بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات دسمبر

تازہ ترین خبریں

جسٹس سردار رضا نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

پارلیمانی کمیٹی نے نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر متفقہ طور پر کیا ، کسی رکن نے نام کی مخالفت نہیں کی  پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس سردار رضا کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا ، رفیق رجوانہ کہتے ہیں تمام ارکان نے متفقہ طور پر چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب کیا ۔ سرداررضا نے 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے نتیجے میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا جس پر انہیں گھر بھیج دیا گیا ۔ تقرر کے بعد وہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ نئے الیکشن کمشنر کے تقرر کے بارے میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کریں گے اور انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے کی دعوت دیں گے ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

سعودی شہری کے خواب نےجہاز میں خوف و ہراس پھیلا دیا
دبئی: پہلا ٹی ٹوئینٹی پاکستان کے نام
عوام موجودہ گلے سڑے نظام سے تنگ آ چکے ہیں ، پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن سے دوستانہ پی پی پی کو مہنگا پڑے گا ،فردوس عاشق اعوان ، موجودہ حالات ملک کو لسانیت اور مذہبی تقسیم کی طرف لے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی وفاقیت پر یقین رکھتی ہے اور وفاق کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے ، جدہ میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو
کسی بھی سویلین حکومت نے عوام کے حق میں کام نہیں کیا ،سماجی اور معاشی ترقی صرف فوج کے ادوار میں ہوئی ،پرویز مشرف، ملک کا نظام صحیح نہ ہونے کی وجہ سے دھرنے ہورہے ہیں ، دہشتگردی کی اقسام سے نمٹنے کی حکمت عملی مختلف ہونی چاہیے ، طالبان کو پاکستان کی پیداوار قرار دینا غلط ہے وہ افغان صورتحال کی وجہ سے بنے ہیں،پاکستان کے وجود کو 1947ء سے خطرہ تھا ملک میں 50کی دہائی سے انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،1979ء میں سویت یونین کو ہرانا ہمارے مفاد میں تھا، امریکہ اورمغربی ممالک نے تین بڑی غلطیاں کیں، پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے ، دہشتگردی کی کئی اقسام ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی مختلف ہونی چاہیے ۔ کراچی میں یوتھ پارلیمنٹ کیتقریب سے خطاب

آج کا اخبار

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادئیے گئے، پارلیمانی کمیٹی آ ج چیف الیکشن کمشنر کے نام کا اعلان کرے گی، دسمبر سے پہلے چیف الیکشن کمشنر کے نام کو حتمی شکل دے دی جائے گی‘ اسحق ڈار ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے تین نام فائنل کئے ہیں،خورشید شاہ

خورشید شاہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے تین نام فائنل کئے ہیں جن میں جسٹس (ر) سردار محمد رضا‘ جسٹس (ر) طارق پرویز اور جسٹس (ر) تنویر احمد خان کے نام شامل ہیں

شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی 13 دہشت گرد ہلاک،خیبر ایجنسی سے 8 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد،تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے‘ مرنے والوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے،ہنگو میں دکان کیساتھ نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 3 دکانیں تباہ

عمران کا جوڈیشل کمیشن کے تحقیقات شروع کرنے تک دھرنا ختم نہ کرنیکا اعلان، آزادی حاصل کرنے کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے، حکومت اگر سنجیدہ ہے تو مذاکرات کیلئے بیٹھے ،آصف زرداری شریف برادران کو کرپشن روکنے کا نہیں کہیں گے، اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا وقت ہے، دھاندلی میں الیکشن کمیشن ارکان بھی خود ایک پارٹی ہیں ارکان دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لیے فور ی طور پر مستعفی ہو جائیں، دھرنے سے خطاب

امیر جماعت اسلامی کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات ، سراج الحق کا عمران خان کو لہجے میں نرمی لانے کا مشورہ اور مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور،قوم کے مسائل چوکوں اور چوراہوں کی بجائے مذاکرات کی میز پر حل ہونے چاہیں ، سراج الحق ،حکومت مذاکرات میں پہل کرے ،چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی البتہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاملے پر مشاورت کی ہے تین نام بھجوا دیئے ہیں ، ہر پارٹی میں بااثر شخصیات موجود ہیں جو دباؤ کے تحت ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جس سے پارٹی اور پارٹی لیڈر یرغمال ہو جاتے ہیں ، ہمیں اصلاحات کرنا ہونگی ۔امیر جماعت کی پی ٹی آئی چیف سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ، اسحاق ڈار کا امیر جماعت اسلامی کو ٹیلیفون ،پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل شروع کر نے پر رضا مندی ظاہر کر دی

فوج میں انفرادی اور یونٹوں کی سطح پر فائرنگ کی صلاحیت بڑھانے کیلئے نیا تربیتی نظام متعارف کرایا ہے، جنرل راحیل شریف، آرمی مارکس مین شپ یونٹ کا قیام فائرنگ کے معیار کی جانب اہم قدم ہے ، جوانوں کوجدید تکنیک سے مستفید کرنے کیلئے مقابلے بھی کرائے جارہے ہیں، چیف آف آرمی سٹاف کا جہلم میں پاک فوج کے سالانہ فائرنگ مقابلے کی اختتامی تقریب کے موقع پر اظہار خیال، چیف آف آرمی سٹاف کا جوانوں کی بہترین ٹریننگ اور صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار، جوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کا معیار خصوصی امتیاز کے ساتھ برقرار رکھنے کی ہدایت، آرمی چیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں اور میڈلز بھی تقسیم کئے

لاہور ، ڈیوس روڈ پر پولیس کا نابینا افراد پر لاٹھی چارج ،متعدد معذر ا فراد زخمی ہوگئے ،معذور افراد عالمی دن کے موقع پر حقوق کی عدم فراہمی کے پیش نظر احتجاجآ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ جانا چاہتے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب کا معذور افراد پر تشدد کا نوٹس ۔ وزیراعلیٰ کا ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرکے انکوائری کا حکم،پنجاب حکومت اورنابیناافرادکے درمیان مذاکرات کامیاب ،مطالبات منظورہونے پرنابیناافرادنے مال روڈسے دھرناختم کردیا، حکومت نے ملازمتوں میں 2فیصدکوٹہ دینے کامطالبہ تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ،عامراشرف

طاہر القادری علاج کے لیے امریکہ روانہ ،حکو مت کے سا تھ کسی قسم کی ڈیل کر کے با ہر نہیں جا رہا، صحت مند ہونے کے بعد اپنی تحریک اسی نقطے سے شروع کرو ں گا جہاں آج چھوڑ کر جارہا ہو ں ،میڈیا سے گفتگو

پاکستان 20 سال بعد کرپشن کی شرح میں کمی کے بعد 126ویں نمبر پر آگیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، 2014 میں ڈنمارک 92 پوائنٹس کے ساتھ شفاف ترین، صومالیہ، شمالی کوریاکرپٹ ترین ملک قرار،اکرپشن کی سب سے بڑی وجہ حکمرانوں کا عوامی پیشے کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا ہے، سربراہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کا ایجنڈا اور منزل ایک ہے،خرم نواز گنڈاپور، تحریک انصاف کے وفد کی پی اے ٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات،سیاسی امور پر گفتگو، شہدا کے ورثا کے اعتماد والی جے آئی ٹی کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں ،دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہے ،جہانگیر ترین

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان بھارت اور اسرائیل سے جوہری ہتھیار ترک کرنے کا مطالبہ کردیا، قرار داد منظور

ترقی کیلئے پاکستان اور افغانستان مل کر کام کریں‘ جان کیری، دونوں مما لک کو سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنا ہوں گے‘ جنرل راحیل شریف نے افغانستان کیساتھ تعاون کا یقین دلایا ہے،میڈیا سے گفتگو

منی لانڈنگ کیس: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع کردی گئی ، الطاف حسین کو ضمانت میں توسیع سے تحریری طورپرآگاہ کردیا گیا ہے،لندن پولیس

پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں‘ امریکہ، مذاکرات کے لیے ایشوز کا تعین دونوں ممالک پر منحصر ہے‘ بھارت کے لئے نامزد امریکی سفیر رچرڈ ورما کی سینٹ کی خارجی تعلقات کمیٹی میں گفتگو

سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں سے سٹون کریشنگ فیکٹریوں، عملہ، فوت شدہ اور متاثرہ افراد کی تفصیلات طلب کر لیں،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے غیر رجسٹرڈ فیکٹریوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں

سیکورٹی اداروں کی کارروائی، اسلام آباد سے داعش کا اہم کمانڈر گرفتار،ملزم سے لیپ ٹاپ، جہادی لٹریچر اور نوجوانوں کو ہپنا ٹائز کرنے کی سی ڈیز برآمد پنجاب اور وفاق میں دیگرکمانڈروں کی موجودگی کا انکشاف، جڑواں شہروں میں چھاپے روع

پاکستان اور امریکا کے عوام اور کاروباری تعلقات دونوں حکومتوں سے زیادہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،رچرڈ اولسن،دونوں ملک مل کر ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے بہتر ماحول بنانے پر کام کررہے ہیں، امریکا پاکستان کا بڑا کاروباری شراکت دار اور ملک میں سرمایہ کاری کرنے والا بڑا ملک ہے، 2013ء میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 5ارب ڈالر جبکہ پچھلے 7برسوں میں امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں 1.3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی ہے،او آئی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر گفتگو

طالبان اور داعش ایک ہی ہیں، دہشت گردی کو کچلنے کیلئے پاکستان کی ہرممکن مدد کررہے ہیں ، یورپی یونین ،داعش یورپ سے جنگجووں کو بھرتی کررہی ہے جو تشویش کی بات ہے ،مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ دیگر معاملات پر بھی مذاکرات ہونے چاہیئں ،سفیر وگ مارک کا قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی امورخارجہ میں اظہار خیال ،چیرمین کمیٹی کا پاکستان کو جی ایس پی پلس کادرجہ دینے پر یورپی یونین سے اظہار تشکر

آئیڈیاز 2014 ، روسی کمپنیوں نے بھارت کے براہموس میزائل سسٹم سمیت امریکی ڈرونز کے کمیونیکیشن سسٹم کو جام کرنے کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی

دفاعی نمائش صرف مصنوعات کی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان میں تیارہونے والی دفاعی مصنوعات سے دنیاکوآگاہ کرنابھی ہے،راناتنویر،دفاعی سازوں سامان کے حوالے سے ان ممالک سے معاہدے کوترجیح دیں گے،جو ملک اپنی ٹیکنالوجی کاتبادلہ ہمارے ساتھ کریں گے،روس کی پہلی مرتبہ آئیڈیاز2014نمائش میں شمولیت خوش آئند ہے روس کے ساتھ دفاعی تعاون سے پاکستان کی دفاعی مصنوعات کوفروغ دینے میں مددملے گی،صحافیوں سے بات چیت

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایبولا وائرس کے شبے میں لائے گئے مریض کو ڈسچارج کردیا گیا، رپورٹ آنے کے بعد مریض میں ایبولا وائرس کے اثرات موجود نہیں پائے گئے

کراچی ، احسن اقبال کی تقریب میں شرکت ،”گو نواز گو“ کے نعر وں کا سامنا

عمران خان آج بھی انگلی کے اشاروں کے منتظر رہتے ہیں ، پرویز رشید ،نواز شریف کو فوج کا طعنہ دینے والے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں ، جاوید ہاشمی نے قوم کو خان کے خطرناک کھیل سے آگاہ کردیا ہے ، بیان

جنرل راحیل کے طویل قیام کے خفیہ محرکات نہیں، امریکہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

syed shoaib 07-12-2016 12:36:53

isko kisi gahar ki baho baeti bnana chahie na kae bahaer bae parda hoo chand rs. kae khatiryae kaam to mardoon ka hae

  مزید
Abdul salam. 07-12-2016 10:09:21

AOA.Thankyou so much please.Your efforts are highly appreciated please for giving us NEWS in very nice briefly.With regards please.

  مزید
Aqib Abbasi 06-12-2016 15:58:32

Imran khan ko kafi arsay say larkiyan nachany ka moqa nai mila abhi woh moqa dhound rahay hain mil nai raha kindly ab Pajama leaks evidence tou lao awam itni pagil nai ha k ap k jotay ilzamat pay yaqin kar k ap ko ainda election main PM jaisi post pay lay jahay

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 19:22:44

سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

  مزید
اشفاق احمد 05-12-2016 16:55:34

شیطان اور اس بھائیوں پہ اللہ پاک کی کروڑ کروڑ نعنت

  مزید
s 04-12-2016 20:29:50

asa

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے احتجاج کے پلان سی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلہ وار لاہور، فیصل آباد، کراچی کو بند کیا جائے گا جبکہ بعد میں 16 دسمبر کو پورا پاکستان بند کرنے کی دھمکی ہے، آپ کے خیال عمران خان کی اس سنگین دھمکی کا ملکی معیشت پر کیا اثر پڑے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان اپنے مطالبات میں حق بجانب ہے۔ حکومت کو دھمکی پر عمل ہونے سے پہلے شکایات دور کرنی چاہئیں۔
عمران خان کے اعلان سے حکومت کی بجائے پاکستان کا نقصان ہو گا۔ ملکی معیشت اتنے بڑے نقصان کو نہیں سہہ سکتی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔