بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات دسمبر

تازہ ترین خبریں

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا، چند دنوں میں اعلان متوقع

حکومت پاکستان نے تیل کی قیمتوں میں یکے بعد دیگرے نمایاں کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چند دنوں میں کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کے نرخ کم کئے جائیں گے اور عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آنے والے دنوں میں مائع گیس سے بجلی بنانے والے کارخانے لگائے گی جن کے باعث لوڈشیڈنگ میں کمی اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کے باوجودسرکاری مراعات بحال
کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج،وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گورنر،وزیراعلی سندھ و ڈی جی رینجرز سے مشاورت، جمہوری اظہاررائے سب کاحق ہے ،لیکن امن وامان میں خلل برداشت نہیں ، وفاقی وزیرداخلہ
وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید کی ملاقات، وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے آزادکشمیر کے لیے ایجوکیشن اور ہیلتھ پیکج ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،بجلی ٹیرف، نیلم جہلم ہائیڈل معاہدہ، متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔، آزادکشمیر میں تعلیمی پیکج کے متعلق پاکستان فنانس ڈویژن میں لگی پابندی ہٹا کر فنڈز جاری کرنے،ہیلتھ پیکج کے لیے فنڈز دینے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے، منگلا ریزنگ منصوبہ کے متاثرین کے زیر التواء مسائل اور بجلی ٹیرف کے ایشوز حل کرنے پر اتفاق، وزیراعظم نواز شریف کا دسمبر کے آخر میں آزادکشمیر کا دورہ کرنے پر بھی اتفاق، آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں وزیراعظم پاکستان کی دلچسپی لینے سے تمام ترقیاتی مسائل حل ہوں ،گے،آزادخطہ میں ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔چوہدری مجید
وزارت امور کشمیر میں منگلا ریزنگ منصوبہ کے متعلق کمیٹی کا اجلاس، متاثرین منگلاڈیم کے تمام مسائل حل کرائیں گے ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹیرف کا مسئلہ حل کیا جائے گا، چوہدری عبدالمجید

آج کا اخبار

وفاقی حکومت کا تحریک انصاف سے غیرمشروط مذاکرات کااعلان، دو رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ، مذاکرات کے دروازے ہم نہیں تحریک انصاف نے بندکئے تھے ،وزیراعظم کے استعفے پربات ہوگی نہ ہی اصولوں پرسمجھوتہ کریں گے ،غیرمشروط اوربامقصدمذاکرات کیلئے تیارہیں ،عمران خان کے نوازشریف کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کاخیرمقدم کرتے ہیں،یک انصاف سے مذاکرات وقت کا ضیاع نہیں بلکہ بامقصد ہوں گے ، عمران خان بھی اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کریں، کوشش ہے جمعرات کو ہی بات چیت کیلئے پہلی بیٹھک ہوجائے، اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت کے لئے تحریک انصاف نے شاہ محمودقریشی اوراسدعمرکونامزدکردیاہے اورامکان ہے کہ حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کااگلادورآج جمعرات کوہوجائیگا

پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی،بھارتی سماجی کارکن کیلاس سیتار کونوبل انعام دیدیا گیا، اوسلو میں پر وقار تقریب، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، ملالہ کی دو سہلیوں کائنات اور شازیہ کیبھی شرکت ، تعلیم عام کرنے کا مشن جاری رہیگا، ملالہ کا خطاب ،کیلاش اور ملالہ نے اپنے ملکوں میں تعلیم کے لیے بہت کام کیا ہے لڑکیوں کی تعلیم کا فروغ ملالہ کا اہم مشن ہے،چیئرمین نوبل امن ایوارڈ کمیٹی

جوڈیشل کمیشن کے کام شروع کر تے ہی پلان سی ختم کردیں گے، عمران خان، دھرنا دھاندلی کی تحقیقات کے دوران بھی جاری رہے گا اور اس وقت ختم ہوگا جب کمیشن کا فیصلہ سامنے آئے گا ،تحریک انصاف کے کارکن جنگ جیت گئے، نیا پاکستان بن کر رہے گا، گیند حکمرانوں کے ہاتھ سے نکل گئی ہے،میں گزشتہ 2 ماہ سے ٹیلی فون کا منتظر تھا ،مسلم لیگ (ن) نے دباوٴ کے باعث مذاکرات کی دعوت دی ہے ، دھرنے سے خطاب

پنجاب میں ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کا سلسلہ بند نہ کرایا گیا تو پنجاب کے وزراء کا سندھ میں داخلہ بند کردیا جائے گا،الطاف حسین،برطانوی حکومت بے شک مجھ پر مقدمہ قائم رکھے لیکن میرا پاسپورٹ واپس کردے، ساتھیوں کے درمیان شہادت کی موت مرناچاہتا ہوں،قائد ایم کیو ایم

ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فضائیہ کا اہم کردار ہے، نواز شریف،بہت جلد مسلح افواج کے تعاون سے دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا پالینگے، پاک سرزمین عنقریب امن کا گہوارہ ہوگی، وزیراعظم کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے گفتگو،وزیراعظم کو پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات میں فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بریف کیا

تحریک انصاف کا کارکن قتل، نئی تصاویر نے کیس کو ایک نیا رُخ دے دیا،فیصل آبادپولیس نے حق نوازکے قتل میں ملوث 6اہم ملزمان کوگرفتارکرلیا،اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فیصل آباد فائرنگ واقعے کا ملزم کا پتہ نہ چل سکا ، وزیراعظم کا اظہار برہمی

سیالکوٹ‘ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے نا ئب ضلعی صدر محمد انور جاں بحق ،وزیرا علیٰ پنجاب کا گورنر سندھ کو ٹیلیفون ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل پر اظہار افسوس ،ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی

الیکشن کمیشن لاہور نے این اے 122پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، انکوائری کمیشن تمام تھیلوں میں موجود ووٹوں کا باریک بینی سے جائزہ لیکر 15دنوں میں رپورٹ دے ، دھاندلی کے حوالے سے انکوائری کمیشن بھی اپنا نوٹ درج کرسکتا ہے تاکہ شفاف حقائق سامنے آئیں، الیکشن ٹربیونل

وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنماوٴں کا اہم اجلاس ،تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال ،وزیراعظم کا وفاقی وزیر خزانہ کو تحریک انصاف سے فوری رابطہ کرکے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت ، مذاکرات ہونے چاہیں مگرحکومت کے کسی وزیر یاوزیراعظم پاکستان کے استعفے پر ہرگزبات نہ ہوگی،نواز شریف

عید پر میٹرریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے بعد میں زیادہ بل آئے،خواجہ آصف کا دعویٰ، آنے والی گرمیوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘ داسو پراجیکٹ کیلئے عالمی بینک کی طرف سے فنڈنگ کے بعد کام شروع کردیا ہے، آئی پی پیز کو پندرہ ارب کی رقم ادا کردی جائے گی‘ ملک کے اندر گردشی قرضہ 304 ارب کا ہے،یہ تعین نہیں کیا جاسکتا کہ مکمل طور پر لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی،میڈیا سے گفتگو

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر راؤ سکندر اقبال کے بیٹے راؤ محمد جمیل اختر سابق تحصیل ناظم ضلع اوکاڑہ پاکستان تحریک انصاف میں شا مل ہوگئے، پی ٹی آئی حکومت سے غیر مشروط طور پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں دباؤ میں حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرینگے،عمران خان، 2013ء کے الیکشن کا آڈٹ ہوجائے تو سارا کھیل واضح ہوجائے گا ،فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے خدشہ ہے کہ اسے پولیس مقابلے میں مار نہ دیاجائے، گفتگو

عابد شیر علی نے پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان کی داعش قرار دیدیا، انارکی ‘ معیشت کا قتل اور پر امن شہروں کا امن برباد کرنا ان کا ایجنڈا ہے‘ مذاکرات کے دروازے آج بھی کھلے ہیں عمران خان کا پلان سی لاشیں گرانا ہے، ایف آئی آر کٹنے پر جمعہ کو تھانہ سمن آباد میں پیشی دوں گا ‘ قاتل کو دو دنوں میں گرفتار کرکے قوم کے سامنے پیش کریں گے، ہنگامی پریس کانفرنس

لاہور، ’انڈین گرل “نامی کمپیوٹر وائرس کا ملکی تاریخ کا خطرناک حملہ،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی 10لاکھ سے زائد کمپیوٹر ہارڈ ڈسک و قیمتی ڈیٹابے کار ہونے کا خدشہ

برطانیہ کے مصروف ترین ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت سب سے زیادہ شور کرنے والی ائیر لائنز میں پی آئی اے بھی شامل، ائر انڈیا لینڈنگ میں سب سے خاموش پہلی دس ائیر لائنز کا حصہ بن گئی، 50 سے زائدمصروف ترین ایئر لائنز میں سے نصف لینڈنگ کے وقت شور کے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں‘ رپو رٹ

گوادر بندرگاہ وسیع اور بڑی ہونے سے تمام بڑے کارگو جہاز آف لوڈ ہوسکتے ہیں‘ احسن اقبال،بندرگاہ سے چھوٹے کارگو جہاز خلیج میں فارس میں ‘عمان ‘ دبئی اور دوہا کیلئے کارگو لے جاسکتے ہیں‘ وفاقی وزیر کی چینی کمپنی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

چاہتا ہوں الطاف حسین پہلے کی طرح عمران کو ویلکم کریں،شیخ رشید ، جو فیصل آبا دمیں ہوا اگر لاہور میں پیش آیا تو ملک میں انتشار پیدا ہوگا،لاہور میں اگر حالات خراب ہوئے تو ایسا نہ ہو مذاکرات آگے نہ بڑھ سکیں،کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

الطاف حسین نے لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹی معطل کردی،رابطہ کمیٹی کی کارکردگی پرقائد ایم کیو ایم نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا

پاکستان کو ملالہ پر فخر ہے: ضیاء الدین یوسف زئی، پورا پاکستان ان کی بیٹی پر فخر کرتا ہے، صرف چند لوگ ملالہ کی مخالفت کر رہے ہیں، امن کے نوبیل ایوارڈکے لیے ملالہ کے انتخاب کو پاکستان کے لیے ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا قرار دیا، جس سے، ان کے بقول، ’پاکستان کی بچیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ،والد ملالہ

پاکستان کا دنیا کے خطرناک ممالک کی فہرست میں آٹھواں نمبر ہے، امریکی تھینک ٹینک ، فہرست کوکسی بھی ملک میں دہشت گردی، انسانی جانوں کے ضیاع کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ، رپورٹ

روس اور پاکستان میں فوجی و تکنیکی تعاون بھارت کے مفاد میں ہے، روسی صدر،پاکستان کے ساتھ نئے سمجھوتوں کے باوجود روس بھارت تعلقات میں تبدیلی نہیں آ ئیگی ، ولادی میر پیوٹن

وزیرِ اعظم پاکستان بننے کی خواہش مند ہوں ،ملالہ یوسفزئی، دو دفعہ وزیرِ اعظم بننے والی شخصیت بے نظیر بھٹو سے متاثر ہوں، ’میں اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، یہ میرا خواب ہے کہ میرا ملک ترقی یافتہ ملک بن جائے جہاں ہر بچہ تعلیم حاصل کر سکے، اگر میں سیاست اور وزیرِاعظم بننے کے ذریعے اپنے ملک کی بہتر خدمت کر سکتی ہوں تو میں ضرور اس کا انتخاب کروں گی،بی بی سی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف نے فیصل آباد میں پلان سی کا آغاز کر دیا ہے، جلاؤ گھیراؤ اور شٹر ڈاؤن احتجاج کے دوران تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں‌ بحق ہو گیا ہے، تحریک انصاف کا اگلا نشانہ اب لاہور بنے گا۔ آپ کے خیال میں کیا لاہور میں حالات پُر امن رہیں گے؟ اور ملک بھر میں اس تحریک کا کیا اثر ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف نے فیصل آباد واقعہ سے سبق سیکھا ہو گا۔ لاہور اور ملک بھر میں ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔
احتجاج تحریک انصاف سمیت سب کا حق ہے۔حکومت کو بجائے کارکنوں کے سیکورٹی اداروں کے ذریعے حالات قابو میں کرنے چاہئیں۔
تحریک انصاف کی تحریک میں خون بھی شامل ہو گیا ہے اب حالات مزید خراب ہوں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔