بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

تازہ ترین خبریں

امریکہ کو پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر تشویش، کشمیر کے بغیر مذاکرات نہیں ہونگے، سرتاج عزیز

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکہ کو پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں انفرا سٹرکچر کی بحالی کیلئے 25 کروڈ ڈالر امداد کا اعلان ، مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے بعد دفتر خارجہ میں جان کیری اور سرتاج عزیز نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے پر خوشی ہوئی، چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان میں جمہوریت مضبوط ہو، افغانستان میں بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں ،جان کیری نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 25 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔ امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا،امریکی وزیر خارجہ کا اعلان، امریکی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کی زیادہ رسائی چاہتے ہیں، نواز شریف،توقع ہے کہ مارچ میں کاروباری مواقع کے بارے میں کانفرنس میں امریکی سرمایہ کار بھی بھرپور حصہ لیں گے،ملاقات میں بات چیت،جان کیر ی کی سرتاج عزیز سے اہم ملاقات، پاکستان نے ڈرون حملوں پر کوئی مطالبہ نہیں کیا ،امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلاء کے موقع پر خطے میں امن برقرار رکھنے اور کشیدگی کا خاتمہ ترجیح قرارد یا ،بلوچستان اور کے پی کے میں” را “ کے سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے حوالے فہرست جا ن کیر ی کے حوالے کی گئی ، کیری لوگر بل پر پیش رفت نہ ہوسکی ، آج پھر بات ہو گی ،ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کیلئے افغانستان پر زور دینے کی یقین دھانی ،دہشت گردوں کے حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات کا تبادلہ بھی ہوا ،ملاقات کی اندرونی کہانی

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور امریکہ دونوں کے مشترکہ دشمن ہیں دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے

لورالائی‘ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ،7اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی زخمی ،حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 40سے 50تھی‘ذرائع،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تعاقب شروع کردیا علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری

این اے122 کے حوالے سے دھاندلی کیس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہو گی، انکوائری رپورٹ انکوائری ٹربیونل میں جمع ،23 ہزار 525 کاوٴنٹر فائلوں پر دستخط اور مہر موجود نہیں، 1 لاکھ 80 ہزار 115 ووٹ درست قرار پائے ،رپورٹ

سب کے حوصلے بلند ، دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے‘راحیل شریف،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے :آرمی چیف کا آرمی پبلک سکول کے دورے پر طلبہ و اساتذہ سے خطاب،آرمی چیف نے سکو ل میں آ نے والے طلبہ کا استقبا ل بھی کیا ، طلبہ کے حوصلے کی تعریف

پاک امریکہ ورکنگ گروپ اجلاس، نفاذقانون اورانسداد دہشتگردی کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق، پاک۔امریکہ نفاذقانون وانسداد دہشتگردی ورکنگ گروپ اجلاس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں ،بشمول انسداد دہشت گردی، قانون کی حکمرانی، انسداد منشیات اور سرحدی نگرانی پر بات چیت، امریکہ کا پاکستان میں دہشتگری کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم عمل سویلین اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے اعانت کا اعادہ ، امریکہ اسکولوں کے معصوم بچوں، عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کرنے اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے والے گروہوں کی پرتشدد اور مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے،امریکہ عمومی سفیر

عمران خان کا سپیکر سردار ایاز صادق سے استعفے کا مطالبہ،حلقہ این اے 122 میں کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 34 ہزار 376 ووٹ بوگس نکلے ،18 جنوری کو دھرنا کنونشن میں لائحہ عمل دوں گا، حکومت نے بااختیار جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو سڑکوں پر نکلیں گے حکومت چلنے نہیں دیں گے،چیئرمین تحریک انصاف،ریٹرننگ آفیسر کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے تو بتا دے گا کہ اس کے پیچھے کون ہے اور کس نے دھاندلی کرائی؟ پریس کانفرنس

کمیشن کی رپورٹ میں بوگس ووٹوں کا حوالہ دیا گیا ہو تو خود ایاز صادق سے استعفیٰ لیکر اسمبلی میں پیش کرد ونگا،پرویز رشید کا عمران خان کو جواب ،بیلٹ پیپروں کی چھپائی کا فرانزک ٹیسٹ کرالیتے ہیں اگر یہ بیلٹ پیپر الیکشن کمیشن کی طرف سے پرنٹنگ کارپوریشن سے نہ چھپے ہوئے نکلے تو ہم ہارمان لینگے ورنہ عمران خان اپنی شکست تسلیم کریں ، عمران خان جوڈیشل کمیشن نہیں بنوانا چاہتے وہ ٹربیونل کے دائرہ اختیار کا سہارا لے کر کمیشن بننے کی راہ میں رکاوٹ ہیں ، عمران قوم کو بتائیں ان کے احتجاجی تاریخوں اور دہشتگردوں کی کارروائیوں کی تاریخوں میں کیوں مماثلت پائی جاتی ہے ، عمران خان زندگی میں سچ بولنا سیکھیں ، سچ یہ ہے کہ آپ ہار گئے ہیں اور اپنی ہار مان لیں ورنہ شرمندگی ہوگی، میڈیا سے گفتگو

بھارتی فوج نے گزشتہ سال کنٹرول لائن اورورکنگ باوٴنڈری پر243مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، عالمی توجہ مبذول اس پر کروائی گئی ،اقوام متحدہ مطالبہ واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ ،سرتاج عزیز کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

کسی کی منت سماجت کی ہے نہ کرینگے جو دوست ملک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کریگا اس کے مشکور ہونگے جو نہیں کریگا اسے گلہ نہیں کرینگے ، اسحاق ڈار،معیشت کے تقریباً تمام اہداف حاصل کرلئے ہیں ، کوشش ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اور بے گھر افراد کی بحالی کیلئے فنڈز کی فراہمی کے بعد بھی ترقیاتی بجٹ اور سماجی شعبے کیلئے مختص فنڈز میں کوئی کمی نہ کریں ،تحریک انصاف سے جوڈیشل کمیشن کے بارے میں صرف تین نکات پر اتفاق رائے باقی ہے ، سوچ مثبت ہو تو آدھے گھنٹے میں معاملہ حل ہوسکتا ہے ، قوم کو کنفیوز کرنے سے گریز کیاجائے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستان آرہے ہیں ان سے تمام امور پر بات چیت ہوگی،پریس کانفرنس سے خطاب

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)کے سربراہ جنرل للائیڈ جے آسٹن کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون اور مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،مریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)کے سربراہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا ،جی ایچ کیو آمد پر جنرل آسٹن نے پاکستانی شہداء کو خراج عقیدت پیش ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

مذہبی رہنماؤں اور مدارس کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی

قومی اسمبلی کے ارکان کا آرمی پبلک سکول پشاور میں بچوں کی واپسی کا خیرمقدم،کتنااچھاہوتاکہ وزیریاوزیراعلیٰ بھی آرمی چیف کے ساتھ ہوتے،بچوں اور والدین کی خوشی دوگنا ہوجاتی،ارکان کا اظہار خیال،گڈاوربیڈکافرق ختم کرتے ہوئے کارروائی کافیصلہ کیا،تمام اداروں نییقین دہانی کرائی کہ وہ رجسٹریشن کیلئے تیاررہیں،دوبارہ بچوں کی سکول میں آمدعزم جنون ہے، بلیغ الرحمان، دنیاکہتی ہے کہ ہم دہشت گردی کے باپ ہیں،تیس سال ہم نے دہشتگردوں کوپالا، اب ہمیں توبہ کرناہوگی ورنہ ایسے ملک نہیں چلے گا،محموداچکزئی،اب گرفتار چھ ہزاردہشت گردوں کافیصلہ فوجی عدالتوں میں ہوگا،ا نٹیلی جنس ایجنسیزکے بجٹ میں سوفیصداضافہ کرنا چاہئے،قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر بحث،ریاستی تشددکرنے والے سول مجسٹریٹ کامقدمہ بھی فوجی عدالتوں میں پیش کیاجائے ،فاروق ستار کا بھی اظہار خیال

امریکی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان پر تحفہ ، امریکی قونصلیٹ پر حملے کے ملزم ذوالفقار کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ،جیل انتظامیہ کو ڈیتھ وارنٹ موصول ہوگئے ہیں ، پھانسی سے قبل اہلخانہ سے ذوالفقار کی ملاقات کرادی گئی ،متوقع ردعمل سے بچنے کیلئے تمام سرکاری عمارتوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ، جیل کے اردگرد سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ بھی کردیا گیا ، تمام اداروں کی انتظامیہ کو سکیورٹی ہائی الرٹ وارننگ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ، ممبئی حملہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔ عدالت دونوں فریقین کا موقف تفصیل سے سنے گی،جسٹس نورالحق این قریشی کے ریمارکس،حکومت بھارتی میڈیا‘ بھارتی حکومت اور بھارتی عوام کے دباؤ کی وجہ سے میرے موکل کو رہا نہیں کررہی،وکیل راجہ رضوان عباسی

لاپتہ افراد کیس ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کر دئیے ، ملک بھر سے لاپتہ افراد کی تمام تر تفصیلات دو ہفتوں میں پیش کر نے کا حکم ، اٹارنی جنرل سلمان بٹ سمیت چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری،لوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کو شناخت تک محفوظ رکھنے کیلئے سرد خانوں بارے تحریری جواب بھی طلب کر لیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی رجسٹریشن کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر سمیت تمام فریقین کو آخری وارننگ جاری کر دی ،ڈیڑھ سال سے کیس چل رہا ہے فریقین کی جانب سے عدالت میں جواب داخل نہیں کرایا جارہا عدالتوں کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریما رکس

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں جاری 10کروڑ 30 لاکھ سے زائد سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں قبائلی علاقوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موجود سموں کی تصدیق کی جائے گی،90دن کے بعد جس سم کی تصدیق نہ ہو گی اسے بند کردیا جائے گا ، صارف کا ابتدائی ڈیٹا حاصل کے لیے موبائل کمپنی اسے تین روپے جبکہ تفصیلی ڈیٹا حاصل کرنے پر سات روپے ادا کرے گی ، نادار کو بھی کروڑوں روپے کی آمدن کا امکان ہے ۔ ذرائع

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ ‘ انتخابی اتحاد کا فیصلہ دونوں جماعتوں کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں ہوا ،دونوں جماعتیں مشترکہ امیدوار کھڑے کریں گی،ضلع‘ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر امیدوار کھڑے کرنے کا حتمی فیصلہ اور لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شیڈول اپریل کے آخر میں جاری کیا جائے گا،عنایت اللہ

سپریم کورٹ نے پی پی 240ڈیرہ غازی خان میں ہونے والا ضمنی انتخاب روک دیا،ملک میں بہت سے حلقے ایسے ہیں جن کی پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی نہیں ہے،چیف جسٹس آف پاکستان ناصرالملک

پاکستانی فوج نے ہیرا نگر سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ بھارت کا الزام

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں گزشتہ پانچ سالوں میں 48ارب روپے کی خورد برد کی تحقیقات نیب سے کروانے پر اتفاق ہوا، اجلاس میں این ایچ اے کے چیئرمین کی کمیٹی کو این ایچ اے کے حوالے سے مکمل بر یفنگ،کمیٹی ارکان کا بھاری رقوم خرچ کرنے کے باوجود شاہراہوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار افسوس، قائمہ کمیٹی کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 47افسران کو واپس اپنے محکموں میں بھیجنے کی ہدایت، کمیٹی کا پاک چائنہ کوریڈور کا روٹ تبدیل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار

وزیراعظم کے 21دوروں پر 35کروڑ 10لاکھ روپے خرچ ہونے کا انکشاف،امریکہ کے 3دوروں پر16کروڑ90لاکھ ،برطانیہ کے 4دوروں پر5کروڑ25لاکھ اورچین کے 3دوروں پر4کروڑ96لاکھ خرچ کئے گئے،قومی اسمبلی میں تحریری جواب

پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ بدلنے پر بلوچستان اور فاٹا کے اراکین اسمبلی متحد ہوگئے ،لینڈ مافیا کی خواہش پر نقشے میں تبدیلی کے حکومتی فیصلے پر بلوچستان کے سینیٹرز نے سینٹ اجلاس میں دھرنا دینے کی دھمکی دیدی قومی اسمبلی کے اراکین کو ساتھ ملانے کیلئے ان سے مشاورت شروع کردی گئی

آئینی ترمیم ڈنڈے نے منظور کرائی،فوجی عدالتوں کے قیام تک خیر دیکھ رہا ہوں لیکن حکومت نے دھوکہ دہی کا آغاز کردیا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری ،دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والے ملک سے دہشتگردی کیسے ختم کرسکتے ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار کب تختہ دار پر چڑھیں گے،اب تک جن10دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ان میں سے8 مشرف حملہ کیس کے ملزم تھے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

لاہور، لاڑکانہ کے رہائشی مسلم لیگ ن کے کارکن پریس کلب کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار وزارت خزانہ سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات میں شریک ہیں۔

اسلام‌آباد، خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عنایت اللہ اور پارلیمانی لیڈر رکن قومی اسمبلی طارق اللہ پنجاب ہاؤس میں ..

راولپنڈی، امریکی وزیر خارجہ جان کیری جنرل ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات سے قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے مصافحہ کر رہے ..

اسلام‌آباد، امریکی وزیر خارجہ جان کیری دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ..

اسلام‌آباد، وزیراعظم نواز شریف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
دہشتگردوں کیخلاف بلا خوف و خطر کیسوں کی سماعت کیلئے حکومت نے فوجی عدالتوں کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے آئین میں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں‌پیش کیا گیا اور اُسے منظور بھی کر لیا گیا۔ آپ کے خیال میں‌کیا فوجی عدالتیں ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کا باعث بنیں گی؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
فوجی عدالتیں ہی دہشتگردوں کا صحیح خاتمہ کر سکتی ہیں۔ حکومت اور فوج کا فیصلہ درست ہے۔
فوجی عدالتوں کی بجائے موجودہ عدالتی نظام کو تحفظ دیا جائے اور بہتر بنایا جائے۔ یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔