بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

تازہ ترین خبریں

خودکش حملہ کیس ، 4 ملزموں کی سزا کالعدم ، فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے خودکش حملہ کیس کے چار مجرموں کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ، دوسری طرف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو دہشت گردوں کے جاری کیے گئے ڈیتھ وارنٹ منسوخ کر دئیے جبکہ سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے قیدی کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے ۔ جسٹس عباد الرحمان اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل بنچ نے سزائے موت کے خلاف ملزمان کی اپیلیں منظور کر تے ہوئے قرار دیا کہ ناکافی شواہد پر ملزمان کو سزا دی گئی ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2004 میں ملزمان حبیب اللہ ، فضل حمید ، طاہر اور نصیر کو پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ ملزمان پر 2002 میں شاہ نجف میں خود کش حملے میں معاونت کا الزام تھا ۔ حملے میں 11 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے تھے ۔ دوسری طرف ا نسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث دو دہشت گردوں کے جاری کیے گئے ڈیتھ وارنٹ منسوخ کر دئیے جنہیں پھانسی دینے کے لیے چودہ جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ دونوں مجرموں پرلانس نائیک اور حوالدار کو شہید کرنے کا الزام تھا ۔

آج کا اخبار

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پشاور میں آرمی پبلک سکول میں سینکڑوں بچوں کی شہادت کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیلئے ایک ہو گئی ہے اور پاکستان بھر میں فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ آپ کے خیال میں‌کیا موجودہ آپریشن سے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو پائے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کیلئے اب بچنا مشکل ہے انشاء اللہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے حمایتیوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے ورنہ یہ عفریت دوبارہ سر اُٹھا لے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔