بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نوازشریف کا اچانک آبپارہ مارکیٹ کا دورہ ،شہریوں میں گھل مل گئے

وزیراعظم نوا زشریف اچانک اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ او ر جی 10کا دورہ کرنے پہنچ گئے جہاں وہ شہریوں میں گھل مل گئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سبزی منڈی میں سبزیوں اور دیگر اشیاءخوردو نوش کی قیمتیں دریافت کی اور شہریو ں سے حکومت کے اقدامات کے بار ے میں بھی بات چیت کی جس پر عوام نے انتہائی خوش ہو کر وزیراعظم کے مہنگائی کیخلاف اقدمات کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم نوا زشریف نے شہریوں سے بات چیت کے دوران ان کے مسائل کے بارے میں بھی دریا فت کیا اور جلد از جلد مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے لوگوں سے گفتگو کے دوران کہاکہ پاکستان کے مسائل سنگین ہیں اس کے حل کے لیے حکومت اقداما ت کر رہی ہے اور انشااللہ دو سال میں ملک میں سے گیس کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا

آج کا اخبار

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد،فوجی عدالتوں کو 12مقدمات بھجو ا دیئے گئے،مقدمات صوبائی ایپکس کمیٹیوں نے وزارت داخلہ کو بھجوائے تھے جو مزید چھان بین کے بعد فوج کو بھجوائے گئے،آئی ایس پی آر

۔ابتدائی طور پر فوجی ترجمان کی طرف سے کچھ روز قبل 9فوجی عدالتیں قائم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عدالتیں لیفٹیننٹ کرنل رینک کے افسر کی سربراہی میں قائم کی گئی ہیں

امریکہ نے قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی جاری کر دی،خطے میں استحکام کے لئے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کریں گے‘ اوبامہ، قانون کے نفاذ کے ذریعے دہشت گردوں کو گرفتار کریں گے، خطرات کو روکنے میں فیصلہ کن کارروائی کیلئے ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے ،نئی حکمت عملی میں اظہار خیال،نئی حکمت عملی میں علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف، افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی گئی، قومی سلامتی حکمت عملی میں امریکا کے بھات کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو زبردست اہمیت دی گئی،چین کے ساتھ ہمارے تعلقات بے مثال ہیں، چین کی فوج کو جدید بنانے کے عمل کو ہم کڑی نظر سے دیکھتے رہیں گے،افغانستان میں امریکا کا جنگی مشن ختم ہوگیا ،افغانستان میں ایک مستحکم اور خودمختار پارٹنر کے مقصد کے حصول پر فوج کے مختصر حصے کی توجہ مرکوز ہے، نئی حکمت عملی کے مندرجات

عدالت نے صوفی محمد اور ان کے 2بیٹوں سمیت6 نامزد ملزوں پر فرد جرم عائد کردی،صوفی محمد پر ریاست کیخلاف جلسہ کرنے کا الزام ہے،سزا پانے والوں میں 2 افراد وفات پا چکے ،آئندہ سماعت پر گواہان طلب، مزید سماعت21 فروری تک ملتوی

2018ء تک سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر فائز رہوں گا، ایاز صادق،عمران جج نہیں اور نہ ہی میں جج ہوں ،کیس کا فیصلہ جسٹس کاظم علی نے کرنا ہے،فیصلہ ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پرہوتا ہے کسی کی خواہشات پر نہیں ،این اے 122 شیروں کا حلقہ ہے ،آئندہ الیکشن میں بھی شیر ہی کامیاب ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی کی الیکشن ٹریبونل میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو

آصف زرداری کے فضل الرحمان،آفتاب شیرپاؤ چوہدری شجاعت ا ور دیگر رہنماؤں سے رابطے، سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

سراج الحق اور رحمان ملک کی جہانگیر ترین سے ملاقات ، جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے پر تبادلہ خیال، جوڈیشل کمیشن پرتیار کردہ ڈرافٹ جہانگیر ترین کے حوالے کردیا ، پی ٹی آئی رہنما آپس میں مشاورت کے بعد جواب دیں گے، سراج الحق سراج الحق،ڈرافٹ وزیراعظم کو بھی بھجوا دیا گیا ہے،حکومت پی ٹی آئی ڈیڈلاک ختم ہونا چاہئیے،رحمان ملک

این اے 122 دھاندلی کیس ،الیکشن کمیشن ٹربیونل لاہور نے ایاز صادق کا بیان ریکارڈ کر لیا ، مزیدکا رروائی 14فروری تک ملتوی، فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا

عمران خان سے افغان سفیر کی ملاقات، خیبرپختونخواہ اور افغانستان کے مالین صحت‘ تعلیم اور تجارت کے مشترکہ فورم کے قیام پر اتفاق،افغان سفیر کی خیبرپختونخواہ میں افغان مہاجرین پر نرمی کی درخواست

ن لیگ کے ”باغی“ راہنماؤں غوث علی شاہ اور سردار ذوالفقار کھوسہ کا مائنس شریف برادران نئی مسلم لیگ تشکیل دینے پر اتفاق ،چوہدری برادران کو بھی دعوت دی جائے گی، دونوں راہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور نئی جماعت تشکیل دینے کیلئے اب تک کے رابطوں کا جائزہ لیا گیا

سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت ایک سال بیس دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر تنازعہ کا شکار ہو گئی،دوطرفہ تجارت معطل،آزاد کشمیر سے جانے والے مال بردار ٹرک سے دس کلو سے زائد کروڑوں روپے مالیت کی ہیرؤن برآمد کی ، بھارتی الزام ، آزاد کشمیر کا ڈرائیور گرفتار ٹرک ضبط ،آزاد کشمیر سے جانے والے دیگر 21 ٹرکوں کو بھی بھارتی حکام نے روک لیا ،آزاد کشمیر حکام نے بھی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے 50 مال بردار ٹرکوں کو روک لیا ، مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ گرفتار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری اور ٹرک ضبط کرنے کے خلاف مری کے مقام پر ٹرانسپورٹ یونین کا احتجاج ،مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مال کے ٹرکوں کو روک لیا ،حکومت پاکستان بالخصوص وزارت خارجہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار ہونے والے ٹرک ڈرائیور اور ضبط شدہ ٹرک کو واپس لائیں بصورت دیگر ٹرانسپورٹ یونین کسی بھی صورت میں دو طرفہ تجارت کو چلنے نہیں دیں گے اور نہ ہی مری سے انٹر کشمیر ٹریڈکا کوئی ٹرک گزرنے دیں گے،تاجروں کی دھمکی

ایم کیوایم سندھ حکومت میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی ہے، رحمان ملک، سندھ حکومت میں ایم کیوایم کا جو حق بنتا ہے وہ انہیں ملے گا ، سابق وزیر داخلہ کا بیان

بلدیہ فیکٹری میں اپنے مفادات کی خاطر259مزدوروں کو زندہ جلانے والی سیاسی پارٹی نہیں ہوسکتی،سراج الحق ،سانحہ بلدیہ میں ایک سیاسی جماعت کا نام آنا وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ سندھ کے لئے اب امتحان ہے، امید ہے وہ متاثرین کے ساتھ انصاف کرینگے، یہ کون سی سیاسی جماعت ہے کہ ڈھائی سو سے زائد لوگوں کو زندہ جلادیتی ہے، سیاست وجمہوریت طاقتورطبقے کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے ،جب تک سودی نظام ہے معاشی ترقی نہیں ہوسکتی، شکارپور سانحہ اور خالد سومرو کے قتل کا واقعہ ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

سانحہ بلدیہ فیکٹری پر جے آئی ٹی کی کی رپورٹ افسوس ناک ہے، عمران خان کا ٹوئٹ،سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کو ختم ہونا چاہیے،بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگائی گئی جس سے258 افراد جاں بحق ہوگئے ،چیئرمین تحریک انصاف

حکومت کا ملک بھر میں صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی ،آئندہ ہفتے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ آٹھ سے چھ شہروں میں چھ سے چار گھنٹوں تک محدود ہو جائے گی‘ سینئر افسر وزارت پانی وبجلی

کراچی‘پرویز مشرف سے تاجروں اور صنعتکاروں کی ملاقات، حکومت کراچی میں امن و امان کیلئے سنجیدگی سے اقدامات نہیں کررہی،تاجروں کا سابق صدر سے شکوہ

مہمند ایجنسی ‘سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ‘7 دہشت گرد ہلاک ،دہشت گردوں کی لاشیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردیں‘ آئی ایس پی آر، گولیوں سے چھلنی 6 افراد کی لاشیں برآمد‘ شناخت کیلئے ہسپتال منتقل

اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین اور بہن بھائیوں کا امن مارچ،بعض والدین نے سعودی عرب اور ترکی سے پناہ دینے کی اپیل کردی،واقعہ کی رپورٹ منظر عام پر لانے اور شہداء کے نام سے سڑکوں کو منسوب کرنے کا مطالبہ،امن مارچ میں رقت انگیز مناظر‘ والدین اور بچے خود روتے اور دوسروں کو رلاتے رہے

وزیر دفاع خواجہ آصف سے جرمن ہم منصب اور چینی سٹیٹ قونصلر کی ملاقات‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال‘ پونے دو لاکھ فوج دہشت گردوں سے نمٹ رہی ہے‘ خواجہ آصف کا مستحکم پاکستان2030 کی تقریب سے خطاب،میڈیا سے گفتگو

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہئے، خورشید شاہ ،ایم کیو ایم کا آنا جانا چلتا رہتا ہے،بات چیت کا علم نہیں،سکھر میں میڈیا سے گفتگو

کسی کنٹینر کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خود کو بیلٹ باکس سے بھاری تصور کرے، پرویز رشید، دھرنا سازش کے پیچھے پرویز مشرف تھے اب بھی جو انکے ساتھ لگے گا زیرو ہو جائے گا،سعدرفیق

ترک وزیر اعظم 17فروری کو پاکستان آئیں گے،پاک ترک اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت ، سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے

بان کی مون کی امن فوج کی کارروائیوں میں پاکستان کے کردار کی تعریف، پاکستان نے مسعود خان کی مدت کے دوران سلامتی کونسل میں مضبوط کردار ادا کیاہے‘بان کی مون

حالات بہتر بنانے کیلئے پاکستان صورتحال میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرے‘ بھارتی وزیر دفاع،کشمیر میں عام شہریوں کی ہلاکتیں ناقابل قبول ہیں‘ منوہر پاریکر کی صحافیوں سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔