بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

تازہ ترین خبریں

پٹرول بحران پر اسی ہفتے قابو پا لیا جائے گا، وزیر پٹرولیم کا دعویٰ، پٹرول بحران کا مالی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے، پٹرول بحران پر عوام کو ہونے والی پریشانی سے شرمندہ ہیں، شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کے بحران پر اسی ہفتے قابو پا لیا جائے گا۔ پٹرول بحران کا مالی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پٹرول بحران پر عوام کو ہونے والی پریشانی سے شرمندہ ہیں۔وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت توانائی بحران پر اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پٹرول کا مسئلہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں ہے۔ پنجاب میں سی این جی قلت کے باعث لوگوں نے پٹرول زیادہ خریدا۔ پارکو ریفائنری بند رہنے سے پٹرول کی سپلائی کم رہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں آج ڈبل پٹرول سپلائی کیا گیا جبکہ مختلف شہروں میں پٹرول کی وافر سپلائی کر دی گئی ہے۔ اُمید ہے کہ پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں جاری پٹرول کے بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا

آج کا اخبار

نواز شریف نے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو پورے پاکستان کو بند کرنے کی طاقت رکھتے ہیں،عمران خان ،اب سارا زور خیبر پختونخواہ کی ترقی پر دوں گا‘ خیبرپختونخواہ دیگر صوبوں سے مختلف ہوگا،تحریک انصاف لوگوں کو مشکلات میں ڈالنا چاہتی ہے نہ ہی قوم کو تقسیم ،ہم دہشت گردی کے خلاف حکومت کو جنگ جیتنا دیکھنا چاہتے ہیں، نئے پاکستان میں عوام کے پیسے میٹرو کی بجائے عوام پر خرچ ہوں گے‘فیصل آباد میں حق نوازکے قتل کا ذمہ دار براہ راست رانا ثناء الله ہے، رانا ثناء اللہ تم 2015 ء میں ہی جیل جاؤ گے، قبائلی علاقوں میں اس وقت تک امن نہیں آسکتا جب تک قبائلیوں کو ساتھ نہ ملایا جائے‘ خیبرپختونخواہ دیگر صوبوں سے مختلف ہوگا،دھرنا کنونشن سے خطاب

عمران خان نے کہا کہ اب دھرنا ختم ہونے کے بعد سارا زور اور توجہ خیبرپختونخواہ حکومت کی ترقی پر لگاؤں گا

وزیراعظم کا نوٹس بے بس، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں پٹرول کی قلت کا چھٹا روز،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، پٹرول پمپوں پر لمبی لمبی لائنیں لگی رہیں،کئی پٹرول پمپس میں پٹرول ختم ہونے کے باعث سیل بند ،سرکاری ملازمین کے چھٹی بیوی بچوں کیساتھ تفریحی مقامات پر منانے کے سپنے بکھر گئے،صورتحال کی بہتری میں دس دن لگ سکتے ہیں،وزیر پٹرولیم کا دعویٰ،آئندہ پندرہ بیس روز تک بحران حل ہونے کا کوئی امکان نہیں ،ماہرین،پچاس ہزار ٹن فیول لے کر ایک اور جہاز 22 جنوری کو کراچی پہنچے گا،وزیراعظم نے پیٹرول بحران پر 6 روز بعد فوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ، تحقیقات کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ،ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

نئی دہلی میں پی آئی اے آفس بند کرنے کیلئے بھارت نے نوٹس بھجوادیا ، بھارتی حکام کا پی آئی اے سٹاف کے ویزوں میں توسیع دینے سے انکا ر ‘ بھارتی ایجنسیو ں نے سٹاف کو ہراساں کر نا شرو ع کر دیا ،لا ہوردہلی آپریشن بندہونے کاخدشہ ، پاکستان نے پی آئی اے عملے کے ویزوں اور پراپرٹی سے متعلق معاملہ بھارتی وزارت خارجہ میں اٹھادیا

پاکستان اور نواز شریف اکٹھے نہیں چل سکتے،شیخ رشید ، پیٹرولیم بحران کے اصل ذمہ دار شاہد خاقان عباسی ہیں، عمران خان سے درخواست ہے ملک کو بچانے کیلئے باہر نکلیں، پی ٹی آئی کے دھرنا کنونشن سے خطاب

ماورائے عدالت قتل کرنا اور شک کی بنیاد پر اور جرم بتائے بغیر لوگوں کو مارنا کھلی دہشت گردی ہے اسکی شدید مذمت کرتے ہیں ،سراج الحق،نوجوانوں کو گھروں سے اٹھانا اور ہفتوں اور مہینوں تک پتہ ہی نہ لگنے دینا کہ یہ کہاں ہیں اور پھر ان کو مار کر لاشیں پھینک دینا اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،اس سنگین صورتحال سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کے لیے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ، کراچی میں ہر مظلوم کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے ،قاتل کو گرفتار کرنا اور سز ا دینا مقتول کے ورثاکا نہیں حکومت کا کام ہے اور جو حکومت مقتول اور مظلوم کی داد رسی نہ کرسکے اسے حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ،امیر جماعت اسلامی پاکستان

لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کو جامعہ حفصہ میں نظر بندکیے جانے کا انکشاف، ملاقاتو ں پر پابندی عائد ، مولانا کے خلاف ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے رابط میں ہیں جسکے بعد باضابطہ گرفتاری پر غور کیا جائے گا، اعلیٰ پولیس افسر

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے گھنٹہ گھر سانحے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے امداد ی پیکج بڑھانے کا اعلان کردیا، دس دس لاکھ کی بجائے بیس بیس لاکھ روپے اور خاندان کے ایک فرد کو کلاس فور کی ملازمت دینے جبکہ زخمی دکاندار کو دو لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی ،پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت شہریوں اور تاجرو دکاندار برادری کو قانون توڑنے کی بجائے قانون پسند بنانے کا کلچر فروغ دے رہی ہے ہماراکوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک

وزیرپٹرولیم کی خفت سے بچنے کیلئے گھر پر اعلیٰ افسران کا اجلاس بلا کر پٹرول بحران سے نکلنے کیلئے مشاورت ،اجلاس میں وزارت پٹرولیم آئل ونگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ، شاہد خاقان انتہائی پریشان اور بیوروکریسی کے حربوں پر مایوس تھے

خیبر پختونخوا حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کے تبادلے کی مخالفت کر دی

خاموش امریکی سفارتکاری‘ بھارت پاکستان سے کشیدگی میں کمی پر آمادہ،امریکا متفق نظرآیاکہ مشرقی سرحدپرکشیدگی سے پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے پرتوجہ مرکوزنہیں رکھ سکتی، سفارتی ذرائع، بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی اور تناؤ میں کمی کرے کیونکہ اس کے نتیجے میں علاقے کی امن وسلامتی متاثر ہونے کا احتمال ہے، امریکی وزیرخارجہ

22ویں ترمیم پر اتفاق رائے موجود، جلد منظور کیا جائے، قاری حنیف جالندھری، وزیرداخلہ فیصد کے چکر سے نکل کر دہشتگردی میں ملوث مدارس کو نامزد کریں،دہشتگردوں میں تقسیم عدل وانصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے،میڈیا سے گفتگو

عمران خان کے مطالبے پر چاروں حلقے کھل چکے ہیں‘ دھرنے سے دھرنا کنونشن تک سفر جھوٹ کی شکست ہے،پرویز رشید،خان صاحب کو ہر بار خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، دہشت گردوں کیخلاف سب کو متحد ہونا ہوگا ، بیان

جوڈیشل کمیشن کے قیام پر کل بھی اور آج بھی شک ہے ، شاہ محمود قریشی ، نواز شریف نعروں سے نہیں جوانوں کیلئے نئے جوش و ولولے سمیت پارٹی کی تنظیموں میں اتحاد سے جائے گا‘دھرنا کنونشن سے خطاب ،آج تک خون پیتا اور گوشت کھاتاتو شیر سناتھا لیکن پیٹرول پیتا شیر نہیں دیکھا، اسد عمر،نواز شریف اور ان کی ٹیم کے پاس اب بھی وقت ہے جوڈیشل کمیشن بنالیں ورنہ پھر گو سے گو نواز گو سے پورا پاکستان گونج اٹھے گا،جہانگیر تیرین کا بھی خطاب

شارجہ کی کمپنی خیبرپختونخوا میں آئل ریفائنری قائم کریگی ،کمپنی کی منصوبے کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کی بھی پیشکش

منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جامع پالیسی مرتب ،تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور ڈرائی پورٹ پر انسداد منشیات فورس کے اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ،منشیات کے سمگلروں اور فروخت کی نشاندہی کیلئے بڑے شہروں میں خفیہ نیٹ ورک کو مزید توسیع دی جائے گی، حکام

جماعت الدعوة رفاہی تنظیم ہے، پابندی نہیں لگا سکتے ، رانا تنویر حسین، حافظ سعید بارے بھارت نے آج تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے، کشمیریوں کی جدوجہد کی ہم سب حمایت کرتے ہیں تو کیا ہم سب پر پابندی لگا دی جائے گی،بھارت سے تعلقات اچھے کرنے کی کوشش کی لیکن تجربہ بہت تلخ رہا،کنٹرول لائن پر فائرنگ سے ماحول خراب ہو رہا ہے،دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی سانحہ پشاور کے بعد خود شروع کی ہے امریکہ کا کوئی دباؤ نہیں، بھارتی اخبار کو انٹرویو

چوہدری نثارو خواجہ سعید رفیق نے پیٹرول بحران پر حکومت کی نااہلی قبول کرلی‘ قوم سے معذرت

عمران خان سن لیں اسی سال تم پاگل خانے میں ہوگے ، راناثناء اللہ،فیصل آبادمیں فائرنگ کرنے والاگن مین نہیں تھا،فائرنگ کرنے والاجیل میں ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہم جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیارہیں ،عمران خان ایسے مطالبات کرتے ہیں جن کاسراورپیرنہیں ہوتا،سعد رفیق

ریحام خان جھوٹا الزام لگانے پر مجھ سے معافی مانگیں، ڈاکٹر اعجاز، شادی بعد میں نے ریحام اور اپنے بچوں کا ہمیشہ خیال رکھا، سابق شوہر

پٹرول بحران کی تحقیقات کاآغازکردیاہے ، ڈاکٹرمصدق ملک ،پٹرول بحران کے ذمہ داروں کاتعین کیاجائیگا،ایک دودن میں بحران پرقابوپالیں گے ،ترجمان وزیراعظم

پرویز مشرف نے عمران خان کو شادی پر مبارکباد کا کارڈ بھیج دیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
دہشتگردوں کیخلاف بلا خوف و خطر کیسوں کی سماعت کیلئے حکومت نے فوجی عدالتوں کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے آئین میں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں‌پیش کیا گیا اور اُسے منظور بھی کر لیا گیا۔ آپ کے خیال میں‌کیا فوجی عدالتیں ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کا باعث بنیں گی؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
فوجی عدالتیں ہی دہشتگردوں کا صحیح خاتمہ کر سکتی ہیں۔ حکومت اور فوج کا فیصلہ درست ہے۔
فوجی عدالتوں کی بجائے موجودہ عدالتی نظام کو تحفظ دیا جائے اور بہتر بنایا جائے۔ یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔