بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

تازہ ترین خبریں

آئی سی سی نے سعید اجمل کو ’’کلین چٹ ‘‘ دیدی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سٹار پاکستانی سپنر سعید اجمل او ر بنگلہ دیشی سپنر سہاگ غازی کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا ہے ۔ دبئی سے آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ24جنوری کو بھارت کے شہر چنائی کی بائیو مکینک کی رپورٹ کے مطابق سعید اجمل کی تمام گیندیں 15ڈگری کی قانونی حد کے اندر پائیں گئیں ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے ان پر بہت محنت کی ، پریکٹس شروع کر دی ہے ،جتنی جلدی ہوسکا ٹیم کو جوائن کر لوں گا ۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق اجمل کے ورلڈ کپ کھیلنے کا کوئی چانس نہیں ہے تاہم اگر کوئی کھلاڑی انجرڈ ہوتا ہے تو انہیں ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔

اہم خبریں -

آج کا اخبار

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مئی میں کرا دیئے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات رواں سال نومبر میں ہوں گے،قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمشنر

بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس میں پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کمشنرز نے شرکت کی اس موقع پر تینوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ،نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ضر ب عضب اور ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال، آ رمی چیف نے دورہ چین اور کور کمانڈر کانفرنس کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری، نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک 10616افراد کو گرفتار کیا گیا، ملک بھر میں 14886 آپریشن کئے گئے ہیں، 3400افغان مہاجرین کو ملک بھر کیا گیا،وزیراعظم ہاؤس میں دی گئی بریفنگ میں انکشاف، اب تک 2کروڑ 55لاکھ سموں کی تصدیق ہوچکی ۔ بریفنگ میں وزیراعظم کو آگاہی ، وزیراعظم کانیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی پر ا ظہار اطمینان، مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں

سانحہ شکارپور کے ماسٹر مائنڈ کا پتہ لگا لیا‘ فی الوقت نام نہیں بتاسکتے‘ چوہدری نثار، 2001ء سے لے کر اب تک ہونے والے ہر خون کا بدلہ لیں گے‘ دہشت گردی کے کینسر کو ختم کر کے دم لیں گے‘ دہشت گردی کے سانحات پر تفریق کی بجائے اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام صوبوں کو ہر طرح کا تعاون دینے کیلئے تیار ہوں گے ‘ ۔ وزیر داخلہ کی قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے بعد شکار پور سانحہ بارے وضاحت ،جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو سرا ہا، مزید اقدامات اٹھانے پر زور، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت کی جانب سے شکار پور کے لواحقین کے لئے پیکیج دینے کا مطالبہ

ممتازقادری قتل کیس، تمام دلائل درست مان بھی لیے جائیں تو اہلکار کے حلف کا کیا کریں،عدالت، آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت پولیس ملازم نے حلف اٹھایا تھا کہ وہ آئین کی پاسداری کرے گا اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دے گا وہ کہاں گیا،جسٹس شوکت عزیز صدیقی، سلمان تاثیر قتل کیس کوئی معمولی کیس نہیں پوری دنیا کی نظریں اس کیس کے حوالے سے اسلام آباد پر لگی ہوئی ہیں‘ اسلام آباد سے جو بھی پیغام اپنوں اور غیروں کو جائے گا وہ تاریخی ہوگا، وکیل درخواست گزار

خیبر پختونخواہ کا ٹمبرمافیا کے خلاف اعلان جنگ کا اعلان،جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث مافیا کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی، عمران خان ،ہمیں پتہ ہے کہ غیر قانونی کٹائی میں بہت بڑا مافیا، سیاستدان اور فارسٹ افیسرز ملوث ہیں تاہم ان سب کو عبرتناک سزائیں دلوائیں گے ۔بلین ٹری سونامی پروگرام کے ذریعے صوبے میں ایک ارب نئے درخت بھی لگائیں گے جبکہ جنگلات کا بھی تحفظ کیا جائیگاکیونکہ یہ ہمارے مستقبل کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کیمپس کے سیمینار ہال میں محکمہ فارسٹ کی جانب سے بریفنگ کے بعد بات چیت

افغان جنگ سے ہمیں تعصب اور عدم برداشت جیسے مسائل پیدا ہوئے،پرویز رشید،اخوت اوربھائی چارے والا پاکستان واپس لینا ہے مستقبل پاکستان کا ہے، آپریشن ضرب عضب قائد اعظم کے پاکستان کو واپس لینے کیلئے پہلا قدم ہے۔تقریب سے خطاب

کے الیکٹرک سے 650میگا واٹ کا معاہدہ نہیں ہوسکتا، وزرات پانی و بجلی

بعض عرب ممالک گوادر بندرگاہ کے خلاف سازش کررہے ہیں‘ سینیٹ خارجہ امور کمیٹی، ایسا لگتا ہے کہ ملکی ترقی کے منصوبے کو سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے ‘ دبئی اپنی نئی پورٹ کی کامیابی کیلئے گوادر کے درپے ہوچکا ہے‘ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے روٹ کی تبدیلی اور معاملے کو متنازعہ بنانا اس سلسلے کی کڑی ہے، حاجی عدیل، کمیٹی کا مجوزہ روٹ تبدیلی کا معاملہ سیاسی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ ،کمیٹی نے پہلے احسن اقبال کو طلب کیا ہے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو کمیٹی وزیراعظم کے ساتھ معاملہ اٹھائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی اور چیئرمین نیشنل ہائی ویز کی کمیٹی کو بریفنگ

او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباو ڈالے، اسحاق ڈار ، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک دیرینہ مسئلہ ،، 56 سال گزرنے کے باوجود سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، وفاقی وزیرخزانہ کا پاکستان قونصلیٹ دبئی میں یوم یکجہتی کشمیر سیمینارسے خطاب

وزیر داخلہ رحمان ملک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات،سابق وزیر داخلہ نے انتخابی دھاندلی ،جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق مسودے کی کاپی سراج الحق کے حوالے کر دی

نیکٹاکو چاروں صوبوں او رآزاد کشمیر و گلگت بلتستان تک و سعت دینے کا فیصلہ ، وزارت داخلہ اور نیکٹا حکام کے مابین مشاؤر ت شروع ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا،نیکٹا کو توسیع دینے کا مقصد دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو مذید تیز کرنا ہے ،ذرائع وزارت داخلہ

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ، انتخابات میں ٹکٹ کی الاٹمنٹ کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری منظر پر نہیں، آصف علی زرداری بھی انہیں منانے کیلئے لندن گئے تھے لیکن منانے میں ناکام رہے، بلاول پارٹی میں نئے چہروں کو شامل کرکے پارٹی کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا چاہتے تھے ، بعض پارٹی اراکین نے ان کے فیصلے کی مخالفت کی ، تھرپارکر بحران پر بدانتظامی پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منظروسان کو شوکاز نوٹس جاری ہونے پر باپ بیٹے کے درمیان اختلافات سامنے آئے ، بلاول فریال تالپور کو اضافی اختیارات دینے پر بھی والد سے نالاں تھے، پنجاب میں حالیہ تعیناتیوں پر بلاول خوش نہیں تھے، ذرائع

سپریم کورٹ ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی 240لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر مقدمے کے اخراج پر نظر ثانی کی درخواست منظور، مقدمے کو دیگر لاپتہ افراد کے ساتھ لگانے کا حکم، درخواست میں ایسی تجویز شامل کر یں جس میں لاپتہ افراد کے مقدمات میں ملوث ہیں لوگو ں کیخلاف کارروائی کیلئے قانون سازی کا کہا جائے،سپریم کورٹ،قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے بہت سے لاپتہ افراد کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ انہیں زبردستی اٹھایا گیا ،عاصمہ جہانگیر

سعودی عرب میں میری کسی سیاسی جماعت کے لیڈر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،چوہدری شجاعت

سینیٹ میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس آرڈیننس پیش ، اپوزیشن کا احتجاج، اپوزیشن نے بل کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں

ملک دشمن قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانا چاہتی ہیں‘ احسن اقبال،قومی نوعیت کے اس منصوبے بارے غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں‘ پریس کانفرنس

گورنر پنجاب کی تقرری ، پنجاب اور مرکز کے درمیان مشاورت جاری ، مسعود مجید سب سے فیورٹ قرار،حتمی فیصلہ وز یر خزانہ کی وطن واپسی کے بعد ہوگا

کراچی، بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری آتشزدگی کیس میں 30 ماہ بعد سنسنی خیز انکشافات ، 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری میں آگ لگائی گئی،گرفتارملزم کی جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ سامنے آگئی

سپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ ، آج اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

پاکستان کااصلاحاتی پروگرام صحیح ٹریک پر ،بجٹ خسارہ نمایاں طورپرہدف سے کم اورمالیاتی سیکٹرکے اعشاریئے مضبوط ہیں،آئی ایم ایف ،جٹ خسارہ نمایاں طورپرہدف سے کم اورمالیاتی سیکٹرکے اعشاریئے مضبوط ہیں، ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیفری فرینکس کا بیان

سانحہ پشاور نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف پوری قوم کو متحد کردیا ہے، ڈاکٹر مصدق ملک، اب دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے طاقت کے استعمال کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں رہا ،وفاقی حکومت متاثرہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے افسر شاہی کی رکاوٹوں کے باوجود وزیراعظم نواز شریف نے احمد نواز کے کیس کو ترجیحی بنیادوں پر لیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برطانیہ میں اس کے علاج کے لئے تین کروڑ چھ لاکھ روپے منظور کئے،ترجمان وزیراعظم کی صحافیوں سے بات چیت

سانحہ ماڈل ٹاوٴن اورپشاور کاموازنہ نہیں کیاجاسکتا،سانحہ پشاورپرپرویزخٹک قصوروارنہیں تواستعفیٰ کیوں دیں؟،عمران خان ،نوازشریف کاٹریک ریکارڈخراب ہے ،ان پراعتمادنہیں،نوازشریف نے شادی پر مبارکباد نہیں دی ،نواز شریف بھی اس عمر میں اگر شادی کرتے تو میں انہیں مبارکباد نہ دیتا،نجی ٹی وی کوانٹرویو

پاکستان میں مخصوص خاندان ملک پر قابض ہیں،چوہدری سرور،پاکستان میں اسٹیس گوکانظام نہیں چل سکتا ،پاکستانی عوام تبدیلی چاہتے ہیں،پاکستان کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے پورے ملک میں تحریک چلاؤں گا،پاکستان میں شیڈوکابینہ ہونی چاہیے، خیبر پختونخواہ میں بلدیات کے الیکشن ہوگئے تو پنجاب اور سند ھ کی حکومت پر دباؤ بڑھ جائے گا،آمریت کے دور میں بلدیاتی انتخاب ہوتے ہیں لیکن جمہوریت کے دور میں نہیں ہوتے ،پاکستان میں کسی قسم کی جمہوریت ہے کہ عوام کو حقوق نہیں ملتے،نجی ٹی وی سے گفتگو

نریندر مودی ملک میں ائندہ بڑے دہشتگردانہ حملے کی صورت میں پاکستان کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں‘ سابق امریکی سفیر رابرٹ ول،بھارتی حکومت اور عوام کے جذبات اب کافی بدل چکے ہیں‘ صحافیوں سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

لاہور، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نیسپاک انجینئرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

لاہور، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایکسپو سینٹر میں کتاب میلے میں ایک سٹال پر کتابیں دیکھ رہی ہیں۔

لاہور، سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ، سابق کرکٹر محمد یوسف اور گلوکار جواد احمد پولیس ڈرائیونگ سکول میں تربیت مکمل کرنے ..

لاہور، خواتین پولیس اہلکار محکمہ انسداد دہشتگردی میں میرٹ پر نوکری نہ ملنے والی خواتین کو مال روڈ‌پر احتجاج سے ..

لاہور، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق این اے 122 دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے ..

لاہور، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق این اے 122 دھاندلی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے الیکشن ٹریبونل ..

لاہور، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی این اے 122 دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل آمد کے موقع پر گلو بٹ کا ہمشکل ..

لاہور، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی این اے 122 دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل آمد کے موقع پر کارکنوں کے رش ..

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔