نمبر

بھارت کا پاکستان سے ملحقہ سرحدوں پر بْلٹ پروف شیشے لگانے کا فیصلہ، شیشے کی دیواریں حسین آباد، فیروز پور اور سڑقی کی سرحدی چوکیوں پر بھی نصب کی جائیں گی، بھارتی میڈیا

سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت کے بعد بس سروس بھی غیر معینہ مدت کے لیے معطل،57 مسافر آر پار پھنس گئے، آر پار پھنسے ہوئے 72 ٹرک اور ان کے ڈرائیوروں کی واپسی کا معاملہ حل نہ ہو سکا

سونے کی عالمی قیمت میں کمی،بھارت کے ذمے پاکستانی اثاثوں کی مالیت 20 فیصد گھٹ گئی،پاکستان نے بھارت کے سامنے باضابطہ ادائیگی کا سوال کبھی نہیں اٹھایا، اسٹیٹ بینک اپنے کھاتوں میں ان واجبات کو بطور اثاثے ظاہر کرتا ہے‘ رپو رٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔