بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ دسمبر

تازہ ترین خبریں

ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو بھارت میں دھول چٹا دی۔ پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان 16 سال بعد میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچا۔ پاکستان کی جانب سے محمد ارسلان ، محمد وقاص ، سعید شاہ نے گول اسکور کیے۔ محمد ارسلان قادر کو ہیرو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کا فائنل میں مقابلہ جرمنی سے ہو گا۔ واضح رہے ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا چھ دسمبر کو آغاز ہوا ۔ افتتاحی روز پاکستان کا مقابلہ بیلجئم سے تھا جس میں گرین شرٹس کو دو ایک سے ناکامی ہوئی۔ اس کے اگلے ہی روز انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کی آٹھ دو کی شکست نے مورال گرا دیا

بین الاقوامی خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

وزیراعظم کا بجلی کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان،دھرنے نہ ہوتے تو عوام کو مزید ریلیف دیتے اور ملک میں بہت سے کارخانے لگ چکے ہوتے‘ نواز شریف،بجلی بحران کا خاتمہ اپنی مدت میں ہی کرکے جائیں گے‘ احتجاج کون‘ کہاں اور کیوں کررہا ہے‘ مجھ سے نہ پوچھا جائے‘ مجھ سے ملکی ترقی بارے پوچھا جائے‘ کراچی‘ لاہور موٹروے کا آغاز جلد ہوجائے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو

انہوں نے کہاکہ چین کی طرف سے کوئلے کے پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس میں کوئی قرض شامل نہیں ہے اگر دھرنے نہ ہوتے تو اب تک یہ منصوبے باقاعدہ شروع ہو جاتے

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کے آشیرباد سے کراچی میں12مئی کے فارمولے سے پولیس کی مدد سے اہم شاہراہوں کوبند کردیا،عمران خان کی جانب سے کراچی میں دھاندلی کے اصل کرداروں کا نام نہ لینے پر کارکنان دل برداشتہ،تحریک انصاف کی قیادت نے کراچی کی اہم شاہراہوں سے دھرنے کو ختم کرکے کارکنان کو نرسری شاہراہ فیصل پر مرکزی پروگرام منعقد کر دیا

جوڈیشل کمیشن کے قیام تک احتجاج اور دھرنے جاری رہیں گے، ہم ایسا نیا پاکستان بنائیں گے جہاں میرٹ اور قانون کی بالا دستی ہوگی،عمران خان، اگر لاھور احتجاج تک کمیشن نہیں بنا تو ملک گیر احتجاج کر کے حکومت پر دباو بڑھائیں گے ،2013کے انتخابات میں جرم کرنے والوں کو پکڑا جائے ،نئے پاکستان میں انتخابی دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی ،پنجاب میں اربوں روپے کے منصوبوں سے لوگ جائیدادیں بنا رہے ہیں ،کراچی کے عوام امیدوں پر پورے اترے جب کہ تبدیلی کے لئے عوام نے رضاکارانہ طور پر شہر بند کیا، 15دسمبرکولاہوربندکرانے آرہاہوں،کراچی والوں کی طرح لاہوربھی میراساتھ دئے گا۔ احتجاجی پروگرام کے سلسلے میں کراچی نرسی کے مقام پر مرکزی دھرنے ،اسلام آباد دھرنے سے خطاب

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں 177ویں کور کمانڈر کانفرنس ، ملک کی داخلی و خارجی سیکورٹی صورتحال، آپریشن ضرب عضب،آئی ڈی پیز کی واپسی ،بحالی سمیت پاک افعان تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،شرکاء کا دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون آپریشن میں کامیابیوں اور پیش رفت پر اظہاراطمینان، کانفرنس میں آرمی چیف نے اعلیٰ عسکری حکام کو اپنے طویل دورہ امریکا کے دوران امریکی عسکری و سیاسی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں اور مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رکھا جائے، انٹیلی ایجنس ایجنسیا ں مطلوبہ نتائج کے لئے موثر اقداما ت کریں ، پیشگی اقدامات کر کے خطرات کے لیول کو کم کیا جائے،آرمی چیف

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے سسٹم میں فنی خرابی، کئی شہروں میں بجلی بند ، سسٹم میں فنی خرابی کے باعث خیبرپختونخوا، پنجاب کے متعدد شہروں میں بجلی کا بریک ڈاون ہو گیا، خرابی دور کر رہے ہیں چار پانچ گھنٹے میں بجلی بحال کر دی جائیگی،اسلام آباد اور راولپنڈی کے وی آئی پی اور حساس گرڈز کو بند ہونے سے بچا لیا گیا ہے،ترجمان وزارت پانی و بجلی

غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری کی سیاست پر یقین ر کھتا ہوں نہ ہی سانحہ فیصل آباد کی کسی بھی سازش اور منصوبہ میں شامل ہوں،عابد شیر علی، اگر کبھی بھی میرا اس سانحہ میں ملوث ہونا ثابت ہوجائے تو ہر قسم کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں اور سیاست کو بھی خیر بادکہہ دونگا ۔ میڈیا سے بات چیت ،عابد شیر علی نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل کے ہمراہ تھانہ سمن آباد میں سانحہ فیصل آباد میں جاں بحق ہونے والے حق نواز قتل کے مقدمہ میں تفتیشی افسر کو اپنا بیان قلمبند کرایا

تحریک انصاف نے لاہورمیں دھرنے کیلئے کئی جگہوں کاانتخاب کردیا

حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کااگلادورکل ہوگا،حکومتی ٹیم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔ مسودہ بھی حوالے کیاجائے گا

نیول چیف محمد ذکاء اللہ کو ترکی کی مسلح افواج کا لیجن آف میرٹ ایوارڈ دیا گیا، ایوارڈ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ پردیا گیا

غداری کیس سنجیدہ معاملہ ہے‘ عدالت تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت کرے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ،غداری کیس خصوصی عدالت کا فیصلہ آئینی تقاضوں کے مطابق نہیں ، عدالت نے سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو سنے بغیر کیس میں شریک ملزم ٹھہرایا، وکیل افتخار گیلانی،خصوصی عدالت کے فیصلوں کیخلاف دائر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کیلئے ایک لارجر بنچ تشکیل دیا جائے، وفا ق وکیل غداری کیس میں حکومت خود ایک فریق ہے۔ آپ کو عدالت عالیہ پر اعتماد کرنا چاہئے۔ تمام فریقین کو فیئر ٹرائل کا موقع دیں گے،جسٹس اطہر من اللہ کے ریما رکس

پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، صدر مملکت ،پاک چین ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل پاکستان کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے ، ممنو ن حسین کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں 16 ویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

تحریک انصاف سے مذاکرات کا سلسلہ بحال ہونے کے نتیجہ میں ملک میں سیاسی استحکام کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی، محمدزبیر عمر،تحریک انصاف کے احتجاج کے باوجودحکومت اپنے اقتصادی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مشکل حالات کے باوجود مختصر وقت میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معیشت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، نجکاری کے عمل میں غیر ملکی سرمایہ کار وں نے حصہ لیا ہے،پاکستان میں پہلی مرتبہ پریمیم پر سرمایہ کاری کی گئی ،چیئرمین نجکاری کمیشن کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب

وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کی درخواست کردی کمیشن بنانا سپریم کورٹ کا کام ہے، پرویز رشید ، اللہ تعالیٰ عمران خان اور ان کی ٹیم کو سچ بولنے کی توفیق دے، عمران خان سارے ناکام تجربوں کے بعد ہماری بات مان لیتے تو تیرہ اور چودہ اگست کو بات ختم ہوجاتی ،گفتگو

برصغیر میں امن براہ راست پاک بھارت تعلقات سے جڑا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمن ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے،بھارت نے غیر ضروری بہانوں کی آڑ میں جامع مزاکرات کاعمل روکا ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر عوامی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنی چاہیے،برلن میں جرمنی کے پاک افغان ٹاسک فورس کے سربراہ سے بات چیت، پاک افغان ٹاسک فورس کے سربراہ اور جرمن وزارت خارجہ کے دیگر حکام کو آپریشن ضرب عضب سے پر بریفنگ،مولانا فضل الرحمان کی جرمنی میں مقیم کشمیری کمیونٹی اور نمائندوں سے بھی ملاقات، کشمیر کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا

جوڈیشل کمیشن بنتے ہی احتجاج ختم کردینگے ،دھرنا ختم بھی ہوسکتا ہے ،شاہ محمود قریشی،پنجاب بھر میں بجلی کی بندش کی مذمت کرتے ہیں تاہم یہ ہوسکتا ہے کہ بجلی بریک ڈاؤن کے باعث بند کی گئی ہو،مذاکرات اپنی جگہ لیکن پندرہ دسمبر کو لاہور میں پرامن احتجاج کرینگے لاہور کے تاجر اور دیگر طبقات ہماری درخواست پر غور کریں،گفتگو

پاک بھارت ارکان پارلیمنٹ کے دو روزہ مذاکرات ختم ،مشترکہ اعلامیہ جاری ، جامعہ مذاکراتی عمل بحال کرنے پر اتفاق ،ڈی جی ایم اورز کی سطح پر رابطوں کو جاری رکھنے کی تجویز ،ثقافت، کھیل خاص طو ر پر کرکٹ ،تجارت کے شعبوں اور عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینے کا بھی مطالبہ

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، ایشیائی بینک پاکستان کو ٹرانسمیشن لائنز کی بہتری کیلئے 24 کروڑ 80لاکھ ڈالر فراہم کریگا

عمران خان کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، خواجہ سعد رفیق، 8 دسمبر کو پاکستان بند کرنے کی شیطانی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، کپتان بال ٹھاکرے بننے کی کو شش نہ کریں، انکی زبان درازی جوڈیشل کمیشن بننے میں رکاوٹ ہے ،وزیر ریلوے

چہلم سید الشہدا امام حسین  آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، کربلا میں 2کروڑ سے زائد زائرین جمع ہوگئے، ہزاروں پاکستانی بھی کربلا معلی پہنچ گئے ، وفاقی دارالحکومت میں چہلم کا جلوس م مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا اور مقرر ہ راستوں سے ہوتا ہوا وہیں اختتام پذیر ہوگیا،سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جاتی جارہی، چودھری نثار کا انتظامات کا جائزہ

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں دوریاں بڑھنے لگیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

مرسلین 06-02-2017 11:23:15

بہت اچھے

  مزید
محمد احمد 06-02-2017 11:21:44

یہ ایک اچھا قدم ہے

  مزید
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف نے فیصل آباد میں پلان سی کا آغاز کر دیا ہے، جلاؤ گھیراؤ اور شٹر ڈاؤن احتجاج کے دوران تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں‌ بحق ہو گیا ہے، تحریک انصاف کا اگلا نشانہ اب لاہور بنے گا۔ آپ کے خیال میں کیا لاہور میں حالات پُر امن رہیں گے؟ اور ملک بھر میں اس تحریک کا کیا اثر ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف نے فیصل آباد واقعہ سے سبق سیکھا ہو گا۔ لاہور اور ملک بھر میں ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔
احتجاج تحریک انصاف سمیت سب کا حق ہے۔حکومت کو بجائے کارکنوں کے سیکورٹی اداروں کے ذریعے حالات قابو میں کرنے چاہئیں۔
تحریک انصاف کی تحریک میں خون بھی شامل ہو گیا ہے اب حالات مزید خراب ہوں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔