بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم پاکستان کابجلی کے نرخوں میں فی یونٹ2روپے32پیسے کی کمی کااعلان، رواں ماہ کے آخرتک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لارہے ہیں ،اپنے دورمیں بجلی بحران پرقابوپالینگے، کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے چائنہ کے تعاون سے کارخانے لگارہے ہیں ،چائنہ یہاں پر سرمایہ کاری کررہاہے قرضہ نہیں دے رہا ملک میں دھرنے کی سیاست نہ ہوتی تو سستی بجلی پیدا کرنے کے کارخانے اب تک عوام کو عملی طو رپر نظرآتے ،پڑوسی ممالک سے تعلقات ومعاملات بہتربنارہے ہیں، واپڈابدعنوان ادارہ بن چکا،بہتری کیلئے کوششیں کررہے ہیں ،بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز بھی فرسودہ ہوچکی ہیں ،تبدیلی کیلئے منصوبہ شروع کررہے ہیں، افغانستان سے تعلقات کی بہتری کیلئے کابل تک موٹروے بنائینگے ،ہندوستان کیساتھ معاملات میں بھی بہتری لائینگے ،گورنرہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب

وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ2روپے32پیسے کی کمی کااعلان کرتے ہوئے رواں ماہ کے آخرتک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ظاہر کی ہے وزیراعظم نے کہاکہ کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے چائنہ کے تعاون سے کارخانے لگارہے ہیں چائنہ یہاں پر سرمایہ کاری کررہاہے کوئی قرضہ نہیں دے رہاہے ملک میں دھرنے کی سیاست نہیں ہوتی تو سستی بجلی پیدا کرنے کے کارخانے اب تک عوام کو عملی طو رپر نظرآئے ہوتے ،پڑوسی ممالک سے تعلقات ومعاملات بہتربنارہے ہیں افغانستان سے تعلقات کی بہتری کیلئے کابل تک موٹروے بنائینگے ہندوستان کے ساتھ معاملات میں بھی بہتری لائینگے حویلیاں میں موٹروے منصو․بے کا افتتاح کرکے نئے خیبرپختونخوا کی بنیاد رکھی تھی خیبرپختونخوا سے ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرکے پورے ملک کوخوشخبری دی ہے اپنے دوراقتدارکے اختتام تک بجلی کے نرخوں میں خاطرخواہ کمی لانے سمیت لوڈشیڈنگ پربھی قابوپالینگے واپڈابدعنوانیوں کاگڑھ ہے محکمے کے ملازمین بھی بجلی چوری کرتے ہیں اور دوسرے لوگوں سے بھی بجلی چرالتے ہیں۔ گورنر ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

تحریک انصاف کی جانب سے “پلان سی” کے تحت آج کراچی میں 25 مقامات پر انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا شہر کے 25 مقامات پر تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف ترتیب دیئے گئے، پلان سی کے مطابق احتجاج کیا جائے گا ، کارکن اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ، احتجاج کے باعث اہم شاہراہوں کے بند ہوجانے کا امکان،پولیس کا لائحہ عمل تیار،جلاوٴ گھیراوٴ یا ز بردستی د کان، دفتر یا کاروبار بندیا قانون ہاتھ میں لینے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، پولیس چیف،وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گورنر،وزیراعلی سندھ و ڈی جی رینجرز سے مشاورت،جمہوری اظہاررائے سب کاحق ہے ،لیکن امن وامان میں خلل برداشت نہیں ، وفاقی وزیرداخلہ

تحر یک انصاف کی قیادت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج (جمعہ کو ) کراچی میں کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھیں

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 74 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی،قیمتوں میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ اکتوبر کیلئے دی گئی،صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا، عوام بجلی کی قیمت میں کمی کی خوشخبری جلد سنیں گے،ڈاکٹر مصدق ملک،سپریم کورٹ نے وزیراعظم سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کردیں،تحریک انصاف سے مذاکرات کا عمل شروع ہوگیا،حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات سے جمہوریت مستحکم ہوگی،پریس کانفرنس سے خطاب

وفاقی حکومت کی پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے چار حلقے کھولنے بارے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست فوری طور پر مسترد کرنے کی استدعا ،سپریم کورٹ کو مداخلت کا اختیار نہیں، مداخلت سے آئین کے آرٹیکل 225کی خلاف ورزی ہوگی ۔ انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹربیونل ہی درست فورم ہیں جہاں یہ معاملات جاری ہیں،درخواست میں موقف

اسد عمر اور احسن اقبال میں ملاقات ختم ، اگلا دور 13 دسمبر کو شروع ہو گا، مذاکرات کا آغاز مثبت عمل ہے : احسن اقبال

4 ماہ سے جاری پرامن دھرنا انصاف ملنے تک جاری رہے گا، عمران خان ،فیصل آباد واقعہ کی طرح لاہور میں بھی پی ٹی آئی کے وکرز کو فائرنگ کا نشانہ بنایاگیاتو مسلم لیگ نواز کے لیے حکومت کرنا بہت ہی مشکل ہوجائے گا،کراچی میں پی ٹی آئی پرامن دھرنا دے گی، مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگریہ آئین و قانون کے دائرہ میں غیر مشروط طور پرہونگے، تحریک انصاف کے چیئرمین کا دھرنے ،اسلام آباد ہائی کورٹ باراور ڈسٹرکٹ بار سے خطاب

فیصل آباد ، تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل میں ملوث 15سے زائد افراد کو پولیس نے خفیہ کیمروں کی مدد سے لی گئی فوٹیج سے نشاندہی ہونے پر گرفتار کرلیا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا علاقائی سکیورٹی صورتحال اور پاک افغان بارڈر پر تعاون کے فروغ سمیت آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی

سینیٹ کمیٹی کا اجلاس،نیب کی مسلم کمرشل بینک کی نجکاری کے معاملہ پر آئیں بائیں شائیں، کمیٹی کا معاملہ کو منطقی نتیجے تک پہنچانے کے عزم کااظہار ، نیب کسی کو بھی کسی بھی وقت کسی بھی انکوائری کیلئے طلب کر سکتا ہے ، سیکرٹری خزانہ،سرکاری ملازم کیخلاف دوران ملازمت انکوائری شروع ہو تو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جرم ثابت ہونے پر پینشن اور دوسرے فوائد میں سے کٹوتی کی جا سکتی ہے،سیکرٹری قانون

واشنگٹن میں پاک امریکی دفاعی گروپ کا اجلاس ختم ، امر یکہ کی جا نب سے آ پر یشن ضر ب عز ب کی تعریف، آپریشن سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ، امر یکی حکام ،خطے میں قیام امن ، استحکام اور القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کو شکست دینے کے لیے دو طرفہ تعاون نا گزیر ہے ،، دونو ں مما لک کا اتفا ق

آ پر یشن ضر ب عزب میں پا ک فو ج کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں ، امر یکہ ، آپریشن سے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچا،دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستانی ضروریات کا خیال رکھیں گے ، خطے میں امن و استحکام اور القاعدہ سمیت تمام دہشتگرد قوتوں کو شکست دینے کے لیے دوطرفہ تعاون ضروری ہے، امریکی سیکریٹری دفا ع

واپڈا نے نیلم جہلم منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کی وجہ فنڈز کی عدم فراہمی کو قرارد دے دیا، حکومت سے بروقت تکمیل کیلئے 47کرروڑ 50لاکھ ڈالر مزید مانگ لیے،سینٹ قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کا گولن گول منصوبے کی عدم تکمیل پر برہمی کا اظہار ،دو ماہ میں رپورٹ طلب کرلی،کمیٹی کا نیلم جہلم منصوبے کی لاگت پر تحفظات کا ا ظہار، پہلی فزیبلٹی رپورٹ میں زلزلے کے عنصر اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کو نظرانداز کیے جانے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے انکوائری کی ہدایت کردی، ایک سال کے دوران صارفین کو 6عشاریہ 9ارب روپے کا فائدہ پہنچایاگیا جو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا گیا،سیکریٹری وزارت پانی وبجلی

طاہر القادری کی انجیو گرافی ہوگئی،Ejection Fractionکی تکلیف بدستور قائم،ڈاکٹرز کی طرف سے آرام اور علاج جاری رکھنے کی تاکید

مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا ، اب سڑکوں کی سیاست ختم ہونی چاہیے،رحمان ملک، جرگہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہا ، سیاسی جرگے کی کاوشوں سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں ، سیاسی انتشار اورڈیڈ لاک مسائل کو اور بھی بڑھا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو

عوام ملک میں چارماہ سے جاری بحران کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں ، سراج الحق،جماعت اسلامی اس ملک کے غریب اور مظلوم لوگوں کی آواز بنے گی ۔ 25 دسمبر کو کراچی میں پاکستان کو پرامن اور خوشحال بنانے کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا ، دیر میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک بڑے استقبالیہ پروگرام سے خطاب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز کے ریکارڈ سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ،آئندہ ہفتے چیف الیکشن کمشنر کو پیش کی جائے گی، الیکشن کمیشن کے پاس 51حلقوں کے بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے،ذرائع

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے معاونت کی پیشکش کا خیر مقدم،مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی جڑ ہے ،امن ،استحکام اور خطے کی ترقی کے لئے اس کا حل ناگزیر ہے،ترجمان دفتر خارجہ، اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی وزیر کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے،فلسطینی عوام کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ،سی آئی اے کی طرف سے قیدیوں پر منظم تشدد افسوسناک ہے، تسنیم اسلم کی پریس بریفنگ

تحریک انصاف اور حکومت سنجیدہ مذاکرات کریں، ایسا نہ ہو کہ دونوں کے ہاتھ کچھ نہ لگے،خورشید شاہ،جوڈیشل کمیشن کے انتخابی عمل کے بارے میں فیصلے کو سیاسی جماعتوں کو تسلیم کرنا ہوگا،ایم کیو ایم الطاف بھائی کو2015 کے سینیٹ کے انتخابات میں سینیٹر منتخب کرائیں ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنر مستعفی ہوں ورنہ پیپلز پارٹی چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھے گی،اپوزیشن لیڈر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت ڈی ایٹ ممبران کو مبصر کا درجہ دیدیا ، پاکستان کی حمایت سے پیش کردہ قرارداد متفقہ منظور

پاکستان ترکی کا دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ،پاک بحریہ کے سربراہ کو ترک، مسلح افواج کا اعلی اعزاز لیجن آف میرٹ دیاگیا ،سربراہ پاک بحریہ کی ترک بحریہ کو فروری 2015ء میں لی کثیرالملکی بحری مشقوں AMAN-2015 میں شرکت کی دعوت

عمران خان تسلیم کریں وزیراعظم نے کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی،پرویزرشید

آرمی چیف نے آج کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی، کانفرنس میں آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے جامع پلان کی منظوری دی جائے گی

تحریک انصاف سے غیر رسمی بات چیت مثبت رہی،ہفتہ کی شام یا اتوار کو مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا،احسن اقبال ،جوڈیشل کمیشن کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہیں،کمیشن کے دائرہ کار کی تفصیلات طے کرنا باقی ہیں،ملک کے استحکام اور بہتری کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

ملک میں عبوری حکومت قائم کرکے اصلاحات کرنے کے بعد انتخابات کرائے جائیں،پرویز مشرف ،موجودہ سسٹم میں الیکشن ہوئے تو(ن) لیگ پھر جیت جائے گی،1999ء سے اب زیادہ تبدیلی کی ضرورت ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

آئندہ 20سا ل میں خود کو پاکستان کا وزیر اعظم دیکھ رہی ہوں،ملالہ یوسفزئی،اپنے وطن کی خدمت کرنااور اسے ترقی کے میدان میں آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں ،بے نظیر بھٹو کی شخصیت سے بہت متاثر ہوں ،پا کستان کی تمام سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی ،خوشحالی اورتعلیم کیلئے مل کرکام کریں ، تمام بچے تعلیم حاصل کریں یہ میراخواب اورمشن ہے ، ناروے کی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس، سرکاری ٹی وی کوانٹرویو

فیصل آبادمیں حالیہ ہنگامے اور پی ٹی آئی کارکن کے قتل کے واقعہ میں ملوث ہوناثابت ہوجائے تو سیاست سے دستبردارہوجاوٴں گا، راناثناء اللہ ، تحریک انصاف کی قیادت یاکوئی بھی تفتیشی ٹیم یہ بات ثابت کرجائے کہ گزشتہ تین سال کے دوران عابدشیرعلی یامیاں طاہرجمیل میرے گھریاڈیرے پرآئے ہوں تومیں سیاست سے ہمیشہ دستبردارہوکراپنے آپ کوگرفتاری کیلئے پیش کردوں گا،میرے ڈیرے میں کوئی پلان نہیں بنااورنہ ہی انتظامیہ کاکوئی افسرمیرے ڈیرے پرآیا،یہ سب جھوٹ کاایک پلندہ ہے اورالزام تراشی کی سیاست ہے،سابق صوبائی وزیرقانون، 8دسمبر کے واقعہ میں توڑ پھوڑ ،ہراساں اور دیگر جرائم میں ملوث 36سے زائد تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف مقدمات درج ،متعدد افراد گرفتار

امریکی کانگریس میں ملالہ یوسفزئی اور کیلاش سیتیارتھی کے اعزاز میں قرار داد کی منظوری،دونوں سماجی کارکنوں کو امن کی علامت قراردیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مزید
syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف نے فیصل آباد میں پلان سی کا آغاز کر دیا ہے، جلاؤ گھیراؤ اور شٹر ڈاؤن احتجاج کے دوران تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں‌ بحق ہو گیا ہے، تحریک انصاف کا اگلا نشانہ اب لاہور بنے گا۔ آپ کے خیال میں کیا لاہور میں حالات پُر امن رہیں گے؟ اور ملک بھر میں اس تحریک کا کیا اثر ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف نے فیصل آباد واقعہ سے سبق سیکھا ہو گا۔ لاہور اور ملک بھر میں ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔
احتجاج تحریک انصاف سمیت سب کا حق ہے۔حکومت کو بجائے کارکنوں کے سیکورٹی اداروں کے ذریعے حالات قابو میں کرنے چاہئیں۔
تحریک انصاف کی تحریک میں خون بھی شامل ہو گیا ہے اب حالات مزید خراب ہوں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔