بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

تازہ ترین خبریں

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی آئین میں اکیسویں ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل اتفاق رائے سے منظور کرلئے، 78 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا،جے یو آئی ف کے اراکین نے حصہ نہ لیا، وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی فرد یا گروہ کے خلاف مقدمہ ان خصوصی عدالتوں کو منتقل کر سکے گی، فوجی عدالتوں کو دہشت گردی میں ملوث گروپوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا اختیار حاصل ہوگاجس کے خلاف اپیل بھی نہیں کی جا سکے گی

قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کے بعد سینیٹ نے بھی آئین میں اکیسویں ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل اتفاق رائے سے منظور کرلئے‘ 78 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا جمعیت علمائے اسلام ف کے اراکین نے کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ اس بل کے تحت اعلیٰ عدلیہ سے متعلق آئین کے آرٹیکل 175 اور پاکستان آرمی سے متعلق آئین کے آرٹیکل 245 میں ترمیم شامل ہیں۔ اس ترمیم کا دورانیہ دو سال ہوگا۔ جبکہ وفاقی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی فرد یا گروہ کے خلاف مقدمہ ان خصوصی عدالتوں کو منتقل کر سکے گی۔ فوجی عدالتوں کو دہشت گردی میں ملوث ہر طرح کے عناصر ان گروپوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا اختیار حاصل ہوگاجس کے خلاف اپیل بھی نہیں کی جا سکے گی۔ منگل کے روز سینیٹ (ایوان بالا کے اجلاس کے دوران) وفاقی وزیر قانون سینیٹر پرویز رشید نے دستور (اکیسویں ترمیم) کا بل 2015 ء ایوان میں پیش کیا ایوان نے اس تحریک کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی تحریک کے حق میں 78 جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی گئی۔ بعد ازاں وزیر قانون نے ایوان میں بل پیش کیا جسے اوپن ڈویژن کی بنیاد پر اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

مولانا فضل الرحمان کی ناراضگی یا پی پی کا مطالبہ؟،قومی اسمبلی میں 21 ویں آئینی ترمیم کے بل پرووٹنگ موخرکردی گئی،جے یو آئی ف،جماعت اسلامی ، اعجازالحق اورغوث بخش مہرنے دہشت گردی کے خلاف بل سے مذہب اور مسلک کے الفاظ نکالنے کا مطالبہ کر دیا،جتنے بھی حملے آج تک دہشت گردوں نے کئے بتایا جائے کونسے مدارس کے طلباء شامل تھے،صرف مدارس کو ٹارگٹ نہ کیا جائے ،فضل الرحمان،پارلیمنٹ کی بالادستی کو تمام اداروں کو تسلیم کرنا چاہئے، مجبوری کے تحت اس غلط اقدام پر دستخط کرتے ہیں ،جو پٹھان اور مدرسے کا طالب ہے اسے دہشت گرد قرار دینے سے ملک نہیں چل سکے گا،ہمیں دہشت گرد کی پہچان کرنی چاہئے،محمود اچکزئی،مذہب کا نام اس سے نکالا جائے تو بل کی حمایت کریں گے، طارق اللہ،کچھ گروپ اپنے مفاد کے نام پر مذہب کو استعمال کر رہے ہیں، مذہب کا نام بل سے نکالا جائے،اسکی جگہ دہشتگردی کا نام ہی رکھا جائے،غوث بخش مہر،مدارس کو قریب سے سمجھتا ہوں دہشت گردی کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، اعجاز الحق قومی اسمبلی میں 21ویں آئینی تر میم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بلوں پر بحث

قبل ازیں اسمبلی اجلاس کا جو ایجنڈا جاری کیا گیا تھا اس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ وزیر قانون پرویز رشید ان دونوں ترمیمی بلوں کو منظور کرائیں گے

بھارتی فورسز کی ایک بار پھر عالمی قوانین کی خلاف ورزی، شکرگڑھ اور ظفروال سیکٹر زمیں بلا اشتعال فائرنگ، 4افراد شہید، متعدد مکانات ،پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5بھارتی فوجی ہلاک کردئیے گئے ،سرحدی دیہات سے نقل مکانی کا عمل بھی شروع ہو گیا

فوجی عدالتوں میں صرف دہشت گردوں کے خلاف مقدمات بھیجے جائیں گے اور اس سے پہلے حکومت انکی مکمل چھان بین کرے گی،چوہدری نثار،فوجی عدالتیں ہمیشہ جنگ کے دوران بنائی جاتی ہیں اور ہمیں بھی اس وقت جنگ کی صورتحال درپیش ہے جس کے باعث تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا،ان عدالتوں میں کسی عام آدمی کاکوئی کیس نہیں چلے گا،فوجی جج بھی اللہ کا خوف رکھتے ہیں،دہشت گرد جب بھی مقدمہ چلتا پولیس افسران اور ججوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دیتے ،ہر شخص خواہ وہ دہشتگرد کیوں نہ ہو ان کو صفائی کا موقع دیاجائے گا ، پاک فوج پر اعتماد رکھیں یہ جنگ ہم جیتیں گے اور دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لینگے،قومی اسمبلی میں 21ویں آئینی ترمیم کے بارے میں بحث

جے یو آئی، ایم کیو ایم کے تحفظات، حکومت کا آرمی ایکٹ میں مزید ترامیم لانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ ، دہشت گردی کے مجرم کی اپیل مسترد ،سزائے موت کے 3قیدی بری، لاہور ہائیکورٹ نے بھی4سزائے موت کے قیدی رہا کر دیئے ،1کی سزا روک دی

فوج دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی میں مدد کرے گی، آرمی چیف ، سانحہ پشاور کے بعد قوم دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متحد ہے، فوج حکومت سے مل کر متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کیلئے کام کریگی،جنرل راحیل شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی وزیراعظم نوازشریف سے ملا قات ، صوبے میں امن وامان اور انسداد دہشت گردی سے متعلق قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد پر غور ،آرمی ایکٹ میں 21 ویں ترمیم کے تحت غیر معمولی اقدامات ہوں گے، قوم اور سیاسی قیادت دہشت گردی کے خلاف ایک صفحے پر ہے ، واہگہ اور سانحہ پشاور جیسے واقعات کو کبھی نہیں بھول سکتے، معصوم بچوں، شہریوں اور مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے ،وزیراعظم نوازشریف

گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے ،مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں ،سرتاج عزیز

حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا اس لئے آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمان،وزیراعظم نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو مسودہ تیار کرنے میں شریک رکھا لیکن اپنی اتحادی جماعت کو تاریکی میں رکھا، پریس کانفرنس سے خطاب

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کی نئی تفصیلات جاری کردیں، ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 63 لاکھ 65 ہزار 425 ہوگئی ، فاٹا اور اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد گزشتہ عام انتخابات یں رجسٹرڈ ووٹرز سے بھی کم ہو گئی

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک، 3 زخمی،جاسوس طیارے نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حافظ گل بہادر اور ازبک کمانڈر عثمان کے کمپاوٴنڈ پر 2 میزائل داغے، ذرائع

وزیر اعظم سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات ،پاک امریکہ تعلقات اور جان کیری کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ،سانحہ پشاور پر بہت دکھ ہوا،امریکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے ،رچرڈ اولسن،پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہوچکی ہے ، وزیر اعظم نوازشریف

الیکشن کمیشن کا سینٹ الیکشن مارچ میں کرانے کا فیصلہ،فروری کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کردیا جائیگا، پولنگ مارچ میں کرانے کا قوی امکان، امیدواروں کیلئے نامزدگی پیپرز سمیت ہدایت نامے اور انتخابات کے طریقہ کار پر مبنی کتابچوں کی چھپائی مکمل کرلی گئی، ذرائع ،مارچ 2015ء کو 52سینیٹرز ریٹائر ہورہے ہیں ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے 12,12جبکہ پنجاب اور سندھ کے 11,11، وفاقی دارالحکومت کے 2 اور فاٹا کے 4سینیٹرز شامل

جے یو آئی (س)کے وفد کی مشرف سے ملاقات، قومی ایکشن پلان پر تحفظات کا اظہار،سابق صدر اور مولانا سمیع الحق کا ٹیلی فونک رابطہ، جلد ون آن ون ملاقات پر اتفاق

اے این پی نے کراچی میں بھی فوجی آپریشن کرنے کا مطالبہ کردیا،ملک میں پختونوں کی نسل کشی کی جارہی ہے‘ دینی مدارس میں اصلاحات کی جائیں دہشت گردی کے ساتھ ساتھ سینکڑوں بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث ملزموں کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں،سینیٹرز شاہی سید ‘ الیاس بلور اور حاجی عدیل کا سینیٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جیت ہی واحد آپشن ہے، عبرتناک شکست انسانیت کے دشمنوں کا مقدر بنے گی:شہبازشریف،قومی قیادت کا متفقہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردوں کوکہیں پناہ نہیں ملے گی،ملکی استحکام و ترقی کیلئے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا ہے، معاشرے کے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے، قومی قیادت کا دہشت گردی کے خاتمے کا عزم اوراتحاد دہشت گردوں کیلئے عبرتناک انجام کا پیغام ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی اراکین اسمبلی کے وفد سے گفتگو

عسکری تنظیموں کیخلاف پاکستانی اقدامات بارے امریکی وزیر خارجہ کا بیان ناقابل قبول ہے‘ بھارت،دہشت گردی کی تمام اقسام بری ہیں ‘ بھارتی وزیر دفاع منوہر یار لیکار

پاکستان نے جیش محمد اور لشکر طیبہ کیخلاف موثر کارروائیاں کی ہیں‘ جان کیری کی تصدیق،امریکی وزیر خارجہ کی اس تصدیق کے بعد پاکستان کیلئے امداد کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگئی ہے‘ رپورٹ

بھارتی حدود میں تباہ ہونے والی کشتی کا معمہ حل ہوگیا، تباہ ہونے والی کشتی کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے یعقوب ملاح کی ہے،بھارتی اخبارکا دعویٰ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
دہشتگردوں کیخلاف بلا خوف و خطر کیسوں کی سماعت کیلئے حکومت نے فوجی عدالتوں کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے آئین میں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں‌پیش کیا گیا اور اُسے منظور بھی کر لیا گیا۔ آپ کے خیال میں‌کیا فوجی عدالتیں ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کا باعث بنیں گی؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
فوجی عدالتیں ہی دہشتگردوں کا صحیح خاتمہ کر سکتی ہیں۔ حکومت اور فوج کا فیصلہ درست ہے۔
فوجی عدالتوں کی بجائے موجودہ عدالتی نظام کو تحفظ دیا جائے اور بہتر بنایا جائے۔ یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔