بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

تازہ ترین خبریں

قبائلی علاقوں میں تعمیرنو،بحالی کیلئے جامع اوریکساں پالیسی پرعملدرآمد کی ضرورت ہے،آرمی چیف، نوجوانوں کو تعلیم ،معاشی مواقع فراہم کرنے کے منصوبے طویل مدتی بنیادوں پر دہشتگردی کے خاتمے میں مدد دینگے، علاقہ سے دہشتگردوں کونکالنے کیلئے قبائلی بھائیوں کاکردارقابل ستائش ہے،افغان حکام کی طرف سے مہمنداورباجوڑایجنسی کے بالمقابل افغان علاقوں میں جاری آپریشن سے سرحد پاردہشتگردی کے واقعات پرقابوپانے میں مدد ملے گی، جنرل راحیل شریف کامہمندایجنسی فاٹا کادورہ ، آرمی چیف کواستحکام کیلئے کئے گئے آپریشنز کی پیشرفت ،آرمی انجینئرز کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قبائلی علاقوں میں تعمیرنواوربحالی کیلئے جامع اوریکساں پالیسی پرعملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ نوجوانوں کو تعلیم اورمعاشی مواقع فراہم کرنے کے منصوبے طویل مدتی بنیادوں پر دہشتگردی کے خاتمے میں مدد دینگے علاقہ سے دہشتگردوں کونکالنے کیلئے قبائلی بھائیوں کاکردارقابل ستائش ہے،افغان حکام کی طرف سے مہمنداورباجوڑایجنسی کے بالمقابل افغان علاقوں میں جاری آپریشن سے سرحد پاردہشتگردی کے واقعات پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کومہمندایجنسی فاٹا کادورہ کیا آرمی چیف کواستحکام کیلئے کئے گئے آپریشنز کی پیشرفت اورآرمی انجینئرز کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے سربراہ نے افسروں اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی پیشہ واریت لگن اور دہشتگردی کیخلاف جنگ اورمہمندایجنسی میں استحکام کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کوسراہا جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں سے علاقہ کلیئرکرائے جانے کے بعدوفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں تعمیرنو اوربحالی کیلئے ایک جامع اوریکساں پالیسی پر عملدرآمد کی ضرورت پرزور دیا

وفاقی کابینہ میں ردوبدل اورتوسیع کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ، وزیر اعلی شہبازشریف، چوہدری نثار خان ،راجہ ظفرالحق اوردیگرسینئراراکین کی شرکت
سرگودھا ،سوئی گیس کے ستائے لوگوں کا سوئی گیس دفتر پر قبضہ ،کئی گھنٹے تک دھرنا ،ملازمین نے سروس جیبوں میں ڈال لئے جبکہ متعدد ملازمین جلوس دیکھ کر بھاگ گئے ،ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید‘ رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں‘ ڈاکٹر نادیہ عزیز سمیت دیگر سرکاری ملازمین بھی جلوس میں شریک ہوئے
جامعہ حفصہ میں زیر تعلیم طالبہ عظمی اغواء کیس کی سماعت،عدالت کا دارالامان سے شیلٹر ہوم اسلام آباد ایچ ایٹ بھجوانے کا حکم ، لڑکی کے والدین و دیگر لوگوں کو ملاقات کی بھی اجازت دے دی
تحریک انصاف کراچی ڈویژن میں اختلاف شدت اختیار کرگئے ،علی زیدی مرکزی قیادت کی جانب سے کراچی کا صدر مقرر کرنے کے بعد کراچی کمیٹی کی جانب سے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا گیا تھا ، صدر علی زیدی کی جانب سے معطل کی جانے والی کمیٹی نے دو روز قبل انصاف ہاؤس میں اجلاس منعقد کیاجس کے بعد اختلاف دفتر سے نکل کر عدلت میں پہنچ گئے،ممبر کراچی کمیٹی راجا اظہر نے گزشتہ روز جنرل سیکرٹری عزیزاللہ خان کو 50کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی ارسال کردیا

آج کا اخبار

دہشت گردی کی جنگ کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے ،آرمی چیف ،چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت کی حمایت پر شکر گزار ہیں، دنیا بدلتی ہوئی صورتحال بارے سنجیدگی سے سوچے، جنرل راحیل شریف کی دورہ چین کے تیسرے روز سیاسی قیادت سے ملاقاتیں ، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیئرمین پیپلز کونسل نے اس بات کا یقین دلایا کہ پاک چین تعلقات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے پاکستان اور چین کے تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہیں

آر می چیف نے بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت امریکہ کے حوالے کر دیئے ہیں ،سیکرٹری دفاع،امریکہ نے ملا فضل اللہ کی گرفتاری یا مارنے کی یقین دہانی کرائی ہے،دفاع کمیٹی کو بریفنگ، خطے میں امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار ختم نہیں ہوا ، امریکہ افغانستان میں استعمال شدہ دفاعی سامان پاکستان کو دے گا،مشاہد حسین

وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی بحران کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس،وزیر اعظم نے بجلی کے بریک ڈاؤن بارے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی، وفاقی وزیر خواجہ آصف کی بجلی بریک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ،کے الیکٹرک سے 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے نئے معاہدے کی اصولی منظوری ،سکیورٹی ادارے بجلی کی ٹرانسمشن لائنز اور گرڈ سٹیشن کی حفاظت کو یقینی بنائیں،آئندہ بجلی بریک ڈاؤن جیسے واقعات سے بچنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، نواز شریف کی ہدایت

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا، اسد عمر جہاں چاہیں جس چینل پر چاہیں مباحثہ و مناظرہ کیلئے تیار ہیں، شیریں مزاری کو اس معاملے پر رہنمائی سونپتے ہیں، مناظرے کی لائیوکوریج کی ذمہ داری بھی حکومت لینے کو تیار ہے، مشرف کا معاملہ وزارت داخلہ کے پاس ہے ، قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا،ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، 2018ء کا پاکستان 2013ء کے مقابلے میں روشن ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات کی صحافیوں سے گفتگو،تمام بحرانوں کو ختم کرکے دم لینگے، اسلام حضور اکرم کے اسوئہ حسنہ کے باعث پھیلا، علماء پوپ سے ملاقات کیلئے متحدہ وفد تشکیل دیں، تہذیبوں کے تصادم اور گستاخیوں کو روکنے کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت علماء کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے، آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب،حکومت گستاخیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا ئے ، اقوام متحدہ معاملے پر قانون سازی کرے، طاہر اشرفی

دسمبر 2017 ء تک قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائیں گے،خواجہ آصف،بڑے پیمانے پر بجلی کا بریک ڈاؤن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ6 جبکہ دیہاتوں میں8 گھنٹے تک کیا جارہا ہے،کے الیکٹرک کے ساتھ پرانا معاہدہ ختم ہوگیا اب نیا معاہدہ ہوگا،پی ایس او کی واجب الادا ادائیگیاں کررہے ہیں،دہشت گردوں نے 10 دنوں میں3 مرتبہ بجلی تنصیبات پر حملے کئے ،19 ہزار کلو میٹر ٹرانسمشن لائن کی حفاظت کرنا ممکن نہیں ،وفاقی وزیرکی عابد شیر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس

چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سے افغان بارڈر پولیس کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات‘ سرحدی امور بہتر بنانے کیلئے بارڈر منیجمنٹ‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر اہم سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

ٹانک میں 2ماہ سے 20گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ شہریوں صبرکا پیمانہ لبریز ہزاروں مشتعل مظاہرین پیسکو دفاتر پر چڑ ھ دوڑے ،توڑ پھوڑ ، ریکارڈ کو آگ لگا دی،پولیس کی ہوائی فائرنگ اور شیلنگ ،مظاہرین اور پولیس میں آنکھ مچولیاں ہوتی رہیں ، تمام نجی تعلیمی ادارے احتجاجاً بند، سرکاری سکول بھی زبردستی بند کردیئے گئے ،5گھنٹوں تک ٹانک جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان روڈ بند مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،72افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج پولیس کے گرفتاریوں کیلئے چھاپے درجنوں گرفتار

پاک فضائیہ کے طیارے کی ایندھن کیلئے بھارتی شہرلکھنومیں لینڈنگ،لینڈنگ معمول کامعاملہ ہے جس کی باقاعدہ اجازت لی گئی ،کوئی ہنگامی لینڈنگ نہیں کی ،ترجمان پاک فضائیہ

قومی سلامتی ،آزادی وخود مختاری پر کو ئی سمجھوتہ یا دباؤ قبول نہیں کرینگے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار ، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہا ں ہے، امریکی صدرکے دورہ بھارت کے دوران ہو نیوالے معاہدوں سے پا کستان کو کو ئی فرق نہیں پڑے گا،جنوبی ایشیاء میں مستقل اور پا ئیدار قیا م امن کے لئے مسلہ ء کشمیر کا حل ضروری ہے، پاکستان نے ہمیشہ پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لا نے کے لئے اپنا مثبت و تعمیری کردا رادا کیا۔ بھارتی ہٹ دھرمی کے با عث تمام تصفیہ طلب مسا ئل تعطل کا شکار ہیں ہم مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہیں، رانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو

جے ایف 17 تھنڈر طیارے کمبیٹ کمانڈ سکول میں شامل، اے ایف بیس مصحف میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ، ائیر مارشل سہیل امان اور فضائیہ کے اعلی حکام موجود تھے ،پائلٹس کے کاک پٹ سے باہر آتے ہی ننھے بچوں کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش، تالیاں بجا کر ان کو خوش آمدید کہا

افغانستان پاکستان کے بارڈر کو تسلیم نہیں کرتا، لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ،جب بھی بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے خاردار تار، دیوار کی تعمیر اوربائیو میٹرک سسٹم لگانے کیلئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں افغانستان کی حکومت کی طر ف سے ناراضگی سامنے آجاتی ہے یورپی منڈیوں میں منشیات کی غیر قانونی مانگ سے زیادہ افغانستان میں منشیات اس سال کاشت کی گئی ہے جس کی تر سیل کیلئے پاکستان متوقع روٹ کے طور پر استعما ل ہوگا ہم سب نے ملکر اس روٹ کو استعمال ہونے سے روکنا ہے گڈ گورنس کو یقینی بنانے کیلئے سب اداروں کو ہاتھوں میں ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملا کر آپس کے اختلافات بالاے طاق رکھتے ہوئے کام کرنا ہوگا،کمانڈر سدرن کمانڈ کا تقریب سے خطاب

امریکہ ،بھارت کے تعلقات کوپاکستان سے نہیں جوڑناچاہئے ،بھارتی ہائی کمشنر،ہماراخطہ توانائی کی کمی کاشکارہے ،امریکہ سے جوہری توانائی کے حصول کوکوئی اوررنگ نہ دیاجائے ، بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر استقبالیہ سے خطاب

اسلام آباد ہائیکورٹ،سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ملزم ممتاز قادری کیس کی سماعت (آج) ہوگی،ایک تصویر کی بنیاد پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی کردار کشی کی مذمت ،شرانگیز مہم عدلیہ کو آئینی ذمہ داریوں سے روکنے اور ان کے کام پر اثرانداز ہونے کی سازش ہے جو قانون کے مطابق جرم ہے،سرکاری ترجمان

چین کے صدر مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے ، پاکستانی ہم منصب اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے ، چین کی مدد سے جاری منصوبوں کاافتتاح کریں گے،چینی وزیر خارجہ آئندہ ماہ دورہ پاکستان میں چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تاریخ اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے

ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا بحرین ڈیفنس فورسز کے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،پاک بحرین اعلیٰ فوجی قیادت میں باہمی پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ، باہمی فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

متاثرین زلزلہ کیلئے آنیوالی 7.8 ارب ڈالر کی عالمی امداد کہاں گئی؟قائمہ کمیٹی کا سوال،تعمیر نو کیلئے صرف 1.25 ارب ڈالردرکار تھے، پاکستان نے تعمیر نو کا معاملہ درست انداز میں حل نہ کیا تو ملکی وقار مجروح ہوگا‘ ہماری طرف انگلیاں اٹھائی جائیں گی‘کمیٹی ارکانوزیراعظم کے 500 نئے سکولوں کی تعمیر کے اعلان پر غلط اعدادو شمار پیش کرنے پر کمیٹی کا برہمی کا اظہار، کشمیریوں کی بدقسمتی ہے کہ نیلم جہلم کا منصوبہ مکمل ہونے کو ہے مگر معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے،کمیٹی کو بریفنگ

2017ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، عابدشیرعلی ،کوشش کر رہے ہیں کہ پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ یکساں ، نجی ٹی وی سے گفتگو

بجلی بحران کی ذمہ داری قبول کر تاہوں ، مستعفی بھی ہوناپڑاتودیرنہیں کر ونگا ،خواجہ آصف،فیصلہ قیادت پرچھوڑ تا ہوں ،بجلی کابریک ڈاوٴن دہشتگردی کے باعث ہوا،دہشتگردی کے خلاف جنگ ہرمحاذپرلڑرہے ہیں،افغانستان سے ہمارے تعلقات بہترہورہے ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پررینجرزاہلکاروں کابھارتی فورسز سے مٹھائی وصول کرنے سے انکار

پرویز مشرف جلد سعودی عرب چلیں جائیں گے،احمد رضا قصوری کا دعویٰ ،وفاقی کابینہ میں شامل کچھ وزراء مشرف کے سعودی عرب جانے کے حق میں ہیں،میڈیا سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

سرگودھا، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل سہیل امن کا جے ایف 17 تھنڈر طیارے کمبیٹ کمانڈ سکول میں شمولیت کے موقع پر ..

منامہ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ منامہ میں بحرین ڈیفنس فورس کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ..

اسلام‌آباد، وزیراعظم نواز شریف توانائی سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

کوئٹہ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کسٹمز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

لاہور، کسٹمز کے عالمی دن کے موقع پر غیر قانونی شراب کو تلف کیا جا رہا ہے۔

اسلام‌آباد، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ..

بیجنگ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بیجنگ میں قومی رہنما چئیرمین پیپلز کانفرنس یو زینگ شینگ سے ملاقات کر رہے ہیں۔

آج کا سوال

آج کا سوال
دہشتگردوں کیخلاف بلا خوف و خطر کیسوں کی سماعت کیلئے حکومت نے فوجی عدالتوں کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے آئین میں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں‌پیش کیا گیا اور اُسے منظور بھی کر لیا گیا۔ آپ کے خیال میں‌کیا فوجی عدالتیں ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کا باعث بنیں گی؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
فوجی عدالتیں ہی دہشتگردوں کا صحیح خاتمہ کر سکتی ہیں۔ حکومت اور فوج کا فیصلہ درست ہے۔
فوجی عدالتوں کی بجائے موجودہ عدالتی نظام کو تحفظ دیا جائے اور بہتر بنایا جائے۔ یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔